Fakhre Kohat

Fakhre Kohat فخر کوہاٹ سوشل میڈیا پیج اپ کو دیکھارہاہے حقیقت پر مبنی خبریں کوہاٹ،ہنگو،اورکزئ اورڈویژن بھر کی ۔
(1)

02/09/2024

کوہاٹ۔ واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کوہاٹ کے اہلکاروں کی احتجاجی ریلی ۔۔۔

کوہاٹ ۔ احتجاجی ریلی دو دن قبل صوابی میں شہید اور زخمی ہونے والے واپڈا اہلکاروں سے اظہار یک جہتی کے لئے نکالی گئی۔

کوہاٹ ۔ ریلی واپڈا اربن آفس سے پریس کلب تک نکالی گئی ۔۔

کوہاٹ ۔ واپڈا اہلکاروں کو حکومت تحفظ دینے میں ناکام ہو چکی ہے۔ صوبائی صدر واپڈا ہائیڈرو یونین ۔یونس شاہ۔

کوہاٹ پولیس کا اہلکار محمد الیاس مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد محکمہ سے سبکدوش ہوگیاہے۔ سبکدوش ہونیوالے پولیس کانسٹیبل محم...
02/09/2024

کوہاٹ پولیس کا اہلکار محمد الیاس مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد محکمہ سے سبکدوش ہوگیاہے۔ سبکدوش ہونیوالے پولیس کانسٹیبل محمد الیاس کے اعزاز میں تھانہ کے ڈی اے میں ایک پروقار تقریب کاانعقادکیاگیا جسمیں ایس پی سٹی ڈویژن فاروق زمان، ڈی ایس پی سٹی حفیظ یوسفزئی، ایس ایچ او کے ڈی اے سیف الرحمن ، محرر تھانہ کے ڈی اے عظمت آفریدی اور دیگر پولیس افسران نے شرکت کی. اس موقع پر سبکدوش پولیس اہلکار کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور انکی گراں قدر خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں نہایت احترام اور نیک تمناؤں کیساتھ رخصت کیا گیا

02/09/2024

کوہاٹ میں بارش کے مناظر ۔

اباسین ادبی ٹولنہ کوہاٹ کے زیر اہتمام حضرت الرحمان حضرت کی یاد میں ایک شاندار مشاعرے کا انعقاد کیا گیا، جس میں مہمانِ خص...
01/09/2024

اباسین ادبی ٹولنہ کوہاٹ کے زیر اہتمام حضرت الرحمان حضرت کی یاد میں ایک شاندار مشاعرے کا انعقاد کیا گیا، جس میں مہمانِ خصوصی ہر دلعزیز شخصیت، کمشنر کوہاٹ ڈویژن، سید معتصم باللہ شاہ تھے۔ اس کے علاوہ سماجی کارکن ایثار علی بنگش، محمود الاسلام ایڈووکیٹ اور کوہاٹ سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع کے شعراء نے شرکت کی۔
کمشنر کوہاٹ ڈویژن سید معتصم باللہ شاہ نے کہا کہ شعراء کسی بھی معاشرے میں قوم کی صحیح راہنمائی کرتے ہیں۔ اہلِ قلم و دانش ہونے کے ناطے، شعراء خوشحال خان خٹک اور رحمان بابا کے حقیقی وارث ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ان کے پیغام کے داعی ہیں اور ان کی ادبی خدمات کو تابندہ رکھنے کے مستحق و محافظ بھی قرار پاتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار کمشنر کوہاٹ ڈویژن سید معتصم باللہ شاہ نے تنظیم اباسین ادبی ٹولنہ کوہاٹ کے زیر اہتمام حضرت الرحمان حضرت کی یاد میں منعقدہ مشاعرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کوہاٹ کے معروف شاعر محمد جان عاطف، سید معصوم شاہ، گل حبیب اور دیگر شعراء نے اپنی اپنی کلام کو ترنم میں پیش کر کے خوب داد سمیٹی۔ تقریب میں جنوبی اضلاع سے تعلق رکھنے والے پشتو ادب کے شعراء کی کثیر تعداد شریک تھی۔ آخر میں تقریب کے میزبان، صدر اباسین ادبی ٹولنہ کوہاٹ نے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

01/09/2024

کوہاٹ پریس کلب کے اراکین کی وزیر قانون افتاب عالم ایڈوکیٹ اور ایم پی اے و ڈیڈک چیئرمین شفیع جان سے اہم نشست مزید اس رپورٹ میں ۔

01/09/2024

ضلع کو ھا ٹ میں بلدیاتی نمائندوں کی 4ستمبر کو پشاور وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنے کیلۓ اہم میٹنگ جاری

ڈیرہ اسماعیل خان کلاچی سے آغواء ہونے والا کرنل اپنے 2 بھائیوں اور بھانجے سمیت غیر مشروط طور پر رہا کر دیئے گئے۔آئی ایس پ...
01/09/2024

ڈیرہ اسماعیل خان کلاچی سے آغواء ہونے والا کرنل اپنے 2 بھائیوں اور بھانجے سمیت غیر مشروط طور پر رہا کر دیئے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل خالد امیر اور ان کے تین دیگر رشتہ داروں کی بحفاظت اور غیر مشروط رہائی قبائلی عمائدین اور مقامی معززین کے کردار کی وجہ سے ہوئی ہے۔ تمام مغوی بحفاظت گھر واپس پہنچ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ کرنل خالد اپنے بھائیوں کے ہمراہ والد کی وفات کے سلسلے میں کلاچی آئے تھے جہاں ان کو مسجد سے آغواء کر لئے گئے تھے۔ مقامی قبائلی جرگہ نے آغواء کاروں سے مذاکرات شروع کئے تھے جس کی کامیابی کے بعد وہ رہا کر دیئے گئے۔

01/09/2024

ہنگو۔
تحصیل ٹل میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف عوام سراپا احتجاج پولیس موقع پر پہنچ گئی افہام و تفہیم سے مسئلے کا حل ڈھونڈ لیں گے ایس ایچ او ٹل جمشید خان کا مظاہرین کو یقین دہانی ۔

کوہاٹ ۔اج کا سرکاری نرخ نامہ ۔
01/09/2024

کوہاٹ ۔
اج کا سرکاری نرخ نامہ ۔

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔پیٹرول کی قیمت میں 1.86 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3.32 روپے ...
31/08/2024

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

پیٹرول کی قیمت میں 1.86 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3.32 روپے کمی کی گئی ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 259.10 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 262.75 روپے فی لیٹر مقرر۔

بونیر،خدوخیل کی خاتون اسسٹنٹ کمشنر نمرہ اویس کو اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ تعینات کر دیا گیا ہے، نوٹیفکیشن جاری .
31/08/2024

بونیر،خدوخیل کی خاتون اسسٹنٹ کمشنر نمرہ اویس کو اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ تعینات کر دیا گیا ہے، نوٹیفکیشن جاری .

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته   منزل  ویلفیر ارگناھزیشن ایک  اچھا  ھنر سکھا رھی  ھے  اون کا  ھنر کروشیہ  ورک  بھی  سکھ...
31/08/2024

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته منزل ویلفیر ارگناھزیشن ایک اچھا ھنر سکھا رھی ھے اون کا ھنر کروشیہ ورک بھی سکھایا جاتا ھے یہ سارا ھنر مفت سکھایا جاتا ھے مخیر حضرات سے تھاون کرے

تنگ دستی اگر نہ ہو غالب تندرستی ہزار نعمت ہے اپنے بیٹوں کے ہمراہ  قلندری ہوٹل علاقہ بنگش میں ۔
31/08/2024

تنگ دستی اگر نہ ہو غالب تندرستی ہزار نعمت ہے اپنے بیٹوں کے ہمراہ قلندری ہوٹل علاقہ بنگش میں ۔

فرنٹیئر کانسٹیبلری میں بڑی بھرتی عمرکی حد 18 سے 25 سال ہے تعلیمی قابلیت میٹرک پاس .آخری تاریخ 2024-09-15
31/08/2024

فرنٹیئر کانسٹیبلری میں بڑی بھرتی عمرکی حد 18 سے 25 سال ہے تعلیمی قابلیت میٹرک پاس .آخری تاریخ 2024-09-15

کوہاٹ چیمبر آف کامرس کی کوششیں رنگ لے آئیں EPA آفس کے بعد اب KPRA آفس کا بھی کوہاٹ میں قائم۔اب اس ٹیکس سے متعلقہ افراد ک...
31/08/2024

کوہاٹ چیمبر آف کامرس کی کوششیں رنگ لے آئیں EPA آفس کے بعد اب KPRA آفس کا بھی کوہاٹ میں قائم۔
اب اس ٹیکس سے متعلقہ افراد کو مسائل کے حل کے لئے بنوں نہیں جانا پڑے گا
ہم عوامی نمائندگان کی کوششوں اور متعلقہ حکام کے تعاون پر انکے شکرگزار ہیں
کوہاٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداران نے کوہاٹ میں خیبرپختونخوا ریونیو اتھارٹی آفس کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سلسلہ میں کافی عرصہ سے کوہاٹ چیمبر کی طرف سے عوام کی پریشانی کو مدنظر رکھتے ہوئے اور تاجروں کی سہولت کی خاطر گزارشات عوامی نمائندگان۔ کیپرا. فنانس اور مختلف حکام کو ارسال کی گئیں جس پر کامیابی حاصل ہوئی حال ہی میں کوہاٹ سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر آفتاب عالم ایڈوکیٹ سے گزارش کی گئی انہوں اس اہم کردار ادا کیا اسکے علاوہ وقاص پراچہ اور کیپرا حکام کے بھی شکرگزار ہیں جنہوں نے عوام کی تکلیف کو مدنظر رکھتے ہوئے اس مسئلے کو حل کیا اور کوہاٹ میں آفس کا قیام ممکن ہوا اب اس ٹیکس سے متعلقہ افراد کو مسائل کے حل کے لئے بنوں نہیں جانا پڑے گا بلکہ کوہاٹ میں مسائل حل ہوں گے اس سے پہلے انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی کے مسائل ۔نوٹسز کے لئے کوہاٹ کی عوام کو ڈیرہ اسماعیل خان جانا پڑتا تھا اس میں بھی کوہاٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی کوششوں سے کامیابی حاصل ہوئی اور آفس کوہاٹ میں قائم کردیا گیا جو کہ بڑی کامیابی ہے اسکے علاوہ بھی بزنس کمیونٹی کی آسانی اور سہولت کی فراہمی کے لئے کوہاٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اپنی کوششیں جاری رکھے گی

31/08/2024

کوہاٹ انڈسٹری اسٹیٹ میں سابق صدر چیمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹری کوہاٹ سماجی اور کاروباری شخصیت ملک اقبال نے سمال انڈسٹری کوہاٹ میں اور کوہاٹ کے دیگر مقامات پر پائن اور چیڑ کے 400 پودے لگائے گئے اور مزید شجرکاری مہم کے تحت پودے لگائیں جائیں گے اس موقع پر سمال انڈسٹری کے کارخانے دار، وکلا برادری ،انڈسٹری کے عہدیداران،اور چیمبر اف کامرس کے عہد یداران نے شرکت کی مزید سچ ٹی وی سے وزیر علی بنگش کی اس رپورٹ میں ۔

31/08/2024

معروف سید خیالی سید کی طرف سے علی زئی سے تعلق رکھنے والے وہاب علی کاکا کی لاپتہ ہونے والی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے حوالے سے ویڈیو بیان

بنوں:- اے آئی جی انوسٹیگیشن کے احکامات کی روشنی میں ایس پی انوسٹیگیشن عقیق حسین بنگش کی زیر صدارت تفتیش کی بہتری کے لئے ...
31/08/2024

بنوں:- اے آئی جی انوسٹیگیشن کے احکامات کی روشنی میں ایس پی انوسٹیگیشن عقیق حسین بنگش کی زیر صدارت تفتیش کی بہتری کے لئے ، ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوشن ، ریٹائرڈ افسران کیساتھ ایک روزہ سیمینار کا انعقاد

سیمینار میں ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر حیات اللّٰہ خان ، اسسٹنٹ پبلک پراسیکیوٹر فہد خان کی شرکت

ریٹائیرڈ ایس پی سکندر خان ، ڈی ایس پی انوسٹیگیشن مدد خان ،ریٹائرڈ انسپکٹر شیر احمد خان سمیت آل تھانہ جات کے تفتیشی افسران کی شرکت

سیمینار کا آغاز باقاعدہ تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس پی انوسٹیگیشن عقیق حسین بنگش کی زیر صدارت انوسٹیگشن آفس میں پولیس کے تفتیشی نظام کو مزید بہتر بنانے اور خامیوں کو دور کرنے کے لئے ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔جس میں ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر بنوں حیات اللّٰہ خان نے سیمینار میں موجود شرکاء سے مخاطب ہو کر کہا کہ بنوں میں منشیات اور قتل کے جرائم پر بالخصوص توجہ دینے کی ضرورت ھے۔ قتل اور منشیات کے مقدمات میں تفتیش کی خامیوں کو دور کرنے کے ساتھ ساتھ ، انہوں نے شرکاء کو ریکوری سے لیکر چالان جمع کرانے تک منشیات کے قوانین اور قوانین سے آگاھی پر بریفننگ دی ۔ انہوں نے کہا کہ میرے آفس کے دروازے ھمہ وقت آپ کے لئے کھلے رہینگے آپ کو بدوران تفتیش جو بھی مسئلہ ہو کسی بھی وقت آ سکتے ہیں۔

اسسٹنٹ پبلک پراسیکیوٹر فہد خان جدید تفتیش کے حوالے سے تفتیشی افسران کو ذیل ہدایات جاری کئے ۔

▪️ گرفتاری کے دوران ملزمان کی ویڈیو بنائیں ، جس ڈیوائس سے بنائی ہو وہ عدالت میں بطور وجہ ثبوت پیش کریں۔

▪️مقدمہ میں ملزم کا سی ڈی آر حاصل کرنے کیساتھ ساتھ سی ڈی آر برانچ کے انچارج 510 سی ار۔پی۔سی کے تحت ایکسپرٹ ھے جس کی عدالتی بیان ریکارڈ کرنے سے استثنیٰ حاصل ھے، متعلقہ فرانچائز سے سم اونرشپ کا سرٹیفیکیٹ حاصل کرکے مقدمہ ھذا کیساتھ لف کریں ،

▪️جائے وقوعہ سے کرائم سین محفوظ کرنے کےلئے بھی مفصل ہدایات دیں۔

▪️سنگین جرائم کی تفتیش میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو یقینی بنانے اور باقاعدہ جیو ٹیگنگ کی بھی ہدایات کی۔

▪️کیسز میں MLC ، پوسٹ مارٹم رپورٹ ، ڈسچارج سلپ کا حصول بروقت ممکن بنایا جائے۔

ریٹائرڈ ایس پی سکندر خان نے اپنے تجربات کی روشنی میں تفتیش کے عمل کو بہتر بنانے اور پولیس کو تفتیش کے عمل میں انے والے رکاوٹیں کو کیسے دور کیا جائے ، کے بارے میں تفتیشی افسران کو تفصیلی بریفننگ دی۔انہوں نے کہا کہ اپنے ہاتھوں سے روانگی اور واپسی کیا کریں نہ کہ کسی مدد محرر سے، عدالت میں شہادت دینے سے قبل کیس فائل سٹڈی کرنے کے بارے میں بھی ہدایات دیں۔

سیمینار کے آخر میں ایس پی صاحب نے کہا کہ پولیس اور پراسیکیوشن برانچ کا رابطہ بہت اہم ہے ، اس سیمینار کے انعقاد کا مقصد پراسکیوشن برانچ سے مکمل رھنمائی کے ساتھ ساتھ پولیس افسران کی تربیت اور آگاھی دربارہ قانون و حقوق العباد نہایت ضروری ہے ۔ انہوں پی۔پی۔سی اور سی ار۔پی۔سی پر بات کی اور قانون شھادت پر روشنی ڈالی اور مقدمات میں واقعات کی تسلسل کو صفحہ مثل پر لانے پر زور دیا ۔ انہوں نے ڈی۔ان۔اے کی پیکنگ کے متعلق آگاھی دی اور کہا کہ سچ پر مبنی تفتیش کیا کریں اور بے گناہ کو ٹچ بھی نہ کیا کریں اور جو لوگ ٹیکٹس سے کام لیں اور جرم میں ملوث ھوں کھبی بھی نہ چھوڑے ۔ مظلوم کی مدد ھمارا میشن ھی ھے۔تفتیشی افسران تفتیشی نظام کو مزید بہتر بنانے اور خامیوں کو دور کرنے کے لیے کوشاں رھیں۔

سیمینار کے اختتام پر ایس پی صاحب نے پراسکیوشن برانچ اور ریٹائرڈ افسران کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ تفتیش کو مزید موثر بنانے کے لئےاس طرح سیمینارز کا سلسلہ جاری رکھیں گے ۔
ترجمان ایس پی انوسٹیگیشن بنوں

پنجاب رینجرز میں بھرتی ھونے کاسنہری موقع خواہشمند حضرات درجہ ذیل لسٹ میں موجود ویب ساٸٹ پر آن لاٸن اپلاٸی کریں ۔
30/08/2024

پنجاب رینجرز میں بھرتی ھونے کاسنہری موقع خواہشمند حضرات درجہ ذیل لسٹ میں موجود ویب ساٸٹ پر آن لاٸن اپلاٸی کریں ۔

صوبائی_حکومت_کا_عوامی_ایجنڈا وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے عوامی ایجنڈے کے تحت ڈپٹی کمشنر کوہاٹ جناب عبد لاکرم کی زیر صدار...
30/08/2024

صوبائی_حکومت_کا_عوامی_ایجنڈا
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے عوامی ایجنڈے کے تحت ڈپٹی کمشنر کوہاٹ جناب عبد لاکرم کی زیر صدارت غیر قانونی پلیسر گولڈ مائننگ کی روک تھام کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں متعلقہ محکموں کے سربراہان نے شرکت کی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوہاٹ نے متعلقہ حکام کو غیر قانونی پلیسر گولڈ مائننگ کے خاتمے کیلئے مکمل جامع پلان اور کریک ڈاؤن کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کیں۔

30/08/2024

کوہاٹ:
سمال انڈسٹری اسٹیٹ کوہاٹ میں شجرکاری مہم کے سلسلے میں، سابق صدر کوہاٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، ملک محمد اقبال کے تعاون سے سمال انڈسٹری اور کوہاٹ کے دیگر مقامات پر 400 پائن کے پودے لگائے گئے، اور مزید شجرکاری جاری ہے۔ اس حوالے سے سمال انڈسٹری کوہاٹ میں شجرکاری مہم کے ساتھ ایک تقریب منعقد ہوئی جس کی تفصیلات ویڈیو لنک میں ملاحظہ فرمائیں۔"

30/08/2024

سعادت خان، جو خواصی بانڈہ کے مسجد کے پیش امام ہیں، نے کوہاٹ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی بیٹی عظمیٰ بی بی کا نکاح گزشتہ سال محمد فرقان نامی شخص سے ہوا تھا۔ نکاح کے دوران محمد فرقان نے خود کو کنوارہ ظاہر کیا تھا، لیکن بعد میں معلوم ہوا کہ وہ پہلے سے شادی شدہ ہے اور اس کی پہلی بیوی اپنے میکے ناراض بیٹھی ہوئی ہے۔ سعادت خان نے اس معاملے کو دھوکہ دہی قرار دیتے ہوئے اعلیٰ حکام سے انصاف کی اپیل کی ہے۔

💥عوامی ایجنڈا💥 صوبائی حکومت ضلعی سربراہ عبدالاکرم کے احکامات کی روشنی میں و ٹی ایم او محمد شعیب کی ہدایات پہ ٹی ایم اے ک...
30/08/2024

💥عوامی ایجنڈا💥 صوبائی حکومت ضلعی سربراہ عبدالاکرم کے احکامات کی روشنی میں و ٹی ایم او محمد شعیب کی ہدایات پہ ٹی ایم اے کوہاٹ بھی پبلک پارکس وومن اینڈ چلڈرن و احمد فراز و دیگر سرکاری مقامات پہ شجر کاری مہم کو جاری رکھے ہوئے زیر نظر تصاویر TMA کوہاٹ کے زیر انتظام عوامی پارکس کی ہیں جہاں مخلتف اقسام کے پودوں کو لگایا جارہا ہے تاکہ سرسبز و شاداب پاکستان کا خواب پائہ تکیمل کو پہنچے جبکہ پہلے سے لگائے گئے پودوں کی تراش خراش کیساتھ انکا خیال بھی رکھا جارہا ہے تاکہ نشونما میں بہتری آئے،__ چیف آفیسر محمد وقاص۔

عملہ صفائ ٹی ایم اے کوھاٹ روزمرہ کی طرح پرانے لاری أڈاہ سے  صفائ ستھرائ اور کچرا أٹھائ میں مصروف عمل  ۔۔عوام الناس سے گز...
30/08/2024

عملہ صفائ ٹی ایم اے کوھاٹ روزمرہ کی طرح پرانے لاری أڈاہ سے صفائ ستھرائ اور کچرا أٹھائ میں مصروف عمل ۔۔عوام الناس سے گزارش ہے کے ٹی ایم اے کوھاٹ کی جانب سے مختص کردہ جگہ پر گندگی ڈال کر کوھاٹ کو صاف ستھرا رکھنے میں ہماری مدد کریں ۔

اج کا سرکاری نرخ نامہ ۔
30/08/2024

اج کا سرکاری نرخ نامہ ۔

کوہاٹ پولیس نے اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہےانڈس ہائی وے پر کارروائی میں فلائنگ کوچ سے اسلحہ برآمد  کرکے بین ال...
30/08/2024

کوہاٹ پولیس نے اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے

انڈس ہائی وے پر کارروائی میں فلائنگ کوچ سے اسلحہ برآمد کرکے بین الاضلاعی اسلحہ سمگلر کو حراست میں لیا گیا

کاروائی میں پکڑے گئے اسلحے میں 5 پستول اور 5 چارجرز شامل ہیں

کامیاب کارروائی ایس ایچ او بلی ٹنگ امیر حمزہ اور انکی پولیس ٹیم کی طرف سے پنڈی انٹر چینج کے قریب عمل میں لائی گئی

کاروائی میں پکڑے گئے اسلحہ سمگلر عارف اللہ ولد غلام علی کا تعلق بنوں سے ہے

پکڑا جانیوالا اسلحہ فلائنگ کوچ کے ذریعے بنوں سمگل کیا جارہا تھا

زیر حراست ملزم نے ابتدائی پوچھ گچھ میں اسلحہ سمگل کرنے کا اعتراف جرم کرلیاہے

اسلحہ سمگل کرتے ہوئے پکڑے گئے ملزم کے خلاف تھانہ بلی ٹنگ میں مقدمہ درج کر لیا گیا

عوامی ایجنڈا پہ عملدرآمد جاری،___ صوبائی حکومت و ضلعی انتظامیہ کے احکامات کی روشنی میں و ریجنل میونسپل۔آفیسر عتیق بلوچ و...
29/08/2024

عوامی ایجنڈا پہ عملدرآمد جاری،___ صوبائی حکومت و ضلعی انتظامیہ کے احکامات کی روشنی میں و ریجنل میونسپل۔آفیسر عتیق بلوچ و ٹی ایم او محمد شعیب کی ہدایات پہ TMA کوہاٹ نے متعدد غیر قانونی ہاوسنگ سوسائیٹز کو کوائف پورے نہ کرنے و NOC نہ لینے پہ سیل کردیا۔۔اس موقع پہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نثار خان کی سربراہی میں ہونے والے آپریشن میں ڈسٹرکٹ آرکیٹیکٹ شاکر زمان، تحصیل آفیسر انفراسٹیکچر عامر خان بھی ھمراہ رہے، مقامی پولیس معاون و مددگار رہی

کوہاٹ کی تحصیل لاچی میں رائل کرکٹ ٹورنامنٹ فائنل میچ میں تقسیم انعامات کی تصاویری جھلکیاں ۔
29/08/2024

کوہاٹ کی تحصیل لاچی میں رائل کرکٹ ٹورنامنٹ فائنل میچ میں
تقسیم انعامات کی تصاویری جھلکیاں ۔

ضلع ہنگو ۔علاقہ بنگش ابراہیم زئی کے ملنگ فقیر بابا خالق حقیقی سے جا ملے مرحوم نے ساری زندگی فقیرانہ طرز کے ساتھ گزاری مر...
29/08/2024

ضلع ہنگو ۔
علاقہ بنگش ابراہیم زئی کے ملنگ فقیر بابا خالق حقیقی سے جا ملے مرحوم نے ساری زندگی فقیرانہ طرز کے ساتھ گزاری مرحوم روح ایصال ثواب کے لیے خصوصی دعا کی اپیل ۔

Address

Press Club
Kohat
26000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Fakhre Kohat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Fakhre Kohat:

Videos

Share