14/01/2025
شہید حکیم محمد سعید کے 105ویں یوم ولادت پرہمدرد پبلک اسکول ، مدینتہ الحکمہ میں فاونڈرز ڈے بڑے جوش و خروش سے منایا گیا
عثمان غنی
DAILY SAADAT LAHORE 15-01-2025
(سعادت انٹرنیشنل رپورٹ)
وائے آئی این این نیوز ایجنسی
شہید حکیم محمد سعید کے 105ویں یوم ولادت پرہمدرد پبلک اسکول ، مدینتہ الحکمہ میں فاونڈرز ڈے بڑے جوش و خروش سے منایا گیا۔ اس موقع پرہمدرد یونیورسٹی میں کیلی گرافی نمائش کا بھی انعقاد کا بھی ہوا۔
ہمد رد فاﺅنڈیشن پاکستا ن کی صدرمحترمہ سعدیہ راشد نے کہاکہ حکیم محمد سعید بچوں سے بے حد محبت کرتے تھے۔ا سی لیے انہوں نے ہمدرد نونہال میگزین اور ان کی تربیت کے لیےکا بزم ہمدرد نونہا ل کا اہتمام کیا جو اب تک ہمدرد نونہال اسمبلی کے نام سے جاری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نونہالوں کی معیاری تعلیم کے لیے ہمدر پبلک اسکول اور مدینتہ الحکم کے قریب گوٹھوں کے بچوں کے لیے مفت ہمدرد ولیج اسکول بھی قائم کیا۔۔تقریب کی مہمان خصوصی ڈائریکٹر سینٹر آف ایکسیلینس فار انٹرکولوبریشن پروفیسر ڈاکٹر احسانہ ڈار فاروق تھیں جب کہ ڈپٹی اکاﺅنٹنٹ جرنل سندھ ڈاکٹر بابر خان نے مہمان اعزازی کی حیثیت سے شرکت کی۔۔ حسب روایت ہمدرد پبلک سکول نے فوڈ فیسٹیول کا انعقاد کیا تھاجس میں طلباءاور اساتذہ نے مل کر مختلف اسٹالز لگائےتھے۔اس موقع پر شرکاءنے مختلف اسٹائلوں کا دورہ کیا اور خریداری بھی کی۔ ہمدرد یونی ورسٹی میںدن کا آغاز حکیم محمد سعید کے مزار پرتلاوت قرآن اور فاتحہ خوانی سے ہوا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید شبیب الحسن،رجسٹرار کلیم احمد غیاث،ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن کرنل (ر) طاہر مصطفی،ڈائریکٹر فنانس محمد اویس اور ڈپٹی رجسٹرار ایچ آر جواد داود اور مختلف فیکلٹیز کے سربراہان،اساتذہ،اسٹاف کے ہمراہ مزار سعید پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ بعد ازاںچانسلر محترمہ سعدیہ راشد نے بیت الحکمہ میں ہمدرد یونی ورسٹی کے طلبہ کے بنائے ہوئے قرآنی آیات کے فن پارے (کیلی گرافی) کی نمائش کا افتتاح کیا۔انہوں نے کیلی گرافی کے فن پاروں کو بہت پسند کیا اور نوجوان مصوروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں یہ طلبہ اپنی تعلیم کے ساتھ ساتھ اپنی صلاحیتوں کو مزید نکھاریں گے۔واضح رہے حکیم سعید 09جنوری 1920کو دہلی میں پیدا ہوئے اور 17اکتوبر 1998کوکراچی میں شہید کردیئے گئے۔
Usman Ghani
DAILY SAADAT LAHORE 15-01-2025