
10/11/2024
یونان سے پاکستانی نوجوان اپنے دوست یونانی ڈاکٹر کو پاکستان دکھانے کے لیے پاکستان ساتھ لے گیا۔!!
جب وہ پاکستان ایئرپورٹ پر اترے تو ڈاکٹر کو پورے پروٹوکول کے ساتھ پاکستان کی انٹری دی گئی۔
جبکہ پاکستانی نوجوان کے پاس رہائشی کارڈ ہونے کے باوجود روک لیا گیا 2 گھنٹے تحقیقات کی تلاشی لی اور پھر 20 یورو لے کے چھوڑ دیا۔!!
یہ سب دیکھ کر ڈاکٹر نے پاکستانی نوجوان کو کہا کہ واقعی پاکستان دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے جہاں اپنے ہی ایئرپورٹس پر پاکستانی شہریوں کے ساتھ ذلت آمیز سلوک کیا جاتا ہے جبکہ غیر ملکیوں کو وی آئی پی پروٹوکول دیا جاتا ہے۔
جب یہی بات پاکستانی نوجوان نے یونان میں مقیم پاکستانی صحافی اشراق نذیر کو بتائی تو اشراق نے پاکستان جانے والے مختلف پاکستانیوں سے رابطہ کیا اور تحقیقات کے لیے ان سے تفصیلات مانگی تو ان میں سے بھی اکثر کے ساتھ یہ سلوک ہوا پاکستانی پاسپورٹ ہولڈرز کو لمبی قطاروں اور سخت رویے کا سامنا کرنا پڑتا ہے جیسے وہ اپنے ہی ملک میں اجنبی ہوں۔ کیا اپنے شہریوں کو عزت دینا ہماری ترجیح نہیں ہونی چاہیے۔!!؟
゚