Searching for knowledge

Searching for knowledge قرآن پاک کی ایک خوبصورت تسلی بتاٶں۔

"وَلَا یَحزُنکَ قَولُھُم"
لوگوں کی باتوں سے غمزدہ مت ہو۔ ✨

اسلام وعلیکم ورحمتہ اللّٰہ وبرکاتہ بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم نماز پڑھا کریں قرآن مجید کی تلاوت کریں اپنے اخلاق اچھے کریں...
07/01/2025

اسلام وعلیکم ورحمتہ اللّٰہ وبرکاتہ
بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم
نماز پڑھا کریں قرآن مجید کی تلاوت کریں
اپنے اخلاق اچھے کریں مساکین کو کھانا کھلائیں یتیموں کی کفالت کریں زکوٰۃ دیا کریں روزے رکھا کریں بھلائی کے کام کریں

مَا سَلَكَكُمْ فِی سَقَرَتم جہنم میں کیوں گرے،؟قَالُوا لَمْ نَكُ مِنَ ٱلْمُصَلِّينَوہ کہیں گے ہم نماز نہیں پڑھتے تھے(الم...
07/01/2025

مَا سَلَكَكُمْ فِی سَقَرَ
تم جہنم میں کیوں گرے،؟
قَالُوا لَمْ نَكُ مِنَ ٱلْمُصَلِّينَ
وہ کہیں گے ہم نماز نہیں پڑھتے تھے
(المدثر آیت ۴۲۔۴۳)

اللہ پاک سے اچھا گمان رکھیں
07/01/2025

اللہ پاک سے اچھا گمان رکھیں

"سیاست واحد شعبہ ہے جہاں آپ جھوٹ بول سکتے ہیں, دھوکہ دے سکتے اور چوری کر سکتے ہیں , مگر پھر بھی آپ قابل احترام ہیں." ✍️(...
07/01/2025

"سیاست واحد شعبہ ہے جہاں آپ جھوٹ بول سکتے ہیں, دھوکہ دے سکتے اور چوری کر سکتے ہیں , مگر پھر بھی آپ قابل احترام ہیں." ✍️(مارک ٹوین)

عراق کے سابقہ صدر صدام حسین شہید کے تاریخی الفاظ.!"جب تک میں زندہ ہوں عربی سوتے رہیں۔ میرے جانے کے بعد یہ کبھی سکون کی ن...
07/01/2025

عراق کے سابقہ صدر صدام حسین شہید کے تاریخی الفاظ.!
"جب تک میں زندہ ہوں عربی سوتے رہیں۔ میرے جانے کے بعد یہ کبھی سکون کی نیند نہیں سؤ سکیں گے۔ اور ویسا ہی ہوا۔"😏

۔"اللَّهُمَّ اشْفِنِي مِنَ النَّوْمِ بِيَسِيرٍ، وارْزُقْنِي سَهَرًا فِي طاعَتِكَ"   *اے اللہ، تھوڑی سی نیند سے میری ضرور...
07/01/2025

۔"اللَّهُمَّ اشْفِنِي مِنَ النَّوْمِ بِيَسِيرٍ، وارْزُقْنِي سَهَرًا فِي طاعَتِكَ"

*اے اللہ، تھوڑی سی نیند سے میری ضرورت پوری کر دے، اور مجھے اپنی عبادت میں جاگنا نصیب فرما ۔♥️*
- موسم سرما عبادت کے لحاظ سے مومن کے لیے موسم بہار ہے ♥️
- تہجد ریمائنڈر🎈

یہ ہے ہماری اسلام بارے سوجھ بوجھــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــعمرے کے ٹکٹ کے بدلے قتل کروا...
07/01/2025

یہ ہے ہماری اسلام بارے سوجھ بوجھ
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

عمرے کے ٹکٹ کے بدلے قتل کروا لو.
عمرے پر جا کر گناہ بخشوا لئے جانے کی سہولت سے فائدہ اٹھائیں.
تفصیلات کے مطابق لاہور میں ٹارگٹ کلر نے 2 عمرے کے ٹکٹ کے عوض شہری کو قتل کردیا۔
لاہور کے علاقے سبزہ زار میں یکم جنوری کو ہونے والے قتل کا معمہ پولیس نے حل کرلیا، پولیس نے ٹارگٹ کلر عثمان کو شہری ریاض کے قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ریاض کو اہلیہ کے بہنوئی امتیاز نے ٹارگٹ کلر کے ذریعے قتل کروایا، امتیاز نے ٹارگٹ کلر سے قتل کا معاوضہ 2 عمرے کے ٹکٹ ایک موٹر سائیکل اور 30 ہزار روپے دینے کا بھی وعدہ کیا تھا، ریاض کے قتل کی واردات مکان کے تنازع کے باعث ہوئی۔
تفتیشی حکام کے مطابق قاتل کو ریاض کے موبائل فون پر آنے والی کال کے ذریعے ٹریس کیا، ریاض اہلیہ کے ساتھ بدھ بازار میں خریداری کے لیے آیا تھا، ٹارگٹ کلر مقتول ریاض کے ہم زلف امتیاز کے ساتھ جائے وقوع تک پہنچا اور واردات کے بعد مقتول کے جنازے میں بھی شریک رہا۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
بشکریہ میر احمد کامران مگسی

🌺🌺﷽*لَآاِلٰهَ اِلَّااللّٰهُ مُحَمَّدٌرَّسُوْلُ اللّٰهِ* "لاَّ إِلَـهَ إِلاَّ أَنتَ سُبْحَـنَكَ إِنِّى كُنتُ مِنَ الظَّـل...
06/01/2025

🌺🌺﷽

*لَآاِلٰهَ اِلَّااللّٰهُ مُحَمَّدٌرَّسُوْلُ اللّٰهِ*

"لاَّ إِلَـهَ إِلاَّ أَنتَ سُبْحَـنَكَ إِنِّى كُنتُ مِنَ الظَّـلِمِين○َ
"ﷲﷻ ہم سب کى مشکلوں کو دور کرے"
آمین️❤️

The mother-in-law should also tell the daughter-in-law instead of telling the confusion and problems of the house to her...
05/01/2025

The mother-in-law should also tell the daughter-in-law instead of telling the confusion and problems of the house to her married daughters. Mother-in-law and daughter-in-law are two banks of a river that can never be found. These two Bedouins remain till the last breath. It is an undisputed fact that the sanctity and respect of relationships is the real beauty of life. Apart from parents and siblings, there are relationships in life which have to be carried along in a certain context, they are "in-law relationships". In our society, most of the women have to deal with these relationships. Most of the connection comes with "mother-in-law" i.e. husband's mother. In most of the families, after a few days of marriage, mother-in-law and daughter-in-law quarrels start. Often, the rest of the family members also start participating in these quarrels. In this tension, the husband sometimes supports the wife and sometimes the mother. In this way, the environment of the house keeps calm and peaceful. Marriage is a bond that brings immense happiness within it. To maintain this happiness, one has to work with a little patience and endurance. Therefore, the daughter-in-law should forgive the words of the mother-in-law and respect them. The mother-in-law should also tell and consult her daughter-in-law instead of telling her married daughters about the confusion and problems of the house. Instead of badmouthing the daughter-in-law about everything, if you explain her with love, then surely the situation will be different. In today's era, girls try to maintain every relationship whether it is wife, daughter-in-law, sister-in-law, Deorani or Jethani. She creates a name and place in the in-laws with her good behavior and care, but there is a Chinese saying that "When I was a daughter-in-law, I found a bad mother-in-law." When the mother-in-law became the mother-in-law, I got a bad story about the relationship between the mother-in-law and the daughter-in-law. This is the only human relationship whose complexity is mysteriously strange because this relationship only demands the sacrifice of blood. It seems that if the mother-in-law and daughter-in-law eat, they eat poison and if they drink, they drink blood. Every conscious person knows that this is not only the subject but the problem of every mother-in-law and daughter-in-law. Every stove is riot. It is an endless terrible fight. This is domestic terrorism which has no better end than its beginning. Interestingly, in this war, when a niece or niece comes to the tribe disguised as a daughter-in-law, tomorrow's aunt or paternal grandmother suddenly becomes a mother-in-law and turns into a warrior commander. There is a change in vision and attitudes. New restrictions are imposed. In such an environment, the daughter-in-law would also take her back to fight for survival
ساس کو بھی چاہئے کہ گھر کی الجھنیں اور پریشانیاں اپنی شادی شدہ بیٹیوں کو بتانے کی بجائے بہو کو بتائیں

آج کے دور میں ساس اور بہو کے رشتے میں بھی مادیت کا عنصر غالب نظر آتا ہے ۔ ساس اور بہو کسی ندی کے دو کنارے ہوتے ہیں جو کبھی مل نہیں سکتے۔ یہ آخری سانس تک دو بدو رہتے ہیں۔یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ رشتو ں کا تقدس اور احترام ہی زندگی کا اصل حسن ہے ۔ والدین اور بہن بھائیوں کے علاوہ بھی زندگی میں ایسے رشتے ہوتے ہیں جن کو ایک خاص تناظر میں ساتھ لے کر چلنا ہوتا ہے ،وہ ہیں ’’سسرالی رشتے‘‘۔ ہمارے معاشرے میں زیادہ تر عورت کو ہی ان رشتوں سے نباہ کرنا پڑتا ہے۔

سب سے زیادہ واسطہ ’’ساس‘‘ یعنی شوہر کی ماں سے ہی پڑتا ہے۔ اکثر گھرانوں میں شادی کے کچھ ہی دنوں کے بعد ساس، بہوکے جھگڑے شروع ہو جاتے ہیں ۔اکثر ان جھگڑوں میں گھر کے باقی افراد بھی حصہ لینے لگتے ہیں۔ اس کھینچا تانی میں شوہر ،کبھی بیوی کی حمایت کرتا ہے تو کبھی ماں کی ۔ اس طرح گھر کا ماحول سکون و چین جاتا رہتا ہے۔
شادی ایسا بندھن ہے جو اپنے اندر بے پناہ خوشیاں سمیٹ کر لاتا ہے۔ اس خوشی کو برقرار رکھنے کے لئے تھوڑے صبر اور برداشت سے کام لینا پڑتا ہے۔ اس لئے بہو کو چاہئے کہ ساس کی باتوں کو درگزر کرے اور ان کو عزت دے۔
ساس کو بھی چاہئے کہ گھر کی الجھنیں اور پریشانیاں اپنی شادی شدہ بیٹیوں کو بتانے کی بجائے بہو کو بتائیں اور اس سے مشورہ کریں ۔
بہو کو ہر بات پر برا بھلا کہنے کی بجائے اسے پیار محبت سے سمجھائیں تو یقینا حالات مختلف ہونگے۔
آج کے دور میں لڑکیاں ہر رشتے کو نبھانے کی کوشش کرتی ہیں خواہ وہ بیوی کا ہو ، بہو کا ہو، بھابھی کا ہو، دیورانی کا ہو یا پھر جیٹھانی کا۔ وہ اپنے اچھے رویے اور رکھ رکھاؤ سے سسرال میں نام اور جگہ پیدا کرلیتی ہیں

پر ایک چینی کہاوت ہے کہ ’’جب میں بہو تھی تو مجھے ساس بُری ملی ۔ جب ساس بنی تو بہو بُر ی ملی‘‘
ساس اور بہو کے رشتے پر اس سے خوبصورت حقیقت بیانی پر مبنی اور کوئی بات میری نظر سے نہیں گزری۔
یہ واحد انسانی رشتہ ہے جس کی پیچیدگی پرسرار حد تک عجیب وغریب ہے کیونکہ یہ رشتہ صرف خون کی قربانی مانگتا ہے ۔ارمانوں کا خون ، خواہشات کا خون، محبتوں کا خون، ماضی اور مستقبل کا خون بلکہ ہر اس بات اور منصوبے کا خون جو اس رشتے سے کسی نا کسی طرح منسلک ہوتی ہے ۔
لگتا یو ہے کہ ساس اور بہو اگر کھاتی ہیں تو زہر کھاتی ہیں اور پیتی ہیں تو خون پیتی ہیں۔ ہر صاحب شعور جانتا ہے کہ یہ صرف موضوع ہی نہیں بلکہ ہر ساس اور بہو کا مسئلہ ہے ۔
ہر چولہے کا فساد ہے ۔ ایک ناختم ہونے والی بھیانک لڑائی ہے ۔ یہ گھریلو دہشت گردی ہے جس کا انجام اُس کے آغاز سے بہتر نہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس جنگ میں سگی بھتیجی یا بھانجی جب بہو کا روپ دھار کر قبیلے میں آتی ہے تو کل کی خالہ یا پھوپھی اچانک ساس بن کر جنگجو سپہ سالار میں تبدیل ہو جاتی ہے۔ نگاہوں اور رویوں میں تبدیلی آتی ہے۔ پابندیوں کے نت نئے پہرے لگا دیے جاتے ہیں۔ ایسے ماحول میں بہو بھی بقا کی جنگ لڑنے کے لیے کمر کس لیتی

Moments of sadness are so strong and deep that nothing else affects them. No colors of happiness, no words of sympathy, ...
05/01/2025

Moments of sadness are so strong and deep that nothing else affects them. No colors of happiness, no words of sympathy, no words of love, if you are sad, then you are just sad. The splendor of all the rest of the place has faded then because your self is suffering from plight, that is, the whole universe is sad.
اُداسی کے لمحات اِتنے مضبوط اور گہرے ہوتے ہیں کہ اُن پر اور کوئی بھی چیز اثر انداز نہیں ہوتی.
نہ خوشی کے رنگ، نہ ہمدردی کے جملے، نہ محبت کے بول
آپ اُداس ہیں تو بس اُداس ہیں.
باقی سارے جہاں کی رونقیں تب ماند پڑ چکی ہوتی ہیں
کیونکہ آپ کی ذات حالتِ زار میں مبتلا ہے تو
یعنی کہ پوری کائنات اُداس ہے.

I was asked how you became so conscious. What books have you read? So I replied: "I faced many wounds and many quarrels ...
05/01/2025

I was asked how you became so conscious. What books have you read? So I replied: "I faced many wounds and many quarrels and went through numerous crises. When I saw the deception in the eyes of my relatives, I learned to be careful. When I saw the hardness in the eyes of the beloved, I learned to remain silent. When I saw the infidelity of close friends, I learned to walk. Many of them. When the loved ones were buried, they learned that love should live. If you want to learn something, read the world. Because it is the only book, which has no end. And remember that nothing is free in the lessons of life.
مجھ سے پوچھا گیا کہ تم اتنی باشعور کیسے بنی؟
کون سی کتابیں پڑھی ہیں؟
تو میں نے جواب دیا: "میں نے کئی زخموں اور بہت سے جھگڑوں کا سامنا کِیا اور بے شمار بحرانوں سے گُزری ہوں۔
میں نے رشتہ داروں کی آنکھوں میں دھوکہ دیکھا تو احتیاط سیکھ لی۔
محبوب کی آنکھوں میں سختی دیکھی تو خاموشی اختیار کرنا سیکھی۔
قریبی دوستوں کی بے وفائی دیکھی تو چل دینا سیکھا۔
بہت سے پیاروں کو دفن کِیا تو یہ سیکھا کہ محبت کو جینا چاہیئے۔
اگر تم کچھ سیکھنا چاہتے ہو تو دنیا کو پڑھو۔ کیونکہ یہ واحد کتاب ہے، جس کا کوئی انت نہیں ہے۔
اور یہ یاد رکھو کہ زندگی کے اسباق میں کچھ بھی مفت نہیں ہوتا۔

ہم عام  انسان ہی ہوتے ہیں ہمیں خاص صرف اور صرف دوسروں کی نظر ، دوسروں کی محبت ، دوسروں کی دی ہوئی عزت ، دوسروں کا دیا ہو...
05/01/2025

ہم عام انسان ہی ہوتے ہیں
ہمیں خاص صرف اور صرف دوسروں کی نظر ، دوسروں کی محبت ، دوسروں کی دی ہوئی عزت ، دوسروں کا دیا ہوا احترام بناتا ہے
ورنہ ہم تو فقط خاک کے پتلے ہوتے
We are ordinary human beings, we make us special only and only the eyes of others, the love of others, the respect given by others, the respect given to others, otherwise we would be just thin of dust.

اے غمگین روح جڑ جا ان لوگوں سے جو تجھے رب کی باتیں سناتے ہیں .❤️
05/01/2025

اے غمگین روح جڑ جا ان لوگوں سے جو تجھے رب کی باتیں سناتے ہیں .❤️

ہر انسان کے ساتھ محبت الگ تاثیر رکھتی ہے ۔ محبت ہی وہ آئینہ ہے جس میں انسان اپنی اصلی شکل ، حقیقی شکل دیکھتا ہے ۔ محبت ق...
05/01/2025

ہر انسان
کے ساتھ محبت الگ تاثیر رکھتی ہے ۔ محبت ہی وہ آئینہ ہے جس میں انسان اپنی اصلی شکل ، حقیقی شکل دیکھتا ہے ۔ محبت قدرت کا سب سے بڑا کرشمہ ہے ۔ محبت کے ذریعے انسان پر زندگی کے معنی منکشف ہوتے ہیں ۔"

۔۔۔۔۔۔۔۔۔ حضرت واصف علی واصف

میں نے ایک بہت خوبصورت قول پڑھا تھا: "آپ لوگوں کو دنیا میں سب کچھ سکھا سکتے ہیں، سوائے وفاداری، احساس، اصول اور اخلاق کے...
05/01/2025

میں نے ایک بہت خوبصورت قول پڑھا تھا: "آپ لوگوں کو دنیا میں سب کچھ سکھا سکتے ہیں، سوائے وفاداری، احساس، اصول اور اخلاق کے۔"
پہلے اس قول کا مطلب اور اس کی گہرائی مجھے سمجھ میں نہیں آتی تھی، لیکن جب میں نے اپنی زندگی میں ایسے لوگوں کا سامنا کیا، تو تب جا کر اس کا مطلب پوری طرح سمجھ آیا۔
یہ صحیح ہے کہ یہ چیزیں انسان کے خون میں ہوتی ہیں، انہیں سکھایا نہیں جا سکتا۔
آپ کسی کو یہ نہیں سکھا سکتے کہ وہ وفادار ہو یا احساس کرے۔
ہماری زندگی میں کچھ چیزیں ایسی ہوتی ہیں جن پر کوئی شکایت جائز نہیں ہوتی۔
اور ہمیں یہ احساس ہوتا ہے کہ اب کچھ کہنے کی ضرورت ہی باقی نہیں رہی۔
ہم چپ چاپ چلے جاتے ہیں، نہ کوئی شکایت کرتے ہیں، نہ کسی کو الزام دیتے ہیں، اور نہ ہی الوداع کہتے ہیں۔💔
🥀

اللّٰہ عزوجل ہے نہ ✨وہ راستے بھی دکھاتا ہے اور اسباب بھی بناتا ہے ,وہ مان بھی جاتا یے اور معجزے بھی دکھاتا یے , بس ناممک...
05/01/2025

اللّٰہ عزوجل ہے نہ ✨
وہ راستے بھی دکھاتا ہے اور اسباب بھی بناتا ہے ,وہ مان بھی جاتا یے اور معجزے بھی دکھاتا یے , بس ناممکنات لمحوں میں بھی دعا مانگتے رہیں , کیونکہ وہ یقین رکھنے والوں کو کبھی خالی واپس نہیں موڑتا !💯❤

یک طرفہ چیزیں تکلیف دہ ہوتی ہیں۔ جیسے کہ : آپ انتظار کریں جبکہ دوسرا اچھا وقت گزار رہا ہے۔ آپ فکر کریں اور دوسرا ہنسے ۔آ...
05/01/2025

یک طرفہ چیزیں تکلیف دہ ہوتی ہیں۔ جیسے کہ :
آپ انتظار کریں جبکہ دوسرا اچھا وقت گزار رہا ہے۔ آپ فکر کریں اور دوسرا ہنسے ۔
آپ لکھتے ہیں اور دوسرا نہیں پڑھتا، دھیان سے پڑھنا تو دور کی بات۔ آپ محبت کرتے ہیں اور دوسرے کو پرواہ تک نہیں ہوتی۔🙂🥀

تم زندگی کی روٹی کا ذائقہ کبھی نہیں چکھ سکتے جب تک تمہارے دل کا گندم نہ پیسا جائے۔زندگی کے سفر میں تم بہت سے لوگوں کو کھ...
05/01/2025

تم زندگی کی روٹی کا ذائقہ کبھی نہیں چکھ سکتے جب تک تمہارے دل کا گندم نہ پیسا جائے۔

زندگی کے سفر میں تم بہت سے لوگوں کو کھو دو گے، اور بہت سے لوگ تمہیں کھو دیں گے۔
تم ان لوگوں سے صدمہ اٹھاؤ گے جن پر تم نے سب سے زیادہ بھروسہ کیا ہوگا۔
تمہیں سب سے زیادہ درد ان لوگوں سے پہنچے گا جن کی تم نے سب سے زیادہ راحت کی فکر کی اور جن کے لیے تم سہارا بنے۔
تم ان لوگوں سے خوف کھاؤ گے جنہیں تم نے سب سے زیادہ سکون دیا ہوگا۔
تم ان لوگوں سے نفرت کرنے لگو گے جن سے تم نے بے پناہ محبت کی ہوگی اور جن کے لیے تم نے اپنی زندگی قربان کر دی ہوگی۔
تم روؤ گے، گر جاؤ گے، چھوڑ دیے جاؤ گے، بھلا دیے جاؤ گے۔
تمہاری وہ تمام خوبصورت باتیں جو تم نے دوسروں کے لیے کیں، بیکار جائیں گی۔

اس کے بعد تم بدل جاؤ گے، تم اپنی سوچوں کا حساب لگاؤ گے، اپنی ترجیحات کو ترتیب دو گے۔
تم یہ سیکھو گے کہ اپنے دل میں صرف وہی چیزیں بساو جو لوگ اس کے لائق ہوں۔
تم ان لوگوں کے درمیان ہزار دروازے اور فاصلے پیدا کرو گے جنہوں نے تمہیں دھوکہ دیا اور تمہیں تکلیف پہنچائی۔
تمہیں تکلیف پہنچے گی، لیکن اس تکلیف سے تم بدل جاؤ گے اور سبق حاصل کرو گے۔
یہاں تک کہ تم صحیح جگہ پہنچو گے، وہاں جہاں تمہارے اردگرد ایسے لوگ ہوں گے جو تمہیں محبت دیں، تمہاری قدر کریں، اور تمہاری اہمیت کو بڑھائیں۔

لہٰذا، بعض تعلقات کا علاج ان کا ختم کر دینا ہی ہے۔
یہ خاتمہ تمہیں تکلیف دے سکتا ہے۔
یہ تمہیں پچھتاوے اور درد میں مبتلا کر سکتا ہے۔
یہ تمہارے صبر اور زندگی کے قیمتی دن جلا سکتا ہے۔
لیکن تمہاری نجات یہیں سے شروع ہوتی ہے۔

Address

Kohat
26000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Searching for knowledge posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share