31/12/2023
تمام والدین کو اُن کے بچوں کی تعلیم کی بندش مبارک ہو لیکن میں حکام کو بتانا چاہتا ہوں کہ یورپ میں برفباری کے باوجود سکول کھلے ہوئے ہیں اُن کے بچوں کو سردی بھی نہیں لگتی والدین کو دیر بعد اس بات کا اندازہ ہو گا کہ ان کے بچوں کو سردی سے نہیں تعلیم سے محروم رکھا جا رہا ہے اور نہیں معلوم یہ فیصلے کہاں ہوتے ہیں اگر یہ ہمارے تعلیم کے دانشوروں کے فیصلے ہوتے تو شاید وہ ایسا ظلم کبھی نہ کرتے
ہم پرائیویٹ سکول آنر واحد لوگ ہیں جو چھٹیوں پر بلبلاتے ہیں اس کے باوجود کہ ہمیں معلوم ہے کہ فیس تو آ ہی جانی ہے اگر ایسے ہی خاموشی ہماری طرف سے جاری رہی تو ہماری آنے والی نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گی کیونکہ ایک طرف ہم درس دیتے ہیں کہ تعلیم حاصل کرو چاہے چین جانا پڑے اور دوسری طرف ہلکی سی سردی گرمی سموگ دہشت گردی سے گھبرا کر سب سے پہلے سکولوں کو ٹارگٹ کیا جاتا ہے۔ کسی قوم کو اگر دیوار کے ساتھ لگانا ھو اس کی ترقی میں رکاوٹ ڈالنی ھو اور اسے محکوم بنا کر رکھنا ھو تو اس پر تعلیم کے دروازے بند کر دو ۔ یہ خود بخود جاھل رھیں گے اور ان پر تادیر آپکی حکومت قائم رھے گی۔ اللہ پاک سے عاجزانہ درخواست و دعا ھے کہ اے اللہ پاک پاکستان کو کوئی مخلص قیادت اور راھنما میسر فرما جس کی قیادت میں پاکستان ترقی کی راہوں پر گامزن ھو اور درد دل رکھنے والے لوگوں کو صاحب اقتدار بنا جن کے دل پاکستان کے لئیے دھڑکتے ھوں ۔ ایسے ناسور اور پاکستان دشمن لوگوں سے پاکستان کو آزاد فرما۔ آمین ثم آمین