Main Pakistan Hon

Main Pakistan Hon Entertainment social media agency news Paid advertisements etc..! Paid promotions

07/12/2024

Smile To Jannah

09/11/2024
09/11/2024

‏سابق وزیراعظم عمران خان کی اڈیالہ جیل میں وکلاء اور صحافیوں سے گفتگو، قوم کے نام اہم پیغام:
9 نومبر 2024

“صوابی جلسے میں ہم اپنا آئندہ کا لائحہ عمل قوم کے سامنے رکھیں گے۔

ہمارے احتجاج کا ہدف کوئی ادارہ نہیں ہے، ہمارا ہدف ملک میں جمہوریت اور آئین کی بحالی اور عدلیہ کی
‏آزادی ہے۔

‏فوج کسی ایک شخص یا پارٹی کی نہیں بلکہ پورے پاکستان کی ہے۔ فوج ہمارا قومی اثاثہ ہے۔ ایک پارٹی اور ایک شخص کے دس سال کے اقتدار کے منصوبے کو تحفظ دینے کے لیے پوری فوج کو بدنام کروایا جا رہا ہے۔ اس طرح عوام اور فوج کو ایک دوسرے کے سامنے لایا جا رہا ہے ۔ 20 مارچ 1971 کو میں ڈھاکہ میں موجود تھا، لوگ وہاں اپنے حقوق مانگ رہے تھے چار دن بعد ڈھاکہ میں فوجی آپریشن شروع کر دیا گیا۔ اپنے حقوق مانگنے والی عوام پر بندوقیں لے کر چڑھ دوڑیں تو وہی انجام ہوتا ہے جو مشرقی پاکستان کا ہوا۔

‏بلوچستان اور قبائلی علاقوں میں مسنگ پرسنز کی موجودگی کا عذر جنرل باجوہ یہ دیتے تھے کہ عدالتیں ان افراد کو رہا کر دیتی ہیں اسی لیے انہیں جبری طور پر گمشدہ کرنا پڑتا ہے۔ وزیراعلی بلوچستان نے بھی ایک مرتبہ اس بات کی نشاندہی کی کہ اس طرح کے اقدامات سے فوج کے خلاف نفرت جنم لیتی ہے۔ اب جو جبر و فسطائیت تحریک انصاف کے سپورٹرز اور رہنماؤں کے خلاف بپا کی جارہی ہے، اس سے بھی پورے ادارے کے خلاف نفرت ہر روز بڑھ رہی ہے۔ ایجنسیوں نے تحریک انصاف کے رہنماؤں شہباز گل، اعظم سواتی، خواجہ شیراز اور انتظار پنجوتھہ کو اغواء کرکے جو سلوک ان کے ساتھ کیا ہے اس کو پورے پاکستان نے دیکھا ہے۔

‏اپنی وکلا برادری سے میرا یہ سوال ہے کہ آپ نے مشرف کے دور میں اس کے ظلم کے خلاف ملک بھر میں وکلا تحریک چلائی تھی۔ آج مشرف کے دور سے یہ دور زیادہ بد ترین ہے۔ تحریک انصاف کے ممبران اسمبلی کو اغوا کر کے ان کے خاندان کے افراد کو ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے۔ جس طرح ان کے گھروں میں گھس کر توڑ پھوڑ اور ظلم کیا جا رہا ہے اور ہراساں کیا جا رہا ہے ، جس طرح عدلیہ کی آزادی پر حملہ ہو رہا ہے تو ایسے میں آپ کا کیا کردار ہے ؟ آپ سب کو باہر نکل کر اس ظلم کے خلاف احتجاجی تحریک چلانی چاہیے۔

‏میرا اپنی پارٹی کے تمام ارکان اسمبلی، ٹکٹ ہولڈرز و عہدیداران کو یہ خاص پیغام ہے کہ آپ سب نے اس احتجاجی تحریک میں بھرپور شرکت کرنی ہے اور جو اس تحریک میں شرکت نہیں کرے گا اس کو اگلے الیکشن میں پارٹی ٹکٹ نہیں ملے گا۔ آپ سب کو ان آئینی ترامیم اور ملک میں جاری ظلم اور فسطائیت کے خلاف کھڑا ہونا پڑے گا۔

‏امید ہے کہ صدر ٹرمپ کے آنے سے چیزیں غیر جانبداری کی طرف جائیں گی۔ میں اپنی رہائی کا مطالبہ کروں گا نہ کوئی ڈیل۔ پہلے بھی کسی آمر یا عالمی طاقت کے کندھوں پر سوار ہو کر نہیں آیا تھا۔ ۲۰۱۸ میں بھی عوام نے مجھے ووٹ دیا اور ۲۰۲۴ میں بھی بدترین بندشوں اور جیل میں ہونے کے باوجود عوام نے دو تہائی اکثریت دی۔ اب بھی پاکستان کے حالات کی بہتری کے لیے بیرونی طاقتوں پر انحصار کی بجائے قوم کو خود کوشش کرنا ہو گی۔

‏ جنرل باجوہ نے جس طرح حسین حقانی کے ذریعے میرے خلاف لابی کروائی اور بائیڈن ایڈمنسٹریشن کے کان بھرے، اور جس طرح پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بائیڈن انتظامیہ خاموش تھی ، امید ہے کہ اب ویسا نہیں ہو گا۔ صدرٹرمپ کے ساتھ اچھے تعلقات رہے۔ صدر ٹرمپ نے بطور وزیراعظم میرے وائٹ ہاؤس کے دورے پر بہت عزت کی تھی۔ کورونا کے دوران انہوں نے بروقت ٹیسٹنگ مشین پاکستان بھجوائی تھی۔ میرے کہنے پر انہوں نے کشمیر کا ذکر کیا جو اس سے پہلے کبھی کسی امریکی صدر نے نہیں کیا تھا۔”

09/11/2024
22/08/2024
08/05/2024

06/05/2024

🫡🫡🫡

05/05/2024

05/05/2024

Army’s Reality

05/05/2024

Politicians of Pakistan

04/05/2024

16/01/2024

Repentance is important

Address

Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Main Pakistan Hon posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share