20/03/2024
ان کو پہچانا آپ نے؟ یہ وہی مولوی صاحب ہیں جنہوں نے اچھرہ بازار میں ہوئے "حلوائی حملے" میں خاتون کے لئے "عام معافی" کا اعلان کرتے ہوئے فرمایا تھا کہ انہوں نے خاتون کی معافی قبول فرما لی ہے۔
ویسے تو ان کو حلوے، عربی اور قرآن میں کوئی فرق نہیں معلوم لیکن کہتے یہ خود کو "مولانا" علیم الدین شاکر ہیں۔
اچھرہ بازار والے واقعے کے بعد ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی تھی کہ انہوں نے harassment کی تھی جس پر انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کر لی ہے۔
اصل خبر یہ نہیں۔
اصل خبر یہ ہے کہ انہوں نے عدالت میں بیان دیا ہے کہ وہ تو خاتون کو مشتعل ہجوم سے بچانے والوں میں شامل تھے۔
مولانا صاحب کا سارا ایمان ایک گرفتاری کے ڈر سے ان کی ناک کے راستے باہر آ چکا ہے۔ ان کو نہ صرف حلوے کا مطلب معلوم ہو چکا ہے بلکہ آئیندہ سے عربی سیکھنے کا عزم بھی کر چکے ہیں۔
ایک گرفتاری کی قیمت تم کیا جانو مولانا بابُو!