Dunya Ki Khabr

Dunya Ki Khabr دنیا کی خبر�
ہر لمحہ با خبر�

28/01/2023

*يكم مارچ سے پاکستان میں دیجیٹل مردم شماری کا آغاز ہو رہا ہے ۔۔۔پوری ویڈیو غور سے دیکھیں ۔۔اور اپنی فیملی کا صحیح اندراج خود کریں ۔۔۔یہ ہماری قومی زمیداری ہے!*

21/01/2023

ڈالر کی قیمت بڑھنے کی وجہ۔ افغانستان اس طرح جا رھا ھے۔

*چائے کی پتی میں ملاوٹ جانچنے کے آسان طریقے!*
21/01/2023

*چائے کی پتی میں ملاوٹ جانچنے کے آسان طریقے!*

21/01/2023

کراچی کی گلیوں میں فلموں جیسے مناظر کیمروں میں محفوظ ہو رہے ہیں بائیک سے اترتا نوجوان جو لائسنس والا اسلحہ رکھتا ہے کرمنلز سے اسکا خوفناک مقابلہ ہوا دونوں نے ایک دوسرے پہ چیمبر خالی کیا دونوں ہی محفوظ رہے لیپ ٹاپ میں دو گولیاں لگی جس سے جان بچ گئی 🚨🚨🚨🚨🚨🚨🚨🚨🚨🚨🚨🚨🚨🚨

21/01/2023

‏یکم فروری سے ڈیتھ سرٹیفیکیٹ کی فیس 300 سے بڑھ کر 1200 ہو جاۓ گی لہٰذا جلدازجلد فوت ہو کر اپنا سستا ڈیتھ سرٹیفیکیٹ بنوا لیں
شکریہ🙄

18/01/2023

‏خیبرپختوانخوا کے وزیراعلی سمیت دیگر صوبائی وزراء کو بغیر احتساب کے چھوڑنا اور ملک سے باہر جانے دینا،
اس صوبے کے عوام کیساتھ نا انصافی، ظلم اور بےوفائی ہوگی.

18/01/2023

روس اور کینیڈا کے درمیان قطب شمالی میں آرکٹک اوقیانوس کے قریب زمین کا چکر لگاتے ہوئے ، چاند زمین کے اتنے قریب آتا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ یہ زمین سے ٹکرا جائے گا۔ چاند اس چکر کو صرف 30 سیکنڈ میں مکمل کرتا ہے اور 5 سیکنڈ تک سورج کو فورا غائب ہونے سے پہلے ڈھانپ لیتا ہے ... فطرت کے بہت سے عجائبات میں سے ایک ... لطف اٹھائیں

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے خیبر پختونخوا اسمبلی کی تحلیل کی سمری پر دستخط کردیئے
18/01/2023

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے خیبر پختونخوا اسمبلی کی تحلیل کی سمری پر دستخط کردیئے

17/01/2023

*جماعت اسلامی کے رکن قومی اسمبلی سنیٹر مولانا عبدالکبیر چترالی صاحب نے ناموس صحابہؓ بل اسمبلی میں پیش کردیا اور منظور بھی ہوگیا ہے الحمدللہ*

*اسمبلی کی کاروائی ملاحظہ فرمائیں اور شئیر کریں*

17/01/2023

کراچی کے نتائج روکے جا رہے ہیں۔ خبردار کرتا ہوں کہ 2018ء کی طرح الیکشن کمیشن یا صوبائی حکومت کی طرف سے عوامی مینڈیٹ پر شب خون مارا گیا تو پورے ملک میں احتجاج کریں گے اور مینڈیٹ کے تحفظ کے لیے ہر قانونی، آئینی اور عوامی راستہ اختیار کریں گے۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا واضح اعلان⚖️⚖️⚖️⚖️⚖️🇸🇱🇸🇱🇸🇱🇸🇱🇸🇱🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰💪🏼💪🏼💪🏼💪🏼⚖️⚖️⚖️⚖️⚖️🇸🇱🇸🇱🇸🇱🇸🇱🇸🇱🇸🇱

17/01/2023

اس وقت تعلیمی درجہ بندی کے اعتبار سے فن لینڈ پہلے نمبر پر ہے جبکہ ” سپر پاور ” امریکا 20ویں نمبر پر ہے۔2023ء تک فن لینڈ دنیا کا واحد ملک ہوگا جہاں مضمون ( سبجیکٹ ) نام کی کوئی چیز اسکولوں میں نہیں پائی جاتی، فن لینڈ کا کوئی بھی اسکول زیادہ سے زیادہ 195 بچوں پر مشتمل ہوتا ہے جبکہ 19 بچوں پر ایک ٹیچر۔

دنیا میں سب سے لمبی بریک بھی فن لینڈ میں ہی ہوتی ہے، بچے اپنے اسکول ٹائم کا 75 منٹ بریک میں گزارتے ہیں، دوسرے نمبر پر 57 منٹ کی بریک نیو یارک کے اسکولوں میں ہوتی ہے جبکہ ہمارے یہاں اگر والدین کو پتہ چل جائے کہ کوئی اسکول بچوں کو ” پڑھانے” کے بجائے اتنی لمبی بریک دیتا ہے تو وہ اگلے دن ہی بچے اسکول سے نکلوالیں۔خیر، آپ دلچسپ بات ملاحظہ کریں کہ پورے ہفتے میں اسکولوں میں محض 20 گھنٹے ” پڑھائی ” ہوتی ہے۔ جبکہ اساتذہ کے 2 گھنٹے روز اپنی ” اسکلز ” بڑھانے پر صرف ہوتے ہیں۔

سات سال سے پہلے بچوں کے لیےپورے ملک میں کوئی اسکول نہیں ہے اور پندرہ سال سے پہلے کسی بھی قسم کا کوئی باقاعدہ امتحان بھی نہیں ہے۔ ریاضی کے ایک استاد سے پوچھا گیا کہ آپ بچوں کو کیا سکھاتے ہیں تو وہ مسکراتے ہوئے بولے ” میں بچوں کو خوش رہنا اور دوسروں کو خوش رکھنا سکھاتا ہوں، کیونکہ اس طرح وہ زندگی کہ ہر سوال کو با آسانی حل کرسکتے ہیں “۔

آپ جاپان کی مثال لے لیں تیسری جماعت تک بچوں کو ایک ہی مضمون سکھا یا جاتا ہے اور وہ ” اخلاقیات ” اور ” آداب ” ہیں۔ حضرت علیؓ نے فرمایا “جس میں ادب نہیں اس میں دین نہیں “۔ مجھے نہیں معلوم کہ جاپان والے حضرت علیؓ کو کیسے جانتے ہیں اور ہمیں ابھی تک ان کی یہ بات معلوم کیوں نہ ہو سکی۔ بہر حال، اس پر عمل کی ذمہ داری فی الحال جاپان والوں نے لی ہوئی ہے۔

ہمارے ایک دوست جاپان گئے اور ایئر پورٹ پر پہنچ کر انہوں نے اپنا تعارف کروایا کہ وہ ایک استاد ہیں اور پھر ان کو لگا کہ شاید وہ جاپان کے وزیر اعظم ہیں۔اشفاق احمد صاحب مرحوم کو ایک دفعہ اٹلی میں عدالت جانا پڑا اور انہوں نے بھی اپنا تعارف کروایا کہ میں استاد ہوں وہ لکھتے ہیں کہ جج سمیت کورٹ میں موجود تمام لوگ اپنی نشستوں سے کھڑے ہوگئے اس دن مجھے معلوم ہوا کہ قوموں کی عزت کا راز استادوں کی عزت میں ہے ۔ یہ ہے قوموں کی ترقی اور عروج و زوال کا راز۔

جاپان میں معاشرتی علوم ” پڑھائی” نہیں جاتی ہے کیونکہ یہ سکھانے کی چیز ہےپڑھانے کی نہیں اور وہ اپنی نسلوں کو بہت خوبی کے ساتھ معاشرت سکھا رہے ہیں۔ جاپان کے اسکولوں میں صفائی ستھرائی کے لیے بچے اور اساتذہ خود ہی اہتمام کرتے ہیں، صبح آٹھ بجے اسکول آنے کے بعد سے 10 بجے تک پورا اسکول بچوں اور اساتذہ سمیت صفائی میں مشغول رہتا ہے۔

دوسری طرف آپ ہمارا تعلیمی نظام ملاحظہ کریں
جو صرف نقل اور چھپائی پر مشتمل ہے، ہمارے بچے ” پبلشرز ” بن چکے ہیں۔ آپ تماشہ دیکھیں جو کتاب میں لکھا ہوتا ہے اساتذہ اسی کو بورڈ پر نقل کرتے ہیں، بچے دوبارہ اسی کو کاپی پر چھاپ دیتے ہیں، اساتذہ اسی نقل شدہ اور چھپے ہوئے مواد کو امتحان میں دیتے ہیں، خود ہی اہم سوالوں پر نشانات لگواتے ہیںاور خود ہی پیپر بناتے ہیں اور خود ہی اس کو چیک کر کے خود نمبر بھی دے دیتے ہیں،
بچے کے پاس یا فیل ہونے کا فیصلہ بھی خود ہی صادر کردیتے ہیں اور ماں باپ اس نتیجے پر تالیاں بجا بجا کر بچوں کے ذہین اور قابل ہونے کے گن گاتے رہتے ہیں، جن کے بچے فیل ہوجاتے ہیں وہ اس نتیجے پر افسوس کرتے رہتے ہیں اور اپنے بچے کو ” کوڑھ مغز ” اور ” کند ذہن ” کا طعنہ دیتے رہتے ہیں۔ ہم 13، 14 سال تک بچوں کو قطار میں کھڑا کر کر کے اسمبلی کرواتے ہیں اور وہ اسکول سے فارغ ہوتے ہی قطار کو توڑ کر اپنا کام کرواتے ہیں، جو جتنے بڑے اسکول سے پڑھا ہوتا ہے قطار کو روندتے ہوئے سب سے پہلے اپنا کام کروانے کا ہنر جانتا ہے ۔طالبعلموں کا اسکول میں سارا وقت سائنس ” رٹتے ” گزرتا ہے اور آپ کو پورے ملک میں کوئی ” سائنس دان ” نامی چیز نظر نہیں آئے گی کیونکہ بدقسمتی سے سائنس ” سیکھنے ” کی اور خود تجربہ کرنے کی چیز ہے اور ہم اسے بھی ” رٹّا” لگواتے ہیں۔آپ حیران ہوں گے میٹرک کلاس کا پہلا امتحان 1858ء میں ہوا اور برطانوی حکومت نے یہ طے کیا کہ بر صغیر کے لوگ ہماری عقل سے آدھے ہوتے ہیں اس لیے ہمارے پاس ” پاسنگ مارکس ” 65 ہیں تو بر صغیر والوں کے لیے 32 اعشاریہ 5 ہونے چاہئیں۔ دو سال بعد 1860ء میں اساتذہ کی آسانی کے لیے پاسنگ مارکس 33 کردیے گئے اور ہم میں بھی ان ہی 33 نمبروں سے اپنے بچوں کی ذہانت کو تلاش کرنے میں مصروف ہیں
۔علامہ اقبال ؒ کے شعر کا یہ مصرعہ اس تمام صورتحال کی صیح طریقے سے ترجمانی کرتا نظر آتا ہے کہ
۔۔شاخ نازک پر بنے گا جو آشیانہ ، ناپائیدار ہو گا۔

پشاور میں سینئر وکیل عبدالطیف آفریدی قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے۔لطیف آفریدی ایڈووکیٹ پر سیشن جج آفتاب اقبال اور ان ک...
16/01/2023

پشاور میں سینئر وکیل عبدالطیف آفریدی قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے۔
لطیف آفریدی ایڈووکیٹ پر سیشن جج آفتاب اقبال اور ان کے خاندان کے 3 افرادکےقتل کا الزام تھا، ملزم انسداد دہشت گردی کے مقتول جج آفتاب آفریدی کا بھانجا ہے۔

پولیس کے مطابق عبدالطیف آفریدی پر پشاور ہائیکورٹ کی حدود میں فائرنگ کی گئی۔

لیڈی ریڈنگ اسپتال انتظامیہ نے سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن عبدالطیف آفریدی کے فائرنگ سے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی۔

پولیس کے مطابق لطیف آفریدی کو 6 گولیاں لگی تھیں۔

پولیس کے مطابق لطیف آفریدی پر فائرنگ کرنے والے شخص کو موقع پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے کی شناخت عدنان کے نام ہوئی ہے جو سائل کی حیثیت سے ہائیکورٹ میں داخل ہوا۔

سنہ 2020 میں پاکستان کی سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے ایڈووکیٹ عبدالطیف آفریدی کو اپنا صدر منتخب کیا تھا۔ وہ عاصمہ جہانگیر گروپ کے امیدوار تھے لیکن ایک قدآور شخصیت ہونے کے باعث انھیں حذبِ مخالف کے وکلا کی تائید بھی حاصل تھی۔

لطیف آفریدی کون تھے؟
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر لطیف آفریدی ان افراد میں شامل تھے، جو 70 کی دہائی کے بعد ملک میں جتنے بھی مارشل لا نافذ کیے گئے اور پھر ملک میں حزب مخالف کی جتنی تحاریک چلیں تو وہ ہر بار جیل گئے۔

ان کی آواز اور دبنگ انداز زمانہ طالب علمی سے تھا۔ انھیں محترمہ فاطمہ جناح کو انتخابات میں حمایت کرنے کی پاداش میں یونیورسٹی سے نکال دیا گیا تھا۔

پہلے فوجی صدر ایوب خان کے دور میں انھیں طالبعلم رہنما کی حیثیت سے پابند سلاسل رکھا گیا۔ وہ بطور سیاسی کارکن سابق ڈکٹیٹر ضیا الحق کے دور میں بھی پانچ مرتبہ جیل جا چکے ہیں۔

پھر سنہ 2007 میں انھوں نے ملک میں پرویز مشرف کی جانب سے لگائی جانے والی ایمرجنسی کی شدید مخالفت کی تھی۔

تب وہ جیل تو نہیں گئے لیکن چھ اکتوبر سنہ 2007 کو ہی خیبرپختونخوا اسمبلی کے گیٹ پر جب وہ پُرامن احتجاج کر رہے تھے تو بکتر بند گاڑی نے انھیں روند ڈالا تھا جس کی وجہ سے ان کی ایک ٹانگ ٹوٹ گئی تھی۔

اس کے بعد سے وہ چھڑی کے سہارے عدالتوں میں پیش ہوتے تھے۔

لطیف آفریدی کا سیاسی سفر
لطیف آفریدی سنہ 1968 میں گریجویشن کرنے کے بعد وکالت کے پیشے سے منسلک ہو گئے تھے۔ تین دہائیوں تک ہائی کورٹ میں وکالت کرنے کے بعد وہ سنہ 2006 میں سپریم کورٹ کے وکیل بنے۔

وہ چھ بار پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر رہ چکے ہیں۔ وہ پاکستان بار کونسل کے نائب صدر بھی رہ چکے ہیں اور ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے ممبر بھی رہے۔

سابقہ قبائلی علاقے ضلع خیبر کی وادی تیراہ سے تعلق رکھنے والے ایڈووکیٹ لطیف آفریدی کا سیاسی تعلق عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) سے تھا۔

سنہ 1979 میں غوث بخش بزنجو کی پاکستان نیشنل پارٹی میں شامل ہوئے پھر اس جماعت کا عوامی نیشنل پارٹی میں انضمام ہوا۔ لطیف آفریدی رکن قومی اسمبلی بھی منتخب ہوئے۔

کچھ عرصہ کے لیے وہ نیشنل عوامی پارٹی اجمل خٹک سے بھی وابستہ ہوئے لیکن پھر اے این پی کا حصہ بن گئے۔

عبدالطیف آفریدی نے ہزاروں مزدوروں، سیاسی کارکنوں اور شہریوں کے مقدمات بغیر فیس کے لڑے۔

ملک کی اعلیٰ عدالتوں میں انسانی حقوق سے متعلق درخواستوں کی پیروی کرنے کے ساتھ ساتھ پشتون تحفظ موومنٹ کے خلاف صوبہ خیبر پختونخوا میں جتنے بھی مقدمات درج کیے گئے ان میں سے زیادہ تر مقدمات کی پیروی لطیف آفریدی کرتے رہے۔

صوبہ خیبر پختونخوا میں فوج کے زیر انتظام چلنے والے حراستی مراکز کے خلاف درخواستوں کی پیروی بھی سپریم کورٹ بار اسوسی ایشن کے نو منتخب صدر کرتے رہے ہیں۔

یا تو شیر نشے میں ہے ، یا پھر زیبرے کے پاس شیر کی نازیبا وڈیو ہے 🤭
16/01/2023

یا تو شیر نشے میں ہے ، یا پھر زیبرے کے پاس شیر کی نازیبا وڈیو ہے 🤭

16/01/2023

دھاندلی دھاندلی کردی نی میں آپ ای دھاندلی ہوئی. 😂😅پی ٹی آئی کراچی کے صدر امجد اقبال آفریدی اسلحہ زور پر جعلی ووٹ ڈالنے کے جرم میں گرفتار کرلئے گئے۔۔۔ غیر مقامی امجد اقبال آفریدی سے اسلحہ اور جعلی ووٹ برآمد ہمارا بلوچستان سماء نیوز
#

*اِصلاحی قَول* دُوسرُوں کے *پَردے* رکھنا سِیکھئے، اُن کے *عَیبُوں* پر نظر مَت رکھیئے، کیونکہ! *گَــــــــــــــــــــــن...
16/01/2023

*اِصلاحی قَول*

دُوسرُوں کے *پَردے* رکھنا سِیکھئے،
اُن کے *عَیبُوں* پر نظر مَت رکھیئے،
کیونکہ!
*گَــــــــــــــــــــــندگی* پر ہمیشہ مَکّھی بیٹھتی ہے،
*تِــــــــتلِی نہیں••••••*

🔏🖇️🍁✨

Address

Lahore

Telephone

+923499719743

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dunya Ki Khabr posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Dunya Ki Khabr:

Videos

Share

Category