15/01/2025
دوسرا خٹک جونئیر اوپن فٹبال ٹورنامنٹ کرم تالاب گراؤنڈ گمبٹ 2024/25
دوسرا خٹک جونیر اوپن فٹبال ٹورنامنٹ کرم تالاب گمبٹ میں کا کھیلے گئے فائنل میں ینگ سٹار فٹبال کلب گمبٹ نے آفریدی فٹبال کلب بابری بانڈہ کو ایک کے مقابلے تین گول سے شکست دی۔ پہلے ہاف میں آفریدی فٹبال کلب کو ایک گول کی برتری حاصل ہوئی جو ہاف ٹائم تک برقرار رہی۔ میچ کے دوسرے ہاف میں نعمان ہارث مویسر اور فرہان کی بہترین اٹیک فٹبال کھیلتے ہوئے ینگ سٹار فٹبال کلب گمبٹ کے لئے تین گول سکور کئے اور اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کرادار ادا کیا۔
مہمان خصوصی صدر ڈسٹرک فٹبال ایسوسیایشن ضیاء آفریدی اور فرحت اللہ آفریدی نے انعامات تقسیم کئے۔
ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن کی جانب سے ونر ، رنر اور ٹورنامنٹ انتیظامیہ میں 40000/- روپے نقد انعامات دیے۔
ٹورنامنٹ کے بہترین گول سکور حارث (JR) اور آرمی کلر نعمان رہے جبکہ بہترین گول کیپر کا اعزاز عثمان اپنے نام کر نے میں کامیاب ہوئے۔ مفصر نواب بہترین میڈفیلڈر اور ینگ سٹار فٹبال کے وسیم اور آفریدی فٹبال کلب کے کپتان وقاص بہترین ڈیفینڈر کا اعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے۔
ینگ سٹار گمبٹ چمپئن 2025 🎉