31/12/2024
ملک ڈیفالٹ سے استحکام کی طرف آیا اور اب استحکام سے ترقی کی جانب بڑھ رہا ہے، معاشی اصلاحات کے ایجنڈے میں عوام کے لئے خوشخبریاں ہوں گی، وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کی خصوصی گفتگو
وفاقی وزیر برائے اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ اڑان پاکستان ۔ ہوم گرون نیشنل اکنامک پلان میڈ ان پاکستان معاشی اصلاحات کا ایجنڈا ہے، ملک ڈیفالٹ سے استحکام کی طرف آیا اور اب استحکام سے ترقی کی جانب بڑھ رہا ہے، معاشی اصلاحات کے ایجنڈے میں پاکستان کے عوام کے لئے خوشخبریاں ہوں گی۔
منگل کو اڑان پاکستان ۔ ہوم گرون نیشنل اکنامک پلان29-2024ءکے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف آج ہوم گرون اکنامک ایجنڈے کا اعلان کرنے جا رہے ہیں، یہ میڈ ان پاکستان معاشی اصلاحات کا ایجنڈا ہے جس کے تحت معاشی ترقی کا سفر طے کیا جائے گا اور پاکستان کے عوام کو خوشخبریاں ملیں گی۔
انہوں نے کہا کہ ملک ڈیفالٹ سے استحکام کی طرف آیا اور اب استحکام سے ترقی کی جانب بڑھ رہا ہے، الحمد اللہ پاکستان کے تمام معاشی اشاریے بہتر ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہوم گرون معاشی اصلاحات کا ایجنڈا اہم اقدام ہے جو پاکستان اور پاکستان کے عوام کی ترقی کے لئے ہے۔
Federal Minister for Information, Broadcasting, National Heritage and Culture Attaullah Tarar said on Tuesday that the prime minister’s homegrown economic reforms package will significantly improve citizens’ lives, stimulate growth, and strengthen the economy.
In an exclusive statement regarding the prime minister’s five-year National Economic Transformational Plan 2024-29, titled “Udan Pakistan: Homegrown National Economic Plan,” Tarar revealed that Prime Minister Shehbaz Sharif will unveil the ambitious agenda today.
Tarar stated that Pakistan has moved from the verge of default to stability and is now on the path to progress. He expressed gratitude, highlighting improvements in all economic indicators.
Describing the Home-Grown Economic Agenda as a reform-driven plan centered on “Made in Pakistan,” Tarar stressed its vital role in fostering economic growth and bringing positive change to the people of Pakistan. The economic reform agenda is designed to accelerate the country’s development and ensure the prosperity of its citizens.