11/12/2024
ریڈر کی پوسٹ
محترم متعلقہ حکام
میں یہ گزارش پیش کرنا چاہتا ہوں کہ کالج ٹاؤن کے علاقے میں گندے نالے کی بہت خراب حالت ہے۔ نالہ گندگی سے بھرا ہوا ہے اور لوگ بھی اس میں گندگی ڈالتے ہیں، جس کی وجہ سے انتہائی غیر صحت بخش اور ناقابل برداشت حالات پیدا ہوگئے ہیں۔ اس مسئلے کی بار بار شکایات کے باوجود ابھی تک کوئی خاطر خواہ اقدام نہیں اٹھایا گیا ہے۔
میں آپ سے گزارش کرتا ہوں کہ اس مسئلے کی فوری طور پر تحقیقات کر کے نالے کی صفائی کا کام شروع کرایا جائے۔ ساتھ ہی مستقبل میں ایسے حالات پیدا نہ ہونے کے لیے بھی مناسب انتظامات کیے جائیں۔
شکریہ
وقاص آفریدی
کالج ٹاؤن پنڈی روڈ کوہاٹ