Pakistan Overall News

Pakistan Overall News پاکستان اور دنیا بھر میں جو کچھ ہو رہا ہے اس پر بھروسہ مند اپ ڈیٹس کے لیے آپ کا ذریعہ

23/08/2024

مونسون بارشوں کا طاقتور سلسلہ 26 اگست سے جنوبی پنجاب سندھ اور بلوچستان کو متاثر کرنے کا امکان ان علاقوں میں رہنے والے کسان حضرات کپاس کی فصل سے پانی کی نکاسی کا بندوبست کریں تفصیلات بہت جلد

15/04/2024

حکومت نے ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔
وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 روپے 14 پیسے فی لیٹر تک اضافہ کردیا، پیٹرول 4.53روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 8.14روپے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے۔ قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی قیمت 289.41روپے سے بڑھ کر293.94 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 282.24روپے سے بڑھ کر 290.38روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

اس خاص دن کے موقع پر اپنے فلسطین کے بہن بھائیوں کو دعاؤں میں یاد رکھیں۔"عید مبارک! یہ خاص دن آپ کے لیے خوشی، امن اور برک...
10/04/2024

اس خاص دن کے موقع پر اپنے فلسطین کے بہن بھائیوں کو دعاؤں میں یاد رکھیں۔

"عید مبارک! یہ خاص دن آپ کے لیے خوشی، امن اور برکت لے کر آئے۔ آپ کو اور آپ کے چاہنے والوں کے لیے خوشیوں اور خوشحالی سے بھری ایک شاندار زندگی کی دعا کرتے ہیں۔"

30/03/2024

پیشنگوئی کے عین مطابق طاقتور ترین مغربی سسٹم نے پنجاب خیبرپختونخوا شمال مشرقی بلوچستان گلگت کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارش برفباری دی بعض مقامات پر شدید ترین موسمی صورتحال پیدا ہوئی
حالیہ سسٹم اس وقت شمالی علاقوں کر متاثر کر رہا ہے کل صبح تک پاکستان سے کوچ کر جائے گا
دوسرا مغربی سسٹم 2 اپریل کی لیٹ یا 3 اپریل سے ملک میں داخل ہوگا 🌧️⛈️🌪️ اسکا زیادہ فوکس شمالی علاقوں پر دیکھائی دے رہا ہے اس کے بعد اگلے ہفتے کے آخر میں ماہ اپریل کا دوسرا مغربی سسٹم اثرانداز ہوگا وہ کہاں بارش برسائے گا اور کس نوعیت کا ہوگا تفصیلات جلد ⛈️⛈️🌪️
جڑے رہیں پاکستان اور آل ویدر کے ساتھ ❤️
Follow Sadiqabad weather

رحیم یار خان:خواجہ فرید یونیورسٹی کے قریب خواجہ فرید یونیورسٹی کی بس نے موٹر سائیکل سوار 2 طالب علموں کو کچل دیا، دونوں ...
22/03/2024

رحیم یار خان:خواجہ فرید یونیورسٹی کے قریب خواجہ فرید یونیورسٹی کی بس نے موٹر سائیکل سوار 2 طالب علموں کو کچل دیا، دونوں طالب علم موقع پر جانبحق

18/03/2024

کراچی: زمان ٹاؤن پولیس کی جانب سے ایک کروڑ 18 لاکھ روپے کی ڈکیتی کرنے والے مرکزی کردار کراچی سے فرار ہوگئے۔

18/03/2024

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے صوبے بھر میں قیدیوں کیلیے 3 ماہ سزا کی معافی اور155 قیدیوں کی رہائی کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے سینٹرل جیل کوٹ لکھپت میں افطار ڈنر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قیدیوں کی مشکلات کا اندازہ ہے،ان کے مسائل اور کھانے پینے کے نظام میں بہتری لائیں گے۔

کراچی گھگھر پھاٹک کے قریب صابو کلمتی بلوچ گوٹھ کے مقام پر کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ کے ھالیجی کنڈیوٹ میں تاج محمد عرف ت...
18/03/2024

کراچی گھگھر پھاٹک کے قریب صابو کلمتی بلوچ گوٹھ کے مقام پر کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ کے ھالیجی کنڈیوٹ میں تاج محمد عرف تاجو کلمتی بلوچ کی آٹھ 8 سالہ معصوم بچی پینے کے لئے پانی بھرتے ہوئے گر گئی.

18/03/2024

خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں کمرے کی چھت گرنے کے باعث بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق کمرے کی چھت گرنے کا واقعہ تحصیل برمل کے علاقے راغزائی میں پیش آیا۔

بلوچستان میں بارش کا نیا سسٹم داخل ہوگیا ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سردرہے گا۔...
05/03/2024

بلوچستان میں بارش کا نیا سسٹم داخل ہوگیا
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سردرہے گا۔تاہم شمال مغربی/جنوبی بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان کوئٹہ، چمن، پشین، قلعہ سیف اللہ ، زیارت، تربت ، نوکنڈی،ژوب،قلات، خضدار، چاغی، پنجگور، واشک، دالبندین، خاران اورگوادر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔

04/03/2024

شہرقائد میں شہریوں نے ڈکیتی کی وارداتوں سے بچنے کے لیے ہتھیاراٹھا لیے، گلشن اقبال میں چائے کے ہوٹل کے مالک نے بہادری کی مثال قائم کرتے ہوئے لوٹ مار کے لیے آنےو الو ڈاکوؤں کو فائرنگ کرکے بھاگنے پر مجبور کردیا، ویڈیو وائرل ہوگئی۔
"Connecting You & Pakistan to the World – Your Global News Page!"

04/03/2024

گوجرانوالہ کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں عارف والا کا نوجوان علی رضا سائیکل پر آئسکریم فروخٹ کررہا تھا، ڈاکوؤں نے نقدی اور موبائل فون چھیننے کی کوشش کی تو وہ بھاگ نکلا۔ ملزمان نے فون نہ دینے پر نوجوان پر گولیاں برسادیں جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگیا۔
"Connecting You & Pakistan to the World – Your Global News Page!"

منگولیا میں شدید ٹھنڈ اور برف باری کے سبب رواں موسم سرما میں اب تک 20 لاکھ سے زائد جانور ہلاک ہو چکے ہیں۔Follow Pakistan...
27/02/2024

منگولیا میں شدید ٹھنڈ اور برف باری کے سبب رواں موسم سرما میں اب تک 20 لاکھ سے زائد جانور ہلاک ہو چکے ہیں۔
Follow Pakistan Overall Weather

26/02/2024

اولڈ بار روم صادق آباد میں مظہر غفور نامی شخص کی رسول اللّٰہ ﷺ کی شان اقدس میں گستاخی. عوام میں شدید غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی.

26/02/2024

نو منتخب وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں میں ان کو پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ دوران اجلاس وزیر اعلیٰ پنجاب نے پرائس کنٹرول کے لیے پائیدار اقدامات کا حکم دیتے ہوئے فوری پلان طلب کرلیا۔

پنجاب پولیس کے سربراہ ڈاکٹر عثمان انور نے اتوار کو بتایا کہ لاہور میں ایک خاتون کو مشتعل ہجوم سے بچانے والی اے ایس پی شہ...
26/02/2024

پنجاب پولیس کے سربراہ ڈاکٹر عثمان انور نے اتوار کو بتایا کہ لاہور میں ایک خاتون کو مشتعل ہجوم سے بچانے والی اے ایس پی شہربانو نقوی کے لیے حکومت سے قائد اعظم پولیس میڈل کی سفارش کی جا رہی ہے۔
(مکمل خبر پڑھ لیں مکمل واقع کی 2 ویڈیوز اسی پیج پر اپلوڈ کر دی گئی ہیں۔)
پنجاب پولیس نے انسٹاگرام پر ایک بیان میں کہا کہ ’لاہور کے ایک علاقے میں پیدا ہونے والی ناخوشگوار صورت حال کے دوران اپنی جان خطرے میں ڈال کر خاتون شہری کو مشتعل ہجوم سے بحفاظت بچا کر لے جانے والی ایس ڈی پی او گلبرگ لاہور اے ایس پی شہربانو نقوی کو پنجاب پولیس کی طرف سے بے مثال جرات اور بہادری کا مظاہرہ کرنے پر قائد اعظم پولیس میڈل (QPM) سے نوازنے کے لیے حکومت پاکستان کو سفارشات بھجوائی جا رہی ہیں۔‘ سوشل میڈیا پر اتوار کو ایک ویڈیو گردش کرنے لگی جس میں اے ایس پی شہربانو نقوی کو بہادری کے ساتھ مشتعل ہجوم سے بات کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں خاتون پولیس افسر کو سکیورٹی حصار میں ایک خاتون کو ڈھانپ کر لاہور کے علاقے اچھرا سے بحفاظت لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو میں خاتون اے ایس پی کو کہتے سنا جا سکتا ہے کہ ’ایک سال سے ہم لوگ یہاں پر اے ایس پی کے طور پر خدمت کر رہے ہیں کسی کو کوئی شکایت نہیں ہوئی۔‘
وہ مزید کہتی ہیں کہ ’اس طرح کے تین واقعات ہم نے نبھائے ہیں، آپ لوگوں کو ہم پر یقین ہونا چاہیے۔‘ اس کے بعد یہ خاتون پولیس افسر ایک دکان میں داخل ہو کر وہاں سے اس خاتون کو نکال کر لے جاتی ہیں۔ بعد ازاں اے ایس پی شہر بانو نے ایک ویڈیو بیان میں واقعے کی تفصیل بتائی کہ ایک خاتون اپنے شوہر کے ساتھ اچھرا بازار آئیں، انہوں نے ایک کرتا پہنا ہوا تھا جس کے اوپر کچھ حروف لکھے ہوئے تھے۔
شہر بانو کے مطابق جب لوگوں نے وہ حروف دیکھے تو مذکورہ خاتون سے کہا کہ وہ کرتا اتار دیں اور اس طرح ایک کیفیوژن پیدا ہو گئی کہ 'گستاخی‘ ہوئی ہے۔ اس کے بعد اے ایس پی شہر بانو نے ویڈیو میں موقعے پر موجود شخص سے کہا کہ وہ بتائیں کہ کیا بات ہوئی تھی۔ ندیم نامی شخص نے بتایا کہ ’بیٹی سے میری بات ہوئی، ان سے غلطی ہوئی۔ الفاظ ٹھیک تھے لیکن اس کی ڈیزائننگ کچھ ایسی تھی جسے لوگوں نے دیکھ کر کہا کہ یہ خرابی کا باعث بن رہا ہے۔ اب انہوں نے کہا ہے کہ آئندہ وہ ایسا لباس نہیں پہنیں گی۔‘ویڈیو میں مذکورہ خاتون نے کہا کہ انہوں نے کرتا ڈیزائن سمجھ کر لیا، انہیں نہیں معلوم تھا کہ اس پر کچھ اس طرح لکھا ہے جس سے لوگ یہ سمجھیں گے شاید کوئی عربی لکھی ہے۔
'میری ایسی کوئی نیت نہیں تھی لیکن میں پھر بھی معافی مانگتی ہوں۔‘

لاہور : پاکستان ریلوے نے حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے سالانہ عرس کے موقع پر اضافی رش کے پیش نظر تین اسپیشل ٹرینیں چلانے کا ا...
26/02/2024

لاہور : پاکستان ریلوے نے حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے سالانہ عرس کے موقع پر اضافی رش کے پیش نظر تین اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔
محکمہ ریلوے کے مطابق زائرین کی سہولت کیلئے مجموعی طور پر 3اسپیشل ٹرینیں چلائی جائیں گی جس میں دو اسپیشل ٹرینیں لاہور، ایک فیصل آباد سے سہون شریف کیلئے چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسپیشل ٹرین26فروری کو لاہور سے رات ساڑھے9بجے سیہون روانہ ہوگی، جبکہ دوسری اسپیشل ٹرین رات7بجے فیصل آباد سے سیہون شریف کیلئے روانہ ہوگی۔ محکمہ ریلوے کے مطابق تیسری اسپیشل ٹرین27فروری کو دوپہر12بجے لاہور سے سیہون شریف کیلئے روانہ ہوگی۔ عرس ختم ہونے پر3مارچ کو پہلی اسپیشل ٹرین سیہون سے فیصل آباد دوپہر 2 بجے روانہ ہوگی، دوسری اسپیشل ٹرین 3 بجے سیہون سے لاہور اور تیسری اسپیشل ٹرین 5 بجے روانہ ہوگی۔

Address

Main Street
Lahore
54700

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakistan Overall News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share