27/12/2024
حب چوکی
آل کوئٹہ کراچی ٹرانسپورٹروں کا حب چوکی بھوانی کے مقام پر حب چوکی پولیس کی بھتہ خوری کے خلاف سراپا احتجاج
حب چوکی: بھوانی کے مقام پر کوئٹہ کراچی ٹرانسپورٹروں نے احتجاجاً اپنی گاڑیاں کھڑی کرکے روڈ بلاک کردیا اور حب چوکی پولیس کی بھتہ خوری کے خلاف احتجاج شروع کردیا
حب چوکی پولیس کی جانب سے بھتہ طلب کرنے اور ٹرانسپورٹروں کو ہراساں دھمکی اور تنگ کرنے کا سلسلہ گزشتہ کئی ماہ سے جاری ہے ، جوکہ ٹرانسپورٹروں کے ساتھ ظلم اور زیادتی کے مترادف ہے ترجمان آل کوئٹہ کراچی کوچز یونین
حب چوکی پولیس شہر میں امن و امان قائم رکھنے کے بجائے صبح شام بھتہ جمع کرنے کے لئے سرگرداں رہتے ہیں اور اپنی اصل زمہ داری چھوڑ کر بھتہ خوری جیسے ناسور کے پیچھے لگے ہیں ، ترجمان
آل کوئٹہ کراچی کوچز ٹرانسپورٹ یونین کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حب چوکی پولیس کے خلاف اس وقت تک احتجاجاً جاری رہے گا جب تک ان کے خلاف کاروائی نہیں کی جاتی ،