Kotli Today

Kotli Today Media / News Company

03/07/2024

کوٹلی رات کے پچھلے پہر شدید ترین گرمی کے بعد بارش شروع ماشااللہ

*خواجہ عالم قبلہ حضرت صاحب علیہ الرحمہ کی بڑی صاحبزادی ، حضرت قبلہ حاجی پیر صاحب علیہ الرحمہ اور قبلہ جناب جی زید شرفہ ک...
03/07/2024

*خواجہ عالم قبلہ حضرت صاحب علیہ الرحمہ کی بڑی صاحبزادی ، حضرت قبلہ حاجی پیر صاحب علیہ الرحمہ اور قبلہ جناب جی زید شرفہ کی ھمشیرہ محترمہ اور صاحب زادہ حسنات احمد صاحب مرحوم و صاحبزادہ برکات احمد صاحب کی والدہ ماجدہ أج وصال فرما گئی ہیں ۔ نماز جنازہ آج شام 5 بجے خانقاہ سلطانیہ گلشن عظیم جہلم میں ادا کیا جائے گا۔ اللہ پاک غریق رحمت فرمائے جنت الفردوس میں اعلی مقام نصیب فرمائے امین یا رب العالمین

بریکنگ نیوز جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا ضابطہ اخلاق مشتہر کر دیا گیا۔احباب نوٹ فرما لیں ۔۔۔
02/07/2024

بریکنگ نیوز جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا ضابطہ اخلاق مشتہر کر دیا گیا۔احباب نوٹ فرما لیں ۔۔۔

02/07/2024

شوٹنگ والی بال شو میچ بمقام انٹرکالج خواجہ بازار ۔۔۔نینی سپورٹس کلب کوٹلی بمقابلہ ماسٹر سجاد مرحوم کلب بڑالی ۔۔۔کلیم قاضی فخر کھٹار ڈڈیال برائے راست دیکھیں

کوٹلی کی تحصیل سہنسہ میں دن کی روشنی میں نجی بنک کے باہر ڈکیتی کی واردات کرنے والے تین غیر ریاستی عوام کے ہتھے چڑھ گئے ۔...
02/07/2024

کوٹلی کی تحصیل سہنسہ میں دن کی روشنی میں نجی بنک کے باہر ڈکیتی کی واردات کرنے والے تین غیر ریاستی عوام کے ہتھے چڑھ گئے ۔۔۔۔۔۔۔الائیڈ بینک سہنسہ سے مقامی شخص ایک لاکھ روپے کی رقم نکلوا کر اے ٹی ایم سے بائر نکلا تو نوشہرہ سے تعلق رکھنے والے تین ڈکیتوں نے رقم چھین کر فرار ہونے کی کوشش کی جس پر مقامی شخص نے شور مچایا تو دکانداروں اور شہریوں نے تینوں ڈکیتوں کو دبوچ لیا ، تینوں ملزمان کار پر سوار ہوکر آئے ، ملزمان کو تھانہ پولیس سہنسہ کے حوالے کر دیا گیا ، ڈکیتوں سے عوام نے تفتیش کی تو ان کا کہنا تھا کے مزید ڈکیت بھی مختلف جگہوں پر آئے ہیں ، مزید تفتیش پولیس کی جانب سے جاری ۔ذرائع

تلاش گم شدہ 🚨قیامت خود بتائے گی قیامت کیوں ضروری تھی.  وسیم ملک  سیری منکشاہ کھوئیرٹہ آزاد کشمیر  والوں کی 3 ماہ کی پھول...
01/07/2024

تلاش گم شدہ 🚨
قیامت خود بتائے گی قیامت کیوں ضروری تھی.
وسیم ملک سیری منکشاہ کھوئیرٹہ آزاد کشمیر والوں کی 3 ماہ کی پھول جیسی بیٹی پاکستان کے شہر حافظ آباد سے آغوا کر لی گئی. چوبیس گھنٹے گزرنے کے بعد بھی پنجاب پولیس ابھی تک سراغ نہ لگا سکی.
حکومت پاکستان اور حکومت آزاد کشمیر سے گزارش ھے اس ننی پری کو بازیاب کروانے کے لیے جلد از جلد اقدامات کرے... ورنہ حکومت کی خاموشی پر شدید احتجاج کیا جائے گا. وڈیرے کے بچوں کو کوئی گھور کے دیکھ لے تو قیامت ڈھا دی جاتی ہے جبکہ غریب عوام کے بچے کی کوئی حیثیت ہی نہیں. اللہ پاک وسیم کو صبر و ہمت عطا کریں... اور اس ننی پری کو جلد از جلد اپنے والدین سے ملوائے...آمین

راولاکوٹ جیل سے مفرور قیدیوں کی تلاش میں حکومت آزاد کشمیر کی معاونت کریں اور کروڑوں روپے انعام پائیں ۔۔حکومت آزاد کشمیر ...
01/07/2024

راولاکوٹ جیل سے مفرور قیدیوں کی تلاش میں حکومت آزاد کشمیر کی معاونت کریں اور کروڑوں روپے انعام پائیں ۔۔حکومت آزاد کشمیر نے بڑا اعلان کر دیا ۔۔ مظفرآباد(YJF News) جیل سے فرار قیدیوں کو 32 گھنٹے بعد بھی پولیس پکڑنے میں ناکام۔
حکومت نےعوام سے قیدیوں کو پکڑوانے کی معاونت مانگ لی۔
جیل توڑنے والے قیدیوں کے سروں پر کروڑوں روپے کے انعامات رکھ دئیے گئے۔

فرار ہونے والوں میں سے 6 مفروروں کے سر پر ایک ایک کروڑ کا انعام رکھا گیا
ثاقب ، عثمان , فیصل ,ناظر ،شمیر اور عامر سزائے موت کے قیدی تھے۔
پچیس سال سزا کے دو مفرور قیدیوں نعمان اور ثقلین پر پچاس پچاس لاکھ کا انعام رکھا گیا ہے۔
ان کے علاوہ باقی دس پر تیس ، تیس لالھ کا انعام ہے۔
محکمہ اطلاعات کی جانب سے اشتہار جاری ۔
مفرور قیدیوں کی اطلاع دینے والے کا نام بھی صیغہ راز میں رکھنے کا اعلان

آزاد جموں و کشمیر احتساب بیورو کی تفتیشی ٹیم نے ایک کاروائی عمل میں لاتے ھوئے محکمہ فزیکل پلاننگ و ہاؤسنگ بلڈنگ ڈویژن کو...
01/07/2024

آزاد جموں و کشمیر احتساب بیورو کی تفتیشی ٹیم نے ایک کاروائی عمل میں لاتے ھوئے محکمہ فزیکل پلاننگ و ہاؤسنگ بلڈنگ ڈویژن کوٹلی آزاد کشمیر کے اکاؤنٹنٹ محمد فاروق ولد علی شیر سکنہ فتح پور تھکیالہ کو اختیارات کے ناجائز استعمال، فراڈ، جعلسازی اور کرپٹ پریکٹیسسز کے مرتکب ھونے پر گرفتار کرتے ہوئے سیف ہاؤس منتقل کر دیا ۔ ملزم نے عارضی ملازمین کو مستقل کروانے کے لیے 6/6 لاکھ روپے وصول کر کے اپنا کمیشن رکھ کر دیگر شریک جرم ملزمان کے ساتھ مل کر جعلی تقرری آرڈرز تیار کرتے ہوئے عارضی ملازمین کی ملازمت کا status مستقل کروا کر خزانہ سرکار کو نقصان پہنچایا. قبل ازیں اس مقدمہ میں 4 کس ملزمان سب انجینیرز و اسسٹنٹ سرکل آفس میرپور گرفتار ہو کر عدالت سے پابند ضمانت ہیں. بقیہ مفرور ملزمان و ملوث کرداروں کے خلاف بھی موثر کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے اور ملزمان کی جلد گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔

کوٹلی محکمہ پولیس آزاد کشمیر کے سینئر آفیسر ایس ایس پی راجہ عرفان سلیم کا ایک روزہ دورہ کوٹلی مختلف تقاریب میں شرکت اظہا...
01/07/2024

کوٹلی محکمہ پولیس آزاد کشمیر کے سینئر آفیسر ایس ایس پی راجہ عرفان سلیم کا ایک روزہ دورہ کوٹلی مختلف تقاریب میں شرکت اظہار تعزیت اور متوفیان کے ایثال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی ۔۔۔۔۔۔تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے نامور پولیس آفیسر راجہ عرفان سلیم نے کوٹلی کا نجی دورہ کیا اس کے دوران انھوں نے سابق پولیٹیکل سیکرٹری راجہ سبیل ریاض کی دعوت ولیمہ میں شرکت کے علاوہ جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے کور ممبر انوار بیگ کے والد سینئر صحافی شوکت ناز کے بھائی اور انجمن تاجراں ضلع کوٹلی کے صدر ملک یعقوب کے بھائی کی وفات پر تمام احباب کے گھروں میں جا کر مرحومین کی مغفرت کے لیے دعا کی اس موقع پر ان کے ہمراہ سابق صدر پریس کلب شوکت قمر ،گڈز ٹرانسپورٹ کے صدر مسعود عارف چوہدری اور کوآرڈینیٹر انجمن تاجراں کوٹلی جمیل منہاس و دیگر معززین بھی موجود تھے

ڈپٹی کمشنر کوٹلی چوہدری حق نواز کے ہمراہ ایس پی کوٹلی عدیل احمد نے  ڈسٹرکٹ جیل کوٹلی کا دورہ کیا، جیل عمارت اور قیدیوں ک...
01/07/2024

ڈپٹی کمشنر کوٹلی چوہدری حق نواز کے ہمراہ ایس پی کوٹلی عدیل احمد نے ڈسٹرکٹ جیل کوٹلی کا دورہ کیا، جیل عمارت اور قیدیوں کی بیرکوں کابھی معائینہ کیا۔ اور ڈسٹرکٹ جیل کےسیکیورٹی انتظامات کو چیک کرنے کے علاؤہ ملازمین کوموجودہ ملکی حالات کے پیش نظر سیکیورٹی اقدامات کو مزید موثر اور سخت رکھنے اور ملاقات پر آنے والے تمام افراد کی جامع تلاشی لینے کی بھی ہدایت کی ۔ اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ جیل اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل بھی ہمراہ تھے۔۔۔

کوٹلی سابق ممبر کشمیر کونسل چوہدری محمد محبوب ایڈووکیٹ  صدر آزاد ریاست جموں و کشمیر کے معاون خصوصی مقرر نوٹیفیکیشن جاری ...
01/07/2024

کوٹلی سابق ممبر کشمیر کونسل چوہدری محمد محبوب ایڈووکیٹ صدر آزاد ریاست جموں و کشمیر کے معاون خصوصی مقرر نوٹیفیکیشن جاری ۔۔۔

اسیران چار بیاڑ کی درخواست 22 اے پر سیشن کورٹ پلندری با اختیار جسٹس آف پیس نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا ملزمان کے خلاف ای...
01/07/2024

اسیران چار بیاڑ کی درخواست 22 اے پر سیشن کورٹ پلندری با اختیار جسٹس آف پیس نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم ۔۔

کوٹلی ٹریفک پولیس ان ایکشن رانگ پارکنگ اور ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن متعدد کو جرمانے اور وارننگ دی...
01/07/2024

کوٹلی ٹریفک پولیس ان ایکشن رانگ پارکنگ اور ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن متعدد کو جرمانے اور وارننگ دی گئی ٹریفک سارجنٹ سردار افتخار کا اپنی ٹیم کے ہمراہ کوٹلی شہر کا دورہ غیر قانونی پارکنگ کرنے والوں کے خلاف کاروائی اور جرمانے اس کے ساتھ ساتھ کمسن بچوں کو موٹر سائیکل چلانے کے حوالے سے وارننگ دی گئی اور ون وے کی خلاف ورزی پر جرمانے کیے گئے سردار افتخار کا کہنا تھا کہ عوام قانون کی پاسداری کریں تاکہ کوٹلی شہر میں ٹریفک کی روانی برقرار رہے ۔۔۔

آزاد جموں و کشمیر کے محترک نئے سیاسی پہلو جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے اعزاز میں علی سوجل جبوتہ کی ایکشن کمی...
01/07/2024

آزاد جموں و کشمیر کے محترک نئے سیاسی پہلو جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے اعزاز میں علی سوجل جبوتہ کی ایکشن کمیٹی کی طرف سے
سرینگر گیسٹ ہاوس گلہ کے مقام پر مرکزی میٹنگ اور کھانے کی میزبانی .
یہ وہ لوگ ہیں جن کی کاوش کے نتیجے میں غریبوں کے بچوں کو دو وقت سستی روٹی کے لیے آٹا میسر آیا
اسی حلقہ نمبر تین پونچھ راولاکوٹ کے نمائندہ اقتدار کو جب بڑے اختیارات ملے تھے تو سب سے پہلے آٹے پر سے سبسڈی ختم کرکے خود کمیشن کھالیا تھا یہ تھی وہ غریب پروری اور اس کے دوسرے آزاد کشمیر بھر میں تصور تک نہیں تھا
علی سوجل کے نوجوان نے تب سے کمیٹی بناکر سبسڈی کے خاتمے پر احتجاج شروع کیا تھا سچ بولنا مشکل ہے کیونکہ لوگ ہمیشہ وقتی طاقت کے ساتھ سفر کرتے ہیں سچ ہمیشہ اقلیت بولتی ہے مشکل وقت اور حالات میں اور وہ تاریخ کے ماتھے کا جھومر بن جاتا .. شوکت نواز میر اور میرا مشترکہ پل دوست جگر
میر افضال سلہریا مرحوم کی یادیں اپنی جگہ ۔ کمیٹی کی لڑائی عوامی لڑائی جس کو ہر دو صورت عوامی حقوق کی بحالیٴ کے لیے پرامن لڑنے کا فیصلہ انفرادیت سے پاک نئے عہد کا طلوع ہونے والا طریقہ کار ہے جو علاقائیت پر مبنی سوچ ذات پاک چھوٹے بڑے نفرت تقسیم پھیلانے والے عناصر کو اپنی لپیٹ میں لے کرتباہ کر دے گا ۔۔۔ عدم استحکام ریلیف سے نہیں بلکے بھوک بیمار میرٹ کی پامالی کمیشن خوری سے جنم لیتا ہے عوامی اکائی کو توڑ کر مافیا کے لیے راہ ہموار کرنے والے جواز مہیاء کرنے والے جتنے اس تحریک میں بے نواب ہوئے 70 سال میں کسی جگہ نہیں ہوئے ۔ چوہدری انوارالحق کا شکریہ جس نے اس ناگزیر عوامی ضرورت کو سامنے رکھتے ہوئے مطالبات کے حل تک مثبت رول ادا کیا ۔۔ ایکشن کمیٹی علی سوجل صدر انجمن تاجران احسن اللہ صدر این ایس ایف اسرار یوسف سابق صدر ایس اہل ایف احسن ایڈووکٹ ذیشیاو ایڈووکیٹ ڈاکٹر عمران کامریڈ تنویر انور سہیل اسعمیل امجد حنیف وقار اسعمیل ہمایوں مظفر صہیب حنیف تنویر عزیر حمدان مظفر خورشید خان بابو رفیق شکیل خان زاھد و دیگر تمام احباب جو میزبان تھے اس خوبصورت اکائی کے وہاں جہاں سے غریبوں پر بھوک کا بم مارا تھا حکمران کلاس نے اس کی بحالی پر وہاں ایک جشن بنایا گیا ۔۔۔۔
شاندار پر ایکشن کمیٹی کے تمام ممبران مبارکباد کے مستحق ہیں سرینگر گیسٹ ہاوس نوراب گیسٹ کے شاندار انتظامات پر شکریہ
مشترکہ جدوجہد کے نقط نظر سے عوامی جدوحہد محاذ 2015 میں علی سوجل بنایا گیا تھا ۔۔۔ جس نے ایک ماحول کو جنم دیا مشترکہ کاوش کے لیے ۔۔۔تحریر مسعود حنیف ۔۔

30/06/2024

کوٹلی شہر میں باران رحمت شروع لائیو مناظر دیکھیں

30/06/2024

جناب ڈپٹی کمشنر پر زور عوامی مطالبہ ہے کہ کوٹلی شہر کے اندر قائم متعدد ہاسٹلز کی رجسٹریشن و جانچ پڑتال کے عمل کو یقینی بنایا جائے

بلدیاتی نمائندگان ضلع کوٹلی نے مظفرآباد اسمبلی کے باہر احتجاج کا اعلان کر دیا ۔۔۔آذاد کشمیربھر کے بلدیاتی نمائندگان کا ی...
30/06/2024

بلدیاتی نمائندگان ضلع کوٹلی نے مظفرآباد اسمبلی کے باہر احتجاج کا اعلان کر دیا ۔۔۔
آذاد کشمیربھر کے بلدیاتی نمائندگان کا یکم جولائی دن 2بجے مظفر آباد اسمبلی کے باہر احتجاج ہوگا۔
یکم جولائی صبح 8 بجے ضلع کوٹلی کے ممبران ضلع کونسل،کارپوریشن،مونسپل کمیونٹی،یونین کونسلز کے کونسلرز سرساوہ چوک سے مظفرآباد کی طرف احتجاج کے لیے نکلیں گے۔ضلع کوٹلی کے ممبران ضلع کونسل کارپوریشن کونسلرز،یوسی کونسلرز کو بھر پور شرکت کی دعوت ہے
وائس چیئرمین ضلع کونسل انجینئر سردار عمیر نعیم ایڈووکیٹ۔۔

30/06/2024

ابتدائی معلومات کے مطابق راولاکوٹ جیل میں ہنگامہ آرائی درجن سے زائد قیدیوں کے فرار ہونے کی اطلاع زرائع کے مطابق جیل کے اندر قیدیوں نے عملے کو یرغمال بناتے ہوئے کارروائی کی۔

کوٹلی میں اساتذہ کی بھرتی کے لیے ہونے والے این ٹی ایس میں میڈیا کا اچانک دورہ، سیکورٹی کے سخت انتظامات، غیر متعلقہ افراد...
30/06/2024

کوٹلی میں اساتذہ کی بھرتی کے لیے ہونے والے این ٹی ایس میں میڈیا کا اچانک دورہ، سیکورٹی کے سخت انتظامات، غیر متعلقہ افراد کا داخلہ ممنوع قرار دیا گیا. بہترین انتظامات کے لیے پولیس ڈیوٹی پر مامور کی گئی، 500 سے زائد سیٹوں پر کوٹلی میں ہزاروں کی تعداد میں خواتین اور مرد اپنی قسمت آزمائی کر رہے ہیں، وزیر ہائیر ایجوکیشن ظفر اقبال ملک کی خصوصی ہدایت پر طلباء کے ٹھنڈے میٹھے پانی کا انتظام کیا گیا. ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے بھی حالات کا جائزہ لینے کے لیے دورہ کیا اور کیے گئے انتظامات کو چیک کیا. موجودہ وزیر اعظم آزاد کشمیر انوار الحق کے میرٹ کے دعوے صرف باتوں کی حد تک نہیں عملی طور پر سامنے آنے لگے، عوام کی اس قدر تعداد تھی بے روزگاری میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا۔۔

29/06/2024

بریکنگ نیوز جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے کور ممبران کا تولی پیر راولاکوٹ میں اجلاس منعقد اجلاس کے بعد اعلامیہ جاری مزید تفصیل اس ویڈیو میں دیکھیں

29/06/2024

آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کے فائنل میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو شکست دے دی

29/06/2024

بریکنگ نیوز جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے کور ممبران کا اجلاس تولی پیر راولاکوٹ کے مقام پر احتتام پزیر تھوڑی دیر تک اعلامیہ جاری ہو گا

29/06/2024

آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کے فائنل میں بھارت اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں مد مقابل ہیں جہاں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔کون سی ٹیم ورلڈ چمپئین بنے گی ؟؟

پلندری سیشن کورٹ با اختیار جسٹس آف پیس نے اسیران چاربیاڑ واقعہ میں وزیرحکومت فہیم اختر ربانی، پولیس اہلکاران سمیت 15 افر...
29/06/2024

پلندری سیشن کورٹ با اختیار جسٹس آف پیس نے اسیران چاربیاڑ واقعہ میں وزیرحکومت فہیم اختر ربانی، پولیس اہلکاران سمیت 15 افراد پر ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیدیا

کوٹلی ٹوڈے کے ساتھ جڑے ہوئے فالورز کے لیے ایک اور بریکنگ نیوز ۔۔۔محنت رائیگاں نہیں جاتی ۔۔۔بڑالی ڈیم معاوضہ کیس کالا گجر...
29/06/2024

کوٹلی ٹوڈے کے ساتھ جڑے ہوئے فالورز کے لیے ایک اور بریکنگ نیوز ۔۔۔
محنت رائیگاں نہیں جاتی ۔۔۔بڑالی ڈیم معاوضہ کیس کالا گجر آف بڑالی کی گونج کمشنر آفس میرپور تک پہنچ گئی سات ایام کے بعد دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جانے کا امکان پل پل کی خبروں کے لیے ہمارے ساتھ جڑے رہیں ۔۔

28/06/2024

میں جلا کہ آیا ہوں کشتیاں
شاعر ڈاکٹر مناف
سنگرکمپوزر زاھد لون کوٹلی حال مقیم برطانیہ ۔۔

28/06/2024

بریکنگ نیوز جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے کور ممبران کا انتہائی اہم اجلاس کل مورخہ 29 جون ضلع پونچھ کے انتہائی اہم شہر میں طلب کر لیا گیا ہے

27/06/2024

کوٹلی ہولاڑ باران رحمت شروع لائیو مناظر

ممبر کور کمیٹی امتیاز اسلم چوہدری نے پریس ریلیز جاری کر دی ۔۔۔۔۔۔۔۔عوامی تحریک کے مفاد کے تناظر میں تمام دوستوں سے گزارش...
27/06/2024

ممبر کور کمیٹی امتیاز اسلم چوہدری نے پریس ریلیز جاری کر دی ۔۔۔۔۔۔۔۔عوامی تحریک کے مفاد کے تناظر میں تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ عوامی تحریک پر فوکس رکھیں ۔ ہم نے اپنے چارٹرڈ آف ڈیمانڈ سے ہٹ کر کسی دوسری طرف توجہ مرکوز کر کے اپنی انرجی کو فضول میں ضائع نہیں کرنا ۔ تمام دوستوں سے اپیل کرتا ہوں کہ انتشار کی فضا قائم نہیں ہونے دینی ۔
اپنے اوپر لگائے گئے بے بنیاد الزامات کا کسی طرح کا جواب دینا اس لیے ضروری نہیں سمجھتا کہ آپ تمام لوگ ہمارے کردار سے بخوبی واقف ہیں ۔ مجھ پر لگائے گئے الزامات کوئی ثابت نہیں کر سکتا بس اتنا کہوں گا
لعنت اللّہ علی الکاذبین۔
انارکی کی فضا اور کل سے پائے جانے والے ابہام کو دور کرنے کے لیے ہم اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کے خلاف اپنے قریبی دوستوں اور معزز وکلا سے مشورے کے بعد قانونی چارہ جوئی کریں گے۔
ہمارے لیے ہروہ شخص جو اس تحریک کے لیے مخلص ہے قابل قدر ہے خواہ وہ کسی بھی نظریے سے تعلق رکھتا ہو۔ اور ہر وہ شحص جو کسی طرح بھی اس تحریک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرے گا ہم اُس کے راستے کی رکاوٹ بن کر کھڑے رہیں گے ۔ شکریہ

امتیاز اسلم چوہدری ممبر جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی

25/06/2024

بریکنگ نیوز اسیران چار بیاڑ پلندری کی کوٹلی شہید چوک آمد و استقبال کے برائے راست مناظر دیکھیں

Address

Kotli
Kotli

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kotli Today posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Kotli Today:

Videos

Share