Khabar News

Khabar News Khabar News is The Best News of The world News... Quetta Balochistan
(7)

 #خبر نیوز۔کراچی اور اس کے گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئےزلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے رات 9 بجکر...
19/06/2024

#خبر نیوز۔کراچی اور اس کے گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے رات 9 بجکر 26 منٹ پر محسوس کیے گئے، زلزلے کی شدت 3.2 اور گہرائی 42 کلومیٹر تھی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کراچی سے 32 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔

 #خبر نیوز۔مکہ مکرمہ میں گرمی سے کم سے کم 577 حاجی جاں بحق ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  گرمی سے جاں بحق حاجی...
19/06/2024

#خبر نیوز۔مکہ مکرمہ میں گرمی سے کم سے کم 577 حاجی جاں بحق ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گرمی سے جاں بحق حاجیوں میں سے 323 کا تعلق مصر سے ہے۔
رپورٹ کے مطابق گرمی سے اردن کے 60 اور تیونس کے 35 حاجی جاں بحق ہوئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دورانِ حج گرمی سے انڈونیشیا کے 144، ایران کے 11 اور سینیگال کے 3 حاجی جاں بحق ہوئے۔
واضح رہے کہ پیر کو مکہ مکرمہ میں درجۂ حرارت 51.8 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ ہوا تھا

 #خبر نیوز۔اسلام آباد اور خیبر پختون خوا میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلے کے جھٹکے راولپنڈی، پشاور، شمالی وزی...
19/06/2024

#خبر نیوز۔اسلام آباد اور خیبر پختون خوا میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلے کے جھٹکے راولپنڈی، پشاور، شمالی وزیرستان، لوئر دیر، ہنگو اور گرد و نواح میں بھی محسوس کیے گئے۔
اس کے علاوہ چارسدہ، صوابی، پارا چنار، سوات، مالاکنڈ اور گرد و نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.7 ریکارڈ ہوئی ہے جو 98 کلومیٹر کی زیرِ زمین گہرائی میں آیا ہے۔
زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز جنوب مشرقی افغانستان کا علاقہ تھا۔
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی علاقہ مکین کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
فوری طور پر زلزلے کے باعث کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

 #خبر نیوز۔بلوچستان کے ضلع ژوب اور اسکے گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے ...
17/06/2024

#خبر نیوز۔بلوچستان کے ضلع ژوب اور اسکے گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.3 جبکہ گہرائی 30 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔
زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز ژوب سے 46 کلومیٹر شمال مغرب میں تھا۔
خیال رہے کہ چند روز قبل کوئٹہ اور اسکے گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3 اعشاریہ 1 ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ اس کی گہرائی 29 کلومیٹر تھی

EID- U- ADHA MUBARAK......
17/06/2024

EID- U- ADHA MUBARAK......

مرحوم محمد ایوب سرگڑھ  کی اہلیہ انتقال کرگئیں نماز جنازہ آج شام 5:00 بجے کو کچلاک کے ابائی قبرستان میں ادا کی جائیگی.کچل...
14/06/2024

مرحوم محمد ایوب سرگڑھ کی اہلیہ انتقال کرگئیں نماز جنازہ آج شام 5:00 بجے کو کچلاک کے ابائی قبرستان میں ادا کی جائیگی.
کچلاک (14جون 2024)مرحوم محمد ایوب سرگڑھ کی اہلیہ انتقال کرگئیں وہ سید محمد کاکڑ ،زین اللہ کاکڑ زیت اللہ کی والدہ مرزاخان لالا اور مرحوم محمد حنیف سرگڑھ کی بھابھی عبدالباری سرگڑھ، حضرت علی سرگڑھ، دولت خان سرگڑھ، محمد ایاز، جمعہ خان کی چچی تھیں
جس کی نماز جنازہ آج شام 5:00 بجے کچلاک کے ابائی قبرستان میں ادا کی جائیگی
جبکہ فاتحہ خوانی تاج محمد خان جامع مسجد کچلاک میں ہوگی۔

12/06/2024

Check SBK School Education Department Result

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینٹر جناب ایمل ولی خان کا دورہ کوئٹہ کے موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ایم پی ...
09/06/2024

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینٹر جناب ایمل ولی خان کا دورہ کوئٹہ کے موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ایم پی اے ملک نعیم خان بازئی کے خدائی خدمتگار مرکز بلیلی آمد اور ملک نعیم خان بازئی کی طرف سے پر تکلیف اعشیائہ کا اہتمام کیا گیا تھا۔
اس موقع پر ان کے ہمراہ عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی، مرکزی سینئر نائب صدر داؤد خان اچکزئی، ایم پی اے انجینر زمرک خان ، صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا سمیت دیگر مرکزی و صوبائی ذمہ داران اور اراکین نے شرکت کی۔

 #خبر نیوز کچلاک.سیٹھ عبدالحمید کاکڑ کی ہمشیرہ انتقال کرگئیں نماز جنازہ اج صبح 9 بجے کچلاک کے ابائی قبرستان میں ادا کی  ...
09/06/2024

#خبر نیوز کچلاک.سیٹھ عبدالحمید کاکڑ کی ہمشیرہ انتقال کرگئیں نماز جنازہ اج صبح 9 بجے کچلاک کے ابائی قبرستان میں ادا کی جائیں گی۔
کچلاک پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی فنانس سیکرٹری سیٹھ عبدالحمید کاکڑ، عبداللہ خان کاکڑ کی ہمشیرہ، حاجی عبدالحکیم ، حاجی محمد صدیق، ڈاکٹر محمد عثمان ،محمد صادق کاکڑ، عبدالمالک ، محمد عارف کاکڑ اور محمد اقبال کاکڑ کی چچا زاد بہن، حبیب خان کاکڑ کی پھوپھی انتقال کرگئیں نماز جنازہ اج صبح 9:00 بجے کچلاک کے ابائی قبرستان میں ادا کی جائیں گے۔ جبکہ فاتحہ خوانی کل حاجی عبدالعلیم کچلاک میں سیٹھ عبدالحمید کاکڑ کی رہائشگاہ پر ہوگی ۔

احسان اللہ خان دومڑ  انتقال کر گئے ، نماز جنازہ کل صبح 9:00 بجے دومڑان قبرستان زیارت روڈ کچلاک میں ادا کی جائے گی ، جبکہ...
06/06/2024

احسان اللہ خان دومڑ انتقال کر گئے ، نماز جنازہ کل صبح 9:00 بجے دومڑان قبرستان زیارت روڈ کچلاک میں ادا کی جائے گی ، جبکہ فاتحہ خوانی کلی دومڑ چمن روڈ کچلاک میں ہوگی..

عمران خان دومڑانتقال کر گئے امان اللّٰہ  دومڑ کا بیٹا کامران دومڑ وسیم دومڑ کا بھائی کینسر کے مرض میں مبتلہ اور  طویل عل...
05/06/2024

عمران خان دومڑانتقال کر گئے
امان اللّٰہ دومڑ کا بیٹا کامران دومڑ وسیم دومڑ کا بھائی کینسر کے مرض میں مبتلہ اور طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔
تدفین کچلاک مین بازار چوک قبرستان نماز جنازہ 9بجے صبح بروز جمعرات دومڑان قبرستان میں ں ادا کی جائے گی۔
فاتحہ خوانی مفتی محمود ھسپتال کے پیچھے آغا صاحب جامعہ مسجد میں ھوگی جو سلیم میڈکل کے ساتھ گلی میں ھے

 #خبر نیوزکوئٹہ: سنجدی میں کوئلے کی کان میں دم گھٹنے سے 11 مزدور جاں بحقکوئٹہ #کوئلے کی کان میں گیس لیکج  کے دم گھٹنے سے...
03/06/2024

#خبر نیوزکوئٹہ: سنجدی میں کوئلے کی کان میں دم گھٹنے سے 11 مزدور جاں بحق
کوئٹہ #کوئلے کی کان میں گیس لیکج کے دم گھٹنے سے 11مزدور جانبحق ۔
گیس لیکج کی وجہ سے 9 مزدور اور ایک ٹیھکدار مائن منیجر جانبحق۔

سیکرٹری صحت بلوچستان صالح محمد بلوچ کا سول       ہسپتال کا دورہاس موقع پر ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر فاروق ہوت، ایم ایس سول ہسپتا...
02/06/2024

سیکرٹری صحت بلوچستان صالح محمد بلوچ کا سول ہسپتال کا دورہ

اس موقع پر ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر فاروق ہوت، ایم ایس سول ہسپتال کوٸٹہ ڈاکٹر اسحاق پانیزٸی ، مینجنگ ڈائریکٹر ٹراما سینٹر ڈاکٹر ارباب کامران اور ڈاٸریکٹر پبلک ہیلتھ ڈاکٹر فہیم خان موجود تھے
ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر اسحاق پانیزٸی نے سیکرٹری صحت کو ایجیوگرافی لیب ، شعبہ کارڈیک سرجری ، انتہاٸی نگہداشت یونٹ کارڈیک سرجری ، کارڈیک سی سی یو ، کارڈیک ایمرجنسی کا دورہ کروایا۔
اسسٹنٹ پروفیسر کارڈیک سرجری ڈاکٹر عصمت اچکزٸی اور اسسٹنٹ پروفیسر کارڈیک سرجری ڈاکٹر عبدالواسع نے سیکرٹری صحت کو شعبہ کارڈیک سرجری کے بارے میں بریفنگ کے دوران بتایا کہ کارڈیک سرجری سول ہسپتال کوٸٹہ میں 307 سے زاٸد مریضوں کی باٸی پاس سرجری کی ہیں۔
کوئٹہ: سیکرٹری صحت بلوچستان صالح محمد بلوچ نے نے کاڈیک سی سی یو اور ایمرجنسی میں داخل مریضوں کی مزاج پرسی کی
سیکرٹری صحت نے کاڈیک سی سی یو اور ایمرجنسی میں داخل مریضوں سے طبی سہولیات کی فراہمی کے بارے میں تفصیلات معلوم کی۔
سیکرٹری صحت نے ایجیوگرافی لیب ، شعبہ کارڈیک سرجری ، انتہاٸی نگہداشت یونٹ کارڈیک سرجری ، کارڈیک سی سی یو ، کارڈیک ایمرجنسی میں صفاٸی کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا
سیکرٹری صحت نے ایم ایس سول ہسپتال کوٸٹہ ڈاکٹر اسحاق پانیزٸی کی کارکردگی کو سراہا
عوام کو علاج و معالجے کی معیاری سہولیات فراھم کرنے کے لیے ھر ممکن وسائل بروےکار لاے جاے گے۔ سیکرٹری صحت بلوچستان صالح محمد بلوچ

ہیلی کاپٹر حادثے میں ایران کے صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ ساتھیوں سمیت شہد ہوگئے۔ ایرانی میڈیا نے تصدیق کر دی۔
20/05/2024

ہیلی کاپٹر حادثے میں ایران کے صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ ساتھیوں سمیت شہد ہوگئے۔ ایرانی میڈیا نے تصدیق کر دی۔

12/05/2024

کوئٹہ۔ہزارگنجی میں دھماکہ ایک پولیس اہلکار جانبحق دو افراد زخمی
پولس اہلکار دھماکے کی جگہ کا تعین کر رہا ہے

پشین #پشین اور گرد نواں میں آسمانی بجلی گرنے سے 2بچے ایک شخص جانبحق۔۔ذرایع
12/04/2024

پشین #پشین اور گرد نواں میں آسمانی بجلی گرنے سے 2بچے ایک شخص جانبحق۔۔ذرایع

پاکستان میں آج شوال کا چاند دکھائی دینے کا قوی امکان ہے۔ سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، وہاں عیدالفطر بدھ کے ...
09/04/2024

پاکستان میں آج شوال کا چاند دکھائی دینے کا قوی امکان ہے۔ سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، وہاں عیدالفطر بدھ کے روز ہوگی۔

( انتقال پُرملال ) (5 اپریل 2024) کچلاک #نظر محمد کاکڑ کی اہلیہ اور شاہ محمد ،حاجی نظر علی کاکڑ ،حاجی عبدالباری کاکڑ ،حا...
05/04/2024

( انتقال پُرملال )

(5 اپریل 2024) کچلاک #نظر محمد کاکڑ کی اہلیہ اور شاہ محمد ،حاجی نظر علی کاکڑ ،حاجی عبدالباری کاکڑ ،حاجی نصیب اللہ کاکڑ ، حاجی نقیب اللہ کی بھابھی
باچاہ ولی کاکڑ انجینئرفرمان اللہ کاکڑ کی والدہ
عبداللہ کاکڑ ،حاجی حبیب اللہ کاکڑ کی چاچی
رضائے الہی سے انتقال کر گئی .اللہ مرحومہ کوجنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائےاوراور ہم تمام خاندان والوں کوصبر جمیل عطا فرمائے امین.
نماز جنازہ آج شام4:00 بجےعصر کے ٹائم ہوگا.

بلوچستان ہائی کورٹ نے 2016 کی آئینی پٹیشن نمبر 482 کے معاملے میں دی گئی رہنما گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کا حکم دیتے ہوئے د...
03/04/2024

بلوچستان ہائی کورٹ نے 2016 کی آئینی پٹیشن نمبر 482 کے معاملے میں دی گئی رہنما گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی ہے
بلوچستان
کوئٹہ. قائم مقام چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جناب جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ اور جناب جسٹس شوکت علی رخشانی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے اسلام آباد میں گورنر بلوچستان اینکسی، وزیر اعلی اینکسی، ملازمین کیلیے رہائشی کالونی اور بلوچستان ہاوس کی تعمیر سے متعلق ٹینڈرز کی منسوخی کے لیے ایم ایس ظریف خان حسین زئی اینڈ برادرز کی جانب سے دائر آئینی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے حکومت بلوچستان کو بلوچستان کے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کو پلاننگ کمیشن آف پاکستان کے رہنما اصولوں، سپریم کورٹ آف پاکستان کی طرف سے دی گئی ہدایات اور عدالت عالیہ بلوچستان کی طرف سے 2016 کی آئینی پٹیشن نمبر 482 کے معاملے میں دی گئی رہنما گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی ہے .
سماعت کے دوران گورنر بلوچستان اینکسی، وزیر اعلی اینکسی، ملازمین کیلیے رہائشی کالونی اور بلوچستان ہاوس کی تعمیراتی منصوبے سے متعلق عدالت کیاستفسار پر وزیر اعلی بلوچستان نے معزز عدالت کو بتایا کہ اس منصوبے پر کام پرتعیش اور ناقابل برداشت ہونے کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا ہے . عدالت نے رواں سال کی ایس این ای کے حوالے سے بھی ہدایات دی . تفصیلات کے مطابق تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں گورنر بلوچستان اینکسی، وزیر اعلی اینکسی، ملازمین کیلیے رہائشی کالونی اور بلوچستان ہاوس کی تعمیراتی منصوبے سے متعلق ایڈووکیٹ جنرل کو معزز عدالت عالیہ میں وزیر اعلی بلوچستان کی حاضری کی ہدایت کی گئی جس پر وزیر اعلی بلوچستان عدالت عالیہ میں پیش ہوئے اور عدالت کے استفسار پر واضح طور پر کہا کہ زیر بحث کام پرتعیش اور ناقابل برداشت ہونے کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا ہے . اور عدالت عالیہ سے درخواست کو فوری طور پر نمٹانے کی تجویز دیتے سماعت کے دوران آسامیوں سے متعلق کہا کہ اس وقت صوبہ بلوچستان میں تقریباً 80096 آسامیاں خالی ہیں اور اگر یہ مان لیا جائے کہ مذکورہ خالی آسامیوں میں سے تقریباً نصف پروموشنز کے لیے ہیں، اس کے باوجود صوبے میں ابتدائی بھرتیوں کے ذریعے 40,000 آسامیاں پر کی جانی ہیں . ان آسامیوں کو پُر کرنے کے لیے محکموں کی صلاحیت غیر دانشمندانہ ہے . محکمے مقررہ مدت (اے پی ٹی رولز کے مطابق چھ ماہ) میں پوسٹوں کو پُر کرنے سے قاصر ہیں اور دوسری طرف، حکومت ہر سال اسامیاں تخلیق کرتی رہتی ہے جس سے بھری ہوئی پوسٹوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا رہتا ہے . چونکہ بڑی تعداد میں اسامیاں پہلے ہی خالی پڑی ہیں . اس لیے آنے والے بجٹ میں مزید پوسٹیں بنانے کی ضرورت نہیں ہے . صوبائی حکومت تنخواہوں اور پنشن (ہر ماہ) کی مد میں تقریباً 21 بلین ماہانہ ادا کرتی ہے محکمہ صحت، تعلیم اور پولیس کے علاوہ مزید کوئی آسامیاں پیدا نہیں کی جائیں گی، جہاں پہلے ہی اسامیاں خالی پڑی ہیں ابتدائی بھرتی کے ذریعے پُر کی جائیں گی . ایک بار جب تمام خالی آسامیاں پُر ہو جائیں پھر صرف اتنی تعداد میں آسامیاں پیدا کی جائیں گی جو اس محکمے سے ریٹائر ہو رہے ہیں . وزیر اعلیٰ کی طرف سے خصوصی ایس این ای کے ذریعے آسامیاں تخلیق کرنے پر مکمل پابندی ہوگی، وزیراعلء نے کہا کہ پبلک سیکٹر میں اسامیاں پیدا کرنے کی بجائے حکومت نوجوان گریجویٹس کے لییپرائیویٹ سیکٹر، فری لانسنگ اور انٹرپرینیورشپ کے مواقع پیدا کرنے پر توجہ دے گی . تحریری فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ حکومت کو ہر شعبے میں ادارہ جاتی پالیسیاں تیار کرنی چاہئیں، ترجیحاً تعلیم، صحت، پانی، جنگلات، زراعت، لائیو سٹاک، معدنیات، ماہی گیری، سیاحت اور ہاؤسنگ میں، تاکہ پائیدار ترقیاتی اہداف حاصل کیے جا سکیں اور عوام کو زیادہ سے زیادہ سماجی اور معاشی فائدہ پہنچایا جا سکے . حکومت کو آئندہ پی ایس ڈی پی میں آمدنی بڑھانے اور صوبے کی مجموعی اقتصادی ترقی کے لیے آمدنی پیدا کرنے کی اسکیموں کو شامل کرنے پر بھی غور کرنا چاہیے . پی ایس ڈی پی کے آٹومیشن کے عمل کو تیز کرنے اور اسے جلد از جلد مکمل کرنا چاہیے . تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پی ایس ڈی پی میں شامل کی جانے والی ہر اسکیم کو ایک تصوراتی کاغذ اور PC-I کے ذریعے تیار ہونا چاہیے اور متعلقہ محکمے کے ذریعے مناسب طریقے سے کارروائی کی گئی ہو، جس میں متعلقہ معلومات ہوں اور لاگت کے فائدہ کے تجزیہ کے ٹولز کو لاگو کیا جائے، نئی تجویز کی شناخت، تصور اور تشکیل کرتے وقت پی سی ون، جیوگرافیکل انفارمیشن سسٹم (GIS) کو مد نظر رکھا جائے، صوبائی حکومتوں کے ماتحت محکموں، اتھارٹیز اور ایجنسیوں کے انتظامی سربراہان کو چاہیے کہ وہ ذاتی طور پر اس بات کو یقینی بنائیں اور اس کی تصدیق کریں .

کچلاک  #کچلاک اور  گرد نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔صبح کے 5:40 منٹ پر زلزلے کے شدید جھٹکے کوئی جانی نقصان...
19/03/2024

کچلاک #کچلاک اور گرد نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔
صبح کے 5:40 منٹ پر زلزلے کے شدید جھٹکے کوئی جانی نقصان کی کوئی اطلا ع نیہں۔۔
کوئٹہ۔ چمن ۔ پشین ۔ قلعہ عبداللہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بھی زلزلے کے جھٹکے.....
ریکٹر اسکیل 5.5 ریکارڈ

سعودی عرب میں رمضان المبارک 1445 ہجری کا چاند نظر آگیا۔ خلیجی ریاست میں پہلا روزہ 11 مارچ کو ہوگا۔ عرب میڈیا کے مطابق س...
10/03/2024

سعودی عرب میں رمضان المبارک 1445 ہجری کا چاند نظر آگیا۔ خلیجی ریاست میں پہلا روزہ 11 مارچ کو ہوگا۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے چاند کا حتمی اعلان کردیا۔

واضح رہے کہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کےلیے سعودی سپریم کورٹ کی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

ماہر فلکیات عبدالعزیز الحصینی کا کہنا تھا کہ آج رمضان کا چاند دیکھے جانے کے امکانات روشن ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ چاند دیکھنے کی شہادتیں ملنے کے منتظر ہیں، رمضان کے چاند کا حتمی اعلان سعودی سپریم کورٹ کرے گی۔
دوسری جانب مشرقی ایشیائی ریاستوں اور اوشیانا کے مختلف ممالک میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا، یہاں پہلا روزہ منگل 12 مارچ کو ہوگا.
چاند دیکھنے والے اسلامک کریسنٹ آبزرویشن پراجیکٹ نے چاند کی رویت کا اعلان کیا

کچلاک۔ #عطا محمد لالا انتقال کرگیئں نماز جنازہ کل بروز اتوار 3 مارچ  ملک عبد العلی قبرستان میں ادا کی جائیں گی اور فاتحہ...
03/03/2024

کچلاک۔ #عطا محمد لالا انتقال کرگیئں نماز جنازہ کل بروز اتوار 3 مارچ ملک عبد العلی قبرستان میں ادا کی جائیں گی اور فاتحہ خوانی سنزرخیلان مسجد میں ہوگی
{{کچلاک 3 مارچ 2024}} عطاء محمد لالا انتقال کر گئیں وہ محمد اشرف اور اختر محمد کے بھائی تھے انار گل ، محمد عالم ، ہمایون خان اور اعجاز احمد کے والد تھے نماز جناز صبح 11 بجے ملک عبد العلی قبرستان میں ادا کی جائیگی اور فاتحہ خوانی سنزرخیلان مسجد میں ہوگی۔

علی امین گنڈاپور خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے۔علی امین گنڈاپور نے 90 جبکہ عباد اللہ نے 16 ووٹ حاصل کیے۔آج خیبر...
01/03/2024

علی امین گنڈاپور خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے۔
علی امین گنڈاپور نے 90 جبکہ عباد اللہ نے 16 ووٹ حاصل کیے۔
آج خیبرپختونخوا اسمبلی میں ایک بھی رکن اسمبلی موجود نہ ہونے کی وجہ سے اجلاس 45 منٹ کی تاخیر کے بعد شروع ہوا تھا۔
خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس اسپیکر بابر سلیم سواتی کی زیرِ صدارت شروع ہوا جس میں قائدِ ایوان کا انتخاب کیا گیا۔
علی امین گنڈاپور آزاد حیثیت سے وزارتِ اعلیٰ کے امیدوار تھے، انہیں سنی اتحاد کونسل کی حمایت حاصل تھی جبکہ ڈاکٹر عباد اللہ خان مسلم لیگ ن کے امیدوار تھے جنہیں پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کی حمایت حاصل تھی۔
دوسری جانب جے یو آئی ف نے وزیراعلیٰ کے انتخاب میں حصہ نہ لینے کا اعلان کیا ہے۔

بھارت کے معروف گائیک پنکج ادھاس 73 برس کی عمر میں چل بسےتازہ ترینانٹرٹینمنٹ26 فروری ، 2024بھارت کے معروف گائیک پنکج ادھا...
26/02/2024

بھارت کے معروف گائیک پنکج ادھاس 73 برس کی عمر میں چل بسے
تازہ ترینانٹرٹینمنٹ26 فروری ، 2024
بھارت کے معروف گائیک پنکج ادھاس 73 برس کی عمر میں چل بسے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف غزل گائیک اور پدم شری ایوارڈ یافتہ پنکج ادھاس طویل علالت کے بعد 73 سال کی عمر میں چل بسے۔
’چِٹھی آئی ہے‘ اور ’چندی جیسا رنگ‘ جیسی غزلوں سے شہرت حاصل کرنے والے مایاناز گلوکار کی موت کی تصدیق ان کی بیٹی نایاب ادھاس نے بذریعہ انسٹاگرام کی ہے۔
انہوں نے انسٹاپوسٹ میں لکھا کہ یہ بتاتے ہوئے بےحد افسوس ہو رہا ہے کہ پنکج ادھاس طویل علالت کے بعد آج وفات پا گئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق گلوکار گزشتہ کچھ دنوں سے بیمار تھے اور ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں چل بسے۔

بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان صاحب نے عمر ایوب خان صاحب کو وزیراعظم پاکستان کے لئے امیدوار نامزد کر دیا_
15/02/2024

بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان صاحب نے عمر ایوب خان صاحب کو وزیراعظم پاکستان کے لئے امیدوار نامزد کر دیا_

"کوئٹہ۔وزیراعلیٰ بلوچستان کیلئے سالار خان کاکڑ سے مشاورت کر کے فیصلہ کیا جائے گا۔" بیرسٹر گوہر خان کی وضاحت۔۔۔
15/02/2024

"کوئٹہ۔وزیراعلیٰ بلوچستان کیلئے سالار خان کاکڑ سے مشاورت کر کے فیصلہ کیا جائے گا۔" بیرسٹر گوہر خان کی وضاحت۔۔۔

(محمود خان اچکزئی گروپ)۔جنوبی پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کا کچلاک میں ہڑتال۔
11/02/2024

(محمود خان اچکزئی گروپ)۔جنوبی پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کا کچلاک میں ہڑتال۔

09/02/2024
(پشین۔)بلوچستان پشتون بیلٹ ضلع  پشین تحصیل خانوزئی میں   آزاد امیدوار اسفندیار خان کاکڑ کے دفتر پر ابھی دھماکا ہوا۔  12 ...
07/02/2024

(پشین۔)بلوچستان پشتون بیلٹ ضلع پشین تحصیل خانوزئی میں
آزاد امیدوار اسفندیار خان کاکڑ کے دفتر پر ابھی دھماکا ہوا۔
12 شہادتوں اور درجنوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
اللہ تعالیٰ اس پورے ملک پر اور ہمارے پشتونوں پر رحم فرمائیں اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین ۔

Address

Kuchlak

Telephone

+923023419068

Website

https://m.youtube.com/channel/UCEXAdT_Bu4NCdxCMY4va9Bw

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Khabar News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Khabar News:

Videos

Share

KHABAR NEWS

Khabar News is The Best Breaking News Website,,,,,

Nearby media companies


Other News & Media Websites in Kuchlak

Show All