Yahya Sajjad Digital Consultent & Marketing Agency Marketing

Yahya Sajjad Digital Consultent & Marketing Agency Marketing Digital Marketing

مکاریمکار چہروں کی عکاسی کرتی ایک تصویر.وہ ڈوبنے والے کو ہاتھ بڑھا کر ٹھنڈے پانی سے نکال سکتا تھالیکن ٹھنڈے پانی میں تھو...
02/02/2024

مکاری
مکار چہروں کی عکاسی کرتی ایک تصویر.
وہ ڈوبنے والے کو ہاتھ بڑھا کر ٹھنڈے پانی سے نکال سکتا تھا
لیکن ٹھنڈے پانی میں تھوڑا سا گرم پانی ڈال کر مدد کرنےکا ڈرامہ کرتا رہا۔
کچھ لوگ ضرورت کے وقت آپ کے ساتھ ہونے کا ڈرامہ کرتےہیں لیکن اصل میں وہ آپ کو ڈوبتے دیکھ کر لطف اندوز ہوتے ہیں

06/01/2024
07/09/2023

بڑھاپا ٹانگوں سے اوپر کی طرف شروع ہوتا ہے۔ اپنی ٹانگوں کو متحرک اور مضبوط رکھیں!

جیسے جیسے ہم سالوں (عمر) میں آگے بڑھتے ہیں ہم مسلسل بوڑھے ہوتے جا رہے ہیں، ہمیں اپنے بالوں کے سرمئی ہونے (یا) جلد کے جھرنے (یا) جھریوں سے خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے۔ ہمیں ، ہماری ٹانگوں کو ہمیشہ متحرک اور مضبوط رکھنا چاہیے

لمبی عمر کی علامات میں ٹانگوں کے مضبوط پٹھے سب سے اہم اور ضروری اعضا کے طور پر درج ہیں۔ اگر آپ دو ہفتے تک اپنی ٹانگیں نہیں ہلائیں گے تو آپ کی ٹانگوں کی طاقت 10 سال کی مدت تک کم ہو جائے گی۔

💢ڈنمارک کی یونیورسٹی آف کوپن ہیگن کی ایک تحقیق سے پتا چلا ہے کہ بوڑھے اور جوان دونوں، دو ہفتوں کی غیرفعالیت کے دوران، ٹانگوں کے پٹھوں کی طاقت ایک تہائی تک کمزور ہو سکتی ہے، جو کہ 20-30 سال کی عمر گزارنے کے برابر ہے۔ جیسے جیسے ہماری ٹانگوں کے پٹھے کمزور ہوتے جائیں گے، انھیں ٹھیک ہونے میں کافی وقت لگے گا، چاہے ہم بعد میں بحالی اور ورزشیں کریں۔ اس کے لیے چہل قدمی جیسی باقاعدہ ورزش بہت ضروری ہے۔ جسم کا سارا وزن ٹانگوں پر ہوتا ہے۔ پاؤں ایک قسم کے ستون ہیں جو انسانی جسم کا سارا وزن اٹھاتے ہیں۔

💢دلچسپ بات یہ ہے کہ انسان کی 50% ہڈیاں اور 50% پٹھے دونوں ٹانگوں میں ہوتے ہیں۔ انسانی جسم کے سب سے بڑے اور مضبوط جوڑ اور ہڈیاں بھی ٹانگوں میں ہوتی ہیں۔ مضبوط ہڈیاں، مضبوط پٹھے اور لچکدار جوڑ "آئرن ٹرائی اینگل" بناتے ہیں جو انسانی جسم کا سب سے اہم بوجھ اٹھاتا ہے۔ انسان کی زندگی میں 70% سرگرمیاں اور توانائی کو جلانا دونوں پاؤں سے ہوتا ہے۔

جب ایک شخص جوان ہوتا ہے تو اس کی رانوں میں اتنی طاقت ہوتی ہے کہ وہ 800 کلو وزنی گاڑی اٹھا سکے! ٹانگ جسم کی حرکت کا مرکز ہے۔ دونوں ٹانگوں میں انسانی جسم کے 50% اعصاب، 50% خون کی شریانیں اور 50% خون ان سے بہتا ہے۔ یہ سب سے بڑا گردشی نیٹ ورک ہے جو جسم کو جوڑتا ہے۔ جب ٹانگیں صحت مند ہوتی ہیں تو خون کا بہاؤ آسانی سے ہوتا ہے اس لیے جن لوگوں کی ٹانگوں کے پٹھے مضبوط ہوتے ہیں ان کا دل ضرور مضبوط ہوتا ہے۔

✔بڑھاپا پاؤں سے اوپر کی طرف شروع ہوتا ہے۔ جیسے جیسے کوئی شخص بڑا ہوتا جاتا ہے، دماغ اور ٹانگوں کے درمیان ہدایات کی ترسیل کی درستگی اور رفتار کم ہوتی جاتی ہے، اس کے برعکس جب کوئی شخص جوان ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ، نام نہاد بون فرٹیلائزر کیلشیم جلد یا بدیر وقت گزرنے کے ساتھ ختم ہو جائے گا، جس سے بوڑھوں کو ہڈیوں کے ٹوٹنے کا زیادہ خطرہ ہو گا۔ بزرگوں میں ہڈیوں کا ٹوٹنا آسانی سے پیچیدگیوں کا ایک سلسلہ شروع کر سکتا ہے، خاص طور پر مہلک بیماریاں جیسے دماغی تھرومبوسس۔

✅عام طور پر 15% عمر رسیدہ مریض، ران کی ہڈی کے فریکچر کے ایک سال کے اندر مر جائیں گے؟
ٹانگوں کی ورزش، 60 سال کی عمر کے بعد بھی کبھی دیر نہیں لگتی۔ اگرچہ ہمارے پاؤں/ٹانگیں وقت کے ساتھ آہستہ آہستہ بوڑھے ہوں گے، لیکن ہمارے پیروں/ٹانگوں کی ورزش کرنا زندگی بھر کا کام ہے۔ صرف ٹانگوں کو مضبوط کرنے سے ہی کوئی شخص مزید بڑھاپے کو روک یا کم کر سکتا ہے۔

❣براہ کرم روزانہ کم از کم 30-40 منٹ چہل قدمی کریں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ آپ کی ٹانگوں کو کافی ورزش مل رہی ہے اور یہ یقینی بنانے کے لیے کہ آپ کے ٹانگوں کے پٹھے صحت مند رہیں۔.
*آپ کو اس اہم معلومات کو اپنے تمام دوستوں اور خاندان کے افراد کے ساتھ عام کرنا چاہیے، کیونکہ ہر کوئی روزانہ کی بنیاد پر بوڑھا ہو رہا ھے ۔

منقول:

29/08/2023

آعلیٰ

06/08/2023

کمپیوٹر کے ابتدائی کورسز کرنے کے بعد اور آنلائن ارننگ وغیرہ کے کورسز کرنے سے پہلے ایک اچھا لپپ لینا ضروری ہے،لیکن جس طرح ہمارے ملک میں دودھ سے لیکر مصالحوں تک اور کھانے کی چیزوں سے لیکر پہننے تک بلکہ ضرورت کی ہر چیزمیں دونمبری ملاوٹ جعل سازی اور دھوکہ دہی عام ہے بالکل اسی طرح لیپ ٹاپ بیچنے والوں کی اکثریت بھی دھوکہ دہی کی کوشش کرتی ہے، لہذا لیپ ٹاپ خریدتے وقت مندرجہ ذیل تمام چیزوں پرلازمی احتیاط برتیں،۔
۔
ریم: کم از کم 8 جی بی یا زیادہ سے 16 جی بی
اگر ریم 8 جی بی ہو تو ایک سلاٹ میں ہونی چاہئے اور ایک سلاٹ خالی ہو اس میں 8 جی الگ سے خرید کر ڈالی جا سکتی ہے یعنی ریم بعد میں زیادہ کی جا سکتی ہے .
ہارڈ ڈسک یعنی میموری ssd ہونی چاہئے جبکہ hdd تین گنا slow ہوتی ہے اور بیٹری بھی زیادہ استعمال کرتی ہے اس لیے صرف ssd ہی کام کے لیے بہتر ہے .
جنریشن جتنی زیادہ اتنا ہی جدید یعنی 4th جنریشن سے 5th بہتر اور 5th سے 6th بہتر
سب سے جدید اس وقت تک13th جنریشن ہے
پروسیسر کی 3 اقسام:
core i3، i5 & i7.
جبکہ
i7 is the best

اگر آپ نے
گرافیکل کام کرنا ہے تو
کم از کم 2gb گرافک کارڈ بھی ضروری ہے
بیٹری lithium سیلز کی ہونی چاہئے
لیپ ٹاپ کی بیٹری جتنے mAh کی ہوتی ہے وہ بھی دیکھ لیں
یوزڈ used میں لیپ ٹاپ لیں تو تسلی کر لیں کہ کتنے mAh بیٹری بقایا ہے

Second hand
لیپ ٹاپ لیتے ہوئے زیادہ تر دھوکہ ڈسپلے میں ہوتا ہے.
یعنی اصل ڈسپلے نکال کر کوئی لوکل ڈالا ہوتا ہے، اس کو چیک کرنے کا طریقہ
اگر آپ نے استعمال شدہ لیپ ٹاپ لینا ہے تو یہ معلومات آپ کے لیے ہے
دکان دار پرانا لیپ ٹاپ بیچتے ہوئے ایسا وال پیپر لگاتے ہیں کہ لوگ ڈسپلے دیکھ کر ہی خوش جاتے ہیں اور وال پیپر بھی اس طرح کا ہوتا ہے کہ ڈیمج پگزل پر نظر نہیں جاتی .
ڈسپلے چیک کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ.
لیپ ٹاپ کی brightness فل کر لیں اس کے بعد
آپ نے نوٹ پیڈ اوپن کرکے اسے ساری سکرین پر پھیلا دینا ہے اس سے ساری سکرین سفید ہو جائے گی.
اس طرح سکرین میں اگر کوئی پگزل ڈیمج ہے یا کسی جگہ سے سکرین پر دباؤ آیا ہوا ہے تو وہاں سے کالے نشان نظر آ جائیں گے.
دوسرا آپ نے جو لیپ ٹاپ لینا ہے اسے انٹرنیٹ پر سرج کر کے اس کی specification میں دیکھ لیں کہ مطلوبہ لیپ ٹاپ کو کونسا ڈسپلے لگا ہے lcd ہے یا led
اگر lcd ہو تو سکرین کو سائیڈو سے دیکھنے سے ڈسپلے ٹھیک نظر نہیں آتا یہ lcd کی نشانی ہے
اور led زیادہ بہتر ڈسپلے ہے
دوسرا اہم سوال ہے بٹنوں کا
کیا کوئی بٹن خراب تو نہیں
جو لیپ ٹاپ خریدنا ہو اس لیپ ٹاپ سے گوگل پر سرچ کریں
Keyboard tester.
یہ 1 mb کا سوفٹویر ہے ڈاؤنلوڈ اور انسٹال کر کے اسے اوپن کریں
اور لیپ ٹاپ کے بٹنوں کو ایک ایک کر کے دباتے جائیں
جو جو بٹن ٹھیک ہو گا وہ سکرین پر سبز رنگ میں بدلتا جائے گا.
پروسیسر کو چیک کرنے کے لیے آپ نے گوگل میں سرچ کرنا ہے
CPU Z
اس چھوٹے سے سافٹویئر کو ڈاؤنلوڈ اور انسٹال کر کے اوپن کرنا ہے
اوپن کرنے کے بعد پہلے ہی آپشن میں CPU کی معلومات درج ہوں گی

اس CPU معلومات میں نام والے کالم کے سامنے درج نمبر آپ کو جنریشن کا بتائیں گے .
غور سے سمجھیں
مثلاً
Inter core i3,
اس کے بعد اگر تین ہندسے اور لکھے ہوں تو پروسیسر فرسٹ جنریشن ہے
اگر چار ہندسے ہوں تو سیکنڈ یا اس سے اگلی جنریشنز ہیں
مثلاً
Intel core i3.,,,, 803
یعنی i3 کے بعد تین ہندسے آئے تو مطلب فرسٹ جنریشن
Intel core i3.,,,, 2304
اس مثال میں i3 کے بعد چار ہندسے آئے تو یہ دوسری جنریشن
اسی طرح
Intel core i3.,,,, (3)405
Inter core i3.,,,, (4)505
ان دو مثالوں میں بھی چار ہندسے ہیں لیکن پہلی مثال میں شروع کا ہندسہ 3 ہے تو تیسری جنریشن
دوسری مثال میں شروع کا ہندسہ 4 ہے تو چوتھی جنریشن
یاد رہے کہ پہلے ہندسے کو سمجھانے کے لیے گول بریکٹ لگائی ہے
CPU. Z
اسی سوفٹویر کی مدد سے آپ cache اور mother board کی معلومات بھی لے سکتے ہیں
اور یہی سوفٹویر آپ ram کی معلومات اور گرافک کارڈ کی معلومات بھی دے گا.
اگر لیپ ٹاپ میں گرافک کارڈ نہیں ہوگا تو معلومات بھی نظر نہیں آئیں گی.
ہارڈ ڈسک اور بیٹری چیک کرنے کا طریقہ.
استعمال شدہ لیپ ٹاپ خریدتے وقت ہارڈ ڈسک اور بیٹری چیک کرنے کا طریقہ

آپ نے گوگل پر سرچ کرنا ہے
hard disk sentinel
اس سوفٹویر کو ڈاؤنلوڈ اور انسٹال کر کے اوپن کریں.
Health
اور
Performance
کی پرسنٹیج ظاہر ہو جائیں گی
اگر ہارڈ ڈسک میں کوئی پرابلم ہو
تو health اور performance لیول 100 پرسنٹ نہیں ہوتا
نیچے نوٹ بھی لکھا ہوتا ہے ہارڈ ڈسک ٹھیک ہو تو بتا دیا جاتا ہے اگر پرابلم یعنی bad sector ہوں تو نوٹ میں لکھے ہوتے ہیں
Temperature option
اسی سوفٹویر کے ٹمپریچر آپشن میں آپ ہارڈ ڈسک کا درجہ حرارت معلوم کر سکتے ہیں
Smart option
ہارڈ ڈسک کے باقی سارے ٹیسٹ
سمارٹ آپشن میں دیکھ سکتے ہیں
سمارٹ آپشن میں ٹیسٹ ویلیو 0 ہونی چاہئے
اگر ہارڈ ڈسک مرمت شدہ ہو یعنی مکینک نے bad sector نکالے ہوں تو ویلیو 0 نہیں ہوتی
Information option
اس آپشن میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ آپ کی ہارڈ کس قسم کی ہے
ایس ایس ڈی ہے یا ایچ ڈی ڈی وغیرہ
بیٹری چیک کرنے کا طریقہ
سٹارٹ سٹارٹ مینو پر رائٹ کلک کر کے ونڈوز پاور شیل اوپن کریں
اس میں آپ نے یہ لکھنا ہے
powercfg/betteryreport/output
آگے لکھنا ہے
-c:\bettery.html-
یعنی یہ آپ نے پاتھ لکھنا ہے اس کے بعد enter کلک کرکے بیٹری رپورٹ محفوظ کر لیں .
سی ڈرائیو میں آپ کی بیٹری رپورٹ محفوظ ہے اسے اوپن کرکے بیٹری کی معلومات دیکھ لیں۔
اس رپورٹ میں پتہ چل جاتا ہے کہ جب لیپ ٹاپ نیا بنا تھا تو بیٹری کتنی تھی
استعمال ہونے کے ابھی کتنی بیٹری بقایا بچی ہے۔

22/07/2023

پردہ "قید" نہیں ہے,
"پردہ" اس خوبصورتی کو چھپاتا ہے جو چھپانے کے لائق ہے،
تاکہ اس خوبصورتی کو صرف وہی دیکھ سکے جو اسے دیکھنے کے لائق ہے.🥀

*باتھ روم میں بے ہوشی اور غشی* ہم ہمیشہ ان لوگوں کے بارے میں سنتے ہیں جنہیں نہاتے کے دوران گرنے کے بعد فالج ہوتا ہے۔ ہم ...
26/06/2023

*باتھ روم میں بے ہوشی اور غشی*

ہم ہمیشہ ان لوگوں کے بارے میں سنتے ہیں جنہیں نہاتے کے دوران گرنے کے بعد فالج ہوتا ہے۔

ہم نےکسی کو کہیں اوردوسری جگہ گرنے کے بارے میں کیوں نہیں سنا ہے؟؟

جب میں نے صحت مند طرز زندگی کے کورس میں حصہ لیا تو،اس میں اسپورٹس کونسل کے ایک پروفیسر شریک تھے،جنہوں نے بھی اس کورس میں حصہ لیا،

پروفیسرصاحب نے مشورہ دیا کہ آپ نہانے سے پہلے اپنے بالوں کو نہ دھویں،اور آپ کو پہلے اپنے جسم کے دوسرے حصوں کو صاف کرنا چاہئے۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ جب سر گیلا اور سرد ہوگا تو،خون گرم ہونے کے لئے سر کی جانب بہہ جائے گا۔ اگر خون کی رگیں تنگ ہوجاتی ہیں

تو،ایسی صورت میں خون کی نالیوں کے پھٹنے کا امکان ہوتا ہے۔ چونکہ یہ باتھ روم میں عام طور پر ہوتا ہے،

اس لئے دوبارہ فالج کا حملہ ہونے سے بچنے کے لئےاپنی آگہی اور شعورکو اجاگر کرنے کو یقینی بنائیں

1. سب سے پہلے وضو کریں.

2. پھر دائیں کندھے پہ پانی ڈالیں پھر بائیں طرف ۔

3.پھر سر پہ پانی ڈالیں.

یہ غسل کرنے کا سنت طریقہ ھے

ہم جسم سے بھاپ،ہوا کی طرح بہتی ہوئی محسوس کریں گے، اور پھر حسب معمول کی طرح نہائیں گے

حکمت: یہ بالکل اسی طرح جیسےگرم پانی سے بھرا گلاس ہو،

پھر اس میں ٹھنڈا پانی بھردیں توکیا ہوگا؟*

شیشہ پھٹ جائے گا۔

ہمارےجسم میں ... کیا شئے حائل ہوئی

ہمارے جسم کا درجہ حرارت بہت زیادہ ہو اور پانی بہت ٹھنڈا ہو،

اگر ہم جسم یا سرپر براہ راست پھوارڈالیں تو ہوا پھنس سکتی ہے اور خون کی نالیوں کی ٹوٹ پھوٹ سے موت واقع ہو سکتی ہے

اوہ ، یہی وجہ ہے کہ ہم اکثر لوگوں کو اچانک باتھ روم میں گرتے ہوئے دیکھتے ہیں۔

غلط طریقے سے غسل کرنے کی وجہ سے ، ہمیں فالج ہوسکتا ہے یا درد شقیقہ(آدھے سر کا درد ) لاحق ہوسکتا ہے

یہ غسل کرنے کا طریقہ ہر عمر کےافراد لئے موزوں ہے،خاص طور پر ان لوگوں کو جنھیں ذیابیطس(شوگر کا مرض ) ،ہائی بلڈ پریشر(بلند فشار

خون)،کولیسٹرول(چکنائی)اور درد شقیقہ(آدھے سرکے درد) ، کی شکایت ہے۔

علم حاصل کر کے محض اپنے تک نہ رکھیں،براہ کرم دوسروں کو آگاہ بھی کریں

WhatsApp Group Invite

27/05/2023

سلطان محمود غزنوی کا دربار لگا ہوا تھا ۔ دربار میں ہزاروں افراد شریک تھے ، جن میں اولیاء قطب اور ابدال بھی تھے ۔ سلطان محمود نے سب کو مخاطب کر کے کہا کوئی شخص مجھے حضرت خضر علیہ السلام کی زیارت کروا سکتا ہے ؟
سب خاموش رہے ، دربار میں بیٹھا اک غریب دیہاتی کھڑا ہوا اور کہا میں زیارت کرا سکتا ہوں .سلطان نے شرائط پوچھی تو عرض کرنے لگا 6 ماہ دریا کے کنارے چلہ کاٹنا ہو گا لیکن میں اک غریب آدمی ہوں میرے گھر کا خرچا آپ کو اٹھانا ہو گا ۔
سلطان نے شرط منظور کرلی ، اس شخص کو چلہ کے لیے بھیج دیا گیا اور گھر کا خرچہ بادشاہ کے ذمے ہو گیا ۔
6 ماہ گزرنے کے بعد سلطان نے اس شخص کو دربار میں حاضر کیا تو دیہاتی کہنے لگا حضور کچھ وظائف الٹے ہو گئے ہیں لہٰذا 6 ماہ مزید لگیں گے ۔
مزید 6 ماہ گزرنے کے بعد سلطان محمود کے دربار میں اس شخص کو دوبارہ پیش کیا گیا تو بادشاہ نے پوچھا میرے کام کا کیا ہوا.... ؟
یہ بات سن کے دیہاتی کہنے لگا بادشاہ سلامت کہاں میں گنہگار اور کہاں حضرت خضر علیہ السلام ۔ میں نے آپ سے جھوٹ بولا .... میرے گھر کا خرچا پورا نہیں ہو رہا تھا ، بچے بھوک سے مر رہے تھے ، اس لیے ایسا کرنے پر مجبور ہوا ۔

سلطان محمود غزنوی نے اپنے اک وزیر کو کھڑا کیا اور پوچھا اس شخص کی سزا کیا ہے ؟ وزیر نے کہا اس شخص نے بادشاہ کے ساتھ جھوٹ بولا ہے ، لہٰذا اس کا گلا کاٹ دیا جائے ۔ دربار میں اک نورانی چہرے والے بزرگ بھی تشریف فرما تھے ، کہنے لگے بادشاہ سلامت اس وزیر نے بالکل ٹھیک کہا ۔

بادشاہ نے دوسرے وزیر سے پوچھا آپ بتاو اس نے کہا کہ اس شخص نے بادشاہ کے ساتھ فراڈ کیا ہے ، اسکا گلا نہ کاٹا جائے بلکہ اسے کتوں کے آگے ڈالا جائے تاکہ یہ ذلیل ہو کر مرے ، اسے مرنے میں کچھ وقت تو لگے دربار میں بیٹھے اسی نورانی چہرے والے بزرگ نے کہا بادشاہ سلامت یہ وزیر بالکل ٹھیک کہہ رہا ہے ۔

سلطان محمود غزنوی نے اپنے پیارے غلام ایاز سے پوچھا تم کیا کہتے ہو ؟ ایاز نے کہا بادشاہ سلامت آپ کی بادشاہی سے اک سال اک غریب کے بچے پلتے رہے ، آپ کے خزانے میں کوئی کمی نہیں آئی اور نہ ہی اس کے جھوٹ سے آپ کی شان میں کوئی فرق پڑا ۔ اگر میری بات مانیں تو اسے معاف کر دیں ، اگر اسے قتل کر دیا تو اس کے بچے بھوک سے مر جائیں گے ۔ ایاز کی یہ بات سن کر محفل میں بیٹھا وہی نورانی چہرے والا بابا کہنے لگا ایاز بالکل ٹھیک کہہ رہا ہے ۔

سلطان محمود غزنوی نے اس بابا جی کو بلایا اور پوچھا آپ نے ہر وزیر کے فیصلے کو درست کہا اس کی وجہ مجھے سمجھائی جائے ۔
بابا جی کہنے لگا بادشاہ سلامت پہلے نمبر پر جس وزیر نے کہا اسکا گلا کاٹا جائے وہ قوم کا قصائی ہے اور قصائی کا کام ہے گلے کاٹنا ۔ اس نے اپنا خاندانی رنگ دکھایا غلطی اس کی نہیں آپ کی ہے کہ آپ نے اک قصائی کو وزیر بنا لیا ۔
دوسرا جس نے کہا اسے کتوں کے آگے ڈالا جائے اُس وزیر کا والد بادشاہوں کے کتے نہلایا کرتا تھا ، کتوں سے شکار کھیلتا تھا ، اسکا کام ہی کتوں کا شکار ہے تو اس نے اپنے خاندان کا تعارف کرایا ۔ آپکی غلطی یے کہ ایسے شخص کو وزارت دی جہاں ایسے لوگ وزیرہوں وہاں لوگوں نے بھوک سے ہی مرنا ہے ۔

اور تیسرا ایاز نے جو فیصلہ کیا تو سلطان محمود سنو ایاز سیّد زادہ ہے ۔ سیّد کی شان یہ ہے کہ سیّد اپنا سارا خاندان کربلا میں ذبح کرا دیتا یے مگر بدلا لینے کا کبھی نہیں سوچتا ۔
سلطان محمود اپنی کرسی سے کھڑا ہو جاتا ہے اور ایاز کو مخاطب کر کہ کہتا ہے ایاز تم نے آج تک مجھے کیوں نہیں بتایا کہ تم سیّد ہو ۔
ایاز کہتا ہے آج تک کسی کو اس بات کا علم نہ تھا کہ ایاز سیّد ہے لیکن آج بابا جی نے میرا راز کھولا آج میں بھی ایک راز کھول دیتا ہوں ، "اے بادشاہ سلامت یہ بابا کوئی عام ہستی نہیں یہی حضرت خضر علیہ السلام ہیں۔ "
"شبلی نعمانی کی کتاب سے"

21/05/2023

اللّه کے قدرت ۔۔

21/05/2023

1965 کی بات ہے جب پاک بھارت جنگ چل رہی تھی۔ اس دور میں زیادہ تر سفر ٹرین سے ہی کیا جاتا تھا۔ ایک ہائیکورٹ کے جج کو کسی دوسرے شہر جانا پڑگیا۔ اس کو درجہ اول میں جگہ نہ ملی تو بوجہ مجبوری درجہ دوم میں بیٹھ گیا۔ درجہ دوم میں مسافر بہت جذباتی اندازمیں جنگ کی باتیں کررہے تھے اور ہرایک اس بات پر قائل تھا کہ انڈیا کی اس دفعہ درگت بننے والی ہے۔ کسی نے جج صاحب کی طرف دیکھ کر کہا کہ یہ پڑھے لکھے ہیں ان سے رائے پوچھتے ہیں۔ جج صاحب نے جواب دیا کہ چونکہ انڈیا ایک طاقتورملک ہے اسلئے ہم زیادہ دنوں تک لڑ نہیں سکتے۔ یہ سننا تھا کہ سب مسافروں نے جج صاحب کو انڈین ایجنٹ کہتے ہوئے پھینٹی لگا دی اوربڑی مشکل سے جج صاحب کووہاں سے نکالا گیا۔
بعد میں کسی نے جج صاحب سے پوچھا کہ آپ نے اس سفر سے کیا سبق حاصل کیا؟
جج صاحب نے کہا صرف ایک بنیادی سبق، وہ یہ کہ،

”فرسٹ کلاس کی باتیں سیکنڈ کلاس میں نہیں کرنی چاہئیں“۔🤠😜

Address

Noor Shah Chak No 525/TDA Teh & Distt Kot Adu
Kot Addu
4050

Telephone

+923422369536

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Yahya Sajjad Digital Consultent & Marketing Agency Marketing posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Yahya Sajjad Digital Consultent & Marketing Agency Marketing:

Videos

Share