National Press Club Kohlu

National Press Club Kohlu This is official page of National Press Club Kohlu.

نیشنل پریس کلب کوہلو کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری راشد مری کے لیے وائس نیوز نے باقاعدہ طور پر اپنے کارڈ اور لوگو جاری کیے ہیں ہم...
04/12/2024

نیشنل پریس کلب کوہلو کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری راشد مری کے لیے وائس نیوز نے باقاعدہ طور پر اپنے کارڈ اور لوگو جاری کیے ہیں ہم راشد مری کو وائس نیوز کے نمائندہ بننے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ مظلوم و محکوم کے لیے بھرپور آواز اٹھائے گی

نیشنل پریس کلب کوہلو کے جنرل سیکرٹری موسیٰ جان  سی آر پی سی 169 کے تحت  باعزت بری ہوگئے۔ اس فیصلے کے بعد نیشنل پریس کلب ...
15/10/2024

نیشنل پریس کلب کوہلو کے جنرل سیکرٹری موسیٰ جان سی آر پی سی 169 کے تحت باعزت بری ہوگئے۔ اس فیصلے کے بعد نیشنل پریس کلب کوہلو میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، اور پریس کلب کی ٹیم نے اپنی محنت اور جدو جہد کو کامیاب قرار دیتے ہوئے اسے نیشنل پریس کلب کی قانونی فتح سے تعبیر کیا، نیشنل پریس کلب کوہلو نے اپنے لیگل ایڈوائزرز کی خدمات اور ان کی محنت کو خراج تحسین پیش کیا، جنہوں نے اس قانونی جنگ میں انتہائی سنجیدگی اور مہارت کے ساتھ موسیٰ جان کا دفاع کیا اور پریس کلب کے مفادات کا تحفظ کیا، پریس کلب کے صدر نے اس موقع پر کہا کہ یہ فیصلہ حق و انصاف کی فتح ہے اور ثابت کرتا ہے کہ نیشنل پریس کلب اپنے اراکین کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے اور اس میں ہمارے وکلا کا کلیدی کردار ہے، نیشنل پریس کلب کے ارکان نے اس فیصلے کو سراہا اور اس بات پر زور دیا کہ وہ ہمیشہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ کھڑے رہیں گے اور کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے قانونی اور اخلاقی حمایت فراہم کریں گے، اس موقع پر موسیٰ جان نے اپنے وکلا اور نیشنل پریس کلب کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ ان کی اجتماعی کوششوں کا نتیجہ ہے کہ انہیں انصاف ملا ہے

گزشتہ روز نیشنل پریس کلب کے صحافی موسی جان لیویز فورس نا اہلی و ناکامی کے کا پردا فاش کیا تو بجائے اپنی فورس کو مزید بہت...
14/10/2024

گزشتہ روز نیشنل پریس کلب کے صحافی موسی جان لیویز فورس نا اہلی و ناکامی کے کا پردا فاش کیا تو بجائے اپنی فورس کو مزید بہتر بنا لیتے لیکن نہیں یہاں پھر وہی بد معاشی پر اتر آئے اور انتقامی کارروائی کر کے نیشنل پریس کلب کے صحافی موسی جان پر من گھڑت ایف آئی آر درج کرا دی گئی، نیشنل پریس کلب ایسے جھوٹی ایف آئی آر کو مکمل طور پر رد کرتی ہے اور بے بنیاد ایف آئی آر کو آزادانہ صحافت پر قدغن قرار دیتی ہے، نیشنل پریس کلب ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کرتی ہے صحافی موسی جان پر جعلی ایف آئی آر کو واپس کیا جائے بصورت دیگر سڑک بند کر کے احتجاج کیا جائے گا

نیشنل پریس کلب کوہلو کے جنرل سیکرٹری موسیٰ جان مری کی جانب سے نیشنل پریس کلب کے صحافیوں کو ظہرانہ دیا گیا، اس موقعے پر ن...
22/09/2024

نیشنل پریس کلب کوہلو کے جنرل سیکرٹری موسیٰ جان مری کی جانب سے نیشنل پریس کلب کے صحافیوں کو ظہرانہ دیا گیا، اس موقعے پر نیشنل پریس کلب کے صدر محمد شفیع مری سمیت نائب صدر اخلاق مری، ڈپٹی جنرل سیکرٹری راشد مری، فنانس و آفس سیکٹری مالی جان مری، پریس سیکرٹری نذر بلوچ اور حافظ غلام محمد مری موجود تھے،،

نیشنل پریس کلب کوہلو کی نئی کابینہ کا نوٹیفکیشن جاری
09/09/2024

نیشنل پریس کلب کوہلو کی نئی کابینہ کا نوٹیفکیشن جاری

کوہلو: نیشنل پریس کلب کے نئی کابینہ کا اعلان محمد شفیع مری صدر منتخب کوہلو ( نامہ نگار ) تفصیلات کے مطابق نیشنل پریس کلب...
07/09/2024

کوہلو: نیشنل پریس کلب کے نئی کابینہ کا اعلان محمد شفیع مری صدر منتخب

کوہلو ( نامہ نگار ) تفصیلات کے مطابق نیشنل پریس کلب کوہلو کی نئی کابینہ سال برائے 2024، 2025 کے لئے باقاعدہ طور پر تشکیل دے دی گئی ہے، آرگنائزنگ کمیٹی کے فعال اور مثبت کردار کے بعد آج نیشنل پریس کلب کوہلو کی نئی قیادت کا اعلان کیا گیا، نئی کابینہ میں صدر کے عہدے پر محمد شفیع مری کو منتخب کیا گیا ہے جبکہ نائب صدر کے طور پر محمد اخلاق مری ذمہ داریاں نبھائیں گے، جنرل سیکرٹری موسیٰ جان شیرانی مری، ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد راشد مری، فنانس و آفس سیکرٹری مالی جان، پریس سیکرٹری نظر بلوچ اور عبدالرحیم ایگزیکٹو ممبر منتخب ہوئے ہیں، علاوہ ازیں، ایڈوکیٹ سردار وسیم ایاز مری اور ایڈوکیٹ میر بنگل خان مری کو نیشنل پریس کلب کے لیگل ایڈوائزر کے طور پر مقرر کیا گیا ہے ان کا کردار ادارے کے قانونی معاملات میں رہنمائی فراہم کرنا ہوگا، نئے عہدے داران کی تقرری پر مقامی صحافیوں اور معززین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹیم کوہلو کے صحافتی میدان میں نئے عزم اور جوش کے ساتھ کام کرے گی نیشنل پریس کلب کوہلو نے ہمیشہ سے علاقے کے مسائل کو اُجاگر کرنے اور عوامی آواز کو بلند کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور اُمید کی جارہی ہے کہ نئی قیادت بھی اسی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے مثبت اور تعمیری کردار ادا کرے گی، نئی کابینہ کے اراکین نے بھی اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ صحافی برادری کے حقوق کے تحفظ اور کوہلو کے عوام اور غریب عوام کی آواز کو قومی سطح تک پہنچانے کے لیے بھرپور کوششیں کریں گے،

آزادی صحافت پر قدغن اور صحافیوں کو ہراساں کرنے کے خلاف کوہلو کے نیشنل پریس کلب کے صحافیوں کا ختم نبوت  چوک میں پر امناحت...
16/11/2023

آزادی صحافت پر قدغن اور صحافیوں کو ہراساں کرنے کے خلاف کوہلو کے نیشنل پریس کلب کے صحافیوں کا ختم نبوت چوک میں پر امناحتجاجی مظاہرہ

انپڑھ و شولڈر پروموشن سے ترقی پانے والے رسالدار میجر کا ٹرانسفر و قانونی کارروائی عمل میں لائی جانے کو مطالبہ

کوہلو۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کوہلو میں نیشنل پریس کلب کے صحافیوں کا آذادی صحافت پر قدغن صحافیوں کو پریشرائز و حراساں کرنے کے خلاف آج کوہلو کے ختم نبوت چوک میں پر امن احتجاج کیا گیا۔

نیشنل پریس کلب کے صحافیوں نے اپنا موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ زکریہ مسیح قتل کیس کی کوریج کا جواز بنا کر کرپٹ رسالدار میجر نے صحافیوں کو پریشرائز کرنے اور بلیک میل کر نے کے لئے ناجائز کیس بنائے ہیں جو آزادی صحافت پر قدغن ہے۔

نیشنل پریس کلب کے صدر نے احتجاج کے دوران اپنی تقریر میں کہا کہ لیویز فورس کے رسالدار میجر نے کوہلو میں اپنی بادشاہت قائم کر دی جس کے خلاف سیاسی قائدین و قبائلی عمائدین بولنے سے قاصر ہیں۔ رسالدار میجر ایک شولڈر پروموشن و انپڑہ آفیسر جو صرف 3 ہزار لیویز اہلکاروں سے بھتہ لے کر اعلیٰ افسران تک پہنچا دیتا ہے۔ کوہلو میں کل لیویز اہلکاروں کی تعداد تین ہزار کے قریب لیکن ضلع میں اس وقت 12 سو اہلکار بھی تعینات نہیں ہیں اگر کچھ ہیں بھی تو ان کو صرف اپنی تشہیر کے لیے استعمال کر کے مختلف جلسوں و جلوسوں میں بھیج دیتا ہے۔

لیویز فورس ایک سکیورٹی فورس ہے جس مقصد عوام کی جان و مال کی حفاظت کرنا ہے لیکن یہاں ایک کرپٹ رسالدار میجر نے پوری فورس کو اپنا غلام بنا کر رکھا ہے اور ذاتی تشہیر و انتقامی کارروائیوں میں استعمال کرتا ہے۔ ہم بحیثیت صحافی نگراں سیٹ اپ و ڈی جی لیویز سے مطالبہ کرتے ہیں ایسے آفیسران کو نوکری سے فارغ کیا جائے تاکہ عوام و فورس کے مابین مذید نفرتیں جنم نہ لیں۔

ان کا مذید کہنا تھا کہ اس انپڑہ رسالدار میجر کو اتنا بھی خبر نہیں تھا کہ اس کے اپنے دفعدار نے دوران پولیس تفتیش انکشاف کیا اور انہیں شریک جرم قرار دیا اور پولیس کے آفیسر نے ان کو ملزم نامزد کیا صحافیوں نے صرف اس کیس کی کوریج کی جو ہر صحافی کا حق ہے کہ وہ آزادانہ رپورٹنگ کریں اور تمام تر کاروائی عوام کے سامنے ہوں۔

صدر نیشنل پریس کلب کا مذید کہنا کہ رسالدار میجر کی طرف سے لیگل نوٹس کا مطلب صحافیوں کو پریشرائز کر کے حقائق کو چھپانا تھا جس طرح انہوں نے برکت مسیح کو ڈرا دھمکا کر ان کے بیانات تبدیل کروائے ہیں۔ لیکن یہ ان کی بھول ہے کہ نیشنل پریس کلب حق و سچ کا راستہ چھوڑ کر ایک کرپٹ رسالدار میجر کی تشہیر میں لگ جائیں گے۔

نیشنل پریس کلب کوہلو کے صحافیوں کے لیے یہ کوئی پہلا واقع نہیں ہے بلکہ اس قبل بھی وہ دھونس دھمکیوں کا سامنا کر چکے ہیں اور وہ کرتے رہیں گے کیونکہ اس معاشرے حق و سچ چند ہی لوگوں کو ہضم ہوتا ہے جو ایمانداری سے اپنا کام کرتے ہیں۔

نیشنل پریس کلب کے صدر نے صحافیوں کی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے حکومت پر زور دیا کہ وہ رسالدار میجر کو ضلع بدر کیا جائے کیونکہ کہ ان سے صحافیوں کو خطرہ ہے۔ اگر ایک ہفتے تک اس کرپٹ رسالدار میجر کو ٹرانسفر نہیں کیا گیا تو اپنے تمام صحافتی تنظیموں سے رابطہ کر کے اس احتجاج کو ملک بھر پھیلایا جائے گا اور ہر جگہ سے صحافی برادری سڑکوں پر ہونگے۔

Please join
15/11/2023

Please join

نیشنل پریس کلب کوہلو کے سال 2023-24  کے الیکشن سابق صدر محمد شفیع مری بلا مقابلہ نئے سال کے لیے صدر منتخبکوہلو ( این پی ...
13/11/2023

نیشنل پریس کلب کوہلو کے سال 2023-24 کے الیکشن سابق صدر محمد شفیع مری بلا مقابلہ نئے سال کے لیے صدر منتخب

کوہلو ( این پی سی ) تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کوہلو میں گزشتہ ہفتے میں نیشنل پریس کلب کا کابینہ اپنی آئینی مدت پوری ہونے کے بعد تحلیل ہوا تھا، آج بروز سوموار مورخہ 13 نومبر کو نئے انتخابات کا انعقاد ہوا جس میں صدر کا عہدہ بلا مقابلہ سابق صدر محمد شفیع مری کو سونپا گیا جبکہ دیگر عہدوں کے لیے الیکشن ہوئے جس میں نائب صدر کے لیے اخلاق احمد مری، جنرل سیکرٹری کے لیے مالی جان مری، فنانس سیکرٹری کے لیے موسی جان مری، آفس سیکریٹری کے لیے نظر مری اور پریس سیکریٹری کے لیے عبد الرحیم مری الیکٹ ہوئے، الیکشن کا دورانیہ 2 گھنٹے رہا جس میں تمام نمائندوں نے اپنی حق رائے دہی کو استعمال کرتے ہوئے پورے پروسس میں حصہ لیا، الیکشن کے بعد حلف برداری ہوئی اور تمام ممبران نے اس بات کا عہد کیا کہ وہ پہلے سے زیادہ قوم و ملت کی بہتری کے لیے اپنی توانائیاں صرف کریں گے

کوہلو: لیگل نوٹس اپنے کرپشن چھپانے اور صحافیوں کو بلیک میل کرنے کے لیے جاری کیا گیا جس کا آئینی طریقے سے جواب دینگے، محم...
31/10/2023

کوہلو: لیگل نوٹس اپنے کرپشن چھپانے اور صحافیوں کو بلیک میل کرنے کے لیے جاری کیا گیا جس کا آئینی طریقے سے جواب دینگے، محمد شفیع مری

کوہلو ( نامہ نگار ) تفصیلات کے مطابق نیشنل پریس کلب کوہلو کے صدر محمد شفیع مری کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز لیویز فورس کے رسالدار میجر کی جانب سے نیشنل پریس کلب کوہلو کے تین صحافیوں کو لیگل نوٹس جاری کیا گیا اور نوٹس میں صحافیوں سے معافی نہ مانگنے کی صورت میں 75 لاکھ جرمانہ بطور ہتک عزت کا نوٹس جاری کیا گیا، نیشنل پریس کلب کے صحافیوں نے تمام تر خبریں سرکاری رپورٹس و عدالتی کارروائی کے مطابق رپورٹ کی ہیں جو آئین پاکستان اور پیکا ایکٹ کے تحت سب خبریں شائع ہوئی ہیں، انہوں نے مذید کہا کہ اس نوٹس میں سابق سینیٹر میر محبت خان مری کے بیان ، میر جہانگیر مری کے بیان اور میر بجار مری کے بیانات کے سکرین شاٹ لے کر ہتک عزت کا دعویٰ کیا گیا، قانونی طور پر ان بیانات کے لیگل نوٹس مندرجہ بالا اشخاص کو جانا چاہیے تھا لیکن رسالدار میجر اپنی کرپشن کو چھپانے کے لیے ان سے خوف زدہ ہو کر نیشنل پریس کلب کے صحافیوں کے نام لیگل نوٹس جاری کیا جو صرف اور صرف صحافیوں کو بلیک میل کرنے کی ناکام کوشش ہے اس کے علاو کچھ نہیں ہے، انہوں نے مذید کہا کہ نیشنل پریس کلب اپنی موقف پر قائم ہے اور لیگل نوٹس کا جواب لیگل طریقے سے دیا جائے گا، انہوں کہا کہ لیگل نوٹس میں کاہان کے علاقے سوریں کہور ہتیار کی برآمدگی کے حوالے سے نواب گزین خان مری کے بیان کی بھی سکرین شاٹ چپساں کیا گیا اگر رسالدار میجر وہ ہتیار واقعی وہاں سے برآمد کی تو اس کا لیگل نوٹس بھی نواب گزین خان کو جانا چاہیے تھا۔ لیکن وہاں بھی ان صاحب کے پر جلتے ہیں، یہ رسالدار میجر کی بھول ہے کہ وہ اور کی بیانات کی وجہ سے نیشنل پریس کلب کے صحافیوں کو پریشرائز کر کے حق و سچ کو دبائے گا، آخر میں صدر محمد شفیع مری کا کہنا تھا کہ نیشنل پریس کلب عوامی امنگوں اور جذبات کی عکاسی کرتا ہے اور عوامی رد عمل اور سرکاری رپورٹس کے مطابق تمام تر خبریں جاری کی گئی اور آئندہ بھی حق و سچ کو کھلم کھلا لکھا جائے گا چاہے ہزار لیگل نوٹس جاری ہوں

25/10/2023

اناللہ و اناالیہ راجعون
نیشنل پریس کلب کوہلو کے صحافی اخلاق مری کی ہمشیرہ آج الصبح فوت ہوچکی ہے، جنکی نماز جنازہ آج دوپہر 2:30 بجے نیصوبہ قبرستان میں ادا کی جائے گی، اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب کرے اور انکے لواحقین کو صبر و جمل عطاء فرمائے ،، 🙏

Address

Kohlu

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when National Press Club Kohlu posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category