Apna62 News

Apna62 News بہاولپور کے سماجی، علاقائی و ترقیاتی مسائل کو اجاگر کر

وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی  بھاولپور اطہر محبوب صاحب  اس کھلے خط کا جواب ضرور دیجیے گا اور صرف طفل تسلیاں نہیں عملی ک...
14/10/2022

وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بھاولپور اطہر محبوب صاحب اس کھلے خط کا جواب ضرور دیجیے گا اور صرف طفل تسلیاں نہیں عملی کاروائ ہونی چاہیے

08/09/2022

Dryfit full sleeve shirt Unique Article..



08/09/2022

Full sleeve Track Suite

*آج رات کو تارا 🌠 طلوع ہو جائے گا۔22 بدرہ (بھادوں) کو تارا 🌠 طلوع ہوتا ہے اور پیور دیسی موسمی فورکاسٹ کے مطابق ہم سردیوں...
08/09/2022

*آج رات کو تارا 🌠 طلوع ہو جائے گا۔
22 بدرہ (بھادوں) کو تارا 🌠 طلوع ہوتا ہے اور پیور دیسی موسمی فورکاسٹ کے مطابق ہم سردیوں میں داخل ہو جاتے ہیں کیونکہ 22 بدرہ کے بعد مکھی مچھر کا خاتمہ ہو جاتا ہے اور مویشی رکھنے والے دوست پھر مال مویشی کے لئے دھواں نہیں لگاتے۔
22 بدرہ کے ٹھیک ایک ہفتہ کے بعد اسوج (اَسُوں) شروع ہو جاتا ہے اور اَسُوں میں صبح کے وقت شمال کی طرف سے ہوائیں چلتی ہیں جو کہ نارمل سے ٹھنڈی ہوتی ہیں اور درجہ حرارت گرانے میں کافی مدد دیتی ہیں۔*

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے بجلی کے بلوں کے ذریعے فکسڈ ٹیکس کی وصولی فوری معطل کرنے کا حکم دے دیا
22/08/2022

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے بجلی کے بلوں کے ذریعے فکسڈ ٹیکس کی وصولی فوری معطل کرنے کا حکم دے دیا

20/08/2022
14/08/2022

وفاقی کابینہ نے 75 روپے کا نوٹ چھاپنے کی منظوری دیدی۔

بہاول پور( اپنا62نیوز)اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں یوم آزادی کی مرکزی تقریب عباسیہ کیمپس میں منعقد ہوئی۔ انجینئر پروف...
14/08/2022

بہاول پور( اپنا62نیوز)اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں یوم آزادی کی مرکزی تقریب عباسیہ کیمپس میں منعقد ہوئی۔ انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر نے پرچم کشائی کی۔ اس موقع پر ڈینز، سینئر اساتذہ کرام، طلبا وطالبات موجود تھے۔ اپنے صدارتی خطاب میں وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے کہا کہ مسلمانوں نے برصغیر پاک وہند پر ایک ہزار برس حکومت کی۔ اس کے بعد 150برس کا دورِ غلامی بھی دیکھا جس کی بنیادی وجہ تعلیم اور جدید علوم سے دوری تھی۔ سر سید احمد خان نے مسلمانوں کو دورِ جدید کے علوم سے روشناس کرنے کا بیڑا اُٹھایا اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا قیام عمل میں آیا۔ حضرت علامہ اقبال نے خطبہ ا لہ آباد کے ذریعے برصغیر کے مسلمانوں کو ایک علیحدہ وطن کا خواب دکھایا جسے حضرت قائد اعظم محمد علی جناح نے اپنے تدبر اور عظیم جدوجہد سے عملی تعبیر دی۔ پاکستان آج ایک حقیقت ہے اور کامیابیوں کی ایک عظیم داستان کا حامل ہے۔ ہم نے گزشتہ 75برسوں میں ہر شعبے میں دنیا میں اپنا نام روشن کیا۔انہوں نے کہا کہ صرف اور صرف تعلیم ہی ترقی کا زینہ ہے ۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے 5000ملازمین اور 55,000طلباء وطالبات کی وطن ِعزیز کی ترقی میں اپنا کردار بخوبی نبھا رہے ہیں۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اس وقت ملک کی سب سے بڑی جامعہ بن چکی ہے اور ملکی و بین الاقوامی درجہ بندی میں نمایاں طور پر جگمگا رہی ہے۔ اس موقع پر وائس چانسلر نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات ماہ اگست میں جاری رہے گی۔ ان میں پرفارمنگ آرٹس شو، ڈرامہ اور ملی نغمہ کے مقابلے، آن لائن ویبینار یوم استحصال کشمیر، پینٹنگ ، پوسٹر، سکیچ، فیس پینٹنگ کے مقابلے ، کھیلوں کے مقابلے جن میں ٹیبل ٹینس، والی بال، بیڈ منٹن ، ٹگ آف وارا ور فٹ بال کے مقابلے شامل ہیں۔اس کے علاوہ قرات اینڈنعت کے مقابلے ، اردواور انگریزی تقریری مقابلے ،کوئز مقابلے ، شجر کاری مہم، شاعری کے مقابلے اورڈاکیومنٹری کے مقابلے منعقد کیے جائیں گے۔ تقریب میں ٹی ڈی سی پی کی بس خصوصی توجہ کا مرکز رہی۔ یونیورسٹی ملازمین نے خصوصی بس میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے منعقد کی گئی سٹی پریڈ میں شرکت کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس افیئر نظریہ پاکستان سوسائٹی کی جانب سے تیارکردہ خصوصی ملی نغمہ بھی پیش کیا گیا۔

بہاولپور(اپنا62نیوز ) محلہ مبارک پور'جج اکبرگلی گٹرکے پانی سے بھرگئی 20 دن گزرنے کے باوجودگٹرکاپانی نہ نکالاجاسکا پرائیو...
12/08/2022

بہاولپور(اپنا62نیوز )
محلہ مبارک پور'جج اکبرگلی گٹرکے پانی سے بھرگئی 20 دن گزرنے کے باوجودگٹرکاپانی نہ نکالاجاسکا پرائیوٹ سکول کے صحن اورکلاس رومزمیں گٹرکاپانی داخل ہوگیاطالب علم گٹرکے پانی سے گزرکرسکول جانے پرمجبور'غلیظ متعفن پانی کے باعث جنازہ اٹھانے کیلئے لوگ کم پڑ گئے ٹی ایم اے کو متعددبارلکھامگرکوئی شنوائی نہیں کمشنربہاول پورفوری نوٹس لیں ان خیالات کااظہار پاکستان پیپلزپارٹی بہاول پورڈویژن کی صدر وسابق مشیرگورنرپنجاب نوابزادی سائرہ عباسی نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ محلہ مبارک پورجج اکبروالی گلی سمیت دیگرگلیاں گذشتہ 20 روزسے بارش اور گٹرکے پانی سے بھری ہوئی ہیں انہوں نے بتایا کہ جج اکبروالی گلی میں قائم پرائیوٹ ہائی سکول میں گٹرکاپانی اس کے صحن اورکلاس رومزمیں داخل ہوچکاہے جبکہ سکول جانے کیلئے طالب علم گندے پانی سے گزرکرجانے پرمجبور ہیں انہوں نے بتایا کہ گذشتہ روز اسی گلی میں ایک نوجوان کی موت ہوگئی جس کاجنازہ اٹھانے کیلئے لوگ کم پڑ گئے کیونکہ گلی میں گٹرکاپانی جمع تھا انہوں نے بتایا کہ اس حوالہ سے ٹی ایم او بہاول پورکومتعددبارگٹرکاپانی نکالنے کیلئے سکرمشین کی درخواست کی مگرکوئی شنوائی نہیں ہوئی انہوں نے کمشنر بہاول پورسے فوری نوٹس لینے اور اصلاح احوال کامطالبہ کیا

کمرشل بجلی بلوں میں شامل ماہانہ فکسڈ سیلز ٹیکس کا خاتمہفکسڈ سیلز ٹیکس کو ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری اپنے کمرشل بجلی کے ب...
10/08/2022

کمرشل بجلی بلوں میں شامل ماہانہ فکسڈ سیلز ٹیکس کا خاتمہ
فکسڈ سیلز ٹیکس کو ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری
اپنے کمرشل بجلی کے بلوں میں فکسڈ سیلز ٹیکس کی کٹوتی کروا لیں۔اور جنہوں نے بل جمع کروا دیئے ہیں وہ بھی پریشان نہ ہوں اگلے ماہ کے بل میں ایڈجسٹ ہوجائے گا.

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سردار عثمان بزدار کو پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کا پارلیمانی لیڈر نامزد کر دیا۔
02/08/2022

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سردار عثمان بزدار کو پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کا پارلیمانی لیڈر نامزد کر دیا۔

ریٹیلرز سپر ٹیکس نا منظورمرکزی انجمن تاجران بہاولپور کی قیادت میں چوک بازار براستہ ڈی سی آفس تا پریس کلب بہاولپور تک احت...
28/07/2022

ریٹیلرز سپر ٹیکس نا منظور
مرکزی انجمن تاجران بہاولپور کی قیادت میں چوک بازار براستہ ڈی سی آفس تا پریس کلب بہاولپور تک احتجاجی ریلی اور مظاہرہ

21/07/2022

ایک اہم ضروری اعلان
میرے وہ لوگ جو دریائے ستلج کے قریب رہ رہے ہیں ان کو اطلاع دی جاتی ہے کہ دریائے ستلج میں انڈیا کی جانب سے زیادتی کی گئی ہے جو کہ بہت ہی زیادہ بہت ہی زیادہ مقدار میں پانی چھوڑا جا چکا ہے اور بغیر اطلاع دیئے اور دو لاکھ کیوسک پانی دریائے ستلج میں اب آ رہا ہے جبکہ پہلے دریائے ستلج میں 60 سے 70 ہزار کیوسک سے اوپر نہیں آتا تھا اب الرٹ جاری کر دیا گیا ہے برائے مہربانی کرکے وہاں سے دریائے ستلج کے قریب سے اٹھ جائیں اور اپنا قیمتی سامان وغیرہ وہاں سے اٹھا کر کر اوپر والے علاقوں میں آجائیں جتنا جلد ہو سکے ۔سیلاب کا 100٪ خطرہ ہے۔۔شکریہ

مکمل زرلٹ پنجاب ضمنی الیکشن 17/7/2022پاکستان تحریک انصاف 15 سیٹیں پاکستان مسلم لیگ ن 4 سیٹیںآزاد امیدوار 1 سیٹ
18/07/2022

مکمل زرلٹ پنجاب ضمنی الیکشن 17/7/2022

پاکستان تحریک انصاف 15 سیٹیں
پاکستان مسلم لیگ ن 4 سیٹیں
آزاد امیدوار 1 سیٹ

کیا خوب کہاوت ہے۔سانپ کے بچے کو جتنا دوھ بلا لیں   ڈسنے سے باز نہیں آئے گا ۔موصوف آج ایک اور سوشل میڈیا چینل سے اپنی دو ...
15/07/2022

کیا خوب کہاوت ہے۔سانپ کے بچے کو جتنا دوھ بلا لیں ڈسنے سے باز نہیں آئے گا ۔
موصوف آج ایک اور سوشل میڈیا چینل سے اپنی دو نمبر حرکتوں کی وجہ سے بےعزت کرکے نکالے گئے ۔برے کام کا برا نتیجہ

ایرکنڈیشنر کی کہانئ۔۔۔۔دلیچپ و عجیب۔ایک ٹَن یا دو ٹَن۔کیا آپ کو معلوم ہے ایئرکنڈیشنر کی صلاحیت ٹنوں کے حساب سے کیوں جانچ...
15/07/2022

ایرکنڈیشنر کی کہانئ۔۔۔۔دلیچپ و عجیب۔

ایک ٹَن یا دو ٹَن۔
کیا آپ کو معلوم ہے ایئرکنڈیشنر کی صلاحیت ٹنوں کے حساب سے کیوں جانچی جاتی ہے ...؟

اس کا وزن سے کوئی تعلق نہیں بلکہ اس بات کا جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کردے گا۔ ایک مشہور لطیفہ کچھ یوں ہے کہ ائیرکنڈیشنرز کی تنصیب کرنے والی ایک کمپنی کے نمائندے نے ایک معمر خاتون کو بتایا کہ ان کے کمرے میں 4 ٹن کا ائرکنڈیشنر لگایا جائے گا، تو معمر خاتون کا منہ حیرت سے کھلا کا کھلا رہ گیا اور وہ کہنے لگیں :
آپ_اتنی_بھاری_چیز_میرے_کمرے_میں_کیسےلےکر آئیں گے ...؟
ویسے معمر خاتون کی حیرت اتنی بےجا بھی نہیں تھی کیونکہ اکثر لوگ ائیرکنڈیشنر کے ٹنوں کو اس کا وزن سمجھ بیٹھتے ہیں، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ اس کا وزن کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔ تو پھر ائیرکنڈیشنر کی کولنگ کی پیمائش ٹنوں میں کیوں کی جاتی ہے، جبکہ یہ تو وزن کی اکائی ہے ...؟
ویب سائٹ انرجی وینگارڈ کی رپورٹ کے مطابق ائیر کنڈیشنر کی کولنگ کی پیمائش کیلئے ٹن کی اکائی استعمال کرنے کے پیچھے دلچسپ تاریخ ہے۔ قدیم دور میں جب ائیرکنڈیشنر جیسی ٹیکنالوجی کا کوئی تصور نہیں پایا جاتا تھا تو گھروں کو ٹھنڈا کرنے کیلئے برف کا استعمال کیا جاتا تھا۔ دور دراز پہاڑوں سے لائی جانیوالی اس برف کو امراء کے گھروں کو ٹھنڈا کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا تھا۔ کیونکہ یہ برف ٹنوں کے حساب سے لائی جاتی تھی، لہٰذا ٹھنڈک کی پیمائش بھی ٹنوں میں کی جانے لگی ...

ائیرکنڈیشننگ کے ماہر ایلی سن ڈیلز بتاتے ہیں کہ ایک ٹن کے ائیرکنڈیشنر سے مراد ایک ایسا ائیرکنڈیشنر ہے جو فی گھنٹہ 12000 برٹش تھرمل یونٹ (BTU ) حرارت آپ کے کمرے سے نکال سکتا ہے۔ ایک بی ٹی یو سے مراد اتنی حرارت ہے جو ماچس کی ایک تیلی کو مکمل طور پر جلائے جانے سے حاصل ہو سکتی ہے ...

میرے پیارو! اگر آپ کے پاس ایک ٹن برف ہو تو اسے مکمل طور پر پگھلنے کیلئے 286000 بی ٹی یو حرارت کی ضرورت ہو گی۔ اگر ایک ٹن برف 24 گھنٹے میں مکمل طور پر پگھلانا ہو تو اسے 286000 بی ٹی یو حرارت 24 گھنٹے کے درمیان فراہم کرنا ہو گی، جو کہ فی گھنٹہ تقریباً 12 ہزار بی ٹی یو بنتی ہے۔ اس حساب سے آپ یہ کہہ سکتے ہیں کہ آپ کا ایک ٹن کا اے سی ایک گھنٹے میں تقریباً 12 ہزار بی ٹی یو حرارت کو کمرے سے نکال باہر کرتا ہے، یعنی اتنی حرارت ہے جو کہ ایک گھنٹے میں ایک ٹن برف کو پگھلانے کیلئے کافی ہو گی ...
(جمشید کریم خان۔۔۔۔ بشکریہ رانا تاج محمد).

انا للہ وانا الیہ راجعون ۔
11/07/2022

انا للہ وانا الیہ راجعون ۔

پنجاب کے 39ویں گورنر کی حیثیت سے بہاولپور کے میاں بلیغ الرحمان نے حلف اٹھا لیا۔ میاں بلیغ الرحمان ممبر قومی اسمبلی بھی ر...
31/05/2022

پنجاب کے 39ویں گورنر کی حیثیت سے بہاولپور کے میاں بلیغ الرحمان نے حلف اٹھا لیا۔ میاں بلیغ الرحمان ممبر قومی اسمبلی بھی رہ چکے ہیں۔

31/05/2022

سابقہ وزیراعظم عمران خان کے نئے پاکستان سے پرانا پاکستان ڈھونڈنے والوں کو خوشخبری ہے۔ کہ
⬅️دال مسور 160 سے 300روپے کلو
⬅️ گھی440 سے 520 روپے کلو
⬅️ دال چنا 140سے 250روپے کلو
⬅️ پچاس کلو چاول 10000سے 14000
⬅️ مسور ثابت 180پسے250 روپے کلو
⬅️ماش کی دال 240سے 340 روپے کلو
⬅️ کالی مرچ 1000سے1300روپےکلو
⬅️ زیرہ 700 سے1000روپے کلو
⬅️ بادام 1400سے 2400روپے کلو
⬅️سفید چنے 180سے309روپےکلو
⬅️ پیاز 30سے 80 روپے کلو
⬅️ آٹے کا تھیلا 800 سے 1400 روپے
⬅️ مرغی 300 سے500 روپےکلو

⬅️ کسان صابن 100 سے 150 روپے کلو
⬅️املی 280 سے 450 روپے کلو
⬅️ آلو بخارا 700 سے 850 روپے کلو
⬅️ دیسی مسور 140 سے 300 روپے کلو
⬅️بکرے کا گوشت 1200 سے 1500 روپے کلو
⬅️ بجلی سات روپے یونٹ کا اضافہ
⬅️ ڈالر186سے207روپے
⬅️ پٹرول۔ 150 سے 180 فی لیٹر ہو گیا ہے۔
مہنگائی کا شور مچانے والوں کو اب سمجھ آگئی ہے کہ یہ قیمتیں عالمی سطح پر مہنگائی کی وجہ سے بڑھی ہیں۔ دوسرے ملکوں کی نسبت ہمارے ملک میں وسائل کی بہت کمی ہے۔ جس کی وجہ سے ہمارا ملک غربت سے دوچار ہے۔

24 مئی بروز منگل کو نواب سر صادق محمد خان عباسی کی برسی کے موقع پر بہاولپور میں عام تعطیل ہو گی۔ڈپٹی کمشنر بہاولپور نے ن...
21/05/2022

24 مئی بروز منگل کو نواب سر صادق محمد خان عباسی کی برسی کے موقع پر بہاولپور میں عام تعطیل ہو گی۔
ڈپٹی کمشنر بہاولپور نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

15/05/2022

گھی20,چاول40,آٹا 25,روپے کلو مہنگا مخلوط سرکار بھی مافیا کے آگے بے بس مرغی کاگوشت،فروٹ،سبزیاں عوام کی پہنچ سے دور انتظامیہ نے شہریوں کو ناجائز منافع خوروں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا

08/05/2022

Live
جلسہ عمران خان ایبٹ آباد

واقعی کپتان ملک دشمن بلیک فورسز کے خلاف آخری گیند تک لڑتا رہا اور سب امریکی سامراجی قوتوں کو بے نقاب کرگیا، بڑے لوگوں کا...
07/05/2022

واقعی کپتان ملک دشمن بلیک فورسز کے خلاف آخری گیند تک لڑتا رہا اور سب امریکی سامراجی قوتوں کو بے نقاب کرگیا، بڑے لوگوں کا قول ہے مرد کی گرد بھی اچھی اور "دھرتی ٹیک ( گ ) " کا ساتھ بھی برا "
9 اپریل رات 12 بجے تک آخری ڈیڈ لائن تھی،
قومی اسمبلی کا انتہائی اہم اجلاس جان بوجھ کے آخری وقت تک کھینچا گیا،
آخری بال،
آخری چال،
آخری گھنٹہ اور
آخری پتہ،
سب پریشان تھے
کیا ہونے جا رہا ہے،
اعصاب کی جنگ تھی،
سارا دن گزر گیا
بات آخری لمحوں تک پہنچ گئی،
ٹھیکیداروں کے اعصاب جواب دینے لگے
انہیں ساری محنت ضائع ہوتی ہوئی نظر ائی،
جو اب تک پس پردہ چھپے بیٹھے تھے انہیں
مجبوراً سامنے آنا پڑا،
ایکسپوز ہونا پڑا،
آخری گھنٹے میں
سب ایکٹو ہو گئے،
چھٹی کے دن
آدھی رات کو
عدالتیں کھل گئیں،
منصفان ریاست
جوق در جوق
پہنچنے لگے،
ساری اپوزیشن
آدھی رات تک
قومی اسمبلی میں بیٹھی رہی،
وزیراعظم ھاؤس میں
ہیلی کاپٹرز پہنچے،
قیدیوں والی گاڑیاں پہنچیں،
لا انفورسمنٹ حرکت میں آئیں
اور سب کنٹرول کیا جانے لگا.
یہی وہ وقت تھا
جس کیلئے کپتان نے
اتنی لمبی اعصابی جنگ لڑی
اتنی زیادہ محنت کی تھی،
کپتان نے میڈیا کو بلایا،
سوشل میڈیا پہ سب لائیو جا رہا تھا،
اندر کی خبریں باہر آ رہی تھیں،
کپتان نے معنی خیز مسکراہٹ کیساتھ پوچھا،
کوئی رہ تو نہیں گیا جو میرے خلاف نہ ہوا ہو،
مطلب کوئی رہ تو نہیں گیا جو واضح طور پر قوم کے سامنے ایکسپوز نہ ہوا ہو،
صحافیوں نے کہا جی نہیں،
وہ اٹھا،
ڈائری اٹھائی اور
وکٹری نشان بناتا ہوا
اپنے گھر کی طرف روانہ ہو گیا،
بظاہر ھار کے جا رہا تھا
مگر حقیقت میں
یہی اس کی جیت تھی،
وہ سب پردہ نشینوں کے منہ سے نقاب نوچ کے جا رہا تھا،
وہ سب کو بے نقاب کر کے جا رہا تھا،
وہ قوم کو اصل مجرم دکھا کے جا رہا تھا،
اس کا مقصد پورا ہوا،
75 سالوں سے پردے کے پیچھے بیٹھے
اصل ہرکارے قوم کے سامنے
ایکسپوز ہو چکے تھے،
یہی اس کی جیت تھی،
یہی اس کا ماسٹر اسٹروک تھا..!
(عاصم اختر کی وال سے)

سابق وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر سابق وزرا کے خلاف مقدمہ درج .
01/05/2022

سابق وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر سابق وزرا کے خلاف مقدمہ درج .

یادگار پر یادگار جلسہ
25/04/2022

یادگار پر یادگار جلسہ

تمام پاکستانیوں کو نیا سال 2022 مبارک ہو ۔۔!!حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3.95 روپے سے 4.15 روپے فی لیٹر تک ا...
31/12/2021

تمام پاکستانیوں کو نیا سال 2022 مبارک ہو ۔۔!!

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3.95 روپے سے 4.15 روپے فی لیٹر تک اضافہ کرکے عوام کو نئے سال کا تحفہ دے دیا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 140.82 روپے فی لیٹر سے بڑھ کر 144.82 روپے فی لیٹر ہوگئی۔علاوہ ازیں ہائی اسپیڈ ڈیزل 4 روپے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل آئل 4.15 روپے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا جب کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3.95 روپے فی لیٹراضافہ کیا گیا ہے حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات پر بڑھائی جانے والی قیمتوں کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل 137.62 روپے فی لیٹرسے بڑھاکر 141.62 روپے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل آئل 109.53 روپے فی لیٹرسے بڑھا کر 113.53 روپے فی لیٹر اور مٹی کا تیل 107.06 روپے فی لیٹرسے بڑھا کر 111.06 روپے فی لیٹر کردیا گیا.

تاریخ: 30 دسمبر، 2021بہاولپور: ریسکیو ہیلپ لائین 1122 میں تکنیکی فالٹ کی وجہ سے بہاولپور میں ریسکیو ہیلپ لائین سے رابطہ ...
30/12/2021

تاریخ: 30 دسمبر، 2021

بہاولپور: ریسکیو ہیلپ لائین 1122 میں تکنیکی فالٹ کی وجہ سے بہاولپور میں ریسکیو ہیلپ لائین سے رابطہ میں دشواری

بہاولپور: ایمرجنسی کی صورت میں متبادل نمبرز یہ ہیں

062-9250500
062-9250556
062-9250557

بہاولپور: انجنیئرز تکنیکی فالٹ ٹھیک کرنے میں مصروف ہیں، ترجمان ریسکیو

یکم جنوری سے ہر پاکستانی شہری  کا شناختی کارڈ ہی صحت کارڈ تصور کیا جائے گا اپنی اہلیت جاننے کے لیے آپ 1جنوری کو اپنا قوم...
17/12/2021

یکم جنوری سے ہر پاکستانی شہری کا شناختی کارڈ ہی صحت کارڈ تصور کیا جائے گا
اپنی اہلیت جاننے کے لیے آپ 1جنوری کو اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر بغیر ڈیش کے لکھیں اور 8500پر میسج کریں.....&
صحت کارڈ
یکم جنوری سے آ پ کا شناختی کارڈ بطور صحت کارڈ تصور کیا جائے گا

صحت کارڈ سے دو طرح کے علاج ہوتے ہیں

1- ثانوی علاج 2- ترجیحی علاج

(ثانوی علاج) میں زچگی شامل ہے جس میں
نارمل ڈیلیوری ، C سیکشن / آپریشن ، زچگی کی پیچیدگیاں ، پیدائش سے پہلے چار بار معائنہ ، پیدائش کے بعد ایک بار معائنہ ، نوزائیدہ بچے کا ایک بار معائنہ ،
اس میں داخلے سے ایک دن قبل کی ادویات ،
اور ہسپتال سے اخراج کے بعد مزید پانچ دن کی ادویات بھی شامل ہیں ۔

(ترجیحی علاج میں شامل بیماریاں)

امراض قلب کا علاج ،
ذیابیطس سے متعلق پیچیدگیوں کا علاج ،
حادثاتی چوٹیں یعنی ہڈیوں کی ٹوٹ پھوٹ کا علاج ،
سڑک کے حادثے علاج ،
دل ، جگر ، گردے پھیپھڑوں کا علاج ،
یرقان کا علاج ،
کالے یرقان کا علاج ،
کینسر کا علاج ،
اعصابی نظام کی جراحی،
آخری درجے پر گردوں کی بیماری کا علاج
ترجیحی علاج میں ہسپتال کے اخراج کے بعد ایک بار مفت معائنے کی سہولت بھی موجود ہے ۔۔۔

یہ وہ تمام بیماریاں ہیں جن کا علاج صحت کارڈ کے ذریعے ممکن ہے

مقرر کردہ ہسپتال میں پہنچتے ہی صحت سہولت پروگرام کا نمائندہ ہسپتال کے اسقبالیے پر آپ کی رہنمائی کے لیے موجود ہوگا ،
نمائندہ آپ کے قومی صحت کارڈ کی جانچ کے بعد آپ کو متعلقہ شعبے کے متعلق رہنمائی کریگا

داخلی علاج کی صورت میں مریض کو کرائے کے مد میں 1000 روپے دیے جائیں گے ، جو کہ ایک سال میں زیادہ سے زیادہ تین مرتبہ ادا کیے جائیں گے

اس کے علاوہ اگر مریض پینل کردہ ہسپتال میں دوران علاج فوت ہو جائے ، تو اسکی تجہیز و تدفین کے لیے مبلغ 10,000 روپے ادائیگی کی جائیگی
یہ اہم معلومات شئیر کریں تاکہ غریب آدمی کو اس کارڈ کی اہمیت کے بارے میں پتہ ہو.

08/11/2021

دنیا بھر میں چرچا ہمارا ہے🇵🇰 اس دفعہ ورلڈ کپ ہمارا ہے 🇵🇰

 #بہاولپوروائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے نامور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر رنج و غم کا اظ...
10/10/2021

#بہاولپور
وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے نامور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے وطنِ عزیز کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنا دیا۔انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے کہا کہ انہیں 1997میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان سے ملاقات کا شرف حاصل ہوا۔وہ اس وقت سر سید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کراچی میں کمپیوٹر انجینئرنگ کے شعبہ میں بطور اسسٹنٹ پروفیسر خدمات سر انجام دے رہے تھے۔انہوں نے شعبہ میں 600کمپیوٹر زپر مشتمل لیبارٹری قائم کی تھی۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان خصوصی طور پر یہ لیبارٹری دیکھنے کے لئے تشریف لائے اور اس موقع پر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے انہیں بریفنگ دی۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے نوجوان انجینئر اطہر محبوب کی صلاحیتوں کو سراہا اور کمپیوٹر لیبارٹری کے قیام پر شاباش دی۔دریں اثناء اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے تمام اساتذہ،ملازمین اور طلباؤطالبات نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی مغفرت کے لئے دعا کی ہے۔

‏ڈاکٹر عبدالقدیر خان 1936ء میں بھوپال (انڈیا) میں پیدا ہوئے‏ڈاکٹر عبدالقدیر خان 1952ء میں پاکستان منتقل ہوئے‏ڈاکٹر عبدال...
10/10/2021

‏ڈاکٹر عبدالقدیر خان 1936ء میں بھوپال (انڈیا) میں پیدا ہوئے

‏ڈاکٹر عبدالقدیر خان 1952ء میں پاکستان منتقل ہوئے

‏ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے 1960ء میں کراچی یونیورسٹی سے میٹالرجی میں ڈگری حاصل کی

‏ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے جرمنی اور ہالینڈ سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی

‏1967 میں ہالینڈ سے میٹالرجی میں ماسٹر اور 1972 میں بیلجیم سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی

1976 میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے پاکستان میں انجینئرنگ ریسرچ لیبارٹریز قائم کی

1981 میں لیبارٹری کا نام ڈاکٹر اے کیو خان ریسرچ لیبارٹری رکھا گیا

یہ ادارہ پاکستان میں یورینیم کی افزودگی میں نمایاں مقام رکھتا ہے

مئی 1998 میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا

ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے 2000 میں ککسٹ نامی درسگاہ کی بنیاد رکھی

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو 1996 اور 1999 میں نشان امتیاز سے نوازا گیا

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو 1989 میں حلال امتیاز سے نوازا گیا

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی لیبارٹری نے پاکستان کیلئے 1000 کلومیٹر دور تک مار کرنے والے غوری میزائیل سمیت چھوٹی اور درمیانی رینج تک مارکرنے والے متعدد میزائیل تیار کرنے میں بھی اہم کردار ادا کیا

اسی ادارے نے 25 کلو میٹر تک مار کرنے والے ملٹی بیرل راکٹ لانچرز، لیزر رینج فائنڈر، لیزر تھریٹ سینسر، ڈیجیٹل گونیومیٹر، ریموٹ کنٹرول مائن ایکسپلوڈر، ٹینک شکن گن سمیت پاک فوج کے لئے جدید دفاعی آلات کے علاوہ ٹیکسٹائل اور دیگر صنعتوں کیلئے متعدد آلات بھی بنائے

گذشتہ شب پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا ہوگئے تھے

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وصیت کے مطابق ان کی نماز جنازہ فیصل مسجد اسلام آباد میں ادا کی جائے گی

ان کی عمر 86 برس تھی

اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن کامیڈی کنگ عمر شریف جو لوگوں کے چہروں پر مسکرہٹ بکھیرتا رہا ۔آج ہم سب کی آنکھی...
02/10/2021

اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن
کامیڈی کنگ عمر شریف جو لوگوں کے چہروں پر مسکرہٹ بکھیرتا رہا ۔آج ہم سب کی آنکھیں نم کرگیا -

 #بہاولپور( اپنا62نیوز)وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورپروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے گزشتہ روز وزیراعظم کے معاونِ خص...
30/09/2021

#بہاولپور
( اپنا62نیوز)وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورپروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے گزشتہ روز وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے فوڈ سیکیورٹی جمشید اقبال چیمہ کی زیرِصدارت اسلام آباد میںمنعقد ہونے والے اجلاس میں شرکت کی۔جمشید اقبال چیمہ نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں انٹر کراپنگ ٹیکنالوجی سے متعلق ہونے والی جدیدترین تحقیق کو سراہا۔وائس چانسلر نے آگاہ کیاکہ اسلامیہ یونیورسٹی سٹرِپ انٹر کراپنگ کی بڑے پیمانے پر کاشت کے لئے فوری اقدام کررہی ہے ۔اس مقصد کے لئے نوجوان محقق ڈاکٹر علی رضا PC-1تیار کریں گے۔یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے انٹر کراپنگ ٹیکنالوجی کو ملکی معیشت خصوصاََ خوردنی تیل کی بڑے پیمانے پر درآمداور اربوں روپے کے زرِمبادلہ کی بچت کے تناظر میں ایک گیم چینجر کے طور پرایک خصوصی منصوبے کا آغاز کیا۔انہوں نے اس مقصد کے لئے چینی جامعات سے تعاون کو فروغ دیاتا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں جلد اَز جلدانٹر کراپنگ تحقیقی مرکزقائم کیا جائے۔محقق اور زرعی سائنس دان ڈاکٹر محمد علی رضا نے اس سلسلے میں انتہائی سُرعت سے کام کیا۔انہوں نے خیرپور ٹامیوالی میں مکئی اور سویا بین کی انٹر کراپنگ ٹرائلز کا کامیاب تجربہ کیا۔وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے ان آزمائشی کھیتوں کا مشاہدہ کیا اوروفاقی و صوبائی تحقیقاتی اداروں کے اعلی عہدیداروں نے اس آزمائشی کاشت کا معائنہ کیااوراسلامیہ یونیورسٹی کے اس اقدام کو سراہا۔چینی سفارت خانے نے وائس چانسلراسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب اور ڈاکٹر علی رضاکوخصوصی طور پرمدعو کیااور انٹر کراپنگ ریسرچ سینٹر کو سی پیک کا حصہ قرار دیا۔ گزشتہ ماہ وزیرِاعظم پاکستان جناب عمران خان نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے دورے کے موقع پر انٹر کراپنگ ریسرچ سینٹر کا افتتاح کیا۔اس موقع پر انہیں انٹر کراپنگ ٹیکنالوجی اوراس سے متعلقہ یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیق سے آگاہ کیاگیا۔وزیرِاعظم پاکستان جناب عمران خان نے ملکی زرعی معیشت میں اس انتہائی اہمیت کے حامل منصوبے کو سراہا۔گزشتہ روزوزارتِ فوڈ سیکیورٹی میں ہونے والے اجلاس میں اس منصوبے کو عملی طور پر نافذ کرنے اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے اس میں اہم کردار کے حوالے سے خصوصی منصوبے کی منظوری دی گئی۔

 #بہاولپوربہاول پور کی گورنمنٹ صادق کالج وومن یونیورسٹی میں جونئر کلرک کی بھرتیوں میں کرپشن کا انکشاف، مبینہ میگا کرپشن ...
28/09/2021

#بہاولپور

بہاول پور کی گورنمنٹ صادق کالج وومن یونیورسٹی میں جونئر کلرک کی بھرتیوں میں کرپشن کا انکشاف، مبینہ میگا کرپشن میں وائس چانسلر کی زیر سرپرستی یونیورسٹی کے متعدد افسران شامل، کیس نیب اور محکمہ اینٹی کرپشن کو بھیجنے کی تیاری مکمل کر لی گئی تفصیلات کے مطابق باوثوق ذرائع نے بہاول پور کی گورنمنٹ صادق کالج وومن یونیورسٹی میں حالیہ تعینات ہونے والے بائیس جونئر کلرک کی نشستوں پر مبینہ طور پر بھاری رشوت لے کر یونیورسٹی کے متعدد ڈیپارٹمنٹ کے افسران نے اپنی اپنی مرضی کے بندوں کو بھرتی کروا لیا، ذرائع نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل یونیورسٹی کی جانب سے جونئر کلرک کی بھرتی کے لیے باقاعدہ اشتہار دیا گیا تھا جس کے تحت امیدوار کے لیے اچھی سپیڈ کے ساتھ ٹائپنگ ٹسٹ پاس کرنا لازمی قرار دیا گیا تھا، جس پر سینکڑوں لوگوں نے جونئر کلرک کی سیٹ کے لیے اپلائی کیا، تاہم بھرتیوں کا مرحلہ مکمل ہونے پر انکشاف ہوا کہ جن لوگوں کو بھرتی کیا گیا ہے ان میں سے متعدد لوگوں کو ٹائپنگ آتی ہی نہیں ہے جبکہ بھرتی کیے جانے والے امیدواروں کو دوران انٹرویو بھی کمیٹی انٹرویو نے اپنی اپنی پسند کے بندوں کو زیادہ نمبر دے کر میرٹ کی دھجیاں بکھیر دیں، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر صاعقہ امتیاز آصف کے زیر سرپرستی مبینہ طور پر جن لوگوں نے بغیر میرٹ لوگوں کو بھرتی کیا ان میں یونیورسٹی کے خزانچی ڈاکٹر صادق ہاشمی، اسٹیٹ کیئر آفیسر راشد سلامت اور لینڈ آفیسر اختر گھمن، اسسٹینٹ رجسٹرار عفیفہ کے علاوہ شعبہ آئی ٹی سے اسسٹینٹ پروفیسر ڈاکٹر شبانہ نے بھی اپنی مرضی کا بندہ جونئر کلرک کی سیٹ پر ایڈجسٹ کروایا، شعبہ کیمسٹری و ایڈیشنل چارج کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر صائمہ انجم نے بھی ڈے کیئر سینٹر میں کام کرنے والی آسیہ نامی آیا کو جونیئر کلرک اور اسکے خاوند کو بطور سیکیورٹی گارڈ بھرتی کرالیا، اسکے علاوہ یونیورسٹی سے حال ہی میں اسسٹینٹ کی سیٹ سے ریٹائرڈ ہونے والے جاوید نے بھی اپنا بیٹا جونئر کلرک کی سیٹ پر بھرتی کرالیا ہے. ذرائع کا بتانا ہے کہ بھرتیوں کے عمل میں ہونے والی تمام کرپشن وائس چانسلر کے زیر سرپرستی ہوئی. وومن یونیورسٹی میں بھرتیوں پر جاری میگا کرپشن بارے ریجیکٹ کیے جانے والے امیدواروں نے مکمل ثبوتوں کے ساتھ کیس نیب کے ساتھ ساتھ محکمہ اینٹی کرپشن کو بھی بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے اور اسکے علاوہ تمام تر بوگس بھرتیوں کو عدالت میں بھی چیلنج کرنے کا فیصلہ کرنے کے ساتھ ساتھ گورنر پنجاب اور وزیراعظم پاکستان کو بھی تحریری طور پر شکایت درج کرانے کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے شہریوں کا مطالبہ ہے کہ تعلیمی ادارے میں کرپشن میں ملوث افسران کو فوری طور پر نوکریوں سے برخواست کیا جائے

ان للہ و ان الیہ راجعون۔انتہائی افسوس کے ساتھ اعلان کیا جاتا ہے کہ بہاولپور کی آواز معروف براڈ کاسٹر، مذہبی اور سیاسی شخ...
24/09/2021

ان للہ و ان الیہ راجعون۔
انتہائی افسوس کے ساتھ اعلان کیا جاتا ہے کہ بہاولپور کی آواز معروف براڈ کاسٹر، مذہبی اور سیاسی شخصیت، صدر عوامی تحریک بحالی صوبہ بہاولپور، سابقہ پروڈیوسر و کمپیئر ریڈیو پاکستان بہاولپور، حافظ محمد اجمل ملک صاحب بقضائے الہی انتقال کر گئے ہیں۔
محمد اجمل ملک صاحب کی نماز جنازہ آج شام بروز جمہ2021۔09۔24
4 بجے مرکزی عید گاہ نزد سرائیکی چوک بہاولپور میں ادا کی جائے گی۔
شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں

شاہد اجمل ملک

 #بہاولپور( اپنا62نیوز) درخت انسانوں کوماں باپ کی طرح سایہ فراہم کرنے کے علاوہ سانس لینے کیلئے تازہ ہوابھی دیتے ہیں۔ اگر...
23/09/2021

#بہاولپور
( اپنا62نیوز) درخت انسانوں کوماں باپ کی طرح سایہ فراہم کرنے کے علاوہ سانس لینے کیلئے تازہ ہوابھی دیتے ہیں۔ اگرماحول کوانسان دوست بناناہے توہمیں شجرکاری پرسرمایہ کار ی کرناہوگی اس سلسلے میں قومی سطح پرآگاہی دینے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کااظہار معروف شاعر وادیب پروفیسرڈاکٹرمنیراظہرچوہدری نے گزشتہ شب چولستان ڈویلپمنٹ کونسل آف پاکستان کی میزبانی میں منعقدہ''عوامی بیٹھک'' میں''ماحول دوست مالیاتی نظام'پائیدار ترقی کاضامن ہے''کے موضوع کے حوالے سے اپنے صدارتی خطاب میں کیا۔ انہوںنے مزید کہاکہ پاکستان میں توانائی کی منقلی کیلئے قابل تجدید ذرائع کیلئے سالانہ بجٹ میں خاطرخواہ اضافہ کیاجائے۔غیرسرکاری تنظیم انڈس کنسورشیم کے سی ای اوحسین جروارنے بطور مہمان اعزاز خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کوماحولیاتی چیلنجز کاسامناہے وسائل کے غیرموثراستعمال کے ساتھ ترقی کی رفتار نے ماحولیاتی وسائل اوران کی صلاحیتوں پربہت زیادہ دبا?ڈالاہے پاکستان کوآب وہوا کے خطرے سے دوچاردنیاکے آٹھویں سب سے زیادہ کمزور ملک کے طورپردرجہ دیاگیاہے لہذابدلتے ہوئے ماحول کے مطابق ڈھلنے کیلئے پاکستان کی ترقی کی حکمت عملی کوماحولیاتی تبدیلی سے مربوط ہوناچاہیے۔ اسسٹنٹ پروفیسر ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورڈاکٹرحافظ محی الدین نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ موسیمیاتی تبدیلی پرقابوپانے کے اقدامات میں تیزی لانے کی ضرورت ہے خاص طورپرشجرکاری پربھرپورتوجہ دیناوقت کالازمی تقاضہ ہے تاکہ لوگ صاف ہوامیں سانس لے سکیں سٹیشن ڈائریکٹر ریڈیوپاکستان لورالائی عمران جاویدنے اپنے خطاب میں درختوں کی اہمیت وافادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ موسیمیاتی تبدیلیوں کی روک تھام کیلئے مل جل کرکام کرنے کی ضرورت ہے وزیراعظم عمران خان کاسونامی ٹری پروگرام دنیابھرمیں سراہاجارہاہے عوامی بیٹھک میں انڈس کنسورشیم کی پروگرام منیجر محترمہ فضائقریشی نے موضوع کی مناسبت سے گیارہ عوامی مطالبات پیش کرتے ہوئے شرکا سے باقاعدہ منظوری لی۔ قبل ازیں چولستان ڈویلپمنٹ کونسل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر فاروق احمدخان نے مہمانوں کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ موسیمیاتی تبدیلی دنیاکااہم ترین موضوع ہے خاص طورپرپاکستان میں موسیمیاتی تبدیلیوں کوروکنے کیلئے موثر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے جس کیلئے ہم سب کومل کرکام کرناہوگا انہوں نے کہاکہ آئندہ نسل کوصاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے شجرکاری پرتوجہ دینابہت ضروری ہے۔ تقریب کے اختتام پر تقریب کے صدر پروفیسر ڈاکٹرچوہدری منیراظہر، مہمان خصوصی سابق ایم این اے محترمہ صبیحہ نذیر مہمانان اعزاز انڈس کنسورشیم کے سی ای اوحسین جروار، پروگرام منیجرفضائقریشی، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹرحافظ محی الدین اورترقی پسند کاشتکارمحمدشاہ گیلانی کو اجرکوں اورپھولوں کاتحفہ پیش کیا گیا۔ تقریب میں شرکت کرنیوالے نمایاں مہمانوں میں سیدمحمدشاہ گیلانی، سیدجعفر حسین گیلانی، را?کنورمحمدقاسم، طاہرسعیدرامے سابق اسسٹنٹ اٹارنی جنرل، شوکت جاوید سیفٹی آفیسر ریسکیو1122، ملک محمدرفیق سینئرنائب صدر ہائیکورٹ باربہاولپور، سماجی کارکن نازنین ریاض، عدنان بسرائپروٹوکول آفیسرنیشنل بینک شامل تھے۔ تقریب کی نظامت کے فرائض معروف سماجی رہنمامحترمہ رضیہ ملک نے اداکیے تقریب کے اختتام پرشرکائنے نہرکے کنارے پودے لگائے۔

Address

Gulshan E Ravi
Lahore
54500

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Apna62 News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Apna62 News:

Videos

Share

Category


Other TV Channels in Lahore

Show All

You may also like