Xcellent News

Xcellent News Value News ,Digital TV Channel catering latest local, international, sports, business and entertainment news round the clock.
(39)

Value News HD (www.valuehd.tv) is updated round the clock to keep the readers abreast of the developments on different issues in Pakistan as well as internationally. Experienced Team of Value HD News adds value to the overall production quality & content management

نگران وفاقی وزیر برائے داخلہ گوہر اعجاز نے کہا ہےکہ ابھی تک کسی جگہ موبائل یا انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا فیصلہ نہیں کیا گی...
06/02/2024

نگران وفاقی وزیر برائے داخلہ گوہر اعجاز نے کہا ہےکہ ابھی تک کسی جگہ موبائل یا انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا البتہ سکیورٹی حالات کے پیش نظر کسی ضلع یا صوبےکی درخواست آئی تو انٹرنیٹ سروس بند کرنے پرغور کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگران وزیر داخلہ گوہر اعجاز نے کہا کہ انتخابات کا انعقاد پر امن ہوگا اور الیکشن کمیشن نے ہی انتخابات منعقد کرانے ہیں، 12 کروڑ سے زائد پاکستانی 8 فروری کو ووٹ کاسٹ کریں گے ،تمام چیزیں ٹریک پر ہیں اور تمام تر قیاس آرائیوں کے باوجود 8 فروری کو انتخابات ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نہیں چاہیں گے کہ سندھ میں کہیں بھی قانون ہاتھ میں لیاجائے، سندھ میں الیکشن لڑنے والی جماعتیں برسوں سے ایک دوسرے کو جانتی ہیں، سب کیلئے پیغام ہے کہ سندھ میں مسلح افواج، سول آرمڈفورسز اور پولیس کھڑی ہیں۔
نگران وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ باجوڑ واقعے کی تحقیقات کرائی ہیں، یہ تمام کارروائی ہمیں ڈرانے کیلئے کی جارہی تھی، بلوچستان میں الیکشن امیدواروں میں کسی قسم کا تناؤ نہیں دیکھا، وہاں الیکشن لڑنے والی جماعتوں میں آپس میں کوئی جھگڑا نہیں، بلوچستان میں تین سطح کی سکیورٹی کا انتظام کیا ہے، تین تین سطح سکیورٹی کے تحت پولیس، سول آرمڈ فورسز اور فوج شامل ہے۔

گوہر اعجاز نے مزید کہا کہ 44 ہزار پولنگ اسٹیشنز کو نارمل ڈکلیئر کیا ہے اور 20985 پولنگ اسٹیشن کو حساس اور 16766 پولنگ اسٹیشن کوانتہائی حساس قرار دیا ہے، 2018 میں مختلف واقعات میں 666 اموات ہوئی تھیں، کوشش ہے اس مرتبہ کوئی جانی نقصان نہ ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ تین سطح میں سکیورٹی فراہم کی جائے گی، 90 ہزار 777 پولنگ اسٹیشن ملک بھر میں ہیں، ہر پولنگ اسٹیشن پرکم از کم 7 سے 8 قانون نافذکرنے والے افراد تعینات ہوں گے، انتخابات میں تین لیول پر سکیورٹی لگائی جارہی ہے، پاک فوج کے دستے کیو آر ایف کے طور پر تعینات ہوں گے۔

نگران وزیر داخلہ نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں لوگ نکلیں اور حق رائے دہی استعمال کریں، ہم نہیں چاہیں گے کہ ایسا ماحول پیدا ہو کہ لوگ ووٹ نہ ڈال سکیں، ہر شخص کی زندگی کی حفاظت کرنا ہمارا فرض ہے، جو بھی اقدام کرنا پڑا وہ میرٹ پر کیا جائے گا، کوشش ہے کہ پرامن انتخابات ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک کسی جگہ موبائل یا انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا، سکیورٹی حالات کے پیش نظر کسی ضلع یا صوبےکی درخواست آئی تو انٹرنیٹ سروس بند کرنے پرغور کیاجائےگا۔

اس موقع پر نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ الیکشن کے بارے میں بہت سی قیاس آرائیاں تھیں لیکن قیاس آرائیوں کے باوجود الیکشن ہورہے ہیں کیونکہ آئین کے دیباچے میں لکھا ہےکہ یہ ملک اس کے منتخب نمائندے چلائیں گے۔

انہوں نے مزیدکہا کہ سال 2018کے انتخابات 2008 اور 2013کی نسبت زیادہ پرُامن تھے، اس کے باوجود 2018 میں 666 لوگ جان سے گئے، 2013 میں صورتحال زیادہ خراب تھی، 2008 میں بے نظیربھٹو کی شہادت کے بعد انتخابات میں ایک مہینہ تاخیرہوئی۔

الیکشن کمیشن نے سوشل میڈیا پرپوسٹل بیلٹ پیپروں سے متعلق خبروں کو غلط اور بے بنیاد قرار دے دیا۔الیکشن کمیشن کے مطابق سوشل...
06/02/2024

الیکشن کمیشن نے سوشل میڈیا پرپوسٹل بیلٹ پیپروں سے متعلق خبروں کو غلط اور بے بنیاد قرار دے دیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق سوشل میڈیا پرپوسٹل بیلٹ پیپروں سے متعلق غلط اور بے بنیادخبریں پھیلائی جارہی ہیں، غلط خبروں میں امیدواروں کے پوسٹل بیلٹ پیپروں کی تعداد لکھی جارہی ہے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ یہ گمراہ کن پروپیگنڈا ہے،آراوپوسٹل بیلٹ سرکاری گنتی کے دوران الیکشن ایجنٹوں کی موجودگی میں کرتا ہے،اس کے بعد بیلٹ پیپرز حتمی رزلٹ میں شامل کیےجاتے ہیں۔

خیال رہے کہ 8 فروری کو ہونے والے الیکشن کی انتخابی مہم کا آج آخری روز ہے، انتخابات کے لیے 26 کروڑ بیلٹ پیپرز کی ترسیل کا کام بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ووٹ کے لیے اصلی شناختی کارڈ لازمی ہے اور زائد المیعاد شناختی کارڈ پر بھی ووٹ ڈالا جاسکے گا۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی بلا مقابلہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ منتخب ہو گئے۔ذرائع کے مطابق محسن نقوی بلا مقابلہ پا...
06/02/2024

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی بلا مقابلہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ منتخب ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق محسن نقوی بلا مقابلہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے 37ویں چیئرمین منتخب ہو گئے ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ قائم مقام چیئرمین پی سی بی اور الیکشن کمشنر شاہ خاور محسن نقوی کے چیئرمین منتخب ہونے کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی ہیڈ کوارٹر میں ہونے والے گورننگ بورڈ کے خصوصی اجلاس میں پیٹرن کے دو نمائندے محسن نقوی اور مصطفیٰ رمدے شامل تھے، ان کے علاوہ آزاد جموں و کشمیر ، ڈیرہ مراد جمالی، لاڑکانہ، بہاولپور ، سوئی ناردرن گیس، غنی گلاس، اسٹیٹ بینک اور پی ٹی وی گورننگ بورڈ کا حصہ تھے۔

محسن نقوی کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کے لیے مضبوط ترین امیدوار تصور کیا جا رہا تھا جو اس وقت نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی ذمہ داریاں بھی نبھا رہے ہیں۔

چیئرمین پی سی بی کی تعیناتی تین سال کے لیے ہوتی ہے اور ذرائع کا بتانا ہے کہ محسن نقوی 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے بعد عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے...
06/02/2024

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن 5 اور 6 فروری کی شب دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پرکیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہےکہ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں سرغنہ ایوب اللہ عرف منصور سمیت 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا، دہشتگرد ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری، بےگناہ شہریوں کے اغوا اور متعدد دہشتگردکارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دوسرے دہشتگرد کے خاتمے کیلئے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ علاقہ مکینوں نے آپریشن کو سراہا اور دہشتگردی کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔

8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کو پرامن بنانے کے لیے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں پاک فوج کے دستوں کی تعیناتی ...
06/02/2024

8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کو پرامن بنانے کے لیے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں پاک فوج کے دستوں کی تعیناتی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے الیکشن کے روز سکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے لاہور، قصور اور شیخوپورہ میں فوجی دستوں کو تعینات کر دیا ہے ہے جبکہ منڈی بہاء الدین اور چکوال میں کل تک فوج تعینات کر دی جائے گی۔

محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ جہلم، سرگودھا، جھنگ، فیصل آباد، ملتان اور دیگر اضلاع میں بھی کل تک فوج کو تعینات کر دیا جائے گا، تمام اضلاع کے حکام اس سلسلے میں پاک فوج سے رابطے میں ہیں۔
صوبائی محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ الیکشن کے دوران امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا اولین ترجیح ہے جس کے لیے الیکشن سے جڑے تمام انتظامات کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ نگران وفاقی کابینہ نے عام انتخابات کے لیے ملک بھر میں پاک فوج کی تعیناتی کی منظوری دی ہے، الیکشن والے روز امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لیے سکیورٹی کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، پہلی لیئر پولیس کی ہو گی، دوسری لیئر رینجرز جبکہ تیسری لیئر میں پاک فوج ہو گی۔

امیرِ جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے دعویٰ کیا ہے کہ جماعت اسلامی الیکشن والے دن کلین سویپ کرے گی۔کراچی میں تقری...
05/02/2024

امیرِ جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے دعویٰ کیا ہے کہ جماعت اسلامی الیکشن والے دن کلین سویپ کرے گی۔

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہر میں بیروزگاری ہے، ہمارے نوجوانوں کو بہت مایوس کیا گیا ہے۔ آئی ٹی کی تعلیم بہت مہنگی ہوتی جا رہی ہے، تعلیم کے مواقع کم ہیں۔

حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ یہ پڑھے لکھے لوگوں کو آگے نہیں آنے دینا چاہتے، یہ مافیا ہمیں اس قابل نہیں چھوڑ رہے کہ ہم آگے پڑھ سکیں۔ شہری دیکھ رہے ہیں کون بنو قابل اور کون بنو قاتل کرتا رہا ہے۔

وزیراعظم بنا تو عافیہ صدیقی کو آزادی دلاؤنگا جو یہ حکمران نہیں دِلا سکے، سراج الحق

انہوں نے کہا کہ اس شہر کو بلدیہ فیکٹری جلانے والوں کے ہاتھ میں نہ دو، دوبارہ سے بھتہ خوری اور دہشت گردی نہیں کرنی چاہیے۔ ایسے لوگ الیکشن لڑتے نظر آرہے ہیں جو سانحہ بلدیہ فیکٹری میں ملوث تھے۔

امیرِ جماعت اسلامی کراچی نے مزید کہا کہ محنت کریں گے تو کوئی آپ کاراستہ نہیں روک سکتا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ جماعت اسلامی 8 فروری کو کلین سویپ کرے گی۔

عام انتخابات 2024 کے حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں کے لیے انتخابی مہم چلانے کا آخری روز 6 فروری مقرر کردیا گیا۔الیکشن کمی...
05/02/2024

عام انتخابات 2024 کے حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں کے لیے انتخابی مہم چلانے کا آخری روز 6 فروری مقرر کردیا گیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں تمام سیاسی جماعتوں کو اس حوالے سے مطلع کیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے بتایا کہ الیکشنٹر ایکٹ 2017 کی سیکشن 182 کے تحت 6 فروری 2024 اور 7 فروری 2024 کی درمیانی شب 12 بجے تک انتخابی مہم چلائی جاسکے گی۔

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیاں، الیکشن کمیشن کے متعدد امیدواروں کو نوٹسز جاری

پریس ریلیز میں کہا گیا کہ ‘مقررہ کردہ وقت کے بعد کوئی بھی شخص کسی بھی جلسے، جلوس، کارنر میٹنگ یا اس نوعیت کی سیاسی سرگرمی کا نہ تو انعقاد کرے گا اور نہ ہی اس میں شرکت کرے گا۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ کوئی بھی شخص جو قانون کی مذکورہ بالا شق کی خلاف ورزی کرے گا اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہےکہ نواز شریف انتظامیہ پر دباؤ ڈال کر الیکشن میں گڑبڑکرناچاہتے ہیں جب ک...
05/02/2024

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہےکہ نواز شریف انتظامیہ پر دباؤ ڈال کر الیکشن میں گڑبڑکرناچاہتے ہیں جب کہ نگران حکومت اور انتظامیہ نواز شریف کےحق میں جانبدارہیں۔

امریکی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا مسلم لیگ (ن) سے اتحاد مشکل ہے، میرے لیے مسلم لیگ (ن) کے ساتھ چلنا اب بہت مشکل ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف انتظامیہ پر دباؤ ڈال کر الیکشن میں گڑبڑکرناچاہتے ہیں، نگران حکومت اور انتظامیہ نواز شریف کےحق میں جانبدارہیں، یہ مسلم لیگ میثاق جمہوریت والی مسلم لیگ نہیں رہی، یہ ووٹ کو عزت دو والی نہیں بلکہ آئی جے آئی والی مسلم لیگ ہے، یہ امیر المومنین بننے کے خواب دیکھنے والی مسلم لیگ ہے، امید ہےنواز شریف کے دباؤ کے باوجود نگران حکومت الیکشن میں مداخلت نہیں کرےگی اور امید ہے پیپلز پارٹی کامیاب ہوکر حکومت بنائےگی۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ 9 مئی واقعہ بالکل سیاست کے دائرے میں نہیں تھا، سیاست دانوں کو قواعد طےکرناہوں گےاور سیاست کوسیاست ہی رکھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن شفافیت پرپہلے سے سوالات ہیں، چاہتے ہیں انتخابی عمل پر اس سے زیادہ تنقید نہ ہو ، جتنا ممکن ہو صاف و شفاف الیکشن کرائے جائیں، لیول پلیئنگ فیلڈ دیں تاکہ الیکشن کی ساکھ بحال ہو، تاکہ جو بھی وزارت عظمیٰ سنبھالے ہمارا ملک مثبت سمت میں چلے، ملک میں سیاسی افہام و تفہیم چاہتے ہیں تاکہ پاکستان آگے چلے۔

وزارت خزانہ اور پاور ڈویژن کے سینئر حکام نے دی نیوز کو بتایا ہے کہ پاکستان کے مالیاتی اور توانائی شعبے کے حکام آج (پیر)...
05/02/2024

وزارت خزانہ اور پاور ڈویژن کے سینئر حکام نے دی نیوز کو بتایا ہے کہ پاکستان کے مالیاتی اور توانائی شعبے کے حکام آج (پیر) سے نگران حکومت کی جانب سے سرکلر ڈیٹ اسٹاکس اور ٹیرف ریشنلائزیشن سے متعلق بنائے گئے منصوبوں کی منظوری حاصل کرنے کیلئے آئی ایم ایف کو بریفنگ کا سلسلہ شروع کر یں گے۔

نگران وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر وزیرتوانائی محمد علی پاور ڈویژن کا تھنک ٹینک اور وزارت خزانہ کے حکام آئی ایم ایف کے ساتھ اجلاس کا حصہ ہوں گے اور سرکلر ڈیٹ اور پاور ٹیرف کے نئے پلان پر فنڈ کی رضامندی حاصل کریں گے۔

متعلقہ وزراء میں سے ایک نے دی نیوز کو تصدیق کی کہ سرکلر اسٹاک ڈیٹ اور نئے ٹیرف ڈیزائن پر متعدد بریفنگ آج سے فنڈ والوں کے ساتھ ہوگی اور پاکستان کے حکام آئی ایم ایف کے متوقع اور غیر متوقع سوالات کے جوابات دیں گے۔
نگران حکومت ایک ہی بار سسٹم میں نقد 745ارب روپے شامل کرکے صرف 8گھنٹے میں 1,268 بلین روپے کے گردشی قرضے کو کم کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے تاکہ بقایا قرضوں کے اسٹاک کو پائیدار بنیادوں پر کم کیا جا سکے اور نئے ٹیرف ڈیزائن کراس سبسڈی کے تحت 222 ارب روپے جو صنعتی شعبے کے ذریعے بڑھائے جانے ہیں گھریلو صارفین سے واپس لیے جائیں گے جس کے نتیجے میں صنعتی ٹیرف میں کمی اور ماہانہ 400یونٹ سے کم استعمال کرنے والے گھریلو صارفین میں اضافہ ہوگا۔

حکومت لائف لائن میں آنے والوں اور ماہانہ 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین پر 50روپے ماہانہ سے 450 روپے ماہانہ مقررہ چارجز عائد کرے گی۔ حکومت یہیں نہیں رکے گی بلکہ وہ 100 یونٹ سے زیادہ بجلی استعمال کرنے والے غیر محفوظ صارفین کے مقررہ چارجز میں اضافہ کرے گی اور ان کے متغیر ٹیرف کو کم کرے گی اور اس بات کو یقینی بنائے گی کہ ان کے خالص ماہانہ بل میں 1000یونٹس سے کم اضافہ ہو۔

ماہانہ 700یونٹس سے زیادہ استعمال کرنے والے سنگل فیز صارفین پر 3000 روپے ماہانہ کا زیادہ فکسڈ چارج عائد کیا جائے گا تاکہ انہیں استعمال کے وقت (ٹی او یو) میٹر یا تھری فیز میٹر کا استعمال کرتے ہوئے کیٹیگریز میں شفٹ ہونے پر مجبور کیا جا سکے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے نئے چیئرمین کا انتخاب پی سی بی گورننگ بورڈ کے خصوصی اجلاس میں کل ہوگا۔پی سی بی گورننگ ب...
05/02/2024

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے نئے چیئرمین کا انتخاب پی سی بی گورننگ بورڈ کے خصوصی اجلاس میں کل ہوگا۔

پی سی بی گورننگ بورڈ کا خصوصی اجلاس دو پہر 2 بجے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہوگا جس میں چیئرمین پی سی بی کا انتخاب کیا جائے گا، نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نئے چیئرمین پی سی بی کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔

پی سی بی گورننگ بورڈ کا خصوصی اجلاس الیکشن کمشنر شاہ خاور نے طلب کیا ہے، گورننگ بورڈ میں پیٹرن کے دو نمائندے محسن نقوی اور مصطفیٰ رمدے شامل ہیں، ان کے علاوہ آزاد جموں کشمیر ، ڈیرہ مرآد جمالی ، لاڑکانہ، بہاولپور ، سوئی ناردرن گیس ، غنی گلاس ، اسٹیٹ بینک اور پی ٹی وی گورننگ بورڈ کا حصہ ہیں ۔
اجلاس میں وزارت بین الصوبائی رابطہ کے سیکرٹری یا کوئی اور نمائندے نان ووٹنگ ممبر کی حیثیت سے شریک ہوں گے۔

محسن نقوی پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کے لیے مضبوط ترین امیدوار ہیں وہ اس وقت نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی ذمہ داریاں نبھارہے ہیں۔

تحریک انصاف کے رہنما مونس الٰہی نے کہا ہے کہ وطن واپس آنے کو تیار ہیں لیکن انہیں اتنی گارنٹی دی جائے کہ انہیں غائب نہیں...
03/02/2024

تحریک انصاف کے رہنما مونس الٰہی نے کہا ہے کہ وطن واپس آنے کو تیار ہیں لیکن انہیں اتنی گارنٹی دی جائے کہ انہیں غائب نہیں کیا جائے گا۔

غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو میں مونس الہٰی نے کہا کہ حلقے کی سیاست کرنے والے سیاستدان ان تمام معاملات سے واقف ہوتے ہیں، نیب، اینٹی کرپشن، ایف آئی اے یا پولیس کا کوئی مسئلہ نہیں مجھے صرف اتنی گارنٹی چاہیے کہ مجھے وزیبل رکھا جائے گا۔
عدلیہ کیخلاف بیان ، مونس الہی 5 فروری کو ایف آئی اے طلب

انہوں نے کہا کہ مسئلہ گرفتاری کا نہیں ، جب 2011 میں ملک سے باہر تھا تب مجھ پر کیس بنا، میں نے واپس آکر گرفتاری دی اور عدالت سے بری ہوا، مسئلہ یہ ہے کہ یہاں لوگوں کو غائب کر دیا جاتا ہے۔

مونس الٰہی سے پوچھا گیا کہ انہیں کس کی گارنٹی چاہئے جس پر انہوں نے کہا کہ جو گارنٹی دینے والے ہیں ان کی گارنٹی چاہئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت پورا نظام لگا ہوا ہے کہ کسی بھی طرح مسلم لیگ ن کی حکومت بنانی ہے۔ میری خواہش ہے چوہدری شجاعت اور پرویز الہٰی کے درمیان معاملات ٹھیک ہو جائیں۔

بشریٰ بی بی نے 14 نومبر 2017 کا طلاق نامہ من گھڑت قرار دے دیا ہے۔این اے 128 لاہور کی سیٹ پر گھمسان کا رن متوقعاسلام آبا...
03/02/2024

بشریٰ بی بی نے 14 نومبر 2017 کا طلاق نامہ من گھڑت قرار دے دیا ہے۔

این اے 128 لاہور کی سیٹ پر گھمسان کا رن متوقع

اسلام آباد کی مقامی عدالت میں بیان دیتے ہوئے سابق خاتون اول کا کہنا تھا کہ خاور مانیکا نے مجھے زبانی طلاق اپریل 2017 میں دی ،اپریل سے اگست 2017 تک میں نے عدت کا دورانیہ گزارا۔

اگست 2017 میں لاہور اپنی والدہ کے گھر منتقل ہوگئی ،بیٹوں سے مشورے کے بعد فروری 2018 میں باقاعدہ نکاح کا اعلان کیا، دورانِ سماعت سلمان اکرم راجہ اور رضوان عباسی کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔عدالت نے عدت میں نکاح کے کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا جو آج دوپہر ایک بجے سنایا جائے گا۔

بلوچستان، سندھ، جنوبی پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش اور برفباری کا امکان

دوسری جانب احتساب عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی کے سابق چیئرمین و سابق وزیراعظم اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ کیس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے 23 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا، تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ استغاثہ اپنا کیس ثابت کرنے میں کامیاب رہی۔عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 14 سال قید کا حکم دیا گیا، جیل میں گزارا ہوا وقت سزا میں شامل تصور ہوگا۔

سکیورٹی فورسز کی جانب سے بلوچستان کے علاقے مچھ اور کولپورکمپلیکسز میں دہشتگردوں کے خلاف کلیئرنس آپریشن مکمل ہو گیا، اس م...
03/02/2024

سکیورٹی فورسز کی جانب سے بلوچستان کے علاقے مچھ اور کولپورکمپلیکسز میں دہشتگردوں کے خلاف کلیئرنس آپریشن مکمل ہو گیا، اس میں 24دہشتگرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 29 اور 30جنوری کی رات بلوچستان کے علاقوں مچھ اور کولپور کمپلیکسز پر دہشت گردوں کی جانب سے حملے کیے گئے، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشتگردوں کے حملوں کا بہادری سے مقابلہ کیا۔

عام انتخابات میں سول آرمڈ فورسز اور افواج پاکستان کی تعیناتی سے متعلق اہم معلومات

آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ کلیئرنس آپریشن میں گزشتہ تین روزکے دوران 24دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا، مارے گئے دہشتگردوں میں شہزاد بلوچ، عطاء اللہ، عبدالودود، ذیشان اور ان کے ماسٹر مائنڈ شامل ہیں۔

دیگر ہلاک دہشتگردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے، اس آپریشن کے دوران چار فوجی جوان اور دو شہری بھی شہید ہوئے، آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج دیگر سکیورٹی اداروں کے ساتھ امن و استحکام کے لیے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف عدت میں نکاح کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا۔غیر ...
03/02/2024

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف عدت میں نکاح کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا۔
غیر شرعی نکاح کیس کا فیصلہ اڈیالہ جیل میں سینئر سول جج دوپہر ایک بجے سنائیں گے۔ استغاثہ کے چاروں گواہوں پر جرح کا عمل مکمل ہو گیا۔ سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے گواہوں سے جرح کی جبکہ بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان ریاض گل نے گواہوں پر جرح کی۔
گواہوں میں بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا، عون چوہدری، نکاح خواجہ مفتی سعید اور ملازم لطیف عدالت میں پیش ہوئے تھے۔
عدالت کے حکم پر بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلا نے 342 کا بیان جمع کرایا۔ جس میں 13، 13 سوالات جوابات دیئے گئے تھے۔

حکومت نے ایک بار پھر عوام پر بجلی گراتے ہوئے قیمت میں بڑا اضافہ کر دیا۔نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)...
03/02/2024

حکومت نے ایک بار پھر عوام پر بجلی گراتے ہوئے قیمت میں بڑا اضافہ کر دیا۔

نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی مہنگی ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نیپرا کے اعلامیے کے مطابق بجلی دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے، قیمت میں اضافے سے صارفین پر 39 ارب 80 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

کراچی کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی گئی

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صارفین کو فروری کے بلوں میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی تاہم بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہو گا۔

واضح رہے کہ نومبر کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 4 روپے 13 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی تھی۔

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات ہر صورت 8 فروری کو ہی کرانےکا فیصلہ کرلیا۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی زیر صدارت خی...
01/02/2024

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات ہر صورت 8 فروری کو ہی کرانےکا فیصلہ کرلیا۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی زیر صدارت خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی سے متعلق الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس ہوا جس میں آئی جی اور چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا، آئی جی بلوچستان پولیس اور چیف سیکرٹری بلوچستان بھی شریک ہوئے، نگران وفاقی وزیر داخلہ گوہر اعجاز اور سیکرٹری داخلہ آفتاب درانی بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں نگران وفاقی وزیر داخلہ گوہر اعجاز کا کہنا تھا کہ الیکشن 8 فروری کو ہیں ، اس کےانعقاد پرکسی کوابہام نہیں ہونا چاہیے، الیکشن کا انعقاد ہر صورت نگران حکومت اور الیکشن کمیشن یقینی بنائےگا، 8 فروری کو الیکشن ہر صورت میں ہوں گے۔

واضح رہےکہ خیبر پختونخوا میں ایک امیدوار کی ہلاکت اور بلوچستان میں بے امنی کے واقعات کے بعد الیکشن کمیشن میں اہم اجلاس طلب کیا گیا تھا۔

اجلاس میں خیبر پختوانخوا اور بلوچستان کی سکیورٹی صورتحال پر غور کیا گیا، دونوں صوبوں میں سکیورٹی کی صورتحال پر متعلقہ اداروں سے رپورٹ طلب کی گئی تھی۔

اس سے قبل چیف الیکشن کمشنر نے کہا تھا کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں الیکشن ملتوی کرنےکاکوئی امکان نہیں ہے جبکہ نگران وزیر داخلہ گوہر اعجاز کا کہنا تھا یقینی بنایا جا رہا ہےکہ انتخابات کیلئے پرامن اور سازگار ماحول فراہم کیا جائے۔

پنجاب کے بعد سندھ میں بھی تمام تعلیمی ادارے 6 سے 9 فروری تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق ملک ...
01/02/2024

پنجاب کے بعد سندھ میں بھی تمام تعلیمی ادارے 6 سے 9 فروری تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق ملک میں عام انتخابات کی وجہ سے صوبے بھر میں 6 سے 9 فروری تک تمام نجی وسرکاری اسکول،کالج اورجامعات بند رہیں گی۔

محکمہ تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ 5 فروری کو سندھ میں کشمیر ڈے کی تعطیل کا اعلان پہلے ہی کیا جا چکا ہے۔
تعطیلات کی سمری وزیر اعلیٰ ہاؤس بھیج دی گئی ہے، منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

گزشتہ روز مطابق پنجاب کابینہ نے عام انتخابات کے سلسلے میں تمام اسکول کالجز اور یونیورسٹیز 6 سے 9 فروری تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ ملک میں عام انتخابات 8 فروری کو شیڈول ییں جس کے سلسلے میں بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔

پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی اور دیگر پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔لاہو...
01/02/2024

پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی اور دیگر پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔

لاہورکی اینٹی کرپشن عدالت کے جج ارشد حسین نے پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے کی سماعت کی جس سلسلے میں پرویز الٰہی اپنے وکلا کے ساتھ عدالت میں موجود تھے۔

دوران سماعت پرویز الٰہی نے جج سے اجازت طلب کی کہ کچھ دیر کمرہ عدالت میں رک جاؤں؟ اس پر جج کا کہنا تھا کہ آپ عدالت میں رک جائیں لیکن یہاں کوئی چائے بسکٹ نہیں لائے گا، پچھلی دفعہ بھی یہاں چائے اور بسکٹ چلتے رہے۔
بعد ازاں عدالت نے دو ملزمان کی عدم حاضری کی وجہ سے فرد جرم کی کارروائی مؤخر کردی اور ساتھ ہی آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو فرد جرم کی کارروائی کیلئے طلب کرلیا۔

عدالت نے مقدمے کی مزید سماعت 12 فروری تک ملتوی کردی۔

دوسری جانب احتساب عدالت کے جج زبیر شہزاد کیانی نے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کے ریفرنس پر سماعت کی جس سلسلے میں پرویز الٰہی سمیت دیگر ملزمان کو عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔

سماعت کے دوران عدالت نے ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 14 فروری کی تاریخ مقرر کردی، اس دوران ملزمان کو ریفرنس کی کاپیاں تقسیم کر دی گئیں۔

مزید برآں عدالت نے پرویزالٰہی سمیت تمام ملزمان کو فرد جرم کے لیے طلب کر لیا۔

خیبرپختونخوا پولیس نے عام انتخابات کی سکیورٹی کے حوالے سے ایپ تیار کرلی۔ڈی آئی جی آئی ٹی عرفان طارق نے بتایا کہ الیکشن ک...
01/02/2024

خیبرپختونخوا پولیس نے عام انتخابات کی سکیورٹی کے حوالے سے ایپ تیار کرلی۔

ڈی آئی جی آئی ٹی عرفان طارق نے بتایا کہ الیکشن کے حوالے سے موبائل ایپ تیار کرلی ہے جس کے ذریعے سی پی او ، ڈی پی او، آر پی او آفس میں انتخابات کے روز تمام مانیٹرنگ ہو گی۔
عرفان طارق نے کہا کہ ایپ میں پورے صوبے کی میپنگ مکمل کرلی گئی ہے، ایپ میں ایمرجنسی الرٹ، گو آن لائن، نوٹیفکیشن الرٹ اور صحت سہولتوں سمیت مختلف فیچرز شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ایپ میں آڈیو اور ویڈیو کال کا فیچر بھی شامل ہے، صوبے کے 137 ہاٹ اسپاٹ پر پولیس اہلکارباڈی کیم استعمال کریں گے۔

سندھ رینجرز اور پولیس نے عام انتخابات کے دوران مشترکہ فلیگ مارچ اور اسنیپ چیکنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ڈی جی رینجرز سندھ میجر ج...
01/02/2024

سندھ رینجرز اور پولیس نے عام انتخابات کے دوران مشترکہ فلیگ مارچ اور اسنیپ چیکنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل اظہر وقاص کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں امن و امان کی صورتحال اور الیکشن کے دوران سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق اجلاس میں رینجرز اور پولیس کے جنرل الیکشن کے دوران مشترکہ فلیگ مارچ اور اسنیپ چیکنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے، سندھ رینجرز کے دستے بطور کوئیک رسپانس فورس ایریا میں تعینات رہیں گے۔

ترجمان رینجرز نے کہا کہ الیکشن سے متعلق قوانین اور ضابطہ اخلاق کی مکمل پاسداری کو ممکن بنایاجائے گا جب کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی بھی ہوگی۔

آفیشل سیکریٹ ایکٹ عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کا تفصیلی فیصل...
01/02/2024

آفیشل سیکریٹ ایکٹ عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔

سائفر کیس کا تفصیلی فیصلہ 77 صفحات پر مشتمل ہے جو سیکریٹ عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے جاری کیا ہے۔

تفصیلی فیصلے میں عدالت نے لکھا ہے کہ دونوں مجرمان نے خودساختہ پریشانیاں بنائیں، ہمدردیاں لینے کے لیے بےیار و مددگار بننے کی کوشش کی، فیئر ٹرائل کا حق چالاک ملزم کے لیے نہیں۔
عدالت نے کہا کہ سائفر کو اپنے لیے استعمال کیا گیا جس کا اثر پڑا، عمران خان اور شاہ محمود قریشی نے بطور وزیراعظم اور وزیر خارجہ اپنے عہد کی خلاف ورزی کی جس سے پاکستان اور امریکا کے تعلقات کو نقصان پہنچا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی نے جان بوجھ کر جھوٹ بولا، اعظم خان کا بیان سچائی پر مبنی تھا جس نے پراسیکیوشن کے دلائل کو مضبوط بنایا، سائفر کے ذریعے دیگر ممالک سے رابطے کے سسٹم کی سالمیت پر سمجھوتا کیا گیا، سائفر کے معاملے سے دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات پر اثر پڑا جس سے دشمنوں کو فائدہ ہوا۔

عدالت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے جلسے میں جان بوجھ کر جھوٹ بولا اور ملک کا نہ سوچا، 31 مارچ کو بانی پی ٹی آئی نے کہا امریکا نے دھمکی دی اس سے پاک امریکا تعلقات کو نقصان پہنچا، امریکا نے ردعمل میں تین بار کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا بیان حقیقت پر مبنی نہیں، امریکا کے بعد بانی پی ٹی آئی نے جھوٹ بولا کہ سازش کے تحت حکومت ختم کی گئی اور افواج پاکستان کو نشانہ بنایا۔

اعظم خان نے مجسٹریٹ کے سامنے بیان میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو سمجھایا تھا، اعظم خان نےکہا کہ آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کا بھی بانی پی ٹی آئی کو بتایا تھا، بانی پی ٹی آئی نے اعظم خان کی بات کو سنا ان سنا کردیا اور جلسےاور سوشل میڈیا پر مہم چلائی، بانی پی ٹی آئی وزیراعظم تھے، انہوں نے اپنے عہد کی بھی خلاف ورزی کی، سائفر کے معاملے سے ملک کو عالمی سطح پر شدید نقصان پہنچا جس سے معیشت کمزور ہوگئی، عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے۔

گواہان کے مطابق شاہ محمود قریشی نے جلسوں میں سائفر کے معاملے پر لوگوں کو اکسایا، عمران خان اور شاہ محمود قریشی سائفر کیس میں اپنے آپ کو بے گناہ ثابت کرنے میں ناکام رہے جبکہ پراسیکیوشن نے دونوں کے خلاف سائفرکیس کو ثابت کردیا ہے۔

سیکریٹ عدالت کے تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے سائفر وزارتِ خارجہ کو واپس نہیں بھیجا، سائفر کیس 17 ماہ کی تحقیقات کے بعد دائر کیا گیا، 17 ماہ کی تحقیقات سے ثابت ہوا کہ مقدمہ تاخیر سے دائر نہیں کیا گیا، بطور وزیراعظم عمران خان کی ذمہ داری تھی کہ سائفر واپس لوٹاتے، وزارت خارجہ وزیراعظم سے سائفر واپس نہیں مانگ سکتی، اب تک عمران خان نے سائفر واپس نہیں کیا۔

عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ کیس سائفر سے متعلق ہے جو وزارتِ خارجہ کو واشنگٹن سے موصول ہوا، سائفر بہت حساس دستاویز ہے جس سے امریکا پاکستان کا ایک دوسرے پر بھروسا بھی جڑا ہے، 25 گواہان کے بیانات قلمبند کیے گئے لیکن وکلاء صفائی غیر سنجیدہ دکھائی دیے، 27 جنوری کو وکلاء صفائی غیر حاضر تھے، سرکاری وکیل موجود تھا۔

تحریری فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ عمران خان اور شاہ محمود قریشی نے سرکاری وکیل کے ساتھ بدتمیزی کی اور فائلیں پھینکیں، وکلاء صفائی عثمان گل، علی بخاری کے پہنچنے پر جرح کی تیاری کے لیے وقت دیا، جب جرح کا کہا تو وکلاء صفائی نے انکار کر دیاجس کے بعد سرکاری وکیل نے جرح کی، پراسیکیوشن نے ناصرف گواہان بلکہ دستاویزات پر مبنی ثبوت بھی پیش کیے، ریکارڈ پر ایسا کچھ نہیں جس سے ثابت ہو کہ پراسیکیوشن کے گواہان میں کمی رہ گئی۔

عدالت کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے مختلف وکلاء آئے، درخواستیں دےکر تاخیری حربے اپنائے گئے، دونوں کے وکلاء نے قانون کا مذاق بنایا، عمران خان اور شاہ محمود قریشی کا رویہ عدالت کے سامنے تھا، نقول فراہمی اور فرد جرم پر دونوں نے دستخط نہیں کیے جس سے نامناسب رویہ ثابت ہوا۔

جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے فیصلے میں لکھا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی نے 342 کے بیان دیے لیکن دستخط نہ کیے، سابق وزیراعظم اور سابق وزیر خارجہ سے ایسے رویے اور تاخیری حربوں کی توقعات نہیں تھیں، فئیر ٹرائل کیا، مجرمان کو جرح کا مکمل موقع دیا گیا لیکن جان بوجھ کر جرح نہیں کی گئی۔

خیال رہے کہ سیکریٹ ایکٹ کے تحت قائم کی گئی خصوصی عدالت نے دو روز قبل سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو سائفر کیس میں 10، 10 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی عام انتخابات 2024 میں انتخابی نشان مور لینے کی درخواست خارج کردی۔ل...
31/01/2024

لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی عام انتخابات 2024 میں انتخابی نشان مور لینے کی درخواست خارج کردی۔

لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن نے کیس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے پرویز الہٰی کی مور کے نشان لینے کی درخواست مسترد کردی۔ الیکشن کمیشن کا پرویز الہٰی کو گدھا گاڑی کا نشان الاٹ کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا گیا۔

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے پولنگ اسکیم کی سمری جاری کر دی

پرویز الہٰی نے انتخابی نشان مور لینے کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا تھا۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ درخواست گزار پی پی 32 سے الیکشن لڑ رہے ہیں، سپریم کورٹ نے الیکشن لڑنے کی اجازت دی، انتخابی نشان ’مور‘ الاٹ نہیں کیا جارہا۔

درخواست میں یہ بھی استدعا کی گئی تھی کہ انتخابی نشان مور الاٹ کرنے کا حکم دیا جائے۔

توشہ خانہ کیس میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو سزا سنا دی گئی ہے۔احتساب عدالت کے جج ...
31/01/2024

توشہ خانہ کیس میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو سزا سنا دی گئی ہے۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے توشہ خانہ کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں کی، دونوں کو 14،14 سال کی قید بامشقت کی سزا اور جرمانہ بھی کیا گیا۔

عدالت نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو 10 سال کے لیے کسی بھی عوامی عہدے کیلئے نااہل بھی قرار دے دیا ہے۔

توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی پر ایک ارب 57 کروڑ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

اس فیصلے کے بعد بشریٰ بی بی کو گرفتار کرکے جیل منتقل کیا جائے گا، جہاں وہ اپنی سزا پوری کریں گی، جب تک وہ ہائیکورٹ سے ضمانت یا رہائی نہ پالیں۔

سائفر کیس ، عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو 10 ، 10 سال قید

گزشتہ روز اڈیالہ جیل راولپنڈی میں توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت کے دوران جج محمد بشیر کی طبیعت خراب ہوگئی تھی۔

جیل اسپتال میں جج کا طبی معائنہ کیا گیا، جس کے باعث توشہ خانہ ریفرنس کیس کی سماعت ملتوی کردی گئی تھی۔

گزشتہ سماعت میں عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں بشریٰ بی بی کا 25 سوالات پر مشتمل سوال نامے پر مبنی 342 کا بیان قلمبند کیا تھا۔

دوران سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے بانی پی ٹی آئی سے سوال کیا آپ نے اپنا 342 کا بیان جمع کرایا ہے؟ جس پر عمران خان نے کہا میرا بیان میرے کمرے میں ہے۔

سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے عدالت کو جواب دیا کہ مجھے تو صرف حاضری کیلئے بلایا گیا تھا، عدالت کا کہنا تھا کہ آپ فوری طور اپنا بیان جمع کرا دیں اور عدالتی وقت ضائع نہ کریں۔

لاہور ہائیکورٹ نے عام انتخابات میں بانی پی ٹی آئی سمیت تمام امیدواروں کو یکساں میڈیا کوریج دینےکی ہدایت کردی۔لاہورہائیکو...
31/01/2024

لاہور ہائیکورٹ نے عام انتخابات میں بانی پی ٹی آئی سمیت تمام امیدواروں کو یکساں میڈیا کوریج دینےکی ہدایت کردی۔

لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر 10صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آئین کا آرٹیکل17ہر شہری کو آزادی اظہار رائے سمیت دیگر حقوق فراہم کرنے کا پابند کرتا ہے، عام انتخابات کے لیے الیکشن مہم اور اپنا منشوربتانےکی تشہیربنیادی حق ہے۔

تحریری فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ صاف شفاف انتخابات کے لیے آزاد میڈیا کے ذریعے آزادی اظہار رائے ہونی چاہیے کیونکہ آزادی اظہار کے بغیر انتخابات کو صاف اور شفاف قرار نہیں دیا جاسکتا۔

عدالت نے تحریری فیصلے میں نوازشریف اوربینظیربھٹو کے فیصلوں کاحوالہ بھی دیا ہے۔

واضح رہےکہ بانی پی ٹی آئی نے ٹی وی چینلزپر کوریج نہ ملنےکے معاملے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

حکومتِ سندھ نے 5 فروری کو یوم کشمیر پر عام تعطیل کا اعلان کردیا۔سندھ حکومت کی جانب سے یومِ کشمیر 5 فروری کو صوبے بھر میں...
31/01/2024

حکومتِ سندھ نے 5 فروری کو یوم کشمیر پر عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

سندھ حکومت کی جانب سے یومِ کشمیر 5 فروری کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

اس سے قبل وفاقی حکومت نے یوم یکجہتی کشمیر 5 فروری کو ملک میں عام تعطیل کا اعلان کیا تھا۔
اس حوالے سے کابینہ ڈویژن کی جانب سے عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 5 فروری کو کشمیری شہدا کے لیے صبح 10بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔

سابق وزیراعظم اور بی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے پورے سسٹم کو ایکسپوز کر دیا ہے۔اڈیالہ جیل ...
31/01/2024

سابق وزیراعظم اور بی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے پورے سسٹم کو ایکسپوز کر دیا ہے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا ہمارے وکلا نےکہا تھا بارکونسلز اور ایسوسی ایشنز ہمارےساتھ کھڑی ہوں گی، وکلا نے کیوں نہیں دیکھا کہ ہمیں انصاف دلاسکیں گے یا نہیں، ہمارے وکلا ہمیں جواب دیں۔

علیمہ خان کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پورے سسٹم کو ایکسپوز کر دیا ہے، کوئی کیوں نہیں بول رہا، سب اپنی اپنی الیکشن کمپین کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 14، 14 سال قید با مشقت اور ایک ارب 57 کروڑ 40 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔ اس کے علاوہ عدالت نے عمران خان کو 10 سال کے لیے نااہل بھی کر دیا ہے۔
گزشتہ روز سیکریٹ ایکٹ کے تحت قائم کی گئی خصوصی عدالت نے بھی سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو 10، 10 سال قید با مشقت کی سزا سنائی تھی۔

پاکستان تحریک انصاف نے سائفر کیس اور توشہ خانہ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی اور بشریٰ بی بی کو ملنے والی سزاؤں کو چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مہنگائی کے بوجھ اور بھاری بھرکم بجلی کے بلوں کے نیچے دبی عوام پر ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاری کرلی گئی۔بجلی کی تقسیم ک...
30/01/2024

مہنگائی کے بوجھ اور بھاری بھرکم بجلی کے بلوں کے نیچے دبی عوام پر ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاری کرلی گئی۔

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے نیپرا میں اکتوبرتا دسمبر2023کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست جمع کروادی ہے جس میں ملک بھر کیلئے بجلی مزید مہنگی کرنے کی درخواست دی گئی ہے۔
درخواست میں کیپسٹی چارجز کی مد میں75 ارب14کروڑ روپے وصولی اورنقصانات کی مد میں 10ارب 82 کروڑروپےوصول کرنے کی درخواست دی گئی ہے۔

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی درخواست پر سماعت 14فروری کو ہوگی، درخواست منظور ہونے کے بعد بجلی صارفین پر 81 ارب 50 کروڑ روپےکا مزید بوجھ منتقل ہونے کا امکان ہے۔

حکومتی گائیڈلائنز کے مطابق سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پربھی ہوگا۔

نگران حکومت یکم فروری سے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کرسکتی ہے۔حکومت یکم اکتوبر سے پی او ایل کی قیمتوں کی اپنی آخری ایڈجسٹ...
30/01/2024

نگران حکومت یکم فروری سے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کرسکتی ہے۔
حکومت یکم اکتوبر سے پی او ایل کی قیمتوں کی اپنی آخری ایڈجسٹمنٹ میں پیٹرول کی قیمتوں میں 7.85 روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 2.06 روپے فی لیٹر اضافہ کرسکتی ہے۔
اگلے مہینے کے پہلے 15 دن میں قیمتوں میں اضافہ بنیادی طور پر غزہ میں فلسطینیوں پر اسرائیل کے دائمی حملے اور تجارتی جہازوں پر حوثیوں کے حملوں کی وجہ سے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بتائی جارہی ہے ۔
بین الاقوامی منڈیوں نے بحری جہازوں پر حملوں پر شدید ردعمل کا اظہار کیا جس کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں موٹر پیٹرول 16 جنوری 2024 سے 6 ڈالر فی بیرل اور ڈیزل کی قیمت 3.7 ڈالر تک پہنچ گئی کیونکہ بین الاقوامی کمپنیوں نے موٹر اسپرٹ پر اپنے پریمیم میں اضافہ کیا ہے اور ہائی سپیڈ ڈیزل میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے لیے امریکا میں لابنگ فرم کی خدمات حاصل کرلی گئیں۔ذرائع کے مطابق لابنگ فرم کی خدمات پی ...
30/01/2024

پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے لیے امریکا میں لابنگ فرم کی خدمات حاصل کرلی گئیں۔

ذرائع کے مطابق لابنگ فرم کی خدمات پی ٹی آئی کے حامی پاکستانی نژاد امریکن فیاض قریشی نے حاصل کیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لابنگ فرم ایل جی سی ایل ایل کی خدمات 16 جنوری سے یکم مارچ تک 45 دن کے لیے حاصل کی گئیں۔ لابنگ فرم کو 45 ہزار ڈالر ادا کیے جائیں گے،جبکہ 35 ہزار پاؤنڈ ادا کیے جا چکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق فیاض قریشی کی لابنگ فرم کے سربراہ اسٹیفن پائن سے اپنے دفتر میں ملاقات ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فرم پاکستان میں پی ٹی آئی ارکان کو درپیش مسائل سے متعلق کانگریس میں آگاہی پیدا کرے گی۔

پی ٹی آئی امریکا کے ذرائع کے مطابق فرم کی خدمات پارٹی کی پاکستانی قیادت کی ہدایت پر حاصل کی گئی ہیں۔

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں پاکستان کی درجہ بندی میں کئی سال بعد واضح بہتری آگئی۔ٹرانسپیرنسی انٹر...
30/01/2024

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں پاکستان کی درجہ بندی میں کئی سال بعد واضح بہتری آگئی۔

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی کرپشن پرسیپشن انڈیکس 2023 کی رپورٹ جاری کردی گئی ہے جس میں پاکستان 140 ویں سے133 ویں نمبر پر آگیا جب کہ کرپشن انڈیکس 2 پوائنٹ بڑھ کر 27 سے 29 ہوگیا ہے۔

رپورٹ میں پی ڈی ایم دور حکومت کا احاطہ کیا گیا ہے اور ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی جانب سے کرپشن میں کمی کے لیے کی پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی گئی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ 2023 میں کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں بہتری ریاست کے مختلف ستونوں کی بدعنوانی کے خلاف کی جانے والی کوششوں کی عکاسی کرتا ہے۔

Address

Lahore
54000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Xcellent News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Xcellent News:

Videos

Share


Other News & Media Websites in Lahore

Show All