TheJournalisttoday

TheJournalisttoday This page is Related to Media and Journalists community of pakistan created by senior journalist Mr,Farooq Shahzad.

Members can also share Exclusive News Stories,Vlogs,Columns and current issues in this Group

https://www.thesouthpress.com/2023/10/20/9783/
20/10/2023

https://www.thesouthpress.com/2023/10/20/9783/

ویب ڈیسک: بھارت میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کے دوران پاکستانی تماشائی کو

جیلانی پارک میں کل سے شروع ہونے والے پنجاب کے سب سے بڑے ونٹرفیملی میلے کی مکمل ویڈیو۔۔۔۔ روایتی کھانوں اور ملبوسات اور ث...
16/11/2022

جیلانی پارک میں کل سے شروع ہونے والے پنجاب کے سب سے بڑے ونٹرفیملی میلے کی مکمل ویڈیو۔۔۔۔ روایتی کھانوں اور ملبوسات اور ثقافتی اشیاء کے سٹالز سج گئے۔لاہوریوں کی آمد شروع۔۔۔ مکمل ویڈیو

05/09/2022

ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو صحافیوں کو ہراساں اور گرفتار کرنے سے روکتے ہوئے سیکر

”ابو میں بہت تھک گئی ہوں،اب سونا چاہتی ہوں“رحیم یارخان میں خودکشی کرنے والی لیڈی پولیس آفیسر میری روزکے والد کے اہم انکش...
16/03/2022

”ابو میں بہت تھک گئی ہوں،اب سونا چاہتی ہوں“
رحیم یارخان میں خودکشی کرنے والی لیڈی پولیس آفیسر میری روزکے والد کے اہم انکشافات،خودکشی کے روز کیا ہوا تھا۔ہدایت بشیر بھٹی نے بتا دیا۔مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں

https://city68news.com/2022/03/14/17026/

رحیم یارخان:سٹی68نیوزڈاٹ کام،14مارچ2022 ”ماں Sorry!دعا کرنا میری جان آسانی سے نکل جائے،میری بیٹیوں ک

https://www.qaflanews.com/2022/02/08/13196/
08/02/2022

https://www.qaflanews.com/2022/02/08/13196/

کوئٹہ: نوشکی میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشت گردو ں سے لڑنے والے شہدا کوخراج تحسین پ

06/02/2022

Date:06/02/2022
مذمتی بیان

لاہور پریس کلب کے صدر اعظم چوہدری، سینئرنائب صدر سلمان قریشی ، نائب صدرناصرہ عتیق ، سیکرٹری عبدالمجید ساجد ، جوائنٹ سیکرٹری سالک نواز ، فنانس سیکرٹری شیراز حسنات اور اراکین گورننگ باڈی نے مقبوضہ کشمیر میں صحافی فہدشاہ کو بھارتی حکومت کی جانب سے حراست میں لینے کی شدید مذمت کی ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے صحافی فہد شاہ کو مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارت کی ریاستی دہشت گردی اور کشمیریوں پرمظالم کے خلاف آوازبلند کرنے پر جھوٹے مقدمات قائم کرکے بھارتی پولیس نے گرفتارکرلیاہے۔ لاہور پریس کلب کے صدر اعظم چوہدری اور سیکرٹری عبدالمجید ساجد نے اسے بدترین ریاستی دہشت قراردیتے ہوئے کہاکہ صحافی ہمیشہ امن و امان اور فلاح کے لئے کام کرتاہے، معاشرے میں ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف بات کرتاہے اور اس کے تدارک کے لئے آواز بلند کرتاہے لیکن جس طرح بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں صحافی کو حق سچ کی آواز بلند کرنے پر گرفتارکیاہے اس سے بھارت کا مکروہ چہرہ تمام دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگیاہے۔ انھوں نے مزید کہاکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام سے ان کا حق آزادی کسی صورت غصب نہیں کرسکتا ۔ انھوں نے اقوام عالم کی تمام انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ اس واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کشمیری صحافی فہد شاہ کی رہائی کے لئے اپنابھرپورکردار اداکریں۔

عبدالمجید ساجد
سیکرٹری

http://www.qaflanews.com/2022/02/06/13161/
06/02/2022

http://www.qaflanews.com/2022/02/06/13161/

لاہور(قافلہ نیوز)لاہور میں پی ایس ایل سیون کا ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری کردیا گیا، کرکٹ ٹیموں کے روٹ

https://www.qaflanews.com/2021/12/13/13148/
05/02/2022

https://www.qaflanews.com/2021/12/13/13148/

"بازدید" خورشید رضوی صاحب کے لکھے خاکوں کا مجموعہ ہے۔اس میں دیدہ،نادیدہ(دیدہ زیادہ،نادیدہ کم) تیس لو

ظاہر پیر میں ایک بار پھر آزادی صحافت پر حملہ ضلع رحیم یار خان خصوصاً ظاہر پیر میں صحافی عدم تحفظ کا شکار ہوگئے ، آئے روز...
07/12/2021

ظاہر پیر میں ایک بار پھر آزادی صحافت پر حملہ

ضلع رحیم یار خان خصوصاً ظاہر پیر میں صحافی عدم تحفظ کا شکار ہوگئے ، آئے روز صحافیوں کے خلاف پرتشدد واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے ۔
آج پریس کلب ظاہر پیر میں نامعلوم افراد کی جانب سے دوسری مرتبہ آگ لگا دی گئی ، آگ نے پریس کلب کے تین کمروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ، واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو 1122 اور ظاہر پیر پولیس موقع پر پہنچ گئی ، پریس کلب ظاہر پیر کی عمارت کو آگ لگانے کے واقعہ پر ضلع بھر کی صحافتی برادری میں غم و غصّے کی لہر دوڑ گئی ، اراکین پریس کلب ظاہر پیر سمیت ضلع بھر کی صحافی برادری کا مطالبہ ہے کہ وزیراعلی پنجاب واقعہ کا نوٹس لیکر جرنلسٹ پروٹیکشن ایکٹ کے تحت کارروائی کرکے صحافیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے ۔

پی ایف یو جے،آر آئی یو جے اور نیشنل پریس کلب کے وفد کی وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری سے ملاقات، پروٹیکشن آف ج...
03/12/2021

پی ایف یو جے،آر آئی یو جے اور نیشنل پریس کلب کے وفد کی وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری سے ملاقات، پروٹیکشن آف جرنلسٹس اینڈ میڈیا پروفیشنلز بل کی منظوری پر وزیراعظم اور ان کا شکریہ ادا کیا

اسلام آباد () پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس،راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس اور نیشنل پریس کلب کے وفد نے وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری سے ملاقات کی اور پروٹیکشن آف جرنلسٹس اینڈ میڈیا پروفیشنلز بل کی منظوری پر ان کا شکریہ ادا کیا،وفد نے بل کی تیاری سے منظوری تک ان کی کاوشوں کو سراہا،نیشنل پریس کلب کی دعوت پر ڈاکٹر شیریں مزاری پیر کو ساڑھے دس بجے نیشنل پریس کلب آئیں گی تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز پی ایف جے کے سیکرٹری جنرل ناصر زیدی کی سربراہی میں پی ایف یو جے،آر آئی یو جے اور نیشنل پریس کلب کے وفد نے وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری سے ملاقات کی وفد میں پی ایف یو جے کے سیکرٹری جنرل ناصر زیدی،سابق صدر پی ایف یو جے افضل بٹ،صدر آر آئی یو جے عامر سجاد سید،سیکرٹری طارق علی ورک، فنانس سیکرٹری حنیف الرحمن،نیشنل پریس کلب کے صدر شکیل انجم ،سیکرٹری انور رضا،سابق سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے فوزیہ شاہد،سابق صدر نیشنل پریس کلب طارق چوہدری آصف بشیر چوہدری،نیئر علی،خلیل راجہ،شکیلہ جلیل،بلال ڈار،شہزاد چوہدری،زاہد فاروق ملک،علمدار حسین ودیگر شامل تھے وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ صحافیوں کو چاہیے کہ ایسی چیزیں نہ لکھیں جس سے انتشار پید ہو ،جو خبر پتہ ہے درست نہیں وہ نہ شائع کی جائے ،حکومت کے وکیل نے یہ بل ڈرافٹ نہیں کیا انہوں نے شکوہ کیا کہ پروٹیکشن آف جرنلسٹس اینڈ میڈیا پروفیشنلز بل کے پاس ہونے کے حوالے سے،نیوز پیرز میں بل پاس ہونے کی خبر نہیں آئی جو ہمیں اچھا نہیں لگا انہوں نے کہا کہ جو ٹربیونل بنایا جائے گا اس میں نمائندگی صحافیوں کی نمائندہ تنظیموں کو دی جائے گی جبکہ مالکان کی نمائندگی نہیں ہو گی انہوں نے کہا کہ انشورنس اور ہیلتھ کی سہولت تمام صحافیوں ملنی چاہیں آپ کے تعاون سے اس کو چلایا جا سکے گا اس بل کے اب رولز بھی جلد بن جائیں گے ،یہ ہماری وزارت میں نہیں آتا لیکن اطلاعات و نشریات کی وزارت سے کہا گیا تو ہم نے اس کی تیاری میں اپنا رول ادا کیا ہے انہوں نے کہا کہ بل پر مالکان کو عمل تو کرنا پڑے گا میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے حوالے سے کوئی ڈرافٹ ہی نہیں تیار کیاگیا صرف رف سی تجاویز تھیں سیکرٹری جنرل ناصر زیدی نے کہا کہ پروٹیکشن آف جرنلسٹس اینڈ میڈیا پروفیشنلز بل کے حوالے سے ہمارے 21 تجاویز کو شامل کر لیا گیا ہے ہم اس بل کی منظوری پر ڈاکٹر شیریں مزاری کا شکریہ ادا کرتے ہیں،صدر آر آئی یو جے نے صحافیوں کے مسائل کے حوالے سے وفاقی وزیر کو آگاہ کیا سابق صدر پی ایف یو جے افضل بٹ نے کہا کہ بل میں ایڈیٹر،سب ایڈیٹر، بیوروچیف، کیمرہ مین اورفوٹو گرافرز کو جرنلسٹ کی کیٹگری کی بجائے میڈیا پروفیشنلز میں ڈال گیا جس کی وجہ سے صحافیوں میں تشویش پائی جارہی ہے ،پی آر اے کے سیکرٹری آصف بشیر چوہدری نے بل کے آرٹیکل چھ پر تحفظات کا اظہار کیا جس پر وفاقی وزیر نے کہا کہ رولز بناتے وقت گیٹگری اور آرٹیکل چھ کے حوالے سے ابہام کو دور کر دیا جائے گا وفد نے بل کی تیاری سے لیکر منظوری تک ڈاکٹر شیریں مزاری کی کاوشوں کو سراہا اور اپنے تحفظات سے بھی آگاہ کیا اور کہا کہ ایوان صدر میں بل کی منظوری کے حوالے سے تقریب میں ہمیں دعوت ہی نہیں دی گئی نیشنل پریس کلب کے صدر شکیل انجم نے ڈاکٹر شیریں مزاری کو پریس کلب میں آنے کی دعوت دی انہوں نے دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ پیر کے روز صبح دس بجے پریس کلب آئیں گی

طارق علی ورک
سیکرٹری آر آئی یو جے

Address

Lahore

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when TheJournalisttoday posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category