KOHAT News Alert

KOHAT News Alert Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from KOHAT News Alert, Media/News Company, KOHAT, Kohat.

این اے 35 کوہاٹ شہر یار خان آفریدی جیت گئے
09/02/2024

این اے 35 کوہاٹ شہر یار خان آفریدی جیت گئے

کوہاٹ نیوز الرٹکوہاٹ (PK 92 میں پی ٹی آئی امیدوار شفیع جان نے 42254 ووٹ لیکر کامیاب قرار
09/02/2024

کوہاٹ نیوز الرٹ
کوہاٹ (PK 92 میں پی ٹی آئی امیدوار شفیع جان نے 42254 ووٹ لیکر کامیاب قرار

حلقہ پی کے 90 کوہاٹ کا غیر حتمی نتیجہ آفتاب عالم پہلے نمبر پر
09/02/2024

حلقہ پی کے 90 کوہاٹ کا غیر حتمی نتیجہ آفتاب عالم پہلے نمبر پر

کوہاٹ نیوز الرٹڈپٹی کمشنر کوھاٹ ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر نے سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال اور عام خطرات کے پیش نظر، ضلع کوھاٹ ک...
28/01/2024

کوہاٹ نیوز الرٹ
ڈپٹی کمشنر کوھاٹ ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر نے سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال اور عام خطرات کے پیش نظر، ضلع کوھاٹ کی عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے اور عوام کی جان و مال کے تحفظ اور امن و سکون کو برقرار رکھنے کے لیے ضلع کوھاٹ میں 15 یوم کے لیے دفعہ 144 کے تحت ضلع کوھاٹ میں لائسنس یافتہ اسلحہ سمیت کسی بھی قسم کے اسلحے کی نمائش پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

کوہاٹ نیوز الرٹانتخابی مہم کے حوالے عوامی نیشنل پارٹی کے نامزد امیدوار حلقہ پی کے 90 حاجی یعقوب خان کا حجرہ ملک مویز خان...
21/01/2024

کوہاٹ نیوز الرٹ
انتخابی مہم کے حوالے عوامی نیشنل پارٹی کے نامزد امیدوار حلقہ پی کے 90 حاجی یعقوب خان کا حجرہ ملک مویز خان کوٹنڑی میں ورکرکنونشن۔اس موقع پر یعقوب خان نے عوامی اجتماع سے خطاب بھی کیا۔علاقہ مشران اور عوام کی طرف سے بھرپور سپورٹ اور حمایت کی یقین دہانی

کوہاٹ نیوز الرٹاس شہر کے حالت کا شکوہ کس سے کروں؟موت کا جنگلا پشاور چوک میں مین ہول پر رکھا ہوا ہے یہ مضبوط جنگلہ سلامی ...
21/01/2024

کوہاٹ نیوز الرٹ
اس شہر کے حالت کا شکوہ کس سے کروں؟
موت کا جنگلا پشاور چوک میں مین ہول پر رکھا ہوا ہے یہ مضبوط جنگلہ سلامی پیش کر رہا ہے اج صبح سویرے ادھر سے گزرتے ہوئے ایک راہگیر اس میں گر گیا سی اینڈ ڈبلیو بلڈنگ کے دفتر کے بالکل سامنے کئی موٹر سائیکل سوار اس میں گر چکے ہیں اصلاح احوال کون کرے گا میں کس کے ہاتھ پہ اپنا لہو تلاش کروں۔ علاقہ عوام شدید پریشان
Deputy Commissioner Kohat

ڈپٹی کمشنر کوہاٹ عظمت اللہ وزیر اور اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ عثمان اشرف ریجنل کوارڈینیٹر جی ڈی سی ایل شمس العلم ڈآکٹر طفیل آفر...
18/01/2024

ڈپٹی کمشنر کوہاٹ عظمت اللہ وزیر اور اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ عثمان اشرف ریجنل کوارڈینیٹر جی ڈی سی ایل شمس العلم ڈآکٹر طفیل آفریدی اور توغ قومی کمیشن برائے آئل اینڈ گیس (لوکل کمیٹی) کے ایگزیکٹو ممبران کے ہمراہ بی ایچ یو توغ بالا میں فری ہیپاٹائٹس سی کیمپ کا افتتاح کر رہے ہیں ۔
ڈپٹی کمشنر کوہاٹ نے بی ایچ او توغ بالا میں آنے والے مریضوں سے بیسک ہیلتھ یونٹ میں دستیاب سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا ۔ ادویات کا ریکارڈ چیک کیا اور سٹاک کی عدم دستیابی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے او جی ڈی سی ایل سی ایس ار / ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو فوری طور پر بی ایچ توغ بالا میں ادویات مہیا کرنے کی کا حکم دیا بعد ازاں گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ عوام کو ان کی دہلیز پر بنیادی سہولتیں فراہم کرنا ہمارا مشن ہے ۔
Deputy Commissioner Kohat
Commissioner Kohat Division, Kohat
PMRU Khyber Pakhtunkhwa
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa

15/01/2024
15/01/2024

عوامی نیشنل پارٹی ضلع کوہاٹ پی کے 90 امیدوار حاجی یقوب خان کے لیے/12/1/23تاریخ بروز جمعہ کو بازیدخیل میں مشران کی طرف سے کنونشن کا اہتمام کیا گیا تھا
جس میں علی اور شہزاد نامی دو لڑکوں نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کےلئے پارٹی ٹوپی کی بے حرمتی کی تھی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہویی جس پر پارٹی مشران نوٹس لیتے ہوئے مزکورہ لڑکوں کو معافی مانگنے کے لیے دو دن کا ٹایم دیا اج دونوں لڑکوں نے بازیدخیل اور اے این پی مشران سے معافی مانگی شرمندگی کا اظہار کیا اور ایندہ کے لیے ایسے کوئی غلطی نہ کرنے کا حلف لیا ۔

خدارا مہنگائی کم کردو ۔ بیروزگاروں کو روزگار فراہم کردو۔ اللّٰہ واکبر دل دہلانے والے مناظر بنوں میں غربت سے تنگ آکر باپ ...
13/01/2024

خدارا مہنگائی کم کردو ۔
بیروزگاروں کو روزگار فراہم کردو۔
اللّٰہ واکبر دل دہلانے والے مناظر
بنوں میں غربت سے تنگ آکر باپ نے چار بیٹوں کو مارنے سے پہلے نشے کے انجکشن لگائے تاکہ انہیں تکلیف نہ پہنچے پھر گولیاں ماریں اور قتل کر دیا اور بعد میں اپنے آپ کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی۔ سوشل میڈیا زرائع

کوہاٹ نیوز الرٹسرکاری مال کی چوری میں ملوث تین رکنی افغان گروہ گرفتارکوہاٹ سٹی سرکل پولیس نے پی ٹی سی ایل ایکسچینج سے چو...
13/01/2024

کوہاٹ نیوز الرٹ
سرکاری مال کی چوری میں ملوث تین رکنی افغان گروہ گرفتار

کوہاٹ سٹی سرکل پولیس نے پی ٹی سی ایل ایکسچینج سے چوری کرنے والے افغان سرغنہ کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا ہے.

ڈی ایس پی سٹی نواب خان کی زیر نگرانی ایس ایچ او سٹی وقار آفریدی، اے ایس آئی رؤف خان اور انچارج تحصیل پوسٹ فیضان ستار نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی میں چور گروہ کو مال مسروقہ سمیت دھر لیا

پکڑے گئے چور گروہ کا تعلق افغانستان سے ہے جنکے قبضے سے لوٹی ہوئی 8 الیکٹرک بیٹریاں بر آمد کر لی گئیں

چور گروہ کے ارکان لیاقت میموریل وومن اینڈ چلڈرن ہسپتال میں واقع ٹیلیفون ایکسچینج کے دروازے توڑ کر متعدد بیٹریاں لوٹ کر روپوش ہوگئے تھے

ملزمان افغان مہاجر نصیر، شیر عالم اور اللہ نور کو شہر کے مختلف مقامات پر کامیاب چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران حراست میں لیا گیا.

زیر حراست ملزمان رات کی تاریکی میں پی ٹی سی ایل ایکسچینج کے دروازے توڑ کر چوری کی واردات برپا کرنے میں ملوث تھے

زیر حراست ملزمان نے چوری کی دیگر متعدد وارداتوں کا بھی اعتراف جرم کرلیا ہے

زیر حراست ملزمان کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ان سے مزید اہم انکشافات متوقع ہیں.
Kohat News

کوہاٹ نیوز الرٹعوامی نیشنل پارٹی ضلع کوہاٹ حلقہ پی کے ۹۰ جواکی تحصیل درہ آدم خیل کے زیر اہتمام  تقریب منعقد کی گئی۔ جس م...
12/01/2024

کوہاٹ نیوز الرٹ
عوامی نیشنل پارٹی ضلع کوہاٹ
حلقہ پی کے ۹۰ جواکی تحصیل درہ آدم خیل کے زیر اہتمام تقریب منعقد کی گئی۔ جس میں اے این پی کے نامزد امیدوار یعقوب خان اور ضلع کوہاٹ کے قائم مقام جنرل سیکرٹری ڈاکٹر اشتیاق خٹک، راہب نور آفریدی، الیکشن کمیشن ضلع کوہاٹ کے رکن قاضی ظفر آفریدی، تحصیل کوہاٹ کے صدر زبیر خان، ضلعی سالار نعمان خٹک، تحصیل گمبٹ کے سیکرٹری اطلاعات قاضی الطاف،، تحصیل گمبٹ کے سالار رحمان شاہ، پختون ایس ایف کوہاٹ یونیورسٹی کے صدر شعیب اورکزئی، سابق صدر زاہد عمر کے علاوہ جواکی تنظیم کے ارکان، الیاس آفریدی، کاشف آفریدی، حفیظ آفریدی، ندیم آفریدی، عباس آفریدی، دل نواز آفریدی کے علاوہ پارٹی ارکان، علاقہ مشران اور نوجوانوں نے شرکت کی۔ تقریب سے نامزد امیدوار یعقوب خان، قائم مقام جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد اشتیاق، سیکرٹری اطلاعات راہب نور آفریدی، سینئر رہنما قاضی ظفر آفریدی، پختون ایس ایف کوہاٹ یونیورسٹی کے صدر شعیب اورکزئی اور حفیظ آفریدی نے خطاب کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہ عوامی نیشنل پارٹی کا مقصد حکومت کا حصول نہیں، ہماری پارٹی کی اولین ترجیح پختون سرزمین پر امن کا قیام ہے۔ دوسری ترجیح پختون قوم کے وسائل اور آئینی حقوق کا حصول ہے اور تیسری پختون نوجوان کو جدید علوم سے آراستہ کرکے ترقی یافتہ قوموں کی صف میں شامل کرنا ہے۔ یہ تب ہی ممکن ہے جب پختون قوم کو اپنے وسائل پر اپنا اختیار مل جائے۔ یہی وسائل جب اس ملک و قوم کے نوجوانوں پر خرچ کئے جائیں گے، پھر ہر نوجوان اپنے صلاحیتوں کو ملک و قوم کی ترقی کیلئے بروئے کار لائے گا۔ آج اکیسویں صدی میں ہم بنیادی ضروریات کو ترس رہے ہیں، جو کہ ہمارے لئے اس ترقی یافتہ دور میں شرم کا مقام ہے۔ اس گناہ میں ہم سب برابر کے شریک ہیں کیونکہ جب پانچ سال بعد جب فیصلے کرنے کا وقت آتا ہے پھر ہم اس وقت اپنے معاشرے کے اجتماعی مسائل کو ذاتی مفاد پر قربان کر دیتے ہیں، جس کا خمیازہ پھر ہماری نسلوں کو بھگتنا پڑتا ہے۔ ہمیں چاہیے کہ اپنی ذات سے باہر نکلیں اور اپنے مسائل کے حل اور اپنے وسائل پر اپنا اختیار حاصل کرنے کیلئے اے این پی کا ساتھ دیں اور لالٹین پر مہر لگا کر قوم و ملک کو امن، ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں۔ عوامی نیشنل پارٹی نے بنیادی ضروریات زندگی، امن، صحت، تعلیم اور روزگار کے حوالے سے ایک جامع اور قابل عمل منشور پیش کیا ہے۔ اور ان شاء الله اقتدار میں آنے کے بعد اس پر ماضی کی طرح عمل کیا جائے گا۔
آخر میں یعقوب خان اور دیگر رہنماؤں نے علاقہ مشران اور نوجوانوں کا اے این پی کا ساتھ دینے پر شکریہ ادا کیا۔

راہب نور آفریدی
سیکرٹری اطلاعات و نشریات
عوامی نیشنل پارٹی
ضلع کوہاٹ
پختونخوا

کوہاٹ نیوز الرٹعوامی نیشنل پارٹی کوہاٹ حلقہ پی کے 90  اُمیدوار یقوب خان این اے 35 امیدوار نور اسلم آفریدی  کی بازیدخیل م...
12/01/2024

کوہاٹ نیوز الرٹ
عوامی نیشنل پارٹی کوہاٹ
حلقہ پی کے 90 اُمیدوار یقوب خان این اے 35 امیدوار نور اسلم آفریدی کی بازیدخیل میں دھوادار انٹری
بازیدخیل قوم نے اج اپنا فیصلہ سنا لیا ووٹ صرف لالٹین کا 🚩 اسپشل رپورٹ کامریڈ اویس افریدی 🚩

12/01/2024

کوہاٹ نیوز الرٹ
کوہاٹ نوجوانوں کی ایک ہی آواز اس بار ووٹ صرف لالٹین کا
اپنے مستقبل کو بہتر بنانے کے لئے آئیں ایک عزم کریں کہ اب کی بار ووٹ ہم ایسی جماعت کو دینگے جو ہمیشہ شانہ بشانہ پختونوں کو ساتھ کھڑی رہی جس پارٹی نے کبھی ذاتی مفاد کیلئے کوئی کام نہیں کیا ہمیشہ اپنی عوام کے فائدے کا سوچا۔اس جماعت کا نام عوامی نیشنل پارٹی ہے

کوہاٹ نیوز الرٹپاکستان تحریک انصاف نے ضلع کوہاٹ سے PK 90 کے لیے آفتاب عالم ایڈووکیٹ ، PK 91 سے دواد آفریدی ایڈووکیٹ اور ...
12/01/2024

کوہاٹ نیوز الرٹ
پاکستان تحریک انصاف نے ضلع کوہاٹ سے PK 90 کے لیے آفتاب عالم ایڈووکیٹ ، PK 91 سے دواد آفریدی ایڈووکیٹ اور PK 92 سے شفیع جان کو ٹکٹیں جاری کر دیئے ( ذرائع )

کوہاٹ نیوز الرٹبریکنگ نیوز پاکستان تحریک انصاف کوہاٹ کے ضلعی صدر  امیدوار صوبائی پی کے 90 آفتاب عالم ایڈووکیٹ کو ہائی کو...
11/01/2024

کوہاٹ نیوز الرٹ
بریکنگ نیوز
پاکستان تحریک انصاف کوہاٹ کے ضلعی صدر امیدوار صوبائی پی کے 90 آفتاب عالم ایڈووکیٹ کو ہائی کورٹ گیٹ کے اندر سے گرفتار کرلیا گیا۔ زرائع

کوہاٹ نیوز الرٹتوغ بالا میں ADC محترمہ رینا سہروردی اور ایڈمن آفیسر OGDCL سفیان شنواری اور CSR آفیسر عرفان مروت اور  توغ...
10/01/2024

کوہاٹ نیوز الرٹ
توغ بالا میں ADC محترمہ رینا سہروردی اور ایڈمن آفیسر OGDCL سفیان شنواری اور CSR آفیسر عرفان مروت اور توغ قومی کمیشن برائے آئل اینڈ گیس (لوکل کمیٹی) کے ایگزیکٹو ممبران کے ہمراہ توغ بالا میں فری آئی سرجیکل کیمپ کا افتتاح کر رہے ہیں ۔ اس موقع پر لوکل کمیٹی کے ممبران نے علاقائی مسائل کے بارے میں بھی محترمہ بے اے ڈی سی فنانس رینا سہروردی کو آگاہ کیا ۔ اور محترمہ نے ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا وعدہ کیا ۔ سابق ناظم و ممبر ویلیج کونسل توغ بالا حاجی رحیم خان اور سابق تحصیل کونسلر و ممبر ویلیج کونسل توغ پایان حاجی حنیف نمبردار ملک غلام رفیق نے معزز مہمان گرامی کا توغ بالا آمد پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ اور کیمپ میں مہمان گرامی کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ۔
Deputy Commissioner Kohat
Commissioner Kohat Division, Kohat
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa
PMRU Khyber Pakhtunkhwa
Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa

کوہاٹ نیوز الرٹپی کے 92 کے امیدوار مسعود خان خلیل کی اے این پی کے بزرگ رہنما اور سابق تحصیل کونسلر حاجی سید محمد سے ملاق...
10/01/2024

کوہاٹ نیوز الرٹ
پی کے 92 کے امیدوار مسعود خان خلیل کی اے این پی کے بزرگ رہنما اور سابق تحصیل کونسلر حاجی سید محمد سے ملاقات جس میں انہوں نے مکمل حمایت کا یقین دلایا

کوہاٹ نیوز الرٹلاچی ٹول پلازہتین پولیس اہلکار شہید جن کا تعلق شکردرہ اور سورگل سے ہے  جبکہ ایک شہری بھی فائرنگ سے شہید ج...
10/01/2024

کوہاٹ نیوز الرٹ
لاچی ٹول پلازہ
تین پولیس اہلکار شہید جن کا تعلق شکردرہ اور سورگل سے ہے جبکہ ایک شہری بھی فائرنگ سے شہید جن کا تعلق لکی مروت سے بتایا جارہا ہے

اس شہر سے وابستہ ہے میرا وجود.. اس مٹی کی خاطر جینا لازم ہے. کوہاٹ کے بیٹے مسعود خان خلیل کو ووٹ دے کر کامیاب بنائیں. ان...
09/01/2024

اس شہر سے وابستہ ہے میرا وجود.. اس مٹی کی خاطر جینا لازم ہے. کوہاٹ کے بیٹے مسعود خان خلیل کو ووٹ دے کر کامیاب بنائیں. انتخابی نشان لالٹین

کوہاٹ نیوز الرٹمسجد اور حجرہ مشترکہ احاطہ میں ناچ کی محفل کے انعقاد پر ایف آئی آر کٹ گئی
09/01/2024

کوہاٹ نیوز الرٹ
مسجد اور حجرہ مشترکہ احاطہ میں ناچ کی محفل کے انعقاد پر ایف آئی آر کٹ گئی

09/01/2024

کوہاٹ نیوز الرٹ
گزشتہ رات درہ آدم خیل کے علاقے شپلاکی وال میں مسجد اور حجرہ میں خواجہ سراؤں کے موسیقی پروگرام سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد حجرہ کے مالکان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
کوہاٹ پولیس کی کاروائی ملزمان کے خلاف ایف ائی ار تھانہ درہ آدم خیل میں درج کی گئی ہے
مسجد کے سامنے خواجہ سراؤں کی ڈانس پارٹی کا نوٹس لیتے ہوئے درادم خیل کی پولیس نے واقع کی رپورٹ درج کر لی
واضح رہے سوشل میڈیا پر ڈانس پارٹی کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس پر انتظامیہ حرکت میں آگئی

نیوز الرٹ کوہاٹخوشحال خیبرپختونخواہ پروگرام کے تحت اور ڈپٹی کمشنر کوہاٹ ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ آفیسر سو...
03/01/2024

نیوز الرٹ کوہاٹ
خوشحال خیبرپختونخواہ پروگرام کے تحت اور ڈپٹی کمشنر کوہاٹ ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر کوھاٹ نے شیلٹر ہوم / ریہبیلیٹیشن سنٹر کوہاٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سٹاف کی حاضری، سی سی ٹی وی کیمرے، صفائی اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات جاری کیں۔

نیوز الرٹ کوہاٹڈپٹی کمشنر کوھاٹ ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔جس می...
03/01/2024

نیوز الرٹ کوہاٹ
ڈپٹی کمشنر کوھاٹ ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔جس میں اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ، اسسٹنٹ کمشنر لاچی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اور محکمہ صحت کے دیگر افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوھاٹ ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر نے انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز کرتے ہوئے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے اور انسداد پولیو مہم کے بارے میں تفصیل سے بات چیت کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر کوھاٹ ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر نے ضلع کوھاٹ کی عوام سے اپیل کی ہے کہ اپنے بچوں کو مستقل معذوری سے بچانے کے لیے پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں اور پولیو ٹیموں سے تعاون کریں تاکہ کوھاٹ سے پولیو وائرس کا خاتمہ کیا جا سکے۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں پولیو کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا اور ہماری مشترکہ کوششوں سے ہی پولیو کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔

نیوز الرٹ کوہاٹالیکشن کمیشن پاکستان کے زیر اہتمام ضلع کوہاٹ میں پولنگ آفیسر کے تربیتی سیشن کے انعقاد کا دوسرا روز۔ ڈسٹرک...
03/01/2024

نیوز الرٹ کوہاٹ
الیکشن کمیشن پاکستان کے زیر اہتمام ضلع کوہاٹ میں پولنگ آفیسر کے تربیتی سیشن کے انعقاد کا دوسرا روز۔ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر و ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس کوہاٹ محترمہ رینا سہروردی صاحبہ اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر انور اقبال نے سیشن کا دورہ اور شرکاء کی حاضری اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر حالیہ الیکشن اور تربیت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

نیوز الرٹ کوہاٹافسوسناک خبراج درہ ادم خیل میں روڈ بندش نے دس سالہ بچے کی جان لے گیا۔ہنگو سے ڈاکٹرز نے 10 سالہ مریض احد ک...
02/01/2024

نیوز الرٹ کوہاٹ
افسوسناک خبر
اج درہ ادم خیل میں روڈ بندش نے دس سالہ بچے کی جان لے گیا۔
ہنگو سے ڈاکٹرز نے 10 سالہ مریض احد کو ایمرجنسی میں پشاور ریفر کیا درہ آدم خیل میں روڈ بندش کی وجہ سے بچہ انتقال کر گیا۔ اس کی ذمہ داری کس پر عائد ہو گی

نیوز الرٹ کوہاٹکیڈٹ کالج کوہاٹ کے کیتھولک چرچ میں مسیحی برادری نے کرسمس کا کیک کاٹنے کے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ت...
26/12/2023

نیوز الرٹ کوہاٹ
کیڈٹ کالج کوہاٹ کے کیتھولک چرچ میں مسیحی برادری نے کرسمس کا کیک کاٹنے کے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں بچوں نے کرسمس گیت اور ٹیبلو پیش کئے۔تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی ایڈوائزی کمیٹی خیبر پختون خواہ ممبر ریاض راہی تھے۔
تقریب مسیحی برادری کی جانب سے کرسمس کی تقریب میں ملک و قوم کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئی۔
مہمان خصوصی ریاض راہی نے پرنسپل کیڈٹ کالج کوہاٹ اور تمام سٹاف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم مسیحی برادری کے ان خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں۔ریاض راہی نے کرسمس کی خوشی میں کیک کاٹا۔اور پادری پون اور پادری خالد مسیح نے ملک سلامتی اور آنے والے سال 2024 میں پاکستان کی ترقی وخوشحالی کے لئے دعائیں کی گئی

نیوز الرٹ کوہاٹتحصیل میونسپل آفیسر کوہاٹ محمد شعیب کا کوہاٹ چیمبر آفس کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہبانی رشیدپراچہ اورسینئر ...
26/12/2023

نیوز الرٹ کوہاٹ
تحصیل میونسپل آفیسر کوہاٹ محمد شعیب کا کوہاٹ چیمبر آفس کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ
بانی رشیدپراچہ اورسینئر نائب صدر پیرکامران شاہ نے ویلکم کیا اور مختلف کمرشل پراجیکٹس۔نئے تعمیر شدہ پلازوں کی نیلامی لیز کے طریقہ کار آمدنی کے ذرائع میں بہتری ودیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جس پر TMO کوہاٹ نے کہا کہ انشاءاللہ کوہاٹ کی تعمیر۔ ترقی و خوشحالی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت پر عمل کرنے کی ہر ممکنہ کوشش کی جائے گی تاکہ مسائل کا خاتمہ ہو اور علاقہ تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہو ۔اس موقع پر پریس کلب کے فنانس سیکرٹری فیضان بنوری۔وزیر علی۔ معروف سماجی شخصیت تنویر شاہ۔واجد خان ودیگر موجود تھے آخر شرکاء نے TMO کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ملاقات کے بہترین نتائج حاصل ہوں گے

نیوز الرٹ کوہاٹپی کے 91 کوہاٹتحصیل لاچی میں جمعیت علماء اسلام کو بڑی کامیابیحلقہ پی کے 91 کوہاٹ کے سابق ایم پی اے ڈاکٹر ...
25/12/2023

نیوز الرٹ کوہاٹ
پی کے 91 کوہاٹ
تحصیل لاچی میں جمعیت علماء اسلام کو بڑی کامیابی
حلقہ پی کے 91 کوہاٹ کے سابق ایم پی اے ڈاکٹر اقبال فنا اپنی برادری اور ساتھیوں سمیت جمعیت علماء اسلام میں شامل

نیوز الرٹ کوہاٹپی کے 90  ویلج کونسل تولنج میں باچا خان میموریل ٹورنامنٹ کا فائنل میچ خان کلب گمبٹ اور جانباز کلب گنڈیالی...
25/12/2023

نیوز الرٹ کوہاٹ
پی کے 90
ویلج کونسل تولنج میں باچا خان میموریل ٹورنامنٹ کا فائنل میچ خان کلب گمبٹ اور جانباز کلب گنڈیالی بالا کے درمیان کھیلا گیا۔ میچ کے مہمان خصوصی عوامی نیشنل پارٹی حلقہ پی کے ۹۰ کے نامزد امیدوار یعقوب خان تھے۔ اس موقع پر اے این پی ضلع کوہاٹ کے رہنما راہب نور آفریدی،ویلج کونسل جبڑ کے چیئرمین محمد شفیق، شماعون خان،مطیع الله اور تحصیل سالار رحمان شاہ بھی موجود تھے۔ ٹورنامنٹ کی ٹرافی خان کلب گمبٹ نے اپنے نام کر لی۔ مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ جبکہ باسط آفریدی کو خوبصورت کھیل پیش کرنے پر یعقوب خان کی طرف سے خصوصی انعام دیا گیا۔۔۔۔

راہب نور آفریدی
ترجمان اے این پی
ضلع کوہاٹ
پختونخوا

Address

KOHAT
Kohat

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when KOHAT News Alert posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share