صوابی میں شوہر نے بیوی کو قتل کردیا،ملزم فرار
پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ تورڈھیر کے حدود جلبئی میں پیش آیا جہاں شوہر نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد اس کی لاش کے ٹکڑے کردئیے۔
مقتولہ کے بیٹے عبدالربی نے پولیس کو بتایا کہ میرے والد محمدنبی میری ماں کو قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہوگیا،بیٹے نے مزید بتایا کہ والد کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں ہے کافی عرصے سے ان کا علاج ہورہا تھا۔
پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے جبکہ لاش کو پوسٹمارٹم کےلئے باچا خان میڈیکل کمپلیکس اسپتال منتقل کردیا گیا۔
صوابی:ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے جنون نے ایک اور نوجوان کی زندگی ختم کردی۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ صوابی کے علاقے گدون چنئی میں پیش آیا جہاں 15 سالہ لڑکا بندوق کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہا تھا کہ اس دوران لڑکے سے گولی چلی جس سے وہ جاں بحق ہوگیا۔
صوابی میں ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے گولی چلنے سے نوجوان جاں بحقپولیس کے مطابق واقعہ گدون چَنئی میں پیش آیا جہاں 15سالہ واصف خان بندوق کے ساتھ ویڈیو بنارہا تھا۔جاں بحق ہونے والے واصف خان کے چچا حکمت خان نے تھانہ آئی ڈی ایس پولیس کو بتایا کہ ان کا 15سالہ بھتیجا واصف خان ٹک ٹاک ویڈیو بنارہا تھا کہ اس دوران بندوق سے گولی چلنے سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگئے،لاش کو ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ واقعے کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
PTI SWABI DHARNA
صوابی:صوبائی وزیرتعلیم فیصل خان ترکئی،صوبائی وزیر آبپاشی عاقب اللہ خان،ممبر صوبائی اسمبلی مرتضیٰ خان ترکئی اور تحصیل صوابی چیئرمین عطاءاللہ خان کا صوابی انٹرچینج پر ریسٹ ایریا میں پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز کی جانب سے لگائے گئے کیمپ میں شرکت،آج چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی بہن علیمہ خان نے بھی کیمپ کا دورہ کیا اور کارکنان کے عزم و ہمت کو خراج تحسین پیش کیا،یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف صوابی کے ورکرز نے عمران خان کی رہائی تک دھرنا دینے کا اعلان کیا ہوا ہے۔۔۔
GIKI SWABI INDUSTRIAL OPEN HOUSE 2024
صوابی:غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ انجینئرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی میں منعقد کی گئی دو روزہ انڈسٹریل اوپن ہاؤس،جس میں طلباء نے 135 مختلف تحقیقی پروجیکٹس نمائش کےلئے پیش کئے،مزید محمدعادل کی اس رپورٹ میں
(((سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آنے والے چور کے بارے میں معلومات فراہم کریں اور انعام پائیں)))پولیس ترجمان کے مطابق یہ شاطر چور سادہ لوح شہریوں کو اے ٹی ایم کارڈ سے پیسے نکلوانے کے دوران پاس ورڈ کی نشاندہی ہونے کے بعد اُس بندے کی اے ٹی ایم کو جان بوجھ کر غلط اندراج سے تاخیر کردیتا ہے اور بندے کو کہتے ہے کہ صبح اپنا کارڈ بینک منیجر سے وصول کریں۔تاہم بندہ چلے جانے کے بعد کارڈ اے ٹی ایم سے نکال کر پھر خود کارڈ سے بذریعہ نوٹس شدہ پاس ورڈ پیسے بٹھورتے ہیں۔انکی پہچان کریں اور زیدہ پولیس کو اطلاع یا معلومات دیں نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا،شکریہ۔۔۔ایس ایچ او زیدہ فاروق خان 0311 8349325تھانہ زیدہ (0938)280400
ماہ رمضان کے دوران صوابی میں بھی اشیاء خوردونوش کی قیمتیں مہنگی کردی گئی ہے۔۔۔
صوابی کے علاقے مانیری پایاں بائیکوٹ میں دم گھٹنے سے تین افراد جاں بحق ہوئے،تینوں افراد پولٹری فارم پر کمرے میں جنریٹر لگاکر سورہے تھے کہ دھواں بھر جانے سے ان کی موت واقع ہوئی،ریسکو 1122 نے لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
جے یو آئی کے قائد مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا قادیانیوں کو اپنے مذہب کی تبلیغ کےلئے اجازت دینے کا فیصلہ شریعت ،آئین اور قانون کے خلاف ہے،جس کو ہم علی الاعلان مسترد کرتے ہیں، ایسا لگتا ہے کہ یہ فیصلہ مغرب کی خواہشات پر کیا گیا ہے،فیصلے میں پیش کئے گئے قرآن کریم کے حوالے غلط اور بددیانتی پر مبنی ہیں،جو ان کے شان نزول اور پس منظر سے کوئی مطابقت نہیں رکھتے،آئمہ اور خطباء اپنے خطبوں میں اس فیصلے کے خلاف آواز بلند کریں
صوابی:حلقہ این اے20پر شہرام ترکئی کا اپنے چچا عثمان ترکئی کو شکست دینے پر پی ٹی آئی کارکنان کا ترکئی ہاؤس میں جشن
صوابی:کارکنوں کا جیت کی خوشی میں ہوائی فائرنگ
صوابی:فیصل ترکئی بھی اپنی جیت کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کررہے ہیں
صوابی:فیصل ترکئی حلقہ پی کے 52 سے جیت گئے ہیں
صوابی:حلقہ این اے19پر سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر 16767ووٹ ساتھ آگے
صوابی:پی ٹی آئی کارکنان سپیکر ہاؤس مرغز میں جمع ہونا شروع
صوابی:کارکنوں کی جانب سے ہوائی فائرنگ اور نعرے بازی
حلقہ پی کے51، جے یو آئی ف کا زیدہ سٹی میں انتخابی جلسہ
پی کے امیدوار نورالاسلام خان کا خطاب
حلقہ پی کے51، جے یو آئی ف کا زیدہ سٹی میں انتخابی جلسہ
حلقہ پی کے51، جے یو آئی ف کا زیدہ سٹی میں انتخابی جلسہ
صوابی:پاکستان تحریک انصاف تحصیل ٹوپی کے سینئر نائب صدر ظہورخان جدون اپنے ساتھیوں سمیت پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے،اس موقع پر حلقہ این اے19 سے پاکستان پیپلزپارٹی کے اُمیدوار بلال شیرپاؤ نے پیپلزہاؤس رانا ڈھیری میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ظہورخان جدون کو پارٹی میں خوش آمدید کہتا ہوں،اُن کی پارٹی میں شمولیت سے پیپلزپارٹی مضبوط اور منظم ہوگی،یہ ابھی شروعات ہیں پاکستان پیپلزپارٹی میں مزید لوگ شمولیت اختیار کریں گے۔
ظہورخان جدون نے کہا کہ پی ٹی آئی کو چھوڑنے کی وجہ یہ ہے کہ ضلع صوابی میں تین لوگوں نے پی ٹی آئی کو یرغمال بنایا ہوا ہے جن میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر،سابق ایم پی اے رنگیز خان اور ضلعی صدر سہیل یوسفزئی شامل ہیں،اُنہوں نے عوام سے جھوٹے وعدے کئے تھے لیکن کوئی عملی کام نہیں کیا۔۔۔
صوابی:ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پی ٹی آئی کوجلسے کی اجازت نہ ملی
صوابی:پولیس نے جلسہ گاہ سے کرسیاں ہٹادی
صوابی:پی ٹی آئی کو سیکورٹی خدشات کے باعث جلسے کی اجازت نہیں ہے،ایس ایچ او لیاقت شاہ
صوابی:پی ٹی آئی ڈپٹی کمشنر سے اجازت لے پھر جلسہ کرے،لیاقت شاہ
صوابی:دوسری سیاسی جماعتوں کو بھی جلسے کی اجازت نہیں ہے،لیاقت شاہ
صوابی:دوسری سیاسی جماعتوں کی طرح پی ٹی آئی بھی کارنرز میٹنگ کررہے ہیں،لیاقت شاہ
صوابی:ہم نے دس بارہ دن پہلے ڈپٹی کمشنر کےپاس این او سی کےلئے درخواست جمع کرائی تھی،تحصیل میئر عطاءاللہ
صوابی:آج ہمارا جلسہ ہورہا ہے ہمارے لوگ اکھٹے ہورہے ہیں،عطاءاللہ
صوابی:چاہے جو بھی حالات ہو یہاں پر جلسہ ہوکر رہے گا،عطاءاللہ
صوابی:یہ لوگ جلسے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کررہے ہیں،عطاءاللہ
صوابی:کارکن نکلیں نہ آپ کا راستہ کوئی روکے گا اور نہ روک سکے گا،عطاءاللہ
صوابی:یہ ڈپٹی کمشنر،ڈی پی او اور ضلعی انتظامیہ کے ہتھکنڈے ہیں،عطاءاللہ
صوابی:دوسری سیاسی جماعتوں کو اجازت ہے وہ ان کے لاڈلے ہیں،عطاءاللہ
صوابی:جے یوآئی ف کے صوبائی ناظم مالیات اور پی کے51سے اُمیدوار حاجی نورالاسلام خان کا خصوصی انٹرویو ”صوابی ڈیجیٹل نیوز“ پر
صوابی کے حلقہ این اے19 پر جے یو آئی ف کو بڑی کامیابی مل گئی،این اے19 پرسابقہ وزیرتعلیم معراج ہمایون جے یو آئی امیدوار مولانا فضل علی حقانی کے حق میں دستبردار ہوگئیں،ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل علی کا کہنا تھا کہ جے یو آئی کو اقتدار ملی تو اس علاقے کے تمام ترقیاتی منصوبے و دیگر کام معراج ہمایوں کی مشاورت سے کئے جائیں گے،
مولانا فضل علی نے مزید کہا کہ مخالفین کو اپنی شکست نظر آرہی ہے اسلئے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں،
معراج ہمایون نے مولانا فضل علی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل علی کو کامیاب کرانے کےلئے ہر ممکن کوشش کرینگے اور الیکشن کے دن تک اس کےلئے باقاعدہ کمپین بھی چلائیں گے۔
تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر کے ساتھ خصوصی انٹرویو
#pti #asadqaiser #breakingnews #imrankhan