Aziz News Agency Kohat

Aziz News Agency Kohat عزیز نیوز ایجنسی کوھاٹ
کوھاٹ ڈویژن کی خبروں کا سوشل میڈیا پیج

20/12/2024
20/12/2024

کوہاٹ ٹو پشاور روڈ ہر قسم ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا... زرائع

کوہاٹ ٹو پشاور روڈ درہ آدم خیل کے مقام پر ہر قسم کے ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ہے لہذا غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کریں ...
20/12/2024

کوہاٹ ٹو پشاور روڈ درہ آدم خیل کے مقام پر ہر قسم کے ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ہے لہذا غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کریں ذرائع۔

18/12/2024

وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت لینڈ ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن سے متعلق اجلاس، لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن پر اب تک کی پیشرفت کا تفصیلی جائزہ۔ صوبائی وزیر برائے ریونیو اور ایس ایم بی آر کے علاوہ دیگر متعلقہ حکام کی شرکت
• وزیراعلی کی کمپیوٹرائزیش کا عمل تیز کرانے کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت۔ لینڈ ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کی تکمیل کے لیے درکار مالی وسائل ترجیحی بنیادوں پر فراہم کیے جائیں، علی امین گنڈاپور

• سروس ڈیلیوری سنٹرز کی تعمیر مکمل کرنے کے لیے بھی مطلوبہ وسائل کی فراہمی یقینی بنائی جائے، جو سروس ڈیلیوری سنٹرز مکمل ہیں انہیں عوام کی سہولت کے لیے بلاتاخیر فعال بنایا جائے، علی امین گنڈاپور

• جہاں زمین یا سرکاری عمارت دستیاب نہیں وہاں کرایے کی عمارتمیں سروس ڈیلیوری سنٹرز قائم کریں مگر تاخیر نہ کی جائے، جو پٹواری اپنے حلقوں/ موضع جات سے باہر بیٹھیں ہیں ان کی متعلقہ حلقوں میں شفٹنگ یقینی بنائی جائے، اس سلسلے میں 15 دن کی حتمی ڈیڈ لائن دی جائے، عمل درآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے، علی امین گنڈاپور

• وزیراعلیٰ کی موضع جات کے چار سالے جلد مکمل کرنے اور نتھیاگلی میں اراضی کے ممکنہ مسائل سے بچنے کے لیے لینڈ سیٹلمنٹ شروع کرنے کی ہدایت

• جہاں سٹاف کی ضرورت ہے وہاں فوری طور پر سٹاف کا عارضی انتظام کریں اور ساتھ ہی مستقل بھرتیوں کا عمل شروع کیا جائے۔ وزیراعلی کی ضم اضلاع میں لینڈ سیٹلمنٹ اور ڈیجیٹائزیشن کے لیے درکار گاڑیوں کا انتظام کرنے کی ہدایت

• لینڈ ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن وقت کی اشد ضرورت اور بدعنوانیوں کے تدارک کا موثر ذریعہ ہے، لینڈ ریکارڈ کی جی ایس میپنگ پر خصوصی توجہ دی جائے، ان منصوبوں میں کسی قسم کی تاخیر یا سست روی برداشت نہ کی جائے، علی امین گنڈاپور

• اجلاس کو لینڈ ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن پر اب تک کی پیش رفت بارے بریفنگ
منصوبے کے پہلے 2 مراحل میں شامل 3562 موضع جات میں سے 3296 موضع جات کی کمپیوٹرائزیش مکمل ہے۔ 2945 موضع جات کو فعال بنایا جا چکا ہے، بریفنگ

• ایبٹ آباد، مردان، بونیر، کوہاٹ، ٹانک، شانگلہ اور ہنگو 100 فیصد کمپیٹرائزیش کے ساتھ سر فہرست ہیں، پشاور میں بھی لینڈ ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیش کا عمل 98 فیصد مکمل کر لیا گیا ہے، بریفنگ

• صوبے میں لینڈ ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کی مجموعی پیش رفت 83 فیصد ہے۔ ضم اضلاع، دیر اپر اور دیر لوئر میں لینڈ سیٹلمنٹ کا کام جاری ہے، صوبے کے مختلف اضلاع میں 23 سروس ڈیلیوری سنٹرز کی تعمیر مکمل جبکہ 23 سنٹرز پر کام جاری ہے، بریفنگ

صوبائی حکومت و  ضلعی انتظامیہ کے احکامات کی روشنی  میں ٹی ایم او محمد شعیب ، تحصیل آفیسر ریگولیشن ریاض اعوان کی ہدایات پ...
18/12/2024

صوبائی حکومت و ضلعی انتظامیہ کے احکامات کی روشنی میں ٹی ایم او محمد شعیب ، تحصیل آفیسر ریگولیشن ریاض اعوان کی ہدایات پہ تجاوزات کے خلاف کارواِئیاں جاری۔۔۔۔
مرکزی بازاروں سمیت ملحقہ بازاروں سے عارضی تجاوزات تھڑا شوکیس وغیرہ کو موقع سے ہٹایا جبکہ متعدد کو جرمانہ بھی کیا گیا۔۔۔۔
چیف آفیسر محمد وقاص نے کہا بازاروں گلیوں کوچوں مین شاہراوں کو تجاوزات سے پاک کرنا ہماری اولین ترجیح ہے ، پیدل راہ گیروں کو تھڑا مافیا شوکیس مافیا سے نجات دلائیں گے،___

18/12/2024

ڈی پی او کوھاٹ ڈاکٹر زاہد اللہ کی طرف کوھاٹ عوام کیلئے خصوصی پیغام۔۔۔۔۔۔
ویڈیو دیکھیں 👇👇👇👇👇👇

کوھاٹ ۔۔۔ شکردرہ روڈ پر خواصی بانڈہ کے قریب پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ۔۔۔اللہ کے فضل سے کوئی جانی نقص...
18/12/2024

کوھاٹ ۔۔۔ شکردرہ روڈ پر خواصی بانڈہ کے قریب پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ۔۔۔
اللہ کے فضل سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔۔
پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی سرچ آپریشن جاری

محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے سکولوں میں سردی کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ میدانی علاقوں کے سکول 22 دسمبر سے 31 دسمبر ت...
17/12/2024

محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے سکولوں میں سردی کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ میدانی علاقوں کے سکول 22 دسمبر سے 31 دسمبر تک بند رہیں گے، جبکہ پہاڑی علاقوں کے سکول 22 دسمبر 2024 سے 28 فروری 2025 تک بند رہیں گے۔ یہ فیصلہ تمام سرکاری اور نجی سکولوں کے لیے ہے۔

عباس مجید مروت ریجنل پولیس آفیسر کوہاٹ تعینات....
16/12/2024

عباس مجید مروت ریجنل پولیس آفیسر کوہاٹ تعینات....

Address

Kohat

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Aziz News Agency Kohat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Aziz News Agency Kohat:

Videos

Share