Wattan News

Wattan News News. Enjoy.

Entertainment 24/7, Lahore Islamabad Karachi and all over Pakistan, Traders and Business community News Lahore Chamber of commerce and industry, Anjuman Tajiran and community news

Maryam Nawaz Sharif Signed as Member Punjab Assembly
23/02/2024

Maryam Nawaz Sharif Signed as Member Punjab Assembly

19/06/2022
09/06/2022

ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین انتقال کر گئے

30/05/2022

وزیرِاعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے سرکاری افسر کو سر کہہ کر نہ پکارنے کی ہدایت کردی۔

آزاد کشمیر کے وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے حکم جاری کیا ہے کہ کسی سرکاری افسر، اہلکار یا پبلک سرونٹ کو سر کہہ کر نہیں پکارا جائے گا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خاتون ہونے کی صورت میں مؤدبانہ الفاظ میم، بہن اور ماں جی وغیرہ کہہ کر پکارا جائے گا۔

سردار تنویر الیاس نے کہا کہ دفاتر میں عام شہریوں کو سرکاری ملازمین کی نسبت ترجیح دی جائے گی۔

انہوں نے ہدایت کی کہ معمر افراد سرکاری دفاتر سے متعلق اپنے کام کے لیے دفتر نہیں جائیں گے بلکہ معمر افراد کے کام سرکاری اہلکار خود ان کے گھر جا کر انجام دیں۔

30/05/2022

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود ناسازی طبیعت کے باعث اسپتال میں داخل ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق شفقت محمود کو لبلبےکی تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔شفقت محمود کے متعدد ٹیسٹ کئے گئے، رپورٹسکی روشنی میں ڈاکٹر مزید علاج کریں گے۔

30/05/2022

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا عندیہ دے دیا ہے۔وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پیٹرولیم سبسڈی پر فیصلے میں تاخیر سے قومی خزانے کو 135ارب کا نقصان اٹھانا پڑا ہے جبکہ پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی کو مزید ختم کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نے روس کے ساتھ تیل کا کوئی معاہدہ نہیں کیا، حماد اظہر کے خط کا ماسکو سے کوئی جواب نہیں آٰیا تھا لیکن موجودہ حکومت روس سے گندم درآمد کرنے کی کوشش کرے گی اور روس نے کوئی راستہ نکالا تو سستہ تیل بھی خریدیں گے۔

07/05/2022

موسمیاتی سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کو آئندہ دنوں میں بدترین ہیٹ ویو کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے کہا ہے کہ ممکنہ ہیٹ ویو سے ہزاروں افراد کی جانیں جاسکتی ہیں کیونکہ نمی اور درجہ حرارت میں اضافہ مل کر ہیٹ ویو کو تباہ کن بنادیتے ہیں۔

موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان میں مارچ اپریل میں پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے زائد ریکارڈ کیا گیا، جبکہ سال کے گرم ترین مہینے آنا ابھی باقی ہیں۔

ماہرین کے مطابق ہیٹ ویو سے اضافی اموات ہوسکتی ہیں جن کا نشانہ خصوصی طور پر بزرگ افراد بن سکتے ہیں۔

بھارتی وزارت ارتھ سائنسز کا کہنا ہے کہ 1980 کے بعد سے بھارت میں ہیٹ ویو سے ہونے والی اموات میں 60 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

30/04/2022

گورنر نے استعفیٰ غیرآئینی قرار دیکر مسترد کردیا۔خوشی سے بزدار اور کابینہ بے حال

25/04/2022

ورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ سروسز اسپتال میں تین روز سے زیرعلاج ہیں، انہیں گیسڑو اور قے کی شدت کی باعث اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔اسپتال انتظامیہ کا بتانا ہے کہ گورنرعمر چیمہ کا علاج معالجہ جاری ہے، سینئر فزیشن نے گورنر پنجاب کا چیک اپ کیا ہے۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق گورنر پنجاب کے ٹیسٹ دہرائیں جا رہے ہیں، رپورٹ کی بنیاد پر فزیشن فیصلہ کریں گے۔یوریا کی مقدار بڑھنے سے گورنر پنجاب کے گردے پر اثر پڑا تھا۔52 سالہ گورنر عمر سرفراز چیمہ کی طبیعت تین روز قبل سحری کے وقت خراب ہوئی تھی۔

25/04/2022

اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی نے ڈپٹی اسپیکر کے اسٹاف کو معطل کردیا۔

ذرائع اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق دو اسسٹنٹ پروٹوکول آفیسرز اور ایک اسٹاف آفیسر کو بھی معطل کیا گیا ہے۔

اسمبلی سیکرٹیریٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد شاہد، عظیم بٹ اور محمد امان خالد وائیں کو معطل کیا گیا ہے۔

اسپیکر نے تینوں افسران کے خلاف انکوائری کا حکم بھی دے دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے حوالے سے اسپیکر کو معطل افسران کے بارے میں تحفظات تھے

15/04/2022

محترمہ بلقیس ایدھی عارضہ قلب کے باعث آغا خان ہسپتال میں انتقال کر گئیں

07/04/2022

سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر کی وزیراعظم کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کو مسترد کرنے کی رولنگ کو غیر آئینی قرار دے دیا ہے۔

عدالت نے قومی اسمبلی کی تحلیل کو بھی غیر آئینی قرار دیتے ہوئے صدرِ پاکستان کا اس حوالے سے جاری کیا گیا حکم منسوخ کر دیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ قومی اسپیکر قومی اسمبلی کا اجلاس 9 اپریل کو بلائیں۔ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہفتے کو صبح 10 بجے کرائی جائے، صدر کی نگران حکومت کے احکامات کالعدم قرار دیے جاتے ہیں، تحریک عدم اعتماد منظور ہو جاتی ہے تو اسمبلی نئے وزیر اعظم کا انتخاب کرے۔

عدالت نے متقفہ فیصلے میں کہا کہ کسی ممبر کو ووٹ کاسٹ کرنے سے روکا نہیں جائے گا، تحریک عدم اعتماد ناکام ہو تو حکومت اپنے امور انجام دیتی رہے۔

اس سے پہلے سماعت کے دوران اپنے ریمارکس میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا تھا کہ نظر آرہا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ غلط ہے۔

سپریم کورٹ میں ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے خلاف چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس منیب اختر، جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس جمال مندوخیل نے کیس کی سماعت کی۔

سماعت شروع ہونے پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نے کہا کہ آئین کو پس پشت ڈال دیا گیا ہے، پنجاب کی بیوروکریسی کو بھی رات کو طلب کیا گیا، سابق گورنر پنجاب آج باغ جناح میں حلف لے رہے ہیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ ہمیں تحریری جواب جمع کرائیں، اس معاملے میں مداخلت نہیں کرتے۔ لاہور ہائیکورٹ پنجاب کا معاملہ دیکھے گی، ہم صرف قومی اسمبلی کا معاملہ دیکھ رہے ہیں۔ خود فریقین آپس میں بیٹھ کر معاملہ حل کریں۔

ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ ایک ڈکٹیٹر نے کہا تھا آئین 10 بارہ صفحے کی کتاب ہے کسی بھی وقت پھاڑ سکتا ہوں، چیف جسٹس عمر عطابندیال نے کہا کہ تقریر نہ کریں ہم پنجاب کے مسائل میں نہیں پڑنا چاہتے۔

جسٹس مظہر عالم میاں خیل نے کہا کہ ٹی وی پر یہ بھی دکھایا گیا کہ پنجاب اسمبلی میں خاردار تاریں لگا دیں معاملات کو کہاں لے کر جا رہے ہیں؟ وکیل اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ممبران اسمبلی کہاں جائیں جب اسمبلی کو تالے لگا دیئے گئے۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ گزشتہ رات حمزہ شہباز کو نجی ہوٹل میں وزیراعلی ٰبنا دیا گیا۔

جسٹس مظہر عالم میاں خیل نے کہا کہ ہم یہاں آئین کے تحفظ کے لیے بیٹھے ہیں۔

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے بتایا کہ سابق گورنر آج حمزہ شہباز سے باغ جناح میں حلف لیں گے،حمزہ شہباز نے بیوروکریٹس کی میٹنگ بھی آج بلا لی ہے، آئین ان لوگوں کیلئے انتہائی معمولی سی بات ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ پنجاب کے حوالے سے کوئی حکم نہیں دیں گے، پنجاب کا معاملہ ہائیکورٹ میں لیکر جائیں، قومی اسمبلی کے کیس سے توجہ نہیں ہٹانا چاہتے۔

جس کے بعد چیف جسٹس نے اعظم نذیر تارڑ اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو روسٹرم سے ہٹا دیا۔ صدر مملکت عارف علوی کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے دلائل شروع کیے۔

جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ کیا یہ تحریک عدم اعتماد کا معاملہ عوام کو متاثر نہیں کر رہا؟جسٹس مظہر عالم میاں خیل نے کہا کہ کیا غیر آئینی کام ہوتا رہے اسے تحفظ حاصل ہے؟ کیا ہم یہاں بیٹھ کر غیر آئینی کام ہونے دیں؟ سپریم کورٹ آئین کی محافظ ہے۔

29/03/2022

لاہور: رویت ہلال ریسرچ کونسل نے پیشن گوئی کی ہے کہ پاکستان میں پہلا روزہ اتوار 3 اپریل جبکہ عیدالفطر 3 مئی 2022 کو ہوگی۔

رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری خالد اعجاز مفتی کے مطابق نئے چاند کی پیدائش جمعۃ المبارک یکم اپریل 2022 کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11 بج کر 24 منٹ پر ہو گی، 29 شعبان المعظم یعنی ہفتہ یکم اپریل کی شام غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر جو عمومی طور پر کم از کم 19 گھنٹے ہونی چاہیے، پاکستان کے اکثر علاقوں میں 31 گھنٹوں سے بھی زائد ہو چُکی ہو گی۔

20/03/2022

اپوزیشن کی وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کے حوالے سے قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے اسمبلی کا اجلاس 25 مارچ کو طلب کر لیا۔اسپیکر اسد قیصر نے قومی اسمبلی کے اجلاس کی طلبی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس 25 مارچ بروز جمعہ صبح 11 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کیا گیا ہے۔

02/03/2022

راولپنڈی( سٹاف رپورٹر)ضلع راولپنڈی محکمہ ہیلتھ کلاس فور سپورٹنگ سٹاف کے نام سے یونین کی تشکیل کی گئی ، جسکی سرپرستی عباس گوندل کریں گے ۔ یونین کی تشکیل کا باقاعدہ نوٹفیکشن جاری کر دیا گیا نوٹفیکشن کے مطابق
امام خان .ایکشن کمیٹی چیئرمین،
شہباز عباسی ۔چئیرمین
غلام قادر ۔وائس چیئرمین
محمد معین منیر۔صدر
واجد حسین۔سینئرنائب صدر
رضوان حیات۔نائب صدر اول
قیصر خان۔نائب صدر دوم
تیمور نواز ۔نائب صدر سوم
وحید اختر۔جنرل سیکرٹری
توقیر خان۔ڈپٹی جنرل سیکرٹری
محمد سجاد۔فنانس سیکرٹری
طلعت محمود۔ڈپٹی فنانس سیکرٹری
نیئرمحمود۔آفس سیکرٹری
عاصم محمود۔جوائنٹ سیکرٹری
جہانزیب خان۔پریس سیکرٹری
ملک اویس۔سپورٹس سیکرٹری
منتخب ہوئے ہیں جبکہ خواتین میں سعدیہ بی بی صدر (راول ٹاؤن)،زرقاء جنرل سیکرٹری(راولپنڈی کینٹ)،شگفتہ سینئر نائب صدر(راول ٹاؤن)،طیبہ جوائینٹ سیکرٹری(راولپنڈی کینٹ)،ثمینہ اشرف فنانس سیکرٹری(راول ٹاؤن)،کوثر نائب صدر(مری)،صباء نواز نائب صدر دوئم (کوٹلی ستیاں)،ارم نواز پریس سیکرٹری(کوٹلی ستیاں) منتخب کئے گئے اور ان کو ورکروں کی فلاح و بہبود کے لئیے زمہ داریں سونپی گئی یونین کی تشکیل کے بعد کلاس 1 سے 4 سکیل کے ہزاروں کی تعداد میں سرکاری ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

26/02/2022
19/02/2022
09/10/2021

Rabi un NOOR Ki amad Mubarak

27/06/2021

Allama Iqbal Town Tea stall cylinder blast

02/04/2021

. , ,حضرت لال شہباز قلندر کے سالانہ عرس کی اجازت نہ ملنے پر زائرین نے مرکزی دروازہ توڑ دیا https://www.face...

01/04/2021

. گوجرانوالہ کے ریسٹورنٹ مالکان کا پاکستان ریسٹو رنٹس یونٹی ایسوسی ایشن میں شمولیت کا اعلان | چیئرمین پی آر یو سے ملاقات https://www.faceb...

15/03/2021

. ,حکومت ریسٹورنٹس مالکان کی حالت پر رحم کھاتے ہوئے کاروبار کی اجازت دے۔ عامر رفیق قریشی https://www.facebook.com/wa...

24/02/2021

.کراچی | کلفٹن میں نام نہاد باشعورمہذب بہو کا عمررسیدہ ضعیف ساس پرتشدد | ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرلhttps://www.facebook.com/wattannewspaki...

Address

Lahore

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Wattan News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share


Other Lahore media companies

Show All