01/12/2024
الوداعی تقریب بحق ریاض الدین، SDM، گورنمنٹ ھائی سکول ( خرماتو) کوھاٹ
سٹیج سیکرٹری جاوید ـ SPET, ھائی سکول ( خرماتو) نے سرانجام دٸیے
#الوداع ـ #الوداع
اجالے اپنی یادوں کے ہمارے ساتھ رہنے دو
کس گلی میں زندگی کی شام ہو جائے ـ
ایک عہد تھا جو تمــــــــــام ہوا ـ
کل مورخہ30 نومبر 2024 کو ھائی سکول ـ خرمـــاتو_ کوھـــــــــاٹ ـ میں انتہائی نرم مزاج اور خوش طبیعت استاد محترم ریاض الدین ، SDM کے اعزاز میں سربراہ ادارہ #امیراسلم کے زیر صدارت ان کی 60 سالہ ریٹائرمنٹ پر الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔
جس میں سکول ھذا کے ھیڈ ماسٹر
#امیراسلم اور دیگر آئے ہوئے مہمانان گرامی نے اپنے اپنے خطابات میں کہا کہ یقیناً اج ریاض الدین کی جدائی کی گھڑی ہمارے لئے بہت درد ناک ہے۔ کیونکہ موصوف انتہائی خوش اخلاق اور باکردار تھے۔ جنہوں نے ایک طویل عرصہ ( 40سال 7 ماہ 1 دن) محکمہ تعلیم میں گزارا اور ناقابل فراموش یادیں محکمہ تعلیم کیساتھ وابستہ رہیں۔ جنہیں ہم کبھی نہیں بھول سکتے۔
اپ یکم دسمبر1964 کو شکردرہ میں پیدا ہوئے ـ میٹرک تک تعلیم وہاں حاصل کی ـ
آپ 30 اپریل 1984 کو محکمہ تعلیم میں بطور PST ( پرائمری سکول ٹیچر) GPS ( توغ سرائے) ہنگو میں بھرتی ہوئے ـ
دو سال کے بعد Study Leave لے کر اعلی ٹریننگ یعنی ڈرائنگ ماسٹر کورس کے لئے پشاور چلے گئے ـ اور وہاں D.M کا امتحان امتیازی نمبرات کے ساتھ پاس کیا ـ
بعد ازاں آپ کی تعینـــــــاتی بطور ڈرائنگ ماسٹر 13 ستمبر1987 کو گورنمنٹ ھــــــائی سکول ( درسمند) ضلع ہنگو میں ہوئی ـ
دسمبر1989 میں گورنمنٹ ھـــــــائی سکول ( کیرڑوسم) تبادلہ ہوا ـ
اپریل 2001 میں آپ کا تبادلہ گورنمنٹ ھــــــــائیر سیکنڈری سکول ( شکردرہ) ہوا ـ
13 اگست2003 کو آپ کا تبادلہ گورنمنٹ مڈل و ھـــــــــائی سکول ( جرما) کوھاٹ ہوا ـ اور یوں اپنی ملازمت کا طویل عرصہ گویا21 سال اسی سکول میں گزارا ـ اور اپنی خوبصورت یادوں کی ایک یاد گار تاریخ رقم کی ـ بالاخر آپ کا تبادلہ13 جون 2024 کو گورنمنٹ ھــــــائی سکول ( خرماتو) کوھاٹ ہوا ـ
آپ نے اپنی سروس کا مختصر ترین عرصہ یعنی 3 ماہ گورنمنٹ ھائی سکول ( خرماتو) میں گزارا ـ لیکن اس مختصر عرصہ میں اعلی کردار کے بدولت آپ نے وہ مقام پیدا کیا ـ جس کا سوچا بھی نہیں جا سکتا ہے ـ جس کی زندہ مثال آج وہاں کے ٹیچنگ سٹاف کے رقت آمیز مناظر کے طور پر دیکھی گئی ـ
یہاں کے طلباء اور اساتذہ نے آپ کو بہت زیادہ پیار دیا ـ آپ کو بڑے اعزاز کے ساتھ تحائف دے کر رخصت کیا ـ
سینئیر ڈرائنگ ماسٹر پوسٹ پر تقریباً 37 سال ضلع کوھـــــــاٹ کے مختلف سکولز میں کام کیا -
ذیل میں دئے گئے احباب نے ان کی شخصیت کا ہمہ گیر اور اجمــــــــــــالی خاکہ پیش کیا ـ
1- #خورشید، سابقہ پرنسپل ـ گورنمنٹ کمپری ہینسیو ھائیر سیکنڈری سکول، کوھــــــــاٹ
2- ، SST، گورنمنٹ ھائی سکول ( جرمـــــــا) کوھاٹ
3- ، SST، گورنمنٹ کمپری ہینسیو ھائیر سیکنڈری سکول، کوھــــــــاٹ ـ
4- #محمدطیب ، سابقہ جونئیر کلرک GHS ( جرمـــــا) کوھاٹ ـ
بندہ ناچیز ـ
، ھیڈ ماسٹر، GHS ( خرماتو) کوھـــــــــــاٹ ـ
آخر میں موصوف نے سٹیج پر تمام ٹیچنگ سٹاف، طلباء اور مہمانان گرامی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ـ جنہوں نے الوداعی تقریب کو مزین کیا ـ
ایک فرض شناس ،بااخلاق اور خوش مزاج شخصیت کے مالک ہیں ـ
کوئی شخص اس سے سلام کرنے میں پہل نہیں کرسکتا تھا جب بھی ملتے خوش اسلوبی اور خندہ پیشانی سے ملتے تھے چہرے پر ہمیشہ مسکراہٹ سجی رہتی تھی ـ
موصوف لوگوں کے خیرخواہ تھے ـ ہر کسی کو تعلیمی کاغذات تصدیق کرنے میں اپنی مثال آپ تھے ـ
تقریب کا اختتام مولوی #محمداسحـــــاق نے دعائیہ کلمات کے ساتھ کیا ـ
آخر میں سکول سٹاف نے ریلی کی صورت میں موصوف کو گھر تک پہنچا کر شایان شان طریقے اور اشکبار آنکھوں کے ساتھ الوداع کہا ـ
بعد ازاِں ان کو اعزاز و اکرام سے الوداع کہنے کے لئے ان کے بھائی #میجراعجازالدین، چچا زاد بھائی ، ان کے بھائی #محمدزرین SCT گورنمنٹ ھائیر سیکنڈری سکول ( شکردرہ) کوھـــــاٹ اور فرزند ارجمند محمد حمزہ بھی سکول تشریف لائے ـ موصوف کو تحائف پیش کئے ـ اور ہار پہنائے ـ
ریلی پر آئے ہوئے تمام احباب کو موصوف نے اپنے قیام گاہ پر عزت بخشی ـ
ہم اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کو دین و دنیا میں ترقی دیکر ہمیشہ کے لئے خوش رکھے۔۔۔
آمین ـ ثم آمین ـ
بشکریہ
ـ
#ایڈیٹنگ پیج #ایڈمن