03/10/2024
یا ﷲ میرا وہ صبر نہیں جو حضرت ایوب علیہ السلام کا بیماری میں تھا،
میری وہ تسبیح نہیں جو حضرت یونس علیہ السلام نے مچھلی پیٹ میں بیان کی،
میرا وہ ایمان نہیں جو حضرت ابراہیم علیہ السلام کا آگ میں جاتے وقت تھا،
میرا وہ یقین نہیں جو حضرت محمد ﷺکا غار میں تھا۔
کوئی سجدوں کی سوغات ہے نہ کوئی پرہیز گاری، گناہگار ہوں سیاہ کار ہوں،
تجھ سے تیری محبت کا سوال کرتی ہوں ،اور تیری رضا چاہتی ہوں ۔
یا اللّٰہ میرے دل میں نور پیدا فرما ، میری دعاؤں میں اثر عطا کر میرے مالک میں تیرے سوا کسی سے امید نہیں رکھتی ۔
اے میرے رب مجھ وہ عطا کر جس کی میں تجھ سے تمنا کرتی ہوں
آمین ثم آمین 🤲💖