ANN TV Pakistan

ANN TV Pakistan Accurate News & Stories on National & International Affairs in a Different Style

آپ اپنے بچوں کی قسم کھائیں ۔کہ یہ مقدمہ سچا ہے ۔کیا آپ کا کوئی ضمیر ہے .؟کیا آپ اپنے بچوں کو حلال رزق کما رہے ہیں ۔اعزاز...
29/11/2024

آپ اپنے بچوں کی قسم کھائیں ۔کہ یہ مقدمہ سچا ہے ۔
کیا آپ کا کوئی ضمیر ہے .؟کیا آپ اپنے بچوں کو حلال رزق کما رہے ہیں ۔
اعزاز سید کے اس رویے پر وکلاء بھی میدان میں آ گئے
اعزاز سید کو منہ توڑ جواب

Follow Us on Facebook: https://www.facebook.com/ANNtvpkFollow Us on Instagram: https://www.instagram.co...

11/11/2024
لاہور میں کمسن لڑکی کا گینگ ریپ لڑکی کو 18 ستمبر 2024 کو ماڈل ٹاؤن لنک روڈ سے پولیس اہلکاروں نے حراست میں لیا پولیس ملاز...
06/11/2024

لاہور میں کمسن لڑکی کا گینگ ریپ
لڑکی کو 18 ستمبر 2024 کو ماڈل ٹاؤن لنک روڈ سے پولیس اہلکاروں نے حراست میں لیا
پولیس ملازمین لڑکی کو نا معلوم جگہ پر لے گئے ۔اور تین دن تک گینگ ریپ کیا ۔
لڑکی کے ورثاء نے جب لڑکی کے اغواء کی FIRدرج کروائی تو ڈکیتی کے جعلی مقدمے میں نامزد کر دیا۔
پنجاب پولیس کے اہلکاروں نے اپنا جرم چھپانے کے لیے لڑکی کو جعلی ایف آئی آر میں نامزد کر دیا ۔
ڈکیتی کی ایف آئی آر کا مدعی سابق رضا کار نکلا ۔

Follow Us on Facebook: https://www.facebook.com/ANNtvpkFollow Us on Instagram: https://www....

لاہور میں کمسن لڑکی کا گینگ ریپ لڑکی کو 18 ستمبر 2024 کو ماڈل ٹاؤن لنک روڈ سے پولیس اہلکاروں نے حراست میں لیا پولیس ملاز...
06/11/2024

لاہور میں کمسن لڑکی کا گینگ ریپ
لڑکی کو 18 ستمبر 2024 کو ماڈل ٹاؤن لنک روڈ سے پولیس اہلکاروں نے حراست میں لیا
پولیس ملازمین لڑکی کو نا معلوم جگہ پر لے گئے ۔بعد تین دن تک گینگ ریپ کیا ۔
لڑکی کے ورثاء کے جب لڑکی کے اغواء کی FIRدرج کروائی تو جھوٹے مقدمے میں نامزد کر دیا۔
پنجاب پولیس کے اہلکاروں نے اپنا جرم چھپانے کے لیے لڑکی کو نا معلوم ایف آئی آر میں نامزد کر دیا ۔
ڈکیتی کی جعلی ایف آئی آر کا مدعی سابق رضا کار نکلا ۔
https://youtu.be/qGAu_Y3V53I?si=JuRjUmM4ijmlBjR7

Follow Us on Facebook: https://www.facebook.com/ANNtvpkFollow Us on Instagram: https://www....

22/05/2024

Hence Proved,
کمپنی اپنے اصل کردار میں راؤف حسن کے سامنے آئی۔
مار پیٹ کی کان میں معافی مانگنے کا پیغام دیا اور کالی ویگ و۔ مہران میں فرار ہو گئے ۔

9 مئی پر سرکاری رپورٹ میں الزامات کی بھرمار، عمران اور دیگر کیخلاف شواہد پیش نہیں کئے گئےاسلام آباد9 مئی کے حملوں سے متع...
15/05/2024

9 مئی پر سرکاری رپورٹ میں الزامات کی بھرمار، عمران اور دیگر کیخلاف شواہد پیش نہیں کئے گئے

اسلام آباد9 مئی کے حملوں سے متعلق نگران حکومت کی رپورٹ میں عمران خان اور دیگر کیخلاف عائد کردہ اپنے الزامات کے حوالے سے شواہد پیش نہیں کئے گئے۔
رپورٹ میں عمران خان اور پی ٹی آئی کے کئی دیگر رہنماﺅں پر9 مئی کے حملوں کی بھرپور پلاننگ کا الزام عائد کیا گیا تھا لیکن رپورٹ میں شواہد پیش کئے گئے ہیں نہ تفصیلات بتائی گئی ہیں کہ عمران خان اور دیگر نے 9 مئی کے حملوں کی منصوبہ بندی کیسے، کب اور کہاں کی۔9 مئی کی رپورٹ تیار کرنے والی کابینہ کمیٹی میں شامل ایک ذریعے نے دی نیوز کو بتایا ہے کہ تمام مطلوبہ شواہد متعلقہ حکام بشمول وزارت داخلہ، دفاع اور قانون کے پاس موجود ہیں، حکومت چاہے تو شواہد منظر عام پر لا سکتی ہے۔رپورٹ کے نتائج اور اس کا نتیجہ متعلقہ وفاقی اور صوبائی حکام کی جانب سے کمیٹی کو دکھائے گئے شواہد کی بنیاد پر اخذ کیا گیا۔ کابینہ کمیٹی نے 9 مئی کے تشدد میں مبینہ کردار کے حوالے سے پی ٹی آئی رہنماﺅں یا رپورٹ میں آنے والے افراد کا انٹرویو نہیں کیا۔
رپورٹ میں خود کہا گیا ہے کہ ’کابینہ ڈویژن کے مشورے پر کابینہ یا اس کی کمیٹیوں کے پاس رولز آف بزنس 1973ء کے تحت انکوائری یا تحقیقات کے کوئی باضابطہ اختیارات نہیں۔ کابینہ اور اس کی کمیٹیوں کے غور و خوض کا انحصار مکمل طور پر متعلقہ ڈویژنوں اور محکموں کی جانب سے انہیں فراہم کردہ معلومات پر ہے۔‘رپورٹ کے مطابق کمیٹی نے متعلقہ ڈویژنوں کی طرف سے فراہم کردہ معلومات پر غور کیا۔ کمیٹی نے وزارت داخلہ اور دفاع سے تفصیلی بریفنگ اور رائے بھی طلب کی۔ وزارت داخلہ نے صوبائی پولیس محکموں اور انٹیلی جنس بیورو سے بھی معلومات حاصل کیں، جمع کیں اور پیش کیں۔ اسی طرح، وزارت دفاع نے اپنے دائرہ کار میں ایجنسیوں کے ذریعے اسے دستیاب معلومات فراہم کیں۔کمیٹی کو فراہم کردہ ڈیٹا کا تنقیدی جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ ڈویڑنوں کے نمائندوں سے سوالات کیے گئے تاکہ کمیٹی کو حقائق اور حالات کا بہتر اندازہ ہو سکے۔ یہ رپورٹ داخلہ اور دفاع کی وزارتوں کی طرف سے فراہم کردہ معلومات، دستاویزات اور مواد پر مبنی ہے۔‘
اگرچہ کمیٹی نے 9 مئی سے حکام جو الزامات عمران خان اور دیگر کیخلاف عائد کر رہے ہیں، کمیٹی نے ان تمام الزامات کو باضابطہ طور پر اپنی رپورٹ میں شامل کیا ہے لیکن اس کی رپورٹ نے ملزمان کیخلاف شواہد کی نوعیت کے بارے میں اٹھائے گئے سوالات کا جواب نہیں دیا۔مثلاً رپورٹ میں لکھا ہے کہ کمیٹی کو دکھائے گئے شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ پارٹی کے کئی رہنما اس منصوبہ بندی میں ملوث تھے۔ اس سے مزید پتہ چلتا ہے کہ عمران خان نے منصوبہ بندی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔‘ رپورٹ میں ان الزامات کی تصدیق کیلئے کوئی تفصیلات موجود نہیں۔9 مئی کے واقعے کے بعد سے، سوالات اٹھائے جا رہے ہیں اور عمران خان کے فوجی تنصیبات پر حملوں کے ’ماسٹر مائنڈ‘ اور ’منصوبہ ساز‘ ہونے کے ثبوت مانگے جاتے ہیں۔ تاہم ایسا کوئی ثبوت تاحال میڈیا کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے نہ اسے عام کیا گیا ہے۔
رپورٹ میں حکام کی تحقیقات کا حوالہ دیتے ہوئے الزام عائد کیا گیا ہے کہ ’34 افراد ایسے تھے جنہوں نے پرتشد اسٹریٹ پاور کی حکمت عملی مرتب کی، تشدد اور تباہی کی منصوبہ بندی میں فعال کردار ادا کیا۔
مزید برآں 52 افراد نے مفصل منصوبہ بندی کی 185 افراد نے اس منصوبے کو عملی جامہ پہنایا۔ رپورٹ میں ان افراد کے نام اور تفصیلات بتائی گئی ہیں کہ انہوں نے 9 مئی کی منصوبہ بندی کیسے اور کہاں کی تھی اور نہ ان کیخلاف شواہد پیش کئے گئے ہیں۔تاہم رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’ان افراد کیخلاف متعلقہ قوانین کے تحت کارروائی کی گئی ہے اور ان کیخلاف الزامات کے مجاز دائرہ اختیار کی مختلف عدالتوں میں کارروائی کی جا رہی ہے۔

گیس سلنڈر کی لیکیج سے 10بچے بے ہوش،ہسپتال منتقل حیدر آباد میں کباڑ کی دکان پر گیس سلنڈر کی لیکیج سے 10 بچے بے ہوش ہوگئے۔...
15/05/2024

گیس سلنڈر کی لیکیج سے 10بچے بے ہوش،ہسپتال منتقل

حیدر آباد میں کباڑ کی دکان پر گیس سلنڈر کی لیکیج سے 10 بچے بے ہوش ہوگئے۔
ایم ایس سول اسپتال حیدرآباد کے مطابق بچوں کو نیم بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ گیس لیکیج کا واقعہ پاک کالونی میں پیش آیا اور ابتدائی تحقیقات میں بھی یہ بات سامنے آئی کہ بچوں کی حالت گیس لیکیج سے ہی خراب ہوئی۔پولیس کے مطابق متاثرہ بچے ایک ہی دکان پر کام کرتے ہیں، سکریپ میں آنے والے سلنڈرکو کھولنے کے دوران گیس لیک ہوئی۔

پاکستان کا فتح ٹو گائیڈڈ راکٹ کا کامیاب تجربہ راولپنڈی پاکستان نے فتح ٹو گائیڈڈ راکٹ کا کامیاب تجربہ  کیا ہے۔پاک فوج کے ...
15/05/2024

پاکستان کا فتح ٹو گائیڈڈ راکٹ کا کامیاب تجربہ

راولپنڈی پاکستان نے فتح ٹو گائیڈڈ راکٹ کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق گائیڈڈ راکٹ فتح ٹو 400کلو میٹر تک مار سکتا ہے،آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فتح ٹو گائیڈڈ راکٹ سسٹم جدید نیویگیشن سسٹم سے لیس ہے،فتح ٹو کسی بھی میزائل ڈیفنس سسٹم کو ناکام بنا کر ہدف کو نشانہ بنانے کی اہلیت رکھتا ہے۔

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا خواتین کو بااختیار بنانے کا ویژنپنجاب پولیس کی تاریخ میں پہلی بار مختص کوٹے سے زائد خو...
10/05/2024

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا خواتین کو بااختیار بنانے کا ویژن
پنجاب پولیس کی تاریخ میں پہلی بار مختص کوٹے سے زائد خواتین اوپن میرٹ پر فورس کا حصہ بن گئیں۔ حالیہ بھرتی کے دوران 1600 سے زائد خواتین نے پنجاب پولیس میں شمولیت اختیار کی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور

وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبا ءکیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدیلاہوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے طلبا ءکیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی ...
10/05/2024

وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبا ءکیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی

لاہوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے طلبا ءکیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ہائر ایجوکیشن سیکٹر ریفارمز کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری سمیت اہم فیصلے کئے گئے، پنجاب کے طلبہ کو 7 سال بعد دوبارہ جدید ترین لیپ ٹاپ دیئے جائیں گے۔

اجلاس میں ہائر ایجوکیشن کے فروغ، لیپ ٹاپ اور طالبات کو ٹرانسپورٹ کی سہولت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں پسماندہ اضلاع میں ترجیحی بنیادوں پر نئی یونیورسٹیز اور کالجز بنانے پر اتفاق بھی ہوا۔
اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا ہر ضلع میں انٹرنیشنل سٹینڈرڈ کی یونیورسٹی اور تحصیل کی سطح پر کالج ہمارے اہداف میں شامل ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف کی ”تعلیمی ایمرجنسی“ کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں، صوبے بھر میں طلباء کو 20 ہزار موٹر بائیکس دے رہے ہیں۔

Address

Lahore
54000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ANN TV Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to ANN TV Pakistan:

Videos

Share