شُہداۓاہلحدیث

شُہداۓاہلحدیث شُہداۓاہلحدیث اورتمام علماےاہلحدیث کےخطابات کےلیےاس پیج کولاٸیک اورفالوکریں جزاك اللهُ‎

10/01/2025

یزدانی شہیدؒ کاکلام ہواورخطیب بھی کامونکی کاہی ہوتومزہ ہی آجاتاہےسُننےکا
اللہ پاک ہمارۓبھاٸی صاحبزادہ حافظ محمد فرحان ربانی صاحب کودین کاسچاخادم بناۓآمین
゚ #وَتُعِزُّمَن_تَشَاءُوَتُذِلُّ_مَن_تَشَاءُ

عالم اسلام کے عظیم لیڈر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرحمان مکی رح کلمہ پڑھتے پڑھتے رب کے حضور پیش ہو گئے)( قاری لیاقت علی باجوہ سی...
31/12/2024

عالم اسلام کے عظیم لیڈر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرحمان مکی رح کلمہ پڑھتے پڑھتے رب کے حضور پیش ہو گئے)( قاری لیاقت علی باجوہ سیالکوٹ ، ) کلیوں کو میں سینے کا لہو دے کر چلا ہوں صدیوں مجھے گلشن کی فضا یاد کرے گا ، بچھڑا کچھ اس ادا سے کہ رت ہی بدل گئی،
ایک شخص سارے شہر کو ویران کر گیا. خاک میں ڈھونڈتے ہیں سونا لوگ ، ہم نے سونا سپرد خاک کیا ۔ زندگی ہے اپنے قبضے میں نہ اپنے بس میں موت ،
آدمی مجبور ہے اور کس قدر مجبور ہے۔ ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پہ روتی ہے بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا ۔ 24 جمادی الثانی 1446ھ
27 دسمبر 2024ء ،12 پوہ 2081 ب ، بروز جمعہ Friday کو پہلے یہ خبر گردش کرنے لگی کہ گوجرانوالہ شہر کے معروف عالم اور شارح سنن ابن ماجہ، شیخ عطاء اللہ ساجد صاحب وفات پا گئے۔ اور مولانا ڈاکٹر عبدالرحمان مکی صاحب کی بیماری کی خبر فیس بک پر چل رہی تھی ساتھی ان کے لیے دعاؤں میں مشغول تھے کہ اچانک ہر طرف یہ خبر گردش کرنے لگی کہ پروفیسر ڈاکٹر عبدالرحمان مکی رح کلمہ پڑھتے ہوئے اپنے رب حقیقی سے جاملے
علم و عمل کا ایک روشن چراغ بجھ گیا ہے ۔ ہم ایک بہت بڑی روشنی سے محروم ہو گئے ہیں ، مکی صاحب رح مظلوم کشمیریوں کی بالخصوص اور اسلامیانِ امت کی بالعموم ایک مضبوط آواز تھے ۔ آپ کا خاندانی تعارف کچھ یوں ہے کہ آپ کے والد محترم
پروفیسر حافظ عبد ﷲ بہاول پوری رحمتہ اللہ علیہ بھارت کے شہر ضلع انبالہ تحصیل روپڑ کے موضع ڈگری میں 23 جولائی 19027کو پیدا ہوئے تھے۔اپ کے والد محترم نور محمد رحمۃ اللہ علیہ گجر فیملی سے تعلق رکھتے تھے حافظ عبداللہ بہاولپوری رحمہ اللہ علیہ کے والد محترم مولوی نور محمد رحمتہ اللہ علیہ حافظ محمد عبداللہ محدث روپڑی رحمتہ اللہ علیہ کے شاگرد تھے حافظ عبداللہ بہاولپوری رحمہ اللہ بچپن سے ہی بہت زیادہ ذہین تھے ۔ انگریزی‘ عربی اور فارسی زبانوں کے ماہر تھے۔ دینی علوم کی اہل حدیث اورحنفی علما کی کتابوں کا گہرا مطالعہ وہ کر چکے تھے۔ جب انھوں نے پاکستان جانے کا ارادہ کیا تو وہ سو گاؤں کے امیربنے تھے۔90 ہزار کے قافلے کے ساتھ وہ پاکستان پہنچے تھے۔ پاکستان میں انھوں نے جامعہ پنجاب، لاہور سے ایم۔ اے اسلامیات کیا۔
عبد ﷲ بہاول پوری بہاولپور میں آباد ہوئے۔ وہ یہاں کے ایس ای کالج میں لیکچرار منتخب ہو گئے اور 1953ء میں اس کالج میں تدریس کا کام شروع کیا اور زیادہ تر وقت یہیں پڑھاتے رہے۔ 21؍اپریل 1991ء کو گیارہ بجے کے قریب آپ کو دل کا شدید دورہ پڑا اور بارہ بجے کے قریب ان کا انتقال ہو گیا۔ زبان پر آخری الفاظ تھے:’’ اے میرے رب!‘‘ آپ کی وفات کی خبر ٹیلی ویژن ریڈیو پاکستان اور اخبارات کے ذریعے پورے ملک میں پہنچ گئی آپ کی نماز جنازہ پڑھنے کے لئے ہزاروں علماء طلبہ، دانشور ، اپنے اور بیگانے سیاسی وسماجی شخصیات کے علاؤہ اہل حدیث اور غیر اہل حدیث حتی کہ ساری زندگی اختلاف کرنے والوں نے بھی آپ کے جنازہ میں شرکت کی مولانا ارشاد الحق اثری حفظہ اللہ تعالیٰ نے درد دل اور خشوع وخضوع کے ساتھ آپ کی بخشش کے لئے طویل دعائیں کیں ۔ عجیب اتفاق ہے کہ 07 جمادی الثانی 1446ھ ،10دسمبر 2024ء ، 25 مگھر 2081ب ، بروز منگل Tuesday کو فیصل آباد میں شیخ الحدیث عبدالعزیز علوی رحمہ اللہ کی نماز جنازہ لوگ ادا کر رہے تھے، اسی دوران مظفر آباد میں بھی ایک عظیم مجاہد عالم دین شیخ عبدالعزیز علوی رحمہ اللہ کا جنازہ پڑھایا جا رہا تھا،
27 دسمبر بروز جمعہ گوجرانوالہ میں شارح سنن ابن ماجہ ممتاز شیخ الحدیث عطااللہ ساجد رحمہ اللہ کا جنازہ مولانا عبد السمیع اٹم حفظہ اللہ تعالیٰ نے پڑھایا، اسی دن پروفیسر ڈاکٹر عبدالرحمن مکی رحمہ اللہ کا نماز جنازہ حافظ طلحہ سعید صاحب پڑھا رہے تھے محسوس یہ ہوتا ہے کہ اہل علم جلدی جلدی اٹھائے جا رہے ہیں۔
ڈاکٹر عبدالرحمن مکی رحمہ اللہ کی وفات کی خبر سن کر دل انتہائی رنجیدہ اور غمگین ہے۔ یہ ایک بہت بڑا نقصان ہے جس کا بھرنا ممکن نہیں۔ ان کی خطابت، علم، اور فہم و فراست کو اللہ تعالیٰ نے ایسی خاصیت عطا کی تھی جو بے مثال تھی۔طالب علمی کے دور میں ان کی تقریریں سننا نہ صرف روح کو تازگی بخشتا تھا بلکہ ان کی مدلل گفتگو اور برجستہ کلام دل میں اتر جاتا تھا۔ ان کے جملوں کی ترتیب، الفاظ کا انتخاب، اور کلام کا ربط ایک ایسا ہنر تھا جو صرف اللہ کی خاص عطا ہوتی ہے۔ ہر طالب علم مکی صاحب کی ظرز پر تقریر کرنا چاہتا تھا اخری وقت کیسا بہترین تھا
آخری لمحات پوری زندگی کا خلاصہ ہوتے ہیں
آخری دو فقرےڈاکٹر ہمدانی صاحب"لینے والے آ گئے ھیں" گواہ رہنا اشھد ان لا الہ الا اللہ اور جسم سے روح پرواز کر گئی ۔زندگی کا ایک اور چراغ بجھ گیا، روشنی کا ایک اور مینار گم ہوگیا۔ حافظ عبدالرحمان مکی رحمہ اللہ کی رحلت کی خبر ایک گہری اداسی اور خاموشی کا سبب بن گئی ہے۔ یہ دنیا جسے ان کی بصیرت، علم، اور دین کے لیے بے لوث خدمات کا فیض حاصل تھا، آج ایک ایسی خلا میں ڈوب گئی ہے جو کبھی پر نہیں ہو سکتی۔
وہ ایک ایسے شخص تھے جن کے الفاظ میں تاثیر اور کردار میں جلال تھا۔ ان کی محفل علم کا سمندر اور ان کا دل امت کے درد کا آئینہ تھا۔ وہ حق کی آواز تھے، جو بسا اوقات سخت ہوائیں سہتے ہوئے بھی خاموش نہ ہوئی۔ ان کا وجود امید کی علامت تھا، اور ان کا رخصت ہو جانا گویا دلوں پر ایک بھاری بوجھ ڈال گیا ہے۔ وہ گیا تو ساتھ ہی لے گیا، سبھی رنگ اُتار کے شہر کا کوئی شخص تھا میرے شہر میں، کسی دُور پار کے شہر کا دل خون کے آنسو رو رہا ہے، زبان الفاظ کے انتخاب سے قاصر ہے، اور روح غم سے بوجھل ہے۔ مسلمانوں کے عظیم رہنما، امت مسلمہ کے محسن، فکر کے چراغ اور امت کو جوڑنے والے داعی، حافظ پروفیسر عبدالرحمن مکی رحمہ اللہ تعالیٰ ہم سے جدا ہو گئے۔وہ شخصیت جن کی ہر بات میں اخلاص تھا، ہر قدم میں امت کا درد تھا، اور ہر کام میں اللہ کی رضا کی طلب تھی۔ ان کا وجود امت مسلمہ کے لیے اتحاد، فکر و بصیرت، اور جہاد کے جذبے کا مظہر تھا۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی فرقہ واریت کے خلاف، امت کو جوڑنے، اور اسلامی اقدار کو فروغ دینے کے لیے وقف کی۔ وہ حق گوئی کے اس مینار کی مانند تھے، جو ظلمت میں روشنی کا ذریعہ ہو۔عبدالرحمن مکی رحمہ اللہ جہاد کشمیر اور افغانستان کے انتھک مجاہد اور پاکستان کے غیر اسلامی امور پر ہمیشہ بلند آواز رہے۔ ان کی شخصیت کا ہر پہلو علم، حلم، اور حکمت سے لبریز تھا۔ ان کی گہری بصیرت اور بین الاقوامی معاملات پر گرفت انہیں اپنے ہم عصروں میں منفرد بناتی تھی۔خطابت کے اندر ان کا کوئی ثانی نہیں تھا دوران خطابت الفاظ ان کے سامنے ہاتھ باندھے کھڑے ہوا کرتے تھے میں اس بات کا انی شاہد ہوں کہ وہ تین تین گھنٹے تک خطبہ دیا کرتے تھے اور ہم لوگوں کو سامنے سے گردن ہلانے کی بھی توفیق نہیں ہوتی تھی۔
امت مسلمہ ایک ایسا قیمتی انسان کھو چکی ہے، جس کی کمی شاید صدیوں تک پوری نہ ہو سکے۔ بزرگ عالم دین حافظ عبد الستار صاحب فرماتے ہیں کہ سالانہ دعوت اھلحدیث کانفرنس جاری تھی،گھر جدی ڈاکٹر عبدالرشیداظہر رحمہ اللہ اور علامہ حافظ ابتسام الہی ظہیر حفظہ اللہ کے لیے دسترخوان لگ رہا تھا دوسری طرف سٹیج سے پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی کا خطاب شروع ہوچکا تھا جسکی آواز سماعتوں سے ٹکرا رہی تھی احادیث
کے الفاظ سےخطابت کے بے تاج بادشاء نے تعارف منہج اھلحدیث کا آغاز کیا تو متکلم اسلام ڈاکٹر عبدالرشید اظہر نے علامہ ابتسام الہی ظہیر حفظہ اللہ سے فرمایا آپ کھانا کھائیں مکی صاحب کا خطاب انکے پاس بیٹھ کر سننے والا ہے فوری سٹیج پر جاکر بیٹھے اور مکمل خطاب سنا اور فرمانے لگے تعارف مسلک اھلحدیث پہ اس قدر شاندار جامع گفتگو حافظ عبداللہ بھاولپوری کا فرزند ہی کرسکتا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر عبدالرحمن مکی کی وفات پر یوں محسوس ہو رہا ہے جیسے زمین پر کچھ پہاڑ کم ہوگۓ ہیں استقامت کی ایک چٹان دنیا سے اٹھا لی گئی ہے مکی صاحب رح نماز فجر اور نماز عصر سے قبل اور مغرب کے بعد دیر تک ذکر و فکر میں مستغرق رہتے تھے ۔مکی صاحب رحمہ اللہ کی رحلت پہ انڈین میڈیا کا جشن، حق پہچاننا ہو تو دیکھو دشمن کے تیر کہاں برس رہے ہیں۔
کچھ ایسے بھی لوگ اٹھ جائیں گے دنیا سے
جنھیں ڈھونڈنے نکلو گے مگر پا نا سکو گے ۔ آپ کی وفات پر آپ کی بیگم نے کہا کہ میرا کوئی بچہ اس دنیا سے چلا جاتا تو اتنا غم نہ ہوتا ،آپکے جانے کا دکھ شدید ہے
(ام احمد زوجہ مکی صاحب رحمہ اللہ تعالیٰ،کہاں سے لائیں گے تجھ جیسا عالم باعمل گفتار و کردار کا غازی
فاضل ام القری یونیورسٹی مکہ مکرمہ ،حافظ قرآن پروفیسر ڈاکٹر ،جدوجہد کے میدانوں کا غازی،شہسوار خطابت
مصلحت کی پروا کیے بغیر کلمہ حق ڈنکے کی چوٹ پہ کہنے والا،
کافروں غداروں کے لیے شمشیر بے نیام،
امت مسلمہ کا درد دل رکھنے والا نفاذ شریعت کے لیے سب کچھ لٹا دینے والا
ہزاروں غازیوں کے لیڈر،
کفار کے سینے پہ مونگ دلنے والا،عظیم باپ کا عظیم بیٹا
اچانک مفارقت دے گئے، آپ کے جانے سے جماعت کی روح چھلنی ہو گئی ،
شیر کی دھاڑ ہمیشہ کے لئے خاموش ہو گئی ،اھل اسلام کی مظبوط ترجمانی کرنے والی گرج دار آواز خاموش ہوگئی ،حافظ طلحہ سعید حفظہ اللہ نے کہا میں کس سے کروں تعزیت
اور کرے گا مجھ سے تعزیت
یہاں تو ہم سب ہی لواحقین ہیں ،
یا الہی ہمارے روحانی باپ ہارے مربی ہمارے شیخ تیرے پاس آگئے ہیں یا الہی تجھے رحمان ہونے کا واسطہ ان سے نرمی والے معاملات کرنا یا الہی ہم سب گواہ ہیں کہ استاد محترم نے تیرا دین حق سچ لوگوں تک پہنچا دیا ہے یا الہی اپنے اس بندے سے درگزر کرتے ہوئے انہیں جنت الفردوس میں بلند مقام عطا فرما آمین یا رب العالمین۔ایک دن مرکز طیبہ میں تکبیر اولی سے لیٹ بچوں کو سزا کیلئے بچھلی صفوں میں کھڑا کیا جانے لگا تو عبدالرحمن مکی رحمۃ اللہ علیہ بھی اس صف میں جاکر کھڑے ھوگئے کہ آج میری بھی تکبیر اولی لیٹ ھوگئ،پروفیسر ڈاکٹر حافظ عبدالرحمان مکی کی نماز جنازہ ادا،ہزاروں افراد کی شرکت پروفیسر حافظ محمد سعید کے برادر نسبتی ممتاز مذہبی اسکالر پروفیسر ڈاکٹر حافظ عبدالرحمان مکی کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مریدکے کے مقامی قبرستان میں تدفین کر دی گئی،
ان کی نماز جنازہ ان کے بھانجے نائب صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ حافظ طلحہ سعید نے پڑھائی،نماز جنازہ میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو، جنرل سیکرٹری پروفسیر سیف اللہ قصوری، پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے ڈاکٹر عظیم الدین زاہد لکھوی،چیئرمین قرآن وسنہ موومنٹ علامہ ابتسام الٰہی ظہیر، مولانا ناصر مدنی، زعیم الدین لکھوی، مولانا منظور احمد، چیئرمین رابطہ علماء ومشائخ محمد یعقوب شیخ، حافظ خالد ولید،پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے رہنما حافظ عبدالراؤف، حارث ڈار، چوہدری شفیق الرحمان،محمد سرور چوہدری، فیصل ندیم،الشیخ عارف اللہ،مزمل اقبال ہاشمی، تابش قیوم سمیت ملک بھر سے ہزاروں کی تعداد میں سیاسی ومذہبی شخصیات، جید علماء اکرام، طلباء سمیت تمام مکاتب فکر اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی،نماز جنازہ کیلئے ملک بھر سے ہزاروں افراد کی آمد کے پیش نظرانتظامیہ کی طرف سے نماز جنازہ کیلئے خصوصی اقدامات کئے گے، اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے،حافظ طلحہ سعید نماز جنازہ پڑھاتے ہوئے آبدیدہ ہو گے،جبکہ نماز جنازہ کے شرکاء بھی آبدیدہ نظر آئے،پروفیسر عبدالرحمان مکی حافظ محمد سعید کے ہم زلف اور برادر نسبتی تھے،آپ کے والد گرامی پروفیسر حافط عبداللہ بہاولپوری قائداعظم محمد علی جناح کے بااعتماد ساتھی اور آل انڈیا مسلم لیگ کے سٹوڈنٹ رہنما رہے، حافظ عبدالرحمان مکی ام القری یونیورسٹی مکہ مکرمہ سے فارغ التحصیل تھے،عربی اور انگریزی زبان پر عبور حاصل تھا، حافظ عبدالرحمان مکی وطن عزیز پاکستان میں مذہبی انتہاپسندی، فتنہ خوارج کے خلاف اور مظلوم کشمیری و فلسطینی مسلمانوں کے حق میں مضبوط آواز تھے۔مظلوم کشمیریوں کی حمایت میں ہندوستان کے دباؤ کی وجہ سے حافظ عبدالرحمان مکی کو عالمی پابندیوں کا بھی سامنا رہا، ۔۔تحریک نظام مصطفی صلی ﷺ میں قید و بند کی صعوبتیں، کشمیر و فلسطین کے مظلوموں کا مقدمہ ,ختم نبوت صلی اللہ علیہ وسلم کی پہرہ داری
حرمین شریفین کا تحفظ
وطن عزیز میں نظریہ پاکستان کی نقابت، ردفتنہ تکفیر،کتاب وسنت کی ترویج و اشاعت، دفاع پاکستان و دفاع افغانستان ہر لحظہ ہر محاذ پر ان کی گرجدار مضبوط و توانا آواز ابھری اور حق ادا کر دیا خطابت کے شاہ سوار علم و عمل کے پیکر دفاع دین میں مثل عمر کلمہ شہادت کی گواہی دیتے اللہ کے حضور پیش ہو گئے ، ان کی رحلت ایک بہت بڑا خلا پیدا کرگئی اللہ سبحانہ وتعالی آپ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے آمین ثم آمین یارب العالمین۔

31/12/2024

یتیم سےپیاراوراسکی کی کفالت کرنا

سید نا سہل بن سعد ہی اللہ سے مروی ہے وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی علیم نے فرمایا: میں اور یتیم کی کفالت کرنے والا جنت میں اس طرح ہوں گے اور آپ نے اپنی انگشت شہادت اور درمیانی انگلی کے ساتھ اشارہ کیا اور ان کے درمیان کچھ فاصلہ ڈالا ۔

بخاری ، کتاب الادب، باب فضل من يعول يتيماً: ٦٠٠٥ -
ہماری ایک اسلامی بہن کی شادی ہے یتیم بہن ہے شادی کے لیے جہیز اور کھانے کے لیے پیسوں کی اشد ضرورت ہےتمام اسلامی بھائی اور بہنوں سے تعاون کی اپیل کی جاتی ہے تعاون کرنے والوں کو اللہ ان شاءاللہ ضرور اجر دے گا
جتناجتناہوسکےاس میں تعاون کرسکتےہی جزاک اللہ
Jazz cash number
03004703244
Bank account .
PK75FAYS3073301000006535

ان شاءاللہ رمضان المبارک سےپہلےپہلےہم مکمل کرناچاہتےہیں جزاك اللهُ جتنا جتنا ہوسکتاہےاللہ کےاس گھرکومکمل کرنےکےلیےضرورتع...
23/12/2024

ان شاءاللہ رمضان المبارک سےپہلےپہلےہم مکمل کرناچاہتےہیں جزاك اللهُ جتنا جتنا ہوسکتاہےاللہ کےاس گھرکومکمل کرنےکےلیےضرورتعاون فرمائیں

الحَمْدُ ِلله ہماری مسجدلینٹرتک پہنچ گٸی ہےجماعتی احباب ضرورتعاون فرماٸیں تاکہ اس گاٶں میں پہلااللہ کاگھرمکمل ہوسکےجزاك اللهُ
آپکاخادم۔صاحبزادہ حافظ انعام الرحمٰن یزدانی لاہور03004703244

23/12/2024

نوابٍ زمانہ خطیب مولانامحمدشریف الہٰ آبادیؒ
اللہ پاک درجات بلندفرماۓآمین
゚ #وَتُعِزُّمَن_تَشَاءُوَتُذِلُّ_مَن_تَشَاءُ

صرف خواتین کےلیے ゚            #وَتُعِزُّمَن_تَشَاءُوَتُذِلُّ_مَن_تَشَاءُ
21/12/2024

صرف خواتین کےلیے
゚ #وَتُعِزُّمَن_تَشَاءُوَتُذِلُّ_مَن_تَشَاءُ

الحَمْدُ ِلله ہماری مسجدلینٹرتک پہنچ گٸی ہےجماعتی احباب ضرورتعاون فرماٸیں تاکہ اس گاٶں میں پہلااللہ کاگھرمکمل ہوسکےجزاك ...
19/12/2024

الحَمْدُ ِلله ہماری مسجدلینٹرتک پہنچ گٸی ہےجماعتی احباب ضرورتعاون فرماٸیں تاکہ اس گاٶں میں پہلااللہ کاگھرمکمل ہوسکےجزاك اللهُ
آپکاخادم۔صاحبزادہ حافظ انعام الرحمٰن یزدانی لاہور03004703244


Ibrahim Khadim Kp Haya Jutt Imran Atiq Q Abdul Sattar Allama Hisham Elahi Zaheer Allama Yazdani Shaheed Ra Allama Ibtisam Elahi Zaheer علامہ جلال الدین قاسمی Yaseen yazdani skp Mudassar Ali Ali محمد اسداللہ محمدی Rao Shafq Shafeeq Abdul Rehman Rehman Abdul Rafay Zia Rahmani Zia Rahmani M Asif M Asif Zidi Zidi علامہ حبیب الرحمن یزدانی شہید رحمۃ اللہ علیہ Allama Habibur Rahman Yazdani محمد سرور حسن Zumar Jani

حدثنا يونس بن عبد الاعلى ، حدثنا عبد الله بن وهب ، عن إبراهيم بن نشيط ، عن عبد الله بن عبد الرحمن بن ابي حسين النوفلي ، ...
16/12/2024

حدثنا يونس بن عبد الاعلى ، حدثنا عبد الله بن وهب ، عن إبراهيم بن نشيط ، عن عبد الله بن عبد الرحمن بن ابي حسين النوفلي ، عن عطاء بن ابي رباح ، عن جابر بن عبد الله ، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم قال:" من بنى مسجدا لله كمفحص قطاة او اصغر، بنى الله له بيتا في الجنة".
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص نے پرندے کے گھونسلے کے برابر یا اس سے بھی چھوٹی مسجد اللہ کے لیے بنوائی، تو اللہ اس کے لیے جنت میں ایک گھر بنائے گا“ ۱؎۔

💕 سہارے لے کر اٹھنے والے لوگ 💕❣️ہمیں گرانے کی باتیں کرتے ہیں ❣️           *~__مخالفین سے کہنا!*~________  #وَتُعِزُّمَن_...
15/12/2024

💕 سہارے لے کر اٹھنے والے لوگ 💕
❣️ہمیں گرانے کی باتیں کرتے ہیں ❣️
*~__مخالفین سے کہنا!*~________

#وَتُعِزُّمَن_تَشَاءُوَتُذِلُّ_مَن_تَشَاءُ

15/12/2024

اللہ کی قسم کیاشاندارٹک ٹاک بنایاہےاس بندۓنےعلامہ احسان الہٰی ظہیرشہیدؒ کی آوازمیں زیادہ سےزیادہ شٸیرکریں جزاك اللهُ

ہماری TikTok آٸی ڈی کوفالوکریں جزاك اللهُ
07/12/2024

ہماری TikTok آٸی ڈی کوفالوکریں جزاك اللهُ

33 likes, 4 comments. “یہ ہم سےنہیں ہوگا”

03/12/2024

شیرربانی مولاناقاری محمدآصف ربانی صاحب کی زندگی کاایک یادگارلمحہ جب پہلی باراپنےمرکزمیں جمعہ کےلیےتشریف لاۓتوکیساشانداراستقبال کیالاہورکی عوام نے
اللہ پاک اس مرکز کودن دُگنی رات چوگنی ترقی عطاءفرماۓآمین











Ibrahim Khadim Kp Haya Jutt Imran Atiq Allama Hisham Elahi Zaheer Q Abdul Sattar Allama Yazdani Shaheed Ra Allama Ibtisam Elahi Zaheer محمد اسداللہ محمدی Zia Rahmani Zia Rahmani M Asif M Asif محمد سرور حسن Zidi Zidi Zumar Jani Abdul Rafay Rao Shafq Shafeeq Abdul Rehman Rehman Mudassar Ali Ali Yaseen yazdani skp علامہ حبیب الرحمن یزدانی شہید رحمۃ اللہ علیہ Allama Habibur Rahman Yazdani علامہ جلال الدین قاسمی قاری آصف ربانی

Address

Lahore
Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when شُہداۓاہلحدیث posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share