Kitab Dost Corner

Kitab Dost Corner Online Book Sales Center
(3)

31/10/2024
22/10/2024
انتہا پسندی‘ مذہبی منافرت‘ توہین مذہب جیسے منفی جذبات اور ہیجان خیزی میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے۔روایتی مذہبی طبقات ازخ...
16/10/2024

انتہا پسندی‘ مذہبی منافرت‘ توہین مذہب جیسے منفی جذبات اور ہیجان خیزی میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے۔روایتی مذہبی طبقات ازخود بھی ایک دوسرے کے ساتھ باہم دست و گریباں ہیں۔ ایسے میں ہمارے پاس صوفیہ کے افکار و احوال سے رہنمائی کے علاوہ کوئی چارہ نہیں کہ یہی وہ برگزیدہ اور جلیل القدر ہستیاں ہیں، جنہوںنے قافلہ انسانیت کو امن‘ محبت، رواداری اور انسان دوستی جیسے اوصاف سے متصف کیا۔انہوں نے ہمیشہ دوسرے مذاہب اور طبقات کو مارجن دیا‘ ان کے افعال و اشغال کی توجیہہ پیش کی۔ ان کو سانس لینے کی گنجائش دی،ان کو کبھی دیوار سے لگانے کی کوشش نہیں کی۔ ان کے عقائد اور مذہبی پیشوائیت کے لئے جائز احترام فراواں کیا۔ انہوں نے اس عظیم انقلاب، جس کے سبب برصغیر ایک اسلامی سلطنت کا مظہر بنا،کے اجزائے ترکیبی میں محبت، علم‘ شعور اور آگہی جیسے ارفع عناصرکو بنیاد بنایا۔
مقامِ مسرت ہے کہ استاذ اور ماہرِتعلیم ڈاکٹر سعید احمد سعیدی نے موجودہ عصری تناظر میں ’’پرامن بقائے باہی کے فروغ میں صوفیائے کرام کا کردار‘‘ جیسے اہم موضوع پر قلم اٹھایا ہے۔ اس کتاب کے ذریعہ ڈاکٹر صاحب نے ایک اہم ضرورت کو پورا کیا۔ڈاکٹر صاحب کی فکررواں اور قلم سبک ہے،انہوں نے اپنی محنت، اخلاص اور تواضع سے نہایت مختصر عرصے میں معاصر علمی دنیا میں خو دکو نمایاں اور معتبر کیا ہے۔ کثیر الاشغال اور فیض رساں ہیں۔ صوفیائے کرام کے نظام فکر و عمل پر پختہ یقین کے حامل اور خانقاہی نظام کی ترویج اور احیاءکے علمبردار ہیں۔جدید دانش گاہوں کے ساتھ قدیم علمی زاویوں سے بھی بہرہ مند اور محراب و منبر جیسے وقیع ادارے سے منسلک ہیں۔ اب ضرورت اس امر کی ہے کہ اس کتاب سے استفادہ کرکے فکر صوفیا کو عام کیا جائے تاکہ یہ معاشرہ پھر سے امن و آشتی کا گہوارہ بن سکے۔
نام کتاب: پُرامن بقائے باہمی کے فروغ میں صوفیہ کرام کا کردار
مصنف : ڈاکٹر سعید احمد سعیدی ایسوسی ایٹ پروفیسر پنجاب یونیورسٹی لاہور
صفحات:352
اعلیٰ طباعت،عمدہ بائنڈنگ،ڈیلکس ایڈیشن
عام ہدیہ | 1300
رعایتی ہدیہ | 1200
فری ہوم ڈیلیوری

22/09/2024

مشہور و کثیر روایات کے مطابق آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت 570 عیسوی 12 ربیع الاول کو ہوئی۔ یہ پیر (Monday) علی الصبح کا وقت تھا۔ یعنی 11 کی رات جا رہی تھی اور 12 ربیع الاول کا دن آ رہا تھا۔ ایک ایسی صبح جو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے جہالت کے اندھیرے دور کر کے اس دنیا کو روشن کرنے آ رہی تھی۔ کھلی کھلی صبح اور چہچہاتے پرندے. عیسوی کیلنڈر کے حساب سے یہ اپریل کا مہینہ تھا۔ بہار کا موسم، معتدل نہ زیادہ سرد نہ ہی زیادہ گرم۔ پھولوں اور رنگوں کا موسم۔ دلکش و دلنیشں موسم۔

آپ ﷺ کے والدِ گرامی جنابِ عبداللہ آپ ﷺ کی ولادت سے چند مہینے پہلے ایک تجارتی سفر پر روانہ ہوئے اور واپسی پر مدینہ منورہ میں آپ کی طبعیت کچھ ناساز ہوئی اور آپ اپنے سسرال میں ٹھہر گئے کہ طبعیت کچھ سنبھلے گی تو مکہ کے لیے روانہ ہوں گے لیکن ایسا نہ ہو سکا اور چند دن بعد مدینہ منورہ ہی میں آپ کا انتقال ہو گیا۔ آپ کو نابغہ جدی کے گھر میں دفن کیا گیا۔ (1973 میں جب حرمِ مدینہ کی توسیع ہوئی تو آپ کے جسمِ اطہر کو نابغہ جدی کے گھر سے جنت البقیع میں شفٹ کر دیا گیا)

وفات کے وقت جنابِ عبداللہ کی عمر صرف 25 سال تھی۔ آپ کے والدِ گرامی یعنی آپ ﷺ کے دادا جان جناب عبدالمطلب کو اپنے جوان بیٹے کی وفات کا بہت صدمہ تھا۔ وہ بیٹا جس کو مکہ میں یوسفِ ثانی کہا جاتا ہے۔ وہ خوبصورت و فرماں بردار بیٹا کہ جس کی قربت کا ہر کوئی خواہشمند تھا۔ جنابِ عبداللہ کی زوجہ محترمہ یعنی آپ ﷺ کی والدہ ماجدہ بی بی صاحبہ سیدہ آمنہ صرف چند ماہ ہی اپنے شوہر کے ساتھ رہ سکی تھیں۔ شوہرِ نامدار کی اچانک وفات پر آپ نے ایک پرسوز کلام بھی لکھا تھا۔ آپ کی کل امیدِ بہار اب یہ بچہ تھا جس کو اب اس دنیا میں آنا تھا۔ دوسری جانب دادا جان بنو ہاشم کے سردار جنابِ عبدالمطلب کو بھی بچہ کی پیدائش کا شدد سے انتظار تھا۔ ہر دلعزیز بیٹے کے جانے کے بعد آپ کو انتظار تھا کہ اس بیٹے کی اولاد کو دیکھ کر اپنی آنکھیں ٹھنڈی کریں۔ اُس ننھے بچے کو اپنی گود میں لے کر خوب کھیلیں۔

اِن دونوں ہستیوں (بی بی آمنہ اور جنابِ عبدالمطلب) کو کیا عِلم تھا کہ اُن کے گھر میں کائنات کی سب سے عظیم شخصیت آنے والی ہے۔ اُن کے گھر میں سارے جہانوں کی رحمت آنے والی ہے۔ اُن کے گھر میں ساری کائنات کے سردار آنے والے ہیں۔ اُن کے گھر میں دُرِ یتیم آنے والے ہیں۔ یتیموں اور مسکینوں کے والی آنے والے ہیں۔ ارے اُن کے گھر میں تو اللہ کے محبوب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آنے والے ہیں۔

بچے کی ولادت ہوئی تو بنو ہاشم کی خوشی کو کوئی ٹھکانہ نہ رہا۔ ہر سو مبارک مبارک کی صدائیں گونجنے لگیں۔ بیٹے کی پیدائش پر جنابِ عبدالمطلب کی خوشی دیدنی تھی۔ ہر طرف خوشی کا سماں تھا۔ پورا بنو ہاشم جھوم رہا تھا۔ بنی ہاشم کی ایک کنیز ثویبہ تھا بھی دوڑی دوڑی آئی اور کہا کہ مبارک ہو سیدہ آمنہ کے ہاں بیٹا پیدا ہوا ہے۔ عبداللہ کے ہاں بیٹا پیدا ہوا ہے۔ ثویبہ کی بات سن کر اس کے مالک کا ابو لہب نے کہا کہ " تو آج سے آزاد ہے" ثویبہ کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ رہا، اُس کے تو بھاگ کھل گئے۔ وہ سوچنے لگی کہ یہ کیسا یتیم بچہ پیدا ہوا ہے کہ اس کے آنے سے مجھ غلام کو آزادی مل گئی۔ یاد رہے کہ عرب میں غلامی سے نجات ملنا سب سے بڑی بات تھی۔ کیونکہ اس کلچر میں مالک کا غلام کی سانسوں سے لے کر اس کی نسلوں تک پر حق ہوتا تھا اور یوں ہی بلا معاوضہ کوئی مالک اپنے غلام کو آزاد نہیں کرتا تھا۔ غلاموں کی منڈیاں لگتی تھیں اور منہ مانگے داموں پر غلاموں کو فروخت کیا جاتا تھا۔ لیکن یہاں معاملہ سب سے مختلف ہوا۔ آپ ﷺ کے وسیلے سے پہلے ہی دن ایک غلام کو بغیر کسی معاوضہ کے آزادی مل گئی۔ ثویبہ کے تو جیسے بھاگ کھل گئے اور اُس کی خوشی دیدنی تھی۔

دادا جان جنابِ عبدالمطلب نے پوتے کو گود میں لیا اور آپ کا نام "محمد" رکھا۔ "محمد" کے معنی ہیں "تعریف کیا گیا" یعنی "جس کی تعریف کی جائے" یہ نام آج سے پہلے اور کسی کا نہیں تھا۔ جنابِ عبدالمطلب کہتے تھے کہ مجھے یقین سا ہے کہ میرا پوتا بڑی عزت پائے گا اور سارے جہان والے اس کی تعریف کریں گے۔ اس لیے میں نے اس کا نام "محمد" رکھا ہے۔

جناب عبدالمطلب نے پورے شہرِ مکہ کے لیے ایک بڑی ضیافت کا اہتمام کیا۔ پورے شہر کو کھانے پر دعوتِ عام تھی۔ جنابِ عبدالمطلب نے اعلان کر دیا کہ سب کو کھانے پر دعوتِ عام ہے۔ جو آنا چاہے آ جائے اور صرف کھانا کھائے ہی نہیں بلکہ جتنا کھانا ساتھ لے جانا چاہتا ہے ساتھ بھی لے جائے۔ آپ نے یہ بھی اعلان کر دیا کہ انسان تو انسان اگر جانور بھی آئیں تو انھیں بھی گوشت کھانے کو دیا جائے۔ جانوروں تک کو روکا نہ جائے۔

یہ آپ ﷺ کی ولادت کی خوشی تھی۔ آپ ﷺ کی ولادت کے دن کی خوشی میں کھانا بنوا کر خلقِ خدا کو کھلانا جنابِ عبدالمطلب کی سنت ہے۔

(نیازمند: سید حسن علی شاہ)

رسول اللہﷺ کی مبارک زندگی کا بیان، اہل بیت اطہار سلام اللہ علیہم کی مبارک زبان سے ۔ عربی محاورہ ہے :’’اھل البیت ادری بما...
11/07/2024

رسول اللہﷺ کی مبارک زندگی کا بیان، اہل بیت اطہار سلام اللہ علیہم کی مبارک زبان سے ۔
عربی محاورہ ہے :
’’اھل البیت ادری بما فی البیت‘‘
گھر والے ہی جانتے ہیں کہ گھر میں کیا ہے؟
اس کے مصداق ڈاکٹر سعید احمد سعیدی صاحب نے اہل بیت اطہار سلام اللہ علیہم کی بیان کردہ روایات سے رسول اکرمﷺ کی مبارک زندگی کے احوال بیان کیے ہیں جو کہ انتہائی ایمان افروز اور روح پرور ہیںاور اہل ایمان کے لیے سرمایۂ جان ہیں۔
یہ کتاب اہل محبت کے لیے ایک گراں قدر تحفہ ہے ۔
نام کتاب: مرویات اہل بیت میں نقوشِ سیرت (اطلاقی جہات)
نام مصنف: ڈاکٹر سعید احمد سعیدی
صفحات:288
ہدیہ :1200 فری ہوم ڈیلیوری
ابھی آرڈر کرنے کے لیےGET MESSAGE کے بٹن پر کلک کریں اور ہمیں پیج پر ابھی انباکس کریں یا نیچے دیے گئے نمبرز پر کال ،میسج یا واٹس ایپ کریں ۔اور بذریعہ ڈاک کیش آن ڈیلیوری کی سہولت کے ساتھ تین سے چار روز میں اپنا آرڈرحاصل کریں
03214771504
03201957441
کتب کے شائقین کے لیے صبح نور پبلی کیشنز کی خصوصی ڈسکاؤنٹ آفر
گھر بیٹھے معیاری کتب کے حصول کے لیے ہماری ویب سائٹ وزٹ کیجیے۔http://subhenoorpublications.com/

10/07/2024

کتب کے شائقین کے لیے صبح نور پبلی کیشنز کی خصوصی ڈسکاؤنٹ آفر
گھر بیٹھے معیاری کتب کے حصول کے لیے وزٹ کیجیے۔http://subhenoorpublications.com/
عزت، عظمت اور ترقی کا راستہ علم کی روشنی میں ہی طے کیا جا سکتا ہے اور علم کے حصول کے لیے جو کردار کتاب کا ہے وہ محتاج بیان نہیں۔ اِس لیے آگے بڑھنے کے لیے اچھی کتابوں کا مطالعہ بہت ضروری ہے۔ معیاری کتابوں کے حصول کے لیے اوپر دیے گئے لنک پر کلک کریں اور اپنی پسند کی کتب خرید فرمائیں۔

Book Title: Lab pay aa sakta naheAuthor: Syed Hasan Ali ShahTo order this beautiful book, send us your name, address, an...
19/06/2024

Book Title: Lab pay aa sakta nahe
Author: Syed Hasan Ali Shah

To order this beautiful book, send us your name, address, and phone number

08/06/2024
31/05/2024

500 سے زائد مستند حوالہ جات پر مبنی اپنی نوعیت کی اولین کتاب
سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ
انبیاء و رسل جس اعلیٰ وارفع مقام کے حقدار ٹھہرے، اللہ تعالیٰ نے ان کے رفقاء بھی ایسے ہی بلند مرتبہ بنائے۔ رفاقت انبیاء کا اعزاز بھی ہر کس و ناکس کے حصے میں نہیں آیابلکہ اللہ تعالیٰ نے چنیدہ (Slected)لوگوں کو انبیاءکا رفیق بنایا۔انہیں میں سے ایک ہستی سیدنا ابو بکرصدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی ہے۔ جنہیں اللہ تعالیٰ نے اپنے حبیب لبیب حضرت محمد ﷺ کا رفیق بنایا۔
سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کون؟
*وہی جنہوں نے عشق مصطفیٰﷺ اور اسلام کی سر بلندی کے لیے جان ، مال ، اولاد ، کاروبار ہر طرح کی قربانی دی اور راستے میں حائل ہونے والی مشکلات کو پرکاہ کی حیثیت نہ دی۔
*وہی جن کا ذکر اللہ تعالیٰ نے اپنی لاریب کتاب قرآن مجید میںثانی اثنین اذھمافی الغار کے جاں فزا کلمات سے کیا ۔
پیش نظر کتاب سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے فضائل و مناقب اور خصائص و امتیازات پر مستند حوالہ جات کے ساتھ ایک شاہکار کتاب ہے ، جس میں کمزور حوالوں کے بجائےقرآن و حدیث کے مستند حوالہ جات پر اکتفاء کرتے ہوئے معتدل، مدلل اور علمی اسلوب اپنایا گیا ہے۔
امید ہے ہمارے قارئیں کو صبح نورکی یہ کاوش پسند آئے گی۔
نام کتاب| سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ
مصنفین | پیر سید جواد شاہ ہمدانی الحنفی*علامہ عامر بلال بھٹہ
صفحات | 336
ہدیہ| 1200 فری ہوم ڈیلیوری
ابھی آرڈر کرنے کے لیے پیج پر ان باکس کریں یا نیچے دیے گئے نمبر ز پر کال میسج یا وٹس ایپ کریں
https://wa.me/c/923214771504
0321-4771504
0320-1957441

Address

Ghazni Street Urdu Bazar
Lahore
54000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kitab Dost Corner posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Kitab Dost Corner:

Videos

Share

Category

Nearby media companies