Yasir

Yasir A Professional Forex trader who runs this page as a hobby. Join me for a mix of Motivational quotes, funny poetry, and uplifting Islamic posts.

Whether you're here to learn, laugh, or be inspired, you'll find something to enjoy.

ذہنی مریض لوگ سونا ڈھائی لاکھ تولہ ہونے کی وجہ سے عوام کی پہنچ سے دور ہوتا جارہا ہے اس سے بے وقوف مڈل کلاسیوں کی شادیاں ...
31/12/2024

ذہنی مریض لوگ
سونا ڈھائی لاکھ تولہ ہونے کی وجہ سے عوام کی پہنچ سے دور ہوتا جارہا ہے اس سے بے وقوف مڈل کلاسیوں کی شادیاں بھی پہنچ سے دور ہورہی ہیں جہنوں نے گولڈ جیولری کا دکھاوا ضرور کرنا ہوتا ہے زیادہ تر وہ گولڈ بعد میں سارا سال سنبھال کر رکھ دیا جاتا ہےاور فنکشنز پر بھی نہیں پہنا جاتا مڈل کلاس یا لوئر مڈل کلاس کے لوگ اتنے بے وقوف ہوتے ہیں کہ لڑکا پوری عمر موٹر سائیکل چلاتا ہے لیکن بارات کے دن کئی عدد نئی کاریں کرائے پر لے کر دلہن کے گھر پہنچ جاتا ہےاور شادی سے اگلے دن وہی دولہا اور دلہن موٹر سائیکل پر رلتے ہوئے جاتے ہیں شادی کے دن دونوں ہی فضول خرچی کرلیتے ہیں اگر بچت کی جائے تو چھوٹی موٹی گاڑی آسانی سے آسکتی ہے جہیز میں لڑکی کو درجنوں بستر کمبل رضائیاں تکئے دئے جاتے ہیں جوکسی پیٹی یا الماری میں دس یا بیس سال بند رہتے اس سے بھی گھٹیا کام یہ ہے کہ لڑکی کے لئے دونوں طرف سے کئی عدد سوٹ اور جوتے اس لئے خریدے جاتے ہیں کہ آنے والے مہمانوں کو دکھائے جائیں جو بعد میں آؤٹ آف فیشن ہوجاتے ہیں یہ بے وقوف لوگ ساری عمر دال روٹی کھاتے ہیں ایک ایک روپے کی بچت کرتے ہیں لیکن شادی پر صرف دکھاوے کے لئے بریانی مٹن بیف اور پتہ نہیں کیا کیا انتظام کیا جاتا وہ بھی ایک بار نہیں بلکہ مہندی بارات ولیمہ کےلئے لڑکے کی شادی پر دس سے پندرہ لاکھ لگا دیں گے لیکن سادگی سے شادی کرکے باقی پیسے اس لڑکے کو نہیں دیں گے کہ وہ اپنا کوئی کام کاج کرلے دلہن کا ایک فنکشن کا میک اپ پچیس ہزار سے شروع ہوکر لاکھوں تک جاتا ہے جو کے پانچ سے سات گھنٹوں کے لئے ایک جعلی تصویر پیش کرتا ہے اب تو فوٹو سیشن کے لئے لاکھوں لگا دئیے جاتے ہیں تاکہ یہ سب دکھاوا جسکو کرنے کے لئے لڑکی اور لڑکے دونوں گھر والوں کو اگلے ایک سال تک قرض اتارنا ہے محفوظ بھی رکھا جاسکے تاکہ زندگی میں آگے جاکر اسکو یاد کرکے رویا بھی جاسکے اگر یہ کچھ نہ کیا ہوتا تو زندگی مختلف ہوتی اس سارے معملات میں لڑکی لڑکے والے دونوں برابر کے حصہ دار ہوتے اور پریشانی سال ہا سال
تھوڑا نہیں پورا سوچنے

31/12/2024

نئے انگریزی سال کی آمد پر دل کی گہرائیوں سے دعا ہے کہ یہ سال آپ کی زندگی میں خوشحالی، کامیابی اور امن کا پیغام لے کر آئے۔ یہ سال آپ کی ہر جائز خواہش کی تکمیل کا ذریعہ بنے، آپ کے خواب حقیقت کا روپ دھاریں، اور آپ کی زندگی خوشیوں سے بھر جائے۔

اللہ پاک آپ کو صحت، سلامتی اور سکون عطا کرے، آپ کے تمام رشتوں میں محبت اور اتفاق پیدا کرے، اور ہر مشکل کو آسانی میں بدل دے۔ دعا ہے کہ یہ سال آپ کی محنت کو رنگ لائے اور آپ کو ایسی کامیابیاں عطا کرے جو آپ کی اور آپ کے چاہنے والوں کی زندگی بدل دیں۔

نیا سال مبارک ہو! دعا گو ہوں کہ یہ سال ہر لحاظ سے آپ کے لیے یادگار ثابت ہو!

جب میں چھوٹا تھا اور کسی شادی پر جاتا تھا تو اکثر یہ سوچتا کہ میز پر جو ٹشو پیپر رکھے جاتے ھیں ان کا کیا مقصد ہوتا ھے 😕‏...
28/12/2024

جب میں چھوٹا تھا اور کسی شادی پر جاتا تھا تو اکثر یہ سوچتا کہ میز پر جو ٹشو پیپر رکھے جاتے ھیں ان کا کیا مقصد ہوتا ھے 😕‏کیونکہ ہاتھ تو بندہ میز کی جھالر سے بھی صاف کر لیتا ھے😁😂 پھر کسی شادی پر میں نے ایک خوبرو خاتون کو فش فرائی کے پیس کو ٹشو میں لپیٹ کر پرس میں رکھتے دیکھا ‏تو مجھ پر اس راز سے پردہ اٹھا،،
🫣😅😂

ڈرائنگ کے ماسٹر مجھے ہمیشہ کہتے  "اُلّو بناؤ" مگر مجھ سے نہ بنتا تو غصے سے کہتے "کبھی اُلّو دیکھا ہے؟"میں شرم سے اِدھر ا...
27/12/2024

ڈرائنگ کے ماسٹر مجھے ہمیشہ کہتے "اُلّو بناؤ"
مگر مجھ سے نہ بنتا تو غصے سے کہتے
"کبھی اُلّو دیکھا ہے؟"
میں شرم سے اِدھر اُدھر دیکھنے لگتا تو کہتے
"اِدھر اُدھر کیا دیکھ رہے ہو میری طرف دیکھو۔🖤🌸

26/12/2024

خود کو سالگرہ مبارک ❤️

ایک لمحہ آئے گا جب تمہیں احساس ہوگا کہ تم اٹھائیس سال کے ہوگئے ہو اور ابھی کل تک صرف سترہ سال کے تھے_
تم نہیں بتا سکو گے یہ ایک دہائی کیسے گزری اور زندگی کس طرح ماضی و مستقبل میں تقسیم ہوگئی_
جوانی کا غصہ دب جائے گا، کچھ نہیں بدلے گا لیکن جب تم سستے موبائل فون پر لی گئی پرانی تصاویر اور دھندلی ویڈیوز دیکھو گے تو تمہیں سب کچھ مختلف محسوس ہوگا_
پھولوں کی باس تمہیں بچپنے کی اور ان دوستوں کی یاد دلائے گی جن سے اب بات تک نہیں ہوتی_
پسندیدہ جگہ کسی سے دوبارہ ملنے کی وجہ بن جائے گی اور ماں کی جلی ہوئی روٹی تمہارا بہترین کھانا ہوگا_🖤✌🏼

سب سے بڑا ظلم وجود کی سپردگی ھے جہاں آپ کا دل قطعی راضی نہ ھو اور اس کے ساتھ عمر گزارنی پڑ جائے اور میرا معاشرہ اسے پگڑی...
12/12/2024

سب سے بڑا ظلم وجود کی سپردگی ھے جہاں آپ کا دل قطعی راضی نہ ھو اور اس کے ساتھ عمر گزارنی پڑ جائے اور میرا معاشرہ اسے پگڑی کی عزت رکھنا کہتا ھے ۔


.
04/12/2024

.

.
03/12/2024

.

موسیقی کا گلا گھونٹنے میں چاہت فتح علی خان نے بھرپور کردار ادا کیا۔ شعر و شاعری کا گلا گھونٹنے میں کچھ شعرا نے بھرپور کر...
02/12/2024

موسیقی کا گلا گھونٹنے میں چاہت فتح علی خان نے بھرپور کردار ادا کیا۔ شعر و شاعری کا گلا گھونٹنے میں کچھ شعرا نے بھرپور کردار ادا کیا:

اس بدن کا اروما ہی تھا جو محبت بھری اشتہا بن گیا
جب وہ میرے گلے سے لگا میز پر ناشتہ لگ رہا تھا
(تہذیب حافی)

تمہیں ڈر ہے میں چوم لوں گا تمہیں
میرے دل میں بالکل یہی بات ہے
(علی زریون)

لڑکیاں عشق میں کتنی پاگل ہوتی ہیں
فون بجا اور چولھا جلتا چھوڑ دیا
(تہذیب حافی)

سادہ ہوں اور برینڈز پسند نہیں مجھے
تم مجھ پر اپنے پیسے ضائع مت کرنا
(علی زریون)

اس کا نام دوبارہ ایسے مت لینا
ایک پسٹل ہے اور چلا لیتا ہوں میں
(علی زریون)

لاریوں کی طرح بہاؤ تھا میرے الفاظ میں
میں اشارہ نہیں کاٹتا تیری بات کیا کاٹتا
( تہزیب حافی)

میرے گاؤں میں مجھے دیکھنے آیا ہوگا
سیر کرنے تو کاغان بھی جا سکتا تھا
(تہذیب حافی)

تمہارے ہوتے ہوے موم بتی بجھائی کسی اور نے
کیا خوشی رہ گئی تھی جنم دن کی میں کیک کیا کاٹتا
(تہذیب حافی)

بات نہیں سنتی کیوں
غزلیں بھی تو سنتی ہو
(علی زریو

خود اعتمادی کامیابی کی طرف پہلا قدم ہے... کوئی بھی آپ کو "کمتر" ثابت نہیں کر سکتا جب تک آپ خود نہ چاہیں...              ...
01/12/2024

خود اعتمادی کامیابی کی طرف پہلا قدم ہے... کوئی بھی آپ کو "کمتر" ثابت نہیں کر سکتا جب تک آپ خود نہ چاہیں...

.
30/11/2024

.

‏ہوائیں معذرت بھی کر لیں تو ٹہنی ٹوٹی ہی رہے گی!!!
30/11/2024

‏ہوائیں معذرت بھی کر لیں تو ٹہنی ٹوٹی ہی رہے گی!!!

دو قومی نظریہ 🙂۔۔۔۔۔۔۔۔
19/09/2024

دو قومی نظریہ 🙂
۔
۔
۔
۔
۔
۔

۔
۔





ذرا تصویر کو غور سے دیکھیں صرف اڑنے کی خاطر میٹروں اور سکرینوں کی بڑی اور پیچیدہ تعداد کو دیکھیں!! تصور کریں کہ پرندے، ع...
15/09/2024

ذرا تصویر کو غور سے دیکھیں
صرف اڑنے کی خاطر میٹروں اور سکرینوں کی بڑی اور پیچیدہ تعداد کو دیکھیں!!
تصور کریں کہ پرندے، عقاب، کبوتر اور اُلّو کے دماغ کا ایک چھوٹا سا حصہ تربوز کے بیج کے برابر ہے، اور یہ تمام پیچیدہ حسابات اسی میں کیے جاتے ہیں!!
رفتار، اونچائی، پے لوڈ، وزن، سمت، کمپاس، اوقات، خوراک کی تلاش اور دشمنوں سے بچنے کے لیے ریڈار، لینڈنگ اور ٹیک آف میٹر، اونچی اور نیچی فلائٹ میٹر، اور یہ سب بغیر کسی کنٹرول ٹاور، ریڈیو، سیٹلائٹ، یا GPS!!!

🍀اَوَ لَمۡ یَرَوۡا اِلَی الطَّیۡرِ فَوۡقَہُمۡ صٰٓفّٰتٍ وَّ یَقۡبِضۡنَ ؔۘؕ مَا یُمۡسِکُہُنَّ اِلَّا الرَّحۡمٰنُ ؕ اِنَّہٗ بِکُلِّ شَیۡءٍۭ بَصِیۡرٌ ﴿19﴾
🟢ترجمہ:- . کیا اُنہوں نے پرندوں کو اپنے اوپر پر پھیلائے ہوئے اور (کبھی) پر سمیٹے ہوئے نہیں دیکھا؟ اُنہیں (فضا میں گرنے سے) کوئی نہیں روک سکتا سوائے رحمان کے (بنائے ہوئے قانون کے)، بے شک وہ ہر چیز کو خوب دیکھنے والا ہے۔
سورۃالملک آیت:19

منقول۔۔

Allah Hu Akbar ❤️۔۔
14/09/2024

Allah Hu Akbar ❤️


۔
۔





.۔۔
13/09/2024

.


۔
۔





Address

Lahore

Telephone

+923014418399

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Yasir posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Yasir:

Videos

Share