کوہاٹ پریس کلب کی کابینہ نے صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم ایڈووکیٹ اور ایم پی اے و ڈیڈک چیئرمین شفی جان سے ایک اہم ملاقات کی۔ یہ ملاقات ڈسٹرکٹ ہال کوہاٹ میں ہوئی، جس میں پریس کلب کے صدر نور محمد بنگش کی زیر نگرانی کابینہ کے اراکین نے شرکت کی۔ ملاقات کا مقصد کوہاٹ پریس کلب کے مسائل اور دیگر اہم امور پر گفتگو کرنا تھا۔
صدر پریس کلب نے اس موقع پر میڈیا کالونی، پریس کلب کے اراکین کے بچوں اور خاندان کی میڈیکل سہولتوں کے علاوہ، موجودہ حالات میں صحافیوں کو درپیش مشکلات پر خصوصی گفتگو کی۔
صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم ایڈووکیٹ اور ایم پی اے شفی جان نے اس ملاقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے یقین دلایا کہ کوہاٹ پریس کلب کے تمام جائز مسائل کو صوبائی حکومت کے تعاون سے ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج ہمارے لیے فخر کا مقام ہے کہ کوہاٹ کی ترقی اور کامیابی کے لیے سیاسی قیادت اور میڈیا ایک پیج پر ہیں اور ہر آنے والی مشکل میں ایک دوسرے کا ساتھ دیں گے۔
بنوں ڈویژن میں مقامی برگیڈ کمانڈر نے 15 جولائی 24 کو بنوں کینٹ حملے میں شہید ہونے والے ایف سی کے بہادر سپاہی شہید سبز علی خان کی رہائش گاہ کا دورہ کیا
کمانڈر نے شہید سبز علی خان کے اہل خانہ کو یقین دلایا کہ ہمارے جوانوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا
مقامی کمانڈر نے کور کمانڈر پشاور کی جانب سے سبز علی کی بہادری کو خراج تحسین پیش کیا
اور اہل خانہ کو تحفتاََ چیک بھی دیا
مقامی ونگ کمانڈر اور اسسٹنٹ کمشنر کی زیر صدارت درہ آدم خیل میں ایک اجلاس منعقد کیا گیا .
اجلاس میں مقامی مشران تحصیل چئیرمین اور مدارس کے موہتمم حضرات نے شرکت کی
اسسٹنٹ کمشنر نے حاضرین کو درہ آدم خیل میں پشتون حقوق کی وکالت کے بہانے تخریب کاری کے لئے منعقد کی جانے والی ریلیوں کے بارے میں آگاہ کیا
مشران نے علاقے کے امن اور استحقام کو برقرار رکھنے کے لئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی
ضلع کرم کی تحصیل صدہ میں مقامی ونگ کمانڈر نے اہل سنت مشران کے ساتھ ایک جرگہ منعقد کیا
ضلع کرم میں جاری حلیہ کشدگی کو پر امن طریقے سے ختم کرنے کے لئے تبادلہ خیال کیا گیا
ملک مشران پر زور دیا گیا کہ وہ نوجوانوں کو انتشار پھیلانے سے روکیں
اور امن امان کی فضا کو برقرار رکھنے میں اپنا اعلی قردار ادا کریں.
#Kohat #Parachinar #iran #palestine #GazaGenocide
لکی مروت :۔ پاک فوج ,پولیس اور ضلعی انتظامیہ لکی مروت کا مروت قومی جرگہ ممبران کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر آفس میں گرینڈ امن جرگہ کا انعقادکیا گیا جس کی صدارت جنرل آفیسر کمانڈنگ کوہاٹ ڈویژن میجر جنرل ذوالفقار علی بھٹی نے کی۔
جرگے میں مقامی برگیڈ کمانڈر، آر پی او بنوں، ڈی سی اینڈ ڈی پی او لکی، مقامی ملک ومشران اور مروت قومی جرگہ کے اراکین نے شرکت کی۔
جی او سی نے جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے ادارے ہر قسم کےحالات سے بخوبی نمٹنے کے لیے تیار ہے۔سکیورٹی فورسز کے جوانوں کا عزم ہے کہ وہ امن و امان کے صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے جان و مال کی تحفظ سکیورٹی فورسز کے اداروں کی اولین ذمہ داری ہے ۔
مروت قومی جرگے کے مشران نے پاک فوج اور لکی مروت پولیس کی دہشت گردوں کے خلاف کاروائیوں کو سراہا اور یہ عہد کیا کہ لکی مروت کے غیور عوام اور مروت قومی جرگہ میں شریک تمام معزیزین نے لکی مروت پولیس کے ساتھ شانہ نشانہ کھڑے رینگے،اور کسی بھی شخص کو لکی مروت میں امن و امان کو خراب کرنے کی ہزگز اجازت نہں دی جائیگی۔ علاقہ مشران کا پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو مکمل تعاون کی یقین دہانی۔
#KohatRoad #Parachinar #protest #attack #viralpost2024 #FullVideo
کوہاٹ ۔ درہ آدم خیل میں پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے حوالے ریلی کا انعقاد ۔۔ کوہاٹ ۔ ریلی میں سکولوں کے بچوں قبائلی مشران سول سوسائٹی سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔کوہاٹ۔ ۔ ریلی میں شرکاء نے پاک فوج زندہ باد پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔۔
#viralpost2024 #viralpost #videos #kohatpost #post #fbvideoreels #news
کوہاٹ فورٹ سپورٹس کمپلیکس
کوہاٹ فورٹ سپورٹس اکیڈمی میں کرکٹ اور فٹبال کے داخلے جاری ہیں
اپنے خوابوں میں حقیقت کے رنگ بھرنے لیے ابھی داخلہ لیں کوہاٹ فورٹ سپورٹس اکیڈمی میں ۔۔
جہاں آپ کو کرکٹ اور فٹبال کی بہترین سہولیات اور باصلاحیت کوچنگ سٹاف میسر ہوگیں۔
آپ کے سٹار بننے کے خواب میں رنگ ہم بھریں گے۔
براۓ رابطہ 03355280671
کوہاٹ فورٹ کرکٹ گراؤنڈ نزد لیاقت میموریل ہسپتال کوہاٹ۔