Apna Kohat News

Apna Kohat News This Page Just About News Plz Like My Page And Share With Your Friends

12/01/2025
کوہاٹ پولیس کی برق رفتار کاروائی کوہاٹ، جنگل خیل پولیس نے قتل کے مقدمے میں نامزد ملزم کو 24 گھنٹوں کے اندر اندر گرفتار ک...
12/01/2025

کوہاٹ پولیس کی برق رفتار کاروائی

کوہاٹ، جنگل خیل پولیس نے قتل کے مقدمے میں نامزد ملزم کو 24 گھنٹوں کے اندر اندر گرفتار کرلیا

گرفتار ملزم کے قبضے آلہ قتل برآمد

گرفتار ملزم عبید سکنہ جنگل خیل نے نجیب سکنہ افغان مہاجر کیمپ کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا

ایس ایچ او جنگل خیل عمران الدین نے پولیس نفری ہمراہ چھاپہ مار کارروائی کے دوران ملزم کو دھر لیا

گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی کیلئے تھانہ جنگل خیل منتقل کردیا گیا ہے

پیسے بھٹورنے کی ،خاطر کسی کو بھی غیر قانونی جرگہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی ڈی پی او کوہاٹ ڈاکٹر زاہد اللہ عوامی شکایا...
12/01/2025

پیسے بھٹورنے کی ،خاطر کسی کو بھی غیر قانونی جرگہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی
ڈی پی او کوہاٹ ڈاکٹر زاہد اللہ

عوامی شکایات پر ضلعی پولیس سربراہ کا سخت نوٹس

بدنام زمانہ جرگہ مافیا نور عرف ٹاپوسی گرفتار

گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ برآمد

کارروائی ایس ایچ او میر افضل اور انکی پولیس ٹیم کی طرف سے عمل میں لائی گئی

گرفتار ملزم کے قبضے سے 2 عدد کلاشنکوف اور درجنوں کارتوس برآمد

گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ ایم ایس میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے

کوہاٹ ڈسٹرکٹ پولیس ڈاکٹر زاہد اللہ خان کی خصوصی ہدایت پر ہوائی فائرنگ کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائیاں جاری تازہ کارروا...
12/01/2025

کوہاٹ ڈسٹرکٹ پولیس ڈاکٹر زاہد اللہ خان کی خصوصی ہدایت پر ہوائی فائرنگ کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائیاں جاری

تازہ کارروائی میں 3 افراد گرفتار

ایس ایچ او ملز ایریا ایاز خان نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کے دوران شادی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا

گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد

گرفتار ملزمان کو تھانہ ملز منتقل کر دیا گیا ہے

کوہاٹ ٹریفک انچارج نور محمد
12/01/2025

کوہاٹ ٹریفک انچارج نور محمد

11/01/2025
لعل گڑھی کے حشمت علی خان کے بھائی شوکت علی خان  بقضائے الٰہی وفات پاگئے ہیں جنکا نماز جنازہ  اج 30: 2 لال گڑھی کے مقامی ...
11/01/2025

لعل گڑھی کے حشمت علی خان کے بھائی شوکت علی خان بقضائے الٰہی وفات پاگئے ہیں جنکا نماز جنازہ اج 30: 2 لال گڑھی کے مقامی قبرستان میں ادا کیا جائیگا ۔
مرحوم مبشر آفریدی مدثر آفریدی کے چچا اور ذاکر اقبال اور یاسر اقبال کے ماموں تھے۔

ڈیڈک چیئرمین و ایم پی اے کوہاٹ شفیع جان کی وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے اُن کے آفس میں ملاقات شفیع جان نے...
10/01/2025

ڈیڈک چیئرمین و ایم پی اے کوہاٹ شفیع جان کی وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے اُن کے آفس میں ملاقات شفیع جان نے کوہاٹ میں جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بات چیت

10/01/2025

کوہاٹ مختلف تھانوں کے ایس ایچ او تبدیل۔۔۔۔۔۔۔
1: انسپیکٹر نور محمد پولیس لائن سے انچارج ٹریفک کوہاٹ۔
2: اے ایس ائی محمد رؤف انچارج ٹریفک سے جی ڈی لاچی.
3: ایس ائی عمران الدین پولیس لائن سے ایس ایچ او جنگل خیل.
4: ایس ائی عرفان افریدی جنگل خیل سے ایس ایچ او بلی ٹنگ.
5: ایس ائی عابد وسیم ایس ایچ او بلی ٹنگ سے شکر درہ.
6: ایس ائی اصف حیات ایس ایچ او شکردرہ سے ایس ایچ او کے ڈی اے.
7: ایس ائی سیف الرحمان کے ڈی اے سے ایس ایچ او استرزئی.
8: ایس ائی رحمت علی ایس ایچ او استرزئی سے جی ڈی پولیس لائن.
9: اے ایس ائی مشتاق احمد پولیس لائن سے جی ڈی گمبٹ۔
10: ہیڈ کلرک سید مسرت حسین پی ایس کینٹ سے پی پی خوشحال گڑھ انچارج۔
11:مشرف خان پی پی خوشحال گڑھ سے جی ڈی کینٹ۔

کوہاٹ میں منشیات کا بڑا ذخیرہ نزر آتش کرکے تلف کردیا گیاتلف کی گئی منشیات تھانہ کینٹ پولیس کی مختلف کارروائیوں میں پکڑی ...
10/01/2025

کوہاٹ میں منشیات کا بڑا ذخیرہ نزر آتش کرکے تلف کردیا گیا

تلف کی گئی منشیات تھانہ کینٹ پولیس کی مختلف کارروائیوں میں پکڑی گئی تھی

نزر آتش کی گئی منشیات میں لاکھوں مالیت کی چرس، ہیروئن، افیون،شراب اور آئس شامل ہیں


منشیات جوڈیشل مجسٹریٹ ٹو اور متعلقہ پولیس حکام کی نگرانی میں نزر آتش کرکے تلف کردی گئی

تلف کی گئی منشیات عدالتوں سے فیصلہ شدہ مقدمات کا مال مقدمہ تھا

انا للہ وانا الیہ راجعون محمد امین محمد مبین زین العابدین محمد عدیل زبیر حمزہ کی والدہ وفات پا گئی ہیں جن کا جنازہ صبح 1...
10/01/2025

انا للہ وانا الیہ راجعون
محمد امین محمد مبین زین العابدین
محمد عدیل زبیر حمزہ کی والدہ
وفات پا گئی ہیں جن کا جنازہ
صبح 11 بجے گڑھی بنوریان سے اٹھایا جائے گا نماز جنازہ
جنازہ گاہ نمبر ایک میں ادا کیجائے گی ۔

اپنا کوہاٹ نیوز/ 09 جنوری 2025 /فخر کوہاٹ مسعود احمد بنگش Ssp آپریش پشاور تعینات
09/01/2025

اپنا کوہاٹ نیوز/ 09 جنوری 2025 /فخر کوہاٹ مسعود احمد بنگش Ssp آپریش پشاور تعینات

ریسکیو 1122 کوہاٹکوہاٹ کے علاقہ درہ آدم خیل مین انڈس ہائی وے پر مفتی گلاب مدرسے کے سامنے دو مال برادر گاڑیوں کے مابین تص...
09/01/2025

ریسکیو 1122 کوہاٹ

کوہاٹ کے علاقہ درہ آدم خیل مین انڈس ہائی وے پر مفتی گلاب مدرسے کے سامنے دو مال برادر گاڑیوں کے مابین تصادم۔
حادثے کی وجہ سے ایک شخص گاڑی میں پہنس گیا تھا۔
حادثہ بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔

ایمرجنسی کی اطلاع ریسکیو کنٹرول روم کو موصول ہونے پر ریسکیو 1122 کی میڈیکل اور ڈیزاسٹر ٹیموں نے بروقت رسپانس کیا۔اور پہنسے ہوئے شخص کو پیشہ ورانہ طریقے سے گاڑی سے نکال لیا اور ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ درہ آدم خیل ویلفیئر ہسپتال قاسم خیل شفٹ کر دیا گیا۔

حادثے میں زخمی ہونے والے شخص کی شناخت لائق رحمان ولد رسول خان سکنہ وزیرستان کے نام سے ہوئی۔

جواد آفریدی
ترجمان ریسکیو 1122 کوہاٹ

  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے پروگرام "عوامی ایجنڈا" کے تحت سروس ڈیلیوری سنٹر کوہاٹ میں کمشنر کوھاٹ ڈویژن جناب معتصم باللہ...
09/01/2025


وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے پروگرام "عوامی ایجنڈا" کے تحت سروس ڈیلیوری سنٹر کوہاٹ میں کمشنر کوھاٹ ڈویژن جناب معتصم باللہ شاہ کی سربراہی میں ریونیو دربار کا انعقاد کیا جس میں ڈپٹی کمشنر کوہاٹ جناب عبدلاکرم، اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ نمرہ اویس، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز، ڈپٹی ڈائریکٹر سروس ڈیلیوری سنٹر، ریونیو افسران و اہلکاران اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کمشنر کوھاٹ کا کہنا تھا کہ ریونیو دربار کے انعقاد کا مقصد عوام کے زمین و جائیداد سے متعلق مسائل اور تنازعات کو حل کرنا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کوھاٹ جناب عبدلاکرم نے بتایا کہ پچھلے ریونیو دربار میں موصول ہونے والی21 شکایات کو حل کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح معذور افراد، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں، اور خواتین کیلئے خصوصی کاؤنٹرز قائم کرنے کے علاوہ ایک ریکارڈ روم بھی قائم کیا گیا ہے۔ اس موقع پر عوام نے کھل کر اپنے مسائل ڈپٹی کمشنر کوھاٹ کے سامنے رکھے جن میں انتقالات، ریکارڈ کی درستگی، اور ناجائر قبضے جیسے مسائل سرفہرست تھے۔ ڈپٹی کمشنر کوھاٹ نے تمام مسائل غور سے سنے اور موقع پر ہی زیادہ تر مسائل حل کردیئے گئے تاہم پیچیدہ نوعیت کے مسائل کے حل کیلئے متعلقہ حکام کو فوری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔ ریونیو دربار کے اختتام پر عوام نے ڈپٹی کمشنر کوہاٹ کی عوامی خدمات کو سراہا اور ریونیو دربار کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا۔

09/01/2025

رینیو دربار میں ایک وکٹ کر گئی سعادت پٹواری کو معطل کر دیا

Address

Kohat

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Apna Kohat News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share