Chaitraan global

Chaitraan global NEWs
(3)

29/06/2024

جناب زاھد لون صاحب special thanks

26/06/2024

بشکریہ ارشد رچیال صاحب۔۔
ایک صدی کی تاریخ

25/06/2024
21/06/2024

آج مجھے استادوں کے استاد ھمارے محسن ۔علم کی روشنی پھیلانے والے DEO سابق صدر معلم گورنمنٹ ھائی سکول ملہاڑ ۔۔جناب محترم ملک فضل کریم صاحب ۔۔کی وہ بات یاد آ ئ جب ھم نے زبیدہ فاونڈیشن کی بنیاد رکھی ہی تھی ۔غالباً 2014/15 کی بات ھے میں مملکتِ سعودی عربیہ سے وطن کشمیر آیا ھوا تھا۔میری ان سے ملاقات کہیں جنازے پر ھوئی تھی ۔میں نے ان کو بتایا ھم یہ کر رہیں ہیں ۔چھوٹے سے پیمانے پر ۔۔وہ بہت خوش ھوئے ۔ایک تو انھوں نے بتایا ۔ھمارے محسن۔۔بھائی جناب مظہر صاحب کا کہ اپ ان کے ساتھ رابطہ رکھو وہ آپ کو گائیڈ کریں گے۔۔۔دوسری جو اہم دو نصیحت ہی میں کہوں گا۔
1::::جتنی اپ کو ہمت ھے ۔جب جب الله کرم کرے یہ سلسلہ جاری رکھنا۔۔
2:;;جب اپ یہ کام کروں گے آپ کے حامی کم ہوں گے آپ کے مخالفین زیادہ ھوں گے ۔اور طرح طرح کی باتیں کریں گے ۔فلاح انسانیت کے کاموں میں کسی سے ۔ٹکراو نی کرنا ۔آپ آپنا میشن جاری رکھنا ۔۔۔۔جب کوئی
مسائل پیش آتے ان کی وہ باتیں میرے کانوں میں گھوجتی ۔مجھے حوصلہ اور تسلی ملتی ۔۔دوسری جو سب سے بڑی میری کامیابی ھوتی وہ میرے ماں باپ ۔۔ایسے کاموں میں میں وہ میری ایسی حوصلہ آفزائی کرتے مجھے کسی کی ضرورت نی رہتی ۔۔۔۔۔ اب انشاءاللہ ھم تین ۔چار فیمیلز نے جو قدم اٹھایا ۔۔ان فیملیز کی خواتین اور بچوں کا جزبہ دیکھ کر انشاءاللہ یہ فلاح انسانیت کا کام ھمارے گاوں چھیتراں ۔گاڑ کے سب قبائل نے بہت حوصلہ آفزائی کی اور سب نے مل کر اس کو پایا تکمیل تک پہچانے کا عزم کیا انشاءاللہ ضرور یہ بڑی کامیابی ھو گی ۔گاڑ۔چمروڑ۔چھیتراں کے عوام کی۔۔۔یہ اراضی اب گاڑ چھیتراں کے سب لوگوں کی ھے ۔۔
شاھد کشمیری

18/06/2024

انتہائی محترم سوشل میڈیا ایکٹیو سٹ اور سماجی شخصیت ہمارے ادارہ کے مستقل ڈونر جناب شاہد کشمیری صاحب کا انتہائی احسن اور قابل فخر قدم——-

آج میں ایک ریکوسٹ کرتا ھوں ۔آپنے رشتےداروں سے چھیتراں میں عید گاہ ۔جنازہ گاہ کی اشد ضرورت ھے۔ھم سب کی زمین رنگڑ کے کنارے پر ھے ۔جو مشترکہ ھے ۔سب کے حصے میں تھوڑی تھوڑی آتی ھے وہ اس نیک کام کے لیے دیے دیں۔۔تاکہ گاڑ ۔چھیتراں کا یہ مسلہ حل ھو جائے۔۔میں آپنے نوجوانوں سے درخواست کرتا ھوں آگے بڑہیں اس نیک کام میں حصہ ڈالیں ۔۔۔۔میں آپنی جو ھم دونوں بھائیوں کی ھے ۔ھم فی سبیلِ الله جنازہ گاہ کے لیے ڈونیٹ کرتے ہیں ۔۔لہذا میں سب سے مودبانہ گزارش کرتا ھوں کہ اس کارخیر میں آپنا آپںا حصہ ڈالیں ۔جو کل انے والی گاڑ ۔چھیتراں کی نسلوں کے لیے ضروری ھے ۔۔یہ ذمین ھمارے آباواجداد نے سیکڑوں سالوں سے سنبھال کر رکھی ھوئ تھی ۔آپ بیچ کر کیا کر لو گے ۔آپنے اباواجداد کے ایصال ثواب کے لیے وقف کر دو ۔۔۔۔۔آرائیں برادری سے میری درخواست ھے ۔۔یہ زمین جنازہ گاہ کے لیے مختص کر دیں ۔۔یہ بیچ کر کیا کر لیں گے ۔۔گاڑ ۔ملہاڑ ۔اور چھیتراں کے سب لوگوں سے آپیل ھے اس کار خیر میں حصہ ڈالیں ۔ذمیں حاصل کرنے میں ھماری مدد کریں ۔ھم نے اپںے دادا جی کہ نام وقف کر دی سب سے پہلے ۔انشاءاللہ ۔باقی فریق بھی آپنے اپنے اباواجدا د کے نام یہ ذمین اس کار خیر میں عطیہ کریں ۔۔
الله سب کا بھلا کرے
سب کی خیر ھو
شاھد کشمیری ۔۔۔چھیتراں

17/06/2024

جناب محترم الف دین صاحب مرحوم ۔۔ھمارے دادا جناب محمد عالم صاحب مرحوم ۔۔جناب مشتاق حسین مرحوم ۔۔جناب چیرمین فضل کریم صاحب مرحوم ۔۔۔رفاہ عامہ کے کاموں میں پیش پیش رہتے تھے۔۔الحمدللہ الحمدللہ آج ان کی کی اولاد نے۔۔۔جناب محترم عزیز صاحب ۔۔جناب محترم بشیر صاحب۔۔۔جناب محترم ھمارے والد محترم محمد نزیر صاحب ۔۔۔ھمارا چھوٹا عزیز سرفراز ۔۔۔۔۔آپنے والدین کے نقشِ قدم پر چلتے ھوئے ۔۔چھیتراں ۔گاڑ۔۔چمروڑ کی عید گاہ کے لیے ذمین آپںے مرحومین والدین کے نام وقف کر دی ۔۔۔الله ان کو اجرعظیم عطا فرماے ۔۔دوسرے فریقین بھی شامل ھو کر آپنےوالدین کے لیے وقف کریں ان کی بخشش کا ذریعہ بنے۔۔۔۔چھیتراں گاڑ چمروڑ کے بھائیوں سے گزارش ھے ۔یہ جگہ آپ کی ھے ۔۔اتفاق سے مل کر اس کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جاے۔۔۔۔۔الله سب کو نیک کام ک۔ی توفیق دے ۔۔۔

۔۔۔۔۔۔یہ بات سچ ھے سحر تک نہیں رھیں گے ھم
۔۔۔۔۔۔۔یہ ںات طے ھے سحر ھو کے رہے گی۔
شاھد کشمیری

احباب وقت کی پابندی کریں۔۔
16/06/2024

احباب وقت کی پابندی کریں۔۔

15/06/2024

آج میں ایک ریکوسٹ کرتا ھوں ۔آپنے رشتےداروں سے چھیتراں میں عید گاہ ۔جنازہ گاہ کی اشد ضرورت ھے۔ھم سب کی زمین رنگڑ کے کنارے پر ھے ۔جو مشترکہ ھے ۔سب کے حصے میں تھوڑی تھوڑی آتی ھے وہ اس نیک کام کے لیے دیے دیں۔۔تاکہ گاڑ ۔چھیتراں کا یہ مسلہ حل ھو جائے۔۔میں آپنے نوجوانوں سے درخواست کرتا ھوں آگے بڑہیں اس نیک کام میں حصہ ڈالیں ۔۔۔۔میں آپنی جو ھم دونوں بھائیوں کی ھے ۔ھم فی سبیلِ الله جنازہ گاہ کے لیے ڈونیٹ کرتے ہیں ۔۔لہذا میں سب سے مودبانہ گزارش کرتا ھوں کہ اس کارخیر میں آپنا آپںا حصہ ڈالیں ۔جو کل انے والی گاڑ ۔چھیتراں کی نسلوں کے لیے ضروری ھے ۔۔یہ ذمین ھمارے آباواجداد نے سیکڑوں سالوں سے سنبھال کر رکھی ھوئ تھی ۔آپ بیچ کر کیا کر لو گے ۔آپنے اباواجداد کے ایصال ثواب کے لیے وقف کر دو ۔۔۔۔۔آرائیں برادری سے میری درخواست ھے ۔۔یہ زمین جنازہ گاہ کے لیے مختص کر دیں ۔۔یہ بیچ کر کیا کر لیں گے ۔۔گاڑ ۔ملہاڑ ۔اور چھیتراں کے سب لوگوں سے آپیل ھے اس کار خیر میں حصہ ڈالیں ۔ذمیں حاصل کرنے میں ھماری مدد کریں ۔ھم نے اپںے دادا جی کہ نام وقف کر دی سب سے پہلے ۔انشاءاللہ ۔باقی فریق بھی آپنے اپنے اباواجدا د کے نام یہ ذمین اس کار خیر میں عطیہ کریں ۔۔
الله سب کا بھلا کرے
سب کی خیر ھو
شاھد کشمیری ۔۔۔چھیتراں

بشکریہ ۔۔محترم ساجد الرب شاہ صاحب
07/06/2024

بشکریہ ۔۔محترم ساجد الرب شاہ صاحب

عزاخاںہ عاشقان آل رسول ص ۔۔مرحوم میر سید غلام عباس شاہ چکمیر سیداں
31/05/2024

عزاخاںہ عاشقان آل رسول ص ۔۔مرحوم میر سید غلام عباس شاہ چکمیر سیداں

29/05/2024

With Jk leaks – I just got recognised as one of their top fans! 🎉

24/05/2024

آزادکشمیر بدل چکاہے
ڈوگرہ ذوالفقار ملک
ایک وقت تھا کہ حکمران طبقہ اور پاکستان نواز سیاست دانوں کی طوطی بولتی تھی،وہ کسی بھی عوامی تحریک یااحتجاج کونہ صرف بے اثر کردیتے تھے بلکہ کچل ڈالتے تھے۔طاقت ورحلقوں کی مدد سے یہ سیاہ وسفید کے مالک تھے۔سرکاری سکمیں سیاسی رشوت کے طور پر ریوڑیوں کی طرح بانٹی جاتی تھی،حتی کہ زکواة کے کروڑوں روپے بھی اس مخصوص ٹولے کی پیٹ کی آگ بھجاتے تھے ۔لوٹ مار جیسے کوئی جرم ہی نہ تھا پھر اچانک اس الودہ اور بے ہودہ نظام کے خلاف بغاوت نے سراٹھانا شروع کردیا،دیکھتے ہی دیکھتے کایہ ہی پلٹ گئی ،عوام نے اس مخصوص مفاداتی گروہ کے خلاف سخت گیر نفرت کااظہار کرنا شروع کردیا،اب عوام نے ان کی کرپشن لوٹ مار کی ایک ایک پائی انگلیوں پر گننا شروع کردی یے۔ان کے بینک بلینس انکے خزانوں اور ان کے مصنوعی جاہ وجلال کی جانج پڑتال کرنا شروع کردی۔اب عوام نے سوال اٹھانا شروع کردیے ہیں انکی جھوٹی تقریروں اور خود ساختہ شان وشوکت پر انگلیاں اٹھانا شروع کردی ہیں۔اب تو اس جعلی قیادت کو عوام نے گلی کوچوں میں مسترد کردیا ہے۔اب عوام اپنی محرومیوں،بے چارگی،بے روزگاری،پسماندگی اور جبری معاشی ہجرت کازمہ دار اسی گروہ کوقراردے دیاہے۔حالات بتارہے ہیں کہ ان کے خلاف عوامی نفرت اور قہر اب مزید بڑھے گا،عوام کے اوپر سے ان کے جعلی خوف مصنوعی عوام دوستی کے مینار زمین بوس ہونے کوہیں ۔اورحالیہ عوامی نفرت اس بات کی غمازی کررہی ہے کہ بہت جلد یہ سب میدان چھوڑنے پر مجبور ہونے والے ہیں ۔کچھ تیزدماغ اور معاملہ فہم بدلتے حالات کے ساتھ خود کوتبدیل کرنے کی سعی میں لگ پڑیں گیے ،وہ دن آرہاہے کہ یہ اپنی حاصل شدہ ناجایز مراعات سے رضاکارانہ طور پر دست برداری کااعلان کردیں گیے۔سیاست کے قابل وہی رہے گا جو مفاداتی کیمپ کوچھوڑ کر عوامی کیمپ میں پناہ حاصل کرے گا۔مختصر ترین الفاظ میں اس تبدیلی کاخلاصہ یہ ہے کہ ماضی میں غلط کارراہنمائی کے لبادے میں عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے تھے اور اب عوام غلط کے خلاف بول اٹھی ہے اور جب غلط ہونا ختم ہوجاے گا،جب جہل پر شعور غالب آجاے گا تو غلامی سمیت سب مسئلےحل ہوجائیں ۔اب یہ لہر نہیں رکے گی۔تبدیلی آنہیں رہی بلکہ تبدیلی آچکی ہے
ںشکریہ۔۔Jk leeks

خبر غم ۔۔حافظ محمد اکرم صاحب ۔ڈاکٹر جاوید صاحب ۔محمد جہانزیب ۔محمد داود ملہاڑ والوں کے والد محترم ۔۔جناب حوالدار ملک اسل...
24/05/2024

خبر غم ۔۔
حافظ محمد اکرم صاحب ۔ڈاکٹر جاوید صاحب ۔محمد جہانزیب ۔محمد داود ملہاڑ والوں کے والد محترم ۔۔جناب حوالدار ملک اسلم صاحب وفات پا گے ہیں ۔۔اللہ پاک ان کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرماے ۔امین
نماز جںازہ آج بروز ہفتہ ۔25/5/24 کو 5بجے ملہاڑ کے مقام پر ادا کی جاے گی۔

21/05/2024
17/05/2024

سیدھاسادہ کشمیری منگلا ڈیمیں نے دندے آپر بہی طےسوچنا ۔۔۔
مہاڑا گراں سا۔ مہاڑا کہار سا ۔مہاڑے پہناں پرہا اتھے رہنے سے۔
سیدھا سادہ کشمیری منگلا ڈیمیں نے دندے آپر بہی طے سوچنا۔
مہاڑے اتھے گراں وچ مسیط ۔۔مندر طے سکول وی سا
ار گراں الے وی سے پتہ نی کودھر گے ٹھی۔
سیدھا سادہ کشمیری منگلا ڈیمیں نے دندے آپر بہی طے سوچنا ۔
مہاڑے گراں وچ قورستان وی سا ۔جس نے وچ مہاڑے دادے ۔تائے چاچے ار وئ بہوں سارے دبے وے سے
سیدھا سادہ کشیمری منگلا ڈیمیں نے دندے آپر بہی طے سوچنا۔
مہاڑے گراننے نے لوک ولایتے وچ گے ٹھی ۔آخنے بڑے آوکھے ویلے کڈھے نے ۔
بہوں سارے گمانڈی ملخے وچ گے ٹھی
سیدھا سادہ کشمیری منگلا ڈیمیں نے دندے آپر بہی طے سوچنا۔۔
آساں لوکاں بہو بہو قربانیاں دیتیاں ۔اوناں قربانیاں نہ پھل نی لبا
نہ بجلی نے آپر ساڑہ ۔کوئ حق طے نہ پانیاں آپر
سیدھا سادہ کشمیری منگلا ڈیمیں نے دندے آپر بہی طے سوچنا ۔۔۔۔
جے میں آپنا حق منگناں آیاں طے میکی منہ کھولی طے غردار آکھی شوڑنے ۔۔میں کڑی غرداری کیتی جے اپنا حق منگیاں ۔طے ۔؟؟
سیدھا سادہ کشمیری منگلا ڈیمیں نے دندے آپر بہی طے سوچنا ۔۔۔
میں آپنا سارہ کجھ ڈبیوی شوڑیا ۔۔مہاڑا مرپور شہر ڈبی گیا ۔۔مہاڑے گراں ڈبی گے مہاڑے خاو ڈبی گے مہاڑے بابے نی قوراں ڈبی گیاں ۔
سیدھا سادہ کشمیری منگلا ڈیمیں نے دندے آپر بہی طے سوچنا۔۔
میکی کہیاں دوی واری ڈبویاں نے ۔مہاڑیاں بہاراں فیر جھاڑی شوڑیاں نے ۔ہی آپنے ملخیے و چ کیاں نی بنانے ڈیم
سیدھا سادہ کشمیری منگلا ڈیمیں نے دندے آ پر بہی طے سوچنا۔۔
میکی کدوں تکر میکی ڈبونے رہسن ۔۔میں ڈبنے اسطے ہاں
کالا باغ ڈیم آخنے پٹھان ۔بلوچی ۔سندھی نی بنان دینے
خورے کہیاں نی بنان دینے ۔
سیدھا سادہ کشمیری منگلا ڈیمیں نے دندے اپر بہی طے سوچنا
آخنے آنگریز جھڑا پانی خرچ کرنا سا وہ ساڑے مہارجے کی آبیانہ دینا سا
آے کیاں نی دینے ۔میکی کیاں غردار آخنے ۔۔۔؟؟؟؟
شاھد کشمیری

آپنا آگاو آپنا کھاو خود کفالت پروگرام یہ پروگرام ھمارے محسن ۔بھائی جناب مظہر صاحب نے آپنے گھر سے شروع کیا ۔موسمی سبزیوں ...
16/05/2024

آپنا آگاو آپنا کھاو خود کفالت پروگرام
یہ پروگرام ھمارے محسن ۔بھائی جناب مظہر صاحب نے آپنے گھر سے شروع کیا ۔موسمی سبزیوں کے بیج لوگوں میں مفت تقسیم کیے ۔ھم نے بھی ان کے اس خود کفالت پروگرام پر عمل کیا ۔ھمارے گھر والوں کی محنت خاص کر ھماری والدہ محترمہ بہت ان چیزوں کی دیکھ کرتیں ۔سب کی ۔محنت سے آج یہ پیاز تھوڑی سی جگہ میں تقریباً 40/50 کلو ھوا۔۔یہ
چیزیں دیکھانے کا مقصد صرف اور صرف لوگوں کو بتانا کہ تھوڑی سی محنت سے آپ یہ چیزیں گھر آگا سکتے ھو۔۔اب اہل ریاست پر اور ذمہ داری عائد ھوتی ھے ۔11 مئی کی تحریک نے ریاست کو تبدیل کر دیا۔۔ھمارے مطالبات مان لیے گے ۔ھاتھ پر ھاتھ رکھ کر بیٹھے رھیں گے ۔۔نو۔نو ہر گز نی ۔نکلو کھیتی باڑی کرو آپنے اباواجداد کے طریقے پر چلو۔آپ کو منگائی جاتی دیکھائی نی دے گی ۔۔اب خودار ۔شہری بنو ۔آپنی محنت کرو ۔۔کھتی باڑی کرو۔۔۔جن کے پاس جگہ نی گھروں میں گھملوں میں سبزیاں اگائیں ۔صاف سھتری صحت بخش موسمی سبزیاں کاشت کریں۔اب سائنس ۔نے اتنی ترقی کی یائ بریڈڈ بیج آپ کو ھر جگہ ملتے ہیں ۔۔جیسے دنیا آج آپ کے اتحاد و اتفاق کی مثالیں دیتی ۔وہی معاشی مقام بھی حاصل کرو۔۔۔آہل ریاست ۔۔زراعت ۔۔۔۔کیٹل فارمیٹنگ ۔۔فیش فارمینگ ۔۔ویجیٹیبل فارمینگ ۔۔سیاحت ۔۔ہنڈی کرافٹ ۔۔چھوٹی چھوٹی چیزیں گھریلو سطح پر بنا کر برینڈ بنا کر فروخت کر سکتے ھو۔۔۔۔عوامی ایکشن کمیٹی کے زعماء کو میری گزارش ھے ۔ھماری گزارشات بھی مدنظر رکھ کر اس پر سوچا جاے ۔۔۔۔سیاحت جن لوگوں کی زمین پہاڑوں پر ہیں ۔روڈ اگر جاتی ھے وھاں چھوٹے چھوٹے پارک بنائیں ۔تاکہ سیاحت جو کشمیر آتی ھے اس سے اپ لوگ وی فاہدہ آٹھائیں ۔۔۔امید ھے میری ان گزارشات پر عمل کیا جاے گا ۔۔۔۔۔دنیا کے چھوٹے چھوٹے ملک ۔اپنی کوئی نہ کوئی چیز بنا کر دنیا میں بیچ رھے ھیں ۔لوگوں کو آپنے برینڈ رجسٹریشن کروانے معاونت کریں ۔لوگ اپنی چیزیں بنائیں ۔جیسے ملائیشیا اور دیگر مشرقی ایشائی ممالک نے ترقک کی ۔۔راقم نے خود ملائیشیا میں دیکھا ۔لوگوں نے چھوٹی چھوٹی فیکٹریاں گھروں میں لگا کر کوئی نہ کوئی چیز بنائی ۔آج وہ ممالک کہاں کھڑے ۔۔۔۔؟
وسالا
شاھد کشمیری

  لانگ مارچ جہاں مظلوم اور پسے ھوئے طبقے کی آواز بنا ۔۔آخوت و بھائی چارے کا نمونہ پیش کر گیا۔۔70 سال سے لوٹنے والوں کی ن...
14/05/2024


لانگ مارچ جہاں مظلوم اور پسے ھوئے طبقے کی آواز بنا ۔۔آخوت و بھائی چارے کا نمونہ پیش کر گیا۔۔70 سال سے لوٹنے والوں کی نیدیں حرام کر گیا۔اقتدار کے ایوانوں کی بنیادیں ہلا گیا۔۔وہاں ایک قوم بکھری ھوئی برادری ازم کے ناسور میں بٹی ھوئی جموں و کشمیر کے اس خطہ کی عوام کو ایک قوم بنا گیا۔۔عوامی ایکشن کمیٹی کی ایک سال کی صبر آزما جدوجہد رنگ لائی ۔جنھوں نے معاشرے کے بے ہودہ کرداروں کی لعن طعن سنی ۔کوٹ کچہری ۔جیل کاٹی۔ صبر و استقامت سے آپنی محنت جاری رکھی۔اس میں سول سوسائٹی ۔۔وکلا۔۔تاجر برادری ۔ٹرانسپوٹر ۔مزدور معاشرے کے ہر فرد نے حصہ ڈالا ۔کچھ مخصوص ٹولے کے عوام کو پتہ ھے۔۔آج موذوں وہ لوگ نہیں ۔عوامی تحریک کے قافلے کوٹلی کے مختلف شہروں ۔دیہاتوں سے کوٹلی سٹی شہید چوک جو مزاحمتی تحریکوں کا میزبان ھے۔۔وہاں پہنچنا شروع ھوے ۔جگہ جگہ پولیس ۔FC.pc کی ریکاٹیں روئی کے گالوں کی طرح آڑتی رھی۔بعد ازاں میرپور ۔ڈڈیال ۔کے قافلے شامل ھو گے ۔میرپور ڈویژن کا مرکزی قافلہ آگے بڑھنا جب شروع ھوا ۔تو ایک آواز بڑھے چلو بڑھے چلو ۔۔۔آواز دو ھم ایک ہیں ھم ایک ہیں ۔۔قافلے جہاں جہاں سے گزرتے بھائی چارہ دیکھ کر ہر کوئی حیران ۔کہیں بچے پانی پلاتے ۔کہیں بزرگ شربت پلاتے ۔ایک ہی صدا پہاڑوں میں گھوجتی ھم ایک ہیں ایک ہیں۔؟بڑھے چلو بڑھے چلو۔۔سفر کی تھکاوٹ ۔فورسز کی رکاوٹیں ۔شیلنگ ۔فائرنگ ۔پھر بھی شرکاء خوش و خوم ۔جوش جذبہ دیدنی تھا۔۔رکاوٹیں ہٹانے کے لیے لوگوں نے کروڑوں کی مشینری داو پر لگا دی ۔یہ ھے جذبہ ۔
مزاحمتکاروں کا قافلہ جب مزاحمتکاروں کی سر زمین پر جب پہنچا ۔جو استقبال وہاں کیا گیا ۔۔جہاں جہاں سے قافلہ گزرتا کھانوں کا جیسے سٹائل لگے ھوئے ہیں ۔۔جب قافلہ مسیروں کے شہر راولاکوٹ پہنچا ۔وھاں پر شرکاء پر پھولوں کی پتیاں نچاور کی گئی ۔ھوٹل مالکان نے ۔بیکریوں ۔والوں نے مہمانوں کی بہت خاطر تواضع کی ۔۔فروٹ فروش ایک نواجواں نے اپنی ساری اپنا سارا سٹال مزحمتکاروں پر نچاور کر دیا۔۔شرکاء کا بھائی بھائی چارہ ایک دوسرے کا خیال رکھنا بھی قابل دید تھا ۔آگر کسی کو ٹھوڑی سی چیز ملی تو اس نے کہا دوسرے کو دو میرے پاس ھے ۔کشمیر کے پہاڑوں اور ندیوں ۔جنگلوں نے ایسے ایسے منظر دیکھے ۔شاید انسان کے بس کی بات نی ۔ مکینوں نے گاڑیاں لوگوں کو ٹھیک کر کہ دی آپ ھمارے مہمان ھو ۔۔اسی طرح قافلے کا ھجم لمحہ بہ لحمہ بڑھتا گیا ۔۔قافلہ آواز دو ھم ایک ہیں
بڑھے چلو۔بڑھے چلو کی صدائیں بلند کرتا دھیرکوٹ نے قافلے کی میزبانی ۔کی ۔باغ حویلی عباس پور ۔یہ سب جب ملے لاکھوں لوگ تھے ۔قافلے کا سفر رواں دواں تھا ۔شرکاء لانگ مارچ جب شہراقتدار پہنچا وہاں لاکھوں لوگوں کو دیکھ کر پاکستانی فورسز نے سیدھے فائر کیے ۔جس سے ھمارے تین جوانوں نے جام شہادت نوش کیا ۔۔الله ان کے درجات بلند کرے ۔۔پورے کشمیر میں قافلے کا استقبال کیا گیا ۔شہر اقتدار سے چور لٹیرے بھاگ گے ۔لیکن اہل مظفراباد نے آپنا خون دے کر شرکاء کا استقبال کیا ۔۔مظفرآباد کہ باسیوں نے قافلے کی میزبانی کی ۔۔سلام اہل مظفرآباد ۔۔اس مارچ پر کئی کتابیں لکھی جا سکتی ہیں ۔ایسی دستان رقم ھوئی ماضی قریب میں جنوبی ایشاء میں شاہد ہی ھوئی ھو

آزادکشمیر میں بجلی کی سالانہ پیداوار اور اس کی سالانہ مالیت کا اندازہ منگلا ڈیم 1400 نیو بونگ اسکیپ میرپور 84 جاگراں ڈیم...
11/05/2024

آزادکشمیر میں بجلی کی سالانہ پیداوار اور اس کی سالانہ مالیت کا اندازہ
منگلا ڈیم 1400
نیو بونگ اسکیپ میرپور 84
جاگراں ڈیم 30
کٹھائی ڈیم ہٹیاں 5
کنڈل شاہی نیلم 2
کیل 2
لیپا ڈیم 3
کل پیداوار 1523 میگاواٹ فی گھنٹہ
جبکہ آزاد کشمیر کی کل ضرورت 385 میگا واٹ ہے ۔

زیر تعمیر ڈیم
کوہالہ ہائیڈرو 1100
نیلم جہلم ....969 میگا واٹ
پترند ہیڈرو پلانٹ ..مظفر آباد 147
کوٹلی ہائیڈرو 100
گل پور ہائیڈرو ...100
اٹھ مقام ڈیم 350
کروٹ ڈیم 640
کل ... 3469 میگا واٹ
یہ کل پیداوار بنتی ہے 4932 میگاواٹ ۔
مدت تکمیل ...2018 تا 2025

تمام اعداد و شمار پاک چین اکنامک کو اپرٹیو پلاننگ کے ہیں ۔
آزادکشمیر میں موجود اور زیر تعمیر منصوبے 4932 میگاواٹ بجلی پیدا کریں گے ۔
بجلی کی ایک یونٹ ایک کلو واٹ ہوتی ہے ۔ اور اس کا تخمینہ گھنٹوں کے حساب سے لگایا جاتا ہے ۔
اور میگا واٹ میں دس لاکھ واٹ ہوتے ہیں ۔
بجلی کی پیداوار اور تصرف گھنٹوں کے حساب سے ہوتا ہے ۔
ایک کلو واٹ دس گھنٹوں میں صرف یا پیدا ہو گی ۔
گویا دن میں یونٹ کے حساب سے یہ
2.33یونٹ بنیں گے ۔
کیونکہ بل یونٹ میں بنتا ہے ۔
آزادکشمیر کو اس وقت 60سے 70روپے یونٹ کے حساب سے کمپنی واپس بجلی فراہم کرتی ہے ۔
پیداوار 4932 میگا واٹ فی دس گھنٹے ۔
یومیہ پیداوار کیا ہو گی یونٹ میں:
4932×2.4=11836.8
اور سال میں کتنے یونٹ بنیں گے؟ اب ان کو میگا واٹ میں تبدیل کریں ۔
11836.8×1000000
=1183680000
یہ بن گئے یونٹ ۔
اور ایک یونٹ کی قیمت اگر 5 روپے 42 پیسے ہو تو:
1183680000×5.42
=6415545600
گویا ایک دن میں ہم 6415545600 روپے کی بجلی پیدا کرتے ہیں ۔
تو سال میں پیداواری مالیت کیا ہو گی:
6415545600×365
=234167414400
آزادکشمیر کے موجودہ اور زیر تکمیل منصوبے سال میں
2341674144000 روپے کی بجلی پیدا کریں گے ۔
واپڈا کے حساب سے بجلی کی سالانہ پیداواری مالیت بنتی ہے:
23 کھرب 41 ارب 67 کروڑ 41 لاکھ 44 ہزار روپے ۔
اور آزادکشمیر کا سالانہ بجٹ 2019 میں 120 ارب روپے ہے ۔”
اب کشمیری اپنا جائز حق مانگ رہے ہیں تو آزاد کشمیر کی کٹھ پتلی حکومت ڈنڈے کے زور پر کشمیریوں کے حقوق سلب کرنا چاہتی ہے جو کہ کشمیری کبھی نہیں ہونے دیں گے۔
منگلا ڈیم بناتے وقت یہ پورے کشمیر کو فری بجلی دینے کا معاہدہ ہوا تھا جو تاحال پورا نہیں ہوا بلکہ الٹا کشمیریوں کو سب سے مہنگی بجلی دی جا رہی ہے۔
اس ظلم اور ناانصافی کے لیے پورا کشمیر سڑکوں پر نکل رہا ہے۔
عوامی ایکشن کمیٹی زندہ باد

10/05/2024

07/05/2024

یہ میرا کشمیر ھے

Address

Kotli
Kotli
22230

Telephone

+923435121371

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Chaitraan global posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Chaitraan global:

Videos

Share