Pukhtoon zalmi TV

Pukhtoon zalmi TV Pukhtoon Zalmi a local Web tv channel working in Pakistan to raise voice for the community issue. a
(13)

خیبر۔ امیر جماعت اسلامی ضلع خیبر اور قبائلی رہنما شاہ فیصل آفریدی نے کہا کہ  تیراہ کے رہائشی اب کسی نقل مکانی کے متحمل ن...
23/12/2024

خیبر۔ امیر جماعت اسلامی ضلع خیبر اور قبائلی رہنما شاہ فیصل آفریدی نے کہا کہ تیراہ کے رہائشی اب کسی نقل مکانی کے متحمل نہیں ہو سکتے اور نہ مزید آپریشن بھی برداشت کر سکتے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک احتجاجی احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ احتجاجی مظاہرے میں خان ولی آفریدی اور جماعت اسلامی کے دیگر قائدین بھی موجود تھے۔ شاہ فیصل افریدی نے کہا کہ تیراہ کے عوام کافی مشکلات گزار چکے ہیں اب انہیں مزید مشکلات سے دوچار نہ کیا جائے، علاقے میں امن کے نام پر ائے روز نقل مکانی کرنی پڑ رہی ہیں جس کی وجہ سے عوام بے یار و مددگار پڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت نہیں کہ ایک بار پھر اپریشن کے نام پر وادئ تیراہ کے لوگوں کو نقل مکانی پر مجبور کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نقل مکانی کروانے میں تو ماہر ہے لیکن بحالی اور علاقے کی تعمیر کے لیے عملی طور پر کوئی اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں کیا میں امد کے لیے مقامی لوگوں کو اعتماد میں لے کر ٹھوس اقدامات اٹھانے چاہیے۔ احتجاج کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے خان ولی افریدی نے کہا کہ مزید ہمیں امتحانات سے نہ گزارا جائے قبائلی علاقوں میں امن کے نام پر بار بار ہمیں بے گھر کیا گیا لیکن حکومت امن لانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔

صوبائی حکومت قبائلی اضلاع میں جاری آپریشن پر دستخط کرکے اجازت دے کر بھی آپنے آپ کو بری الذمہ قرار دینے کی ناکام کوشش میں...
23/12/2024

صوبائی حکومت قبائلی اضلاع میں جاری آپریشن پر دستخط کرکے اجازت دے کر بھی آپنے آپ کو بری الذمہ قرار دینے کی ناکام کوشش میں مصروف ہے۔آپریشن کے نتیجے میں ہونے والے متاثرین کیلئے کوئی معقول انتظامات نہیں ہے۔

ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی خیبر کے صدر حاجی عبدالرازاق آفریدی نے باڑہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ صدیق چراغ آفریدی، حاجی عبدالواحد آفریدی، سلیمان آفریدی، منظور آفریدی، عبدالوہاب آفریدی اور شبیر آفریدی سمیت عوامی نیشنل پارٹی خیبر کے عہدیداران اور کارکنان بھی کثیر تعداد میں موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ آپریشن کے دوران متاثر ہونے والے خواتین و حضرات اور بچوں کی صحت، تعلیم اور رہائش کا کوئی انتظام نہیں ہے جوکہ صوبائی حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ضلع خیبر وادی تیراہ میدان سے نقل مکانی روکنے کیلئے اور امن کی بحالی کیلئے عوامی نیشنل پارٹی ضلع خیبر نے تمام سٹیک ہولڈرز، قومی مشران سمیت سیاسی جماعتوں کے قائدین پر مشتمل نمائندہ جرگہ تشکیل دیا ہے۔مذکورہ جرگہ عنقریب سیز فائر،نقل مکانی اور امن کی بحالی کی نوید سنائے گی۔

انہوں نے این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے سمیت صوبائی حکومت سے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ متاثرین کی فوری بحالی کیلئے ایمرجنسی بنیادوں پر اقدامات اٹھائیں۔ بصورت دیگر صوبائی حکومت اور متعلقہ اداروں کے خلاف ناختم ہونے والے احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے۔

20/12/2024
الله پاک دې جنتونه نصیب کړي
20/12/2024

الله پاک دې جنتونه نصیب کړي

20/12/2024
إِنَّا ِلِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَد جمرود د سېمې ستر شاعر ادیب مقدر شاه مقدر صېب په حق رسيدلي دې نن نيټه 20/1...
20/12/2024

إِنَّا ِلِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
د جمرود د سېمې ستر شاعر ادیب مقدر شاه مقدر صېب په حق رسيدلي دې نن نيټه 20/12/2024 د جمعې ورځ ماسپښين 3 بجې به ئې په جمرود ټيډې بازار ګرؤنډ کښې د جنازې مونځ ادا کيږي،

جمرود: کمرشل بجلی لائن  کو زبردستی کاٹ کر ڈومیسٹک لائن چالو کرانے، ایکسیئن ٹیسکو اور ایس ڈی او کے ساتھ بدتمیزی، جمرود گر...
19/12/2024

جمرود: کمرشل بجلی لائن کو زبردستی کاٹ کر ڈومیسٹک لائن چالو کرانے، ایکسیئن ٹیسکو اور ایس ڈی او کے ساتھ بدتمیزی، جمرود گریڈ اسٹیشن میں زبردستی داخلی پر ٹیسکو حکام نے تھانہ جمرود میں آج حسین احمد ولد مثل خان، سید آغا جان ولد زیور جان، واحد شاہ ولد ولایت شاہ پر ایف آئی۔ آر درج کی ہے۔ ایف آئی آر میں ضلعی انتظامیہ کے حوالے سے لکھا گیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ مظاہرین کو کنٹرول کرانے میں ناکام تھے۔ ذیل میں کاپی ملاخظہ فرمائیں۔

کراچی: رمپا پلازہ میں ایک مرتبہ پھر آگ لگ گئی
19/12/2024

کراچی: رمپا پلازہ میں ایک مرتبہ پھر آگ لگ گئی

19/12/2024

ضلع خیبر جمرود
قوم کوکی خیل مشران و کشران جمرود گریڈ اسٹیشن کے اندر داخل ہوگئے ،،

Address

Jamrud
Khyber

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pukhtoon zalmi TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Pukhtoon zalmi TV:

Videos

Share

Category

Pukhtoon Zalmi Television

Pukhtoon Zalmi Tv a local web tv channel working in Pakistan to raise voice for the community issue. Pakhtun zalmi started works in November, 2017. This Tv channel is founded by Sardar Alam Afridi a local journalist from Jamrud tehsil, District Khyber PakhtunKhwa Pakistan.