06/12/2024
رحیم یار خان کے علاقے کچہ بھونگ میں پولیس کا بڑا آپریشن!
پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے دوران 2 مغویوں کو بازیاب کروا لیا اور 1 ڈاکو زخمی ہو گیا۔ ڈاکوؤں کے زیرِ استعمال 3 موٹر سائیکلز بھی برآمد کر لی گئیں۔ گزشتہ رات اغوا کیے گئے 3 شہریوں میں سے 2 کو بچا لیا گیا، جبکہ ڈاکوؤں کا تعاقب جاری ہے۔ کچہ سونمیانی میں ڈاکوؤں کا گھیراؤ کیا گیا، جہاں ڈی ایس پی بھونگ کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری آپریشن میں مصروف ہے۔
عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس ہر دم تیار ہے، ڈی پی او رضوان عمر گوندل