Natlus Media

Natlus Media Netlus Media is one the amazeballs company in Pakistan. Netlus Media is working for Goodwill of pakistan

Fraternizing with other companies of Pakistan for benevolence and decency, and also provides it's services to the private sector companies.

20/08/2024
تجھے کب تک زندہ رہنا ہے یہ تیرا خالق جانتا ہے، مگر جب تک زندہ ہے تب تک تو جینا سیکھ۔۔۔۔۔۔۔۔
07/07/2023

تجھے کب تک زندہ رہنا ہے یہ تیرا خالق جانتا ہے، مگر جب تک زندہ ہے تب تک تو جینا سیکھ۔۔۔۔۔۔۔۔

تجھے زباں مبارک۔۔۔۔۔        (سلطان ثاقب)میری قوم کے دانشور تجھے زباں مبارک، تیری زباں سے نکلتے تلخ ہی سہی مگر لمبے جملے ...
13/08/2022

تجھے زباں مبارک۔۔۔۔۔
(سلطان ثاقب)

میری قوم کے دانشور تجھے زباں مبارک، تیری زباں سے نکلتے تلخ ہی سہی مگر لمبے جملے مجھے بھلے سے لگتے ہیں کہ تجھے بولنا آیا، مجھے یقین ہے کبھی تول کے بولنا بھی آ جائے گا۔ سیاسی جماعتوں کے ترجمان لمبی لمبی زبانوں والے لفظوں سے کھیلتے مداری بولتے ہیں تو تیرے کانوں کے دروازے تو شاید کھلے رہتے مگر زبان کو تالے لگ چکے کہ سوال اٹھانا تجھے سکھایا ہی نہیں گیا، تیری زبان صرف فوج پہ چلتی ہے تو چلا کیونکہ یہ آج کل ٹرینڈنگ فیشن، شارٹ کٹ اور سستا سودا ہے جو مہنگا بیچنے کی مہارت تجھے میسر ہو چکی۔بول کہ تیری منفی سوچ کو پزیرائی ملتی ہے، تیرا ریٹ بھی بڑھتا ہوگا۔ ویسے بھی تیرا کون سا بیٹا آرمی میں ہے، جو دل میں آتا ہے بول کیونکہ تیری زبان نے نیا نیا بولنا سیکھا ہے اسے رواں رکھ۔۔مگر یاد رکھ کہ جنگیں جوش کے ساتھ ہوش سے لڑی جاتی ہیں۔ پراپیگنڈہ مہلک ہتھیار ہے جس کا شکار قوم کی نئی نسل کو کیا جا رہا ہے مختلف زرائع سے یہاں تک کہ تیری لمبی زبان کے ذریعے اور تجھے علم نہیں، علم ہے بھی تو تیری جیب ٹھنڈی نہیں ہو رہی۔۔آج ہزاروں فیک اکاؤنٹس کے ذریعے آرمی اور عوام کے درمیان دوری کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے ان سب کی ایک ایک پوسٹ اور موبائل ایکٹیوٹی پہ نظر ہے، تیری زہر اگلتی زباں پہ بھی۔جس کو تیری قلم اور زباں بغض میں لمبر ون کہتی ہے وہ اصل میں نمبر ون ہی ہے۔ تیری سوچ کی انتہا سے ان کی ابتدا ہوتی ہے کھیل لے کہ تیرے کھیلنے کے دن ہیں کبھی لفظوں کی تیزی سے اور کبھی شہیدوں کے خاندانوں کے جزبات سے۔ مگر یاد رکھ۔۔۔قوم بھی جانتی ہے نمبر ون بھی تیرے کھیل کو سمجھ چکے، اکسا جتنا اکسا سکتا ہے۔۔تڑپ جتنا تڑب سکتا ہے ان کی طرح جو تیری جیب اور اکاؤنٹ میں رونق لگاتے رہتے ہیں۔ہر بال پہ چھکا نہیں لگایا جاتا کچھ شاٹ اپنی مرضی سے کھیلے جاتے ہیں، ان کا انتظار کر، تیری مرضی کے میدان اور وقت پہ دنگل نہ سجانا پہلی کامیابی ہے جو تجھے تکلیف دے رہی ہے۔۔
پاک آرمی زندہ باد پاکستان پائندہ باد

14/04/2022

شہباز شریف کی حکومت عمران خان کے بڑھتے سونامی کو کیسے روک سکتی ہے؟

17/03/2022

عمران خان کے کتنے بندے اپوزیشن نے چھپائے ہوئے ہیں؟ پرویز الہی کس کا ساتھ دیں گے؟

28/02/2022

آسٹریلیا کی ٹیم کا دورہ پاکستان، بھارت سازشیں کرنے لگا

15/02/2022

اقرار الحسن پر تشدد کیوں ہوا؟

20/12/2021

شیر یا گدھا؟ فیصلہ آپ کا (سلطان ثاقب )
آج اس کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا، وہ نِت نئی گالیاں سنتے سنتے تھک سا گیا تھا حالانکہ تھکاوٹ اس کی زندگی میں کبھی جگہ نا بنا سکی مگر کھوتا کھوتا کہتے لوگوں کے طنزیہ جملے اب دل پر چوٹ سی پہنچا رہے تھے۔ماجرہ یہ تھا کہ آج چوک میں کھڑے لوگوں کے پاس اس نے کچھ سمجھانے کی کوشش کی تو ایک صاحب نے مونچھ کو تاؤ دیتے ہوئے کہہ دیا ” اوئے کھوتے اپنی ڈھینچوں ڈھینچوں بند کر“ یہ سنتے ہی وہ رنجیدہ سا ہو گیا۔شاید آج وہ کچھ وقت تنہائی میں رہنے کا سوچ رہا تھا، وہ چل دیا کسی ویرانے کی طرف، یہ کہہ کر کہ اب اس شہر میں آنا نہیں، جو بھی ہو ان اندھوں بہروں کو کچھ بتانا نہیں، پھِر خیال آیا کہ وہ تو میں ہی ہوں جو کہتا تھا ”گھبرانا نہیں“ وہ ٹھہرا کچھ سوچنے لگا۔ اچانک ایک شخص اپنے بیٹے کے ساتھ لاڈ کرتے گزرا اور شفقت پدری میں محبت بھری آواز سے بیٹے کو تھپکی دی ”اوئے میرا شیر پتر“ باپ بیٹا چلے گئے مگر اس کے لیے کئی سوال چھوڑ گئے۔ یہ انسان شیر شیر کیوں کرتا ہے؟ شاید وہ ان کے لیے فائدہ مند ہے اِن کے کام آتا ہو، ارے نہیں نہیں شیر ان کے کِس کام آ سکتا ہے؟ وہ تو درندہ ہے، شیر کو جنگل کا بادشاہ کہتے ہیں کیونکہ وہ چِیر پھاڑ کرتا ہے طاقت ور ہے اپنا شکار کر کے کچھ کھاتا ہے باقی اپنے آس پاس رہنے والوں کو کھلاتا ہے یا ان کے لیے چھوڑ دیتا ہے، شاید اسی لیے وہ جنگل کا خود ساختہ بادشاہ بنا پھرتا ہے۔ مگر یہ تو انسانوں کا معاشرہ ہے، یہاں شیر ان کے کِس کام کا؟ نہیں نہیں یہ زیادتی ہے میں انسانوں کی غلط فہمی دور کروں گا، میں ان کی آنکھیں کھولوں گا، میں بتاؤں گا کہ میں شیر سے بہتر ہوں میں آپ کے گھر بننے میں مدد کرتا ہوں کئی من بجری اینٹیں ریت سیمنٹ اپنی کمر پر رکھ کر گلی محلوں میں جاتا ہوں تاکہ آپ کو رہنے کے لیے چھت میسر ہو، جب گاؤں میں مال ڈنگر کے لیے چارہ لانا ہو میں چپ چاپ یہ وزن بھی اٹھاتا ہوں۔سبزی فروش مجھے ریڑھی کے آگے جوت کر رزق کماتا ہے، میں اِنسان کے لیے بے ضرر بھی ہوں اور خدمت گار بھی۔ میں چیخ چیخ کر بتاؤں گا کہ شیر جنگل سے نکل کر انسانوں کی بستی میں آیا تو چِیر پھاڑ دے گا تباہی مچا دے گا۔ایک بار پھر کوشش کرنے کا عزم لیے چوک میں کھڑے اِنسانوں کو سمجھانے کا اِرادہ کیے واپس چل دیا۔ چوک میں پہنچا تو عجیب سی چیخیں اور شور سنائی دِیا، شیر شیر شیر ۔۔۔اِنسانوں کی چیخیں بتا رہی ہیں کہ شیر جنگل سے شہر پہنچ گیا ہے، وہ ڈر سا گیا کہ یہ جنگل نہیں یہاں انسان ہیں، ان کے بچے ہیں شیر تباہی مچا دےگا، مجھے ان کی حفاظت کے لیے کچھ کرنا پڑے گا۔ وہ تیزی سے بھاگا اور چوک میں کھڑا ہو کر اعلان کرنے لگا ” لوگو اپنی اور اپنے بچوں کی حفاظت کرو، شیر کی بادشاہی جنگل میں ہی اچھی اِنسانوں کے معاشرے میں یہ صرف درندہ ہے دھاڑتا بھی ہے اور ”پھاڑتا“ بھی ہے۔ وہ پورے جزبے سے اونچی آواز میں انسانوں کو آگاہ کر رہا تھا کہ شور میں سے ایک جملہ سنائی دِیا ” اِس کھوتے کی ڈھینچوں ڈھینچوں کب بند ہو گی؟ یہ جملہ نہیں تھا بلکہ تِیر تھا جو سیدھا اس کے سینے میں لگا، وہ چپ ہوا اور پھِر شور سنائی دیا ” شیر اِک واری فیر ” شیر اِک واری فیر“

بِسمِ اللهٖ الرَحمٰن الرَحِيم  In the name of Allah who is the Most Gracious and Most Merciful. *ضمیر لالہ میں روشن چراغ...
06/09/2021

بِسمِ اللهٖ الرَحمٰن الرَحِيم
In the name of Allah who is the Most Gracious and Most Merciful.
*ضمیر لالہ میں روشن چراغ آرزو کر دے*
*چمن کے ذرے ذرے کو شہیدِ جستجو کر دے*
Defence day is one of the proudest moments for Pakistan as a nation, a day to renew our pledge that we are a strong nation and that we would not be intimidated by any foreign power, no matter how strong it is.
The commitments of the protection administrations given by our tactical powers are set apart by the yearly festival of the public Defense Day in our country.
Defense Day, as the name proposes, celebrates the day when our public military effectively guarded the assault of Indian powers on our country in the 1965 War. It is an accolade for our military and every one of the saints of the conflict. It is praised on September 6 every year.
On the morning of 6th September when the Indians crossed into the Pakistan with the beleif that they would have their breakfast in Lahore but in the next few days, the Indian Army was to learn that a nation's spirit should never be taken lightly.
☘️Pakistan Ideological Civilization is celebrating this day with high spirit level by dedicating this day to the martyrs who proved that for them Pakistan is before everything.
We also are highly honored to give a tribute to all the martyrs of 6 September 1965 who have sacrificed their lives to secure our freedom.
This memorial day is a clear message to all enemies of Pakistan that whenever
they look at our holy land with dirty eye, they would be erased from the map of world.
MAY ALLAH HAVE MERCY ON OUR ENEMIES, BECAUSE WE WOULDN'T.
Long Live Pakistan🇵🇰

14/07/2021

HI-9788

10/07/2021
25/06/2021
22/06/2021
16/06/2021
14/06/2021
10/06/2021

Address

Model Town
Lahore

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Natlus Media posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Natlus Media:

Videos

Share