Kohat City

Kohat City کوہاٹ اور جنوبی اضلاع کے ہر خبر سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے پیج کو فالو کریں

20/12/2024

انسانیت کی خاطر
اس سخت سردی میں اپنے آس پاس کے غریبوں کو گرم کپڑے اور جوتے دے کر دعا لی جائے۔ ایک طرف غربت، دوسری طرف مہنگائی۔

19/12/2024

افغانستان،چین کی مدد سے خام تیل نکال رہا ہے،
جبکہ پاکستان کے سیاست دان،IMF کے نام سے عوام کا تیل نکال رھے ھیں، انور مقصود

کب تک ہمیں نظرانداز کیا جائے گا؟یہ صرف سڑک نہیں، کوہاٹ کے عوام کا حق ہے!ہمارے ہسپتال، ہماری زندگیاں، سب اس روڈ پر منحصر ...
19/12/2024

کب تک ہمیں نظرانداز کیا جائے گا؟

یہ صرف سڑک نہیں، کوہاٹ کے عوام کا حق ہے!
ہمارے ہسپتال، ہماری زندگیاں، سب اس روڈ پر منحصر ہیں۔ ایمبولینسیں ٹریفک میں پھنس کر مریضوں کو موت کے منہ میں چھوڑ جاتی ہیں۔
ہم سوال نہیں کر رہے، ہم حق مانگ رہے ہیں!

پچھلے 15 سال سے صرف وعدے سنتے آ رہے ہیں—اب عمل کا وقت ہے!
کوہاٹ کے عوام مزید ٹھکرائے نہیں جائیں گے۔
انشاءاللہ

19/12/2024
اخر کار یہ مسئلہ کب حل ہوگا جناب شریار افریدی صاحب اس کی دو بار منظوری دے چکے ہیں فنڈ بھی ا چکا تھا لیکن عملی کام ابھی ت...
19/12/2024

اخر کار یہ مسئلہ کب حل ہوگا جناب شریار افریدی صاحب اس کی دو بار منظوری دے چکے ہیں فنڈ بھی ا چکا تھا لیکن عملی کام ابھی تک نہیں ہوا

*نوجوانانِ کوہاٹ کی دینی تربیت: ایک بہترین موقع* آج شب جمعہ کے موقع پر کوہاٹ تبلیغی مرکز میں طلبہ اور نوجوانوں کے لیے دی...
19/12/2024

*نوجوانانِ کوہاٹ کی دینی تربیت: ایک بہترین موقع*
آج شب جمعہ کے موقع پر کوہاٹ تبلیغی مرکز میں طلبہ اور نوجوانوں کے لیے دین کے بارے میں بات کرنے کی دعوت دی گئی ہے، جو ایک بہترین قدم ہے۔ اگر اس موقع پر قرآن و حدیث کی تعلیمات اور نبی اکرم ﷺ کی سیرت کے بارے میں درست رہنمائی فراہم کی جائے تو یہ نوجوانوں کی زندگیوں میں انقلابی تبدیلیاں لا سکتا ہے۔
یہ نہ صرف انہیں دین کی گہری سمجھ دے گا بلکہ ان کی شخصیت اور کردار پر مثبت اثر ڈالے گا، جس سے وہ دوسروں کی زندگیوں پر بھی اچھا اثر ڈال سکیں گے۔
ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ نوجوانوں کو قرآن و حدیث کو سمجھنے، سیکھنے، اور عمل کرنے کی ترغیب دیں تاکہ وہ ایک کامیاب زندگی گزار سکیں اور دین کی روشنی دوسروں تک بھی پہنچائیں۔
"آئیے، دین کی تعلیمات کو اپنی زندگیوں کا حصہ بنائیں اور دوسروں کے لیے بھی مشعلِ راہ بنیں۔"

تانگہ ریلی کا انعقاد بھی کوہاٹ کے لوگوں کے لئے اچھا اقدام ہے لیکن میری کوہاٹ کے معزز ایم این اے اور ایم پی ایز کے ساتھ س...
19/12/2024

تانگہ ریلی کا انعقاد بھی کوہاٹ کے لوگوں کے لئے اچھا اقدام ہے لیکن میری کوہاٹ کے معزز ایم این اے اور ایم پی ایز کے ساتھ ساتھ ڈی سی کوہاٹ سے بھی گزارش ہے کہ کنگ گیٹ روڈ کشادگی کا منصوبہ جو پچھلے دور میں منظور ہوا تھا اور اس کے لئے فنڈز بھی جاری ہو چکے تھے پر کام شروع ہونے کے لئے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو پر زور ڈالیں تاکہ اس منصوبہ پر کام جلد از جلد شروع ہو اور کوہاٹ عوام کو کنگ گیٹ کے ساتھ روڈ بندش کا مسلہ ختم ہو۔ اس منصوبے کی تکمیل پر مجھے امید ہے کہ آئندہ سال بھی انشاءاللہ 24 دسمبر کو اسی طرح کوہاٹ کے لوگوں کے لئے تانگہ ریلی کا انعقاد کیا جائے گا۔

ضیاءاللہ خان بنگش
سابق ایم پی اے
کوہاٹ

*پاکستان ریلوے میں کانسٹیبل اور لیڈی کانسٹیبل کی آسامیوں کا اعلان* خیبر پختونخوا کے لیے کل 28 نشستیں مختص ہیں۔ درخواست ج...
19/12/2024

*پاکستان ریلوے میں کانسٹیبل اور لیڈی کانسٹیبل کی آسامیوں کا اعلان*
خیبر پختونخوا کے لیے کل 28 نشستیں مختص ہیں۔ درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2024 ہے۔
تمام امیدوار اپنی درخواستیں بذاتِ خود دفتر سپرنٹنڈنٹ ریلوے پولیس پشاور ڈویژن نزد ڈی ایس افس ریلوے اسٹیشن پشاور میں جمع کروائیں۔
*ضروری ہدایات* :
درخواست کے ساتھ 500 روپے کا پوسٹل آرڈر منسلک کریں۔
چار عدد ڈاک کے لفافے بھی درخواست کے ساتھ لگانا لازمی ہیں۔
پوسٹل آرڈرز اور ڈاک کے لفافے حاصل کرنے کے لیے کوہاٹ سٹی پوسٹ آفس یا اپنے قریبی پوسٹ آفس تشریف لائیں۔
دفتر کے اوقات: صبح 9 بجے سے شام 4:30 بجے تک۔
مزید معلومات کے لیے قریبی پوسٹ آفس سے رابطہ کریں۔

پاکستان ریلوے میں بھرتیاں جاری۔خیبر پختونخوا کی سطح پر 28 کانسٹیبل کی سٹیں  موجود ہے31۔ دسمبر 2024 آخری تاریخ ایپلیکیشن ...
19/12/2024

پاکستان ریلوے میں بھرتیاں جاری۔
خیبر پختونخوا کی سطح پر 28 کانسٹیبل کی سٹیں موجود ہے
31۔ دسمبر 2024 آخری تاریخ
ایپلیکیشن بائی ہینڈ جمع کرنا پڑے گا 500 روپے پوسٹل آرڈر ز اور 4 عدد ڈاکی لفافے کے ساتھ۔۔
حاصل کرنے کے لیے کوہاٹ سٹی پوسٹ آفس تشریف لائیں ۔

19/12/2024

جو رب پتھروں سے پانی نکال سکتا ہے وہی تمہارے لیے وسیلے بنا سکتا ہے وہی تمہاری مصیبتیں دور کر سکتا ہے کیونکہ وہ ہر شے پر قادر ہے وہی ہر چیز کا نگہبان ہے
صبح بخیر

18/12/2024

کوہاٹ بورڈ امتحان کی فیس 2300 ہے۔ زیادہ فیس لینے والے سکولوں کے خلاف کاروائی کی جائے۔

والدین کا انتظامیہ اور سیاسی نمائندگان سے مطالبہ

18/12/2024

اگر اپ سوپ کی شوقین ہیں تو ایک بار بہزادی چکر کوٹ عامر بھائی کا سوپ ٹرائی کریں لوکیشن ایچ بی ایل بینک بگن بیکری کے ساتھ
عامر بھائی بہت بہترین سوپ بناتے ہیں ہم خود دو سال سے اس سوپ سے لطف اندوز ہو رہے ہیں

18/12/2024

کوہاٹ بازار میں ناپ تول میں کمی جاری ہے ۔
یہ سنگین گناہ ہے ظلم عظیم ہے۔حضرت شعیب علیہ السلام کی قوم اس گناہ کی وجہ سے تباہ اور برباد ہوئی۔
ان ظلم لوگوں سے پوچھنے والا نہیں
صدر صاحبان خاموش ہے ۔
ان کو اختیار ہے کہ یہ ظلم رکوے۔ ورنہ
اللہ کے عذاب کا انتظار کریں اب ۔ سب اے گے اس عذاب میں۔

18/12/2024

نااہلی کا غلبہ، قابلیت کی ناقدری

ہمارے معاشرے کا المیہ یہ ہے کہ جنہیں کچھ نہیں آتا، وہ افسر بن کر فیصلے کرتے ہیں، اور جو قابل ہیں، وہ خوار ہوتے ہیں۔ نااہل افراد کی ترقی میرٹ کی دھجیاں بکھیر دیتی ہے اور نظام پر عوام کا اعتماد ختم ہو جاتا ہے۔ قابلیت کو دبانے کا یہ سلسلہ نہ صرف افراد بلکہ ملک کی ترقی کے راستے میں بھی رکاوٹ بن رہا ہے۔ اگر ہم واقعی تبدیلی چاہتے ہیں تو میرٹ، انصاف، اور شفافیت کو ترجیح دینا ہوگی۔ کیونکہ قومیں تب ہی ترقی کرتی ہیں جب اہل لوگوں کو ان کا حق دیا جائے۔

18/12/2024

کوہاٹ میں بادلوں کی آمد، اللہ تعالٰی خیر و رحمت کی بارش برسائے۔ آمین

18/12/2024

تحصیل لاچی، شکردرہ روڈ نزد حواصی بانڈہ پر پولیو ٹیم پر فائرنگ کا واقعہ۔ پولیس اور پولیو اہلکار محفوظ۔ سرچ آپریشن شروع

جو عمران خان کو رول ماڈل سمجھتے ہیں ہم ہاتھ اٹھا کر دعا کرتے ہیں ان کی اولاد عمران خان جیسی نکلے۔ خواجہ آصف
17/12/2024

جو عمران خان کو رول ماڈل سمجھتے ہیں ہم ہاتھ اٹھا کر دعا کرتے ہیں ان کی اولاد عمران خان جیسی نکلے۔ خواجہ آصف

17/12/2024

جنگل خیل میں 2 دن پہلے فائرنگ کے واقع میں نیاز گل ٹیلر کا قاتل اپنا ہی بیٹا اور رشتہ دار نکلا۔ ملزمان 2 دن کے اندر گرفتار۔ پوچھ گچھ شروع ۔
ایس ایچ او جنگل خیل عرفان آفریدی۔

Address

Kohat

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kohat City posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share