Jalal Ahmed PTI

Jalal Ahmed PTI pti worker

Malik jalal Awan tiktok
itx pakhtoon instagram
Jalal Ahmed khan facebook

28/11/2024
08/08/2024

بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی عدالت پیشی پر میڈیا سے گفتگو!

‏یہ تاثر غلط ہے کہ میں نے غیرمشروط معافی مانگ لی ہے، عمران خان

‏میرے اوپر جتنے بھی مقدمات بنانے ہیں بنا لیں، ڈیل نہیں کرونگا، عمران خان کا دوٹوک موقف

‏جیل سے پیشین گوئی کر رہا ہوں کہ حکومت کے پاس صرف 2 مہینے کا وقت ہے، حکومت دلدل میں پھنستی جا رہی ہے، میرے پاس بہت وقت ہے اِن کے پاس وقت ختم ہو رہا ہے، یہ بیوقوف ہیں انہیں سمجھ نہیں آ رہی، عمران خان

190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں اپنے دفاع میں گواہ پیش کروں گا لیکن اُن کے نام ابھی نہیں بتاؤں گا کیونکہ پھر ویگو ڈالا آ جاتا ہے، عمران خان

‏جیل میں بیٹھ کر پیشگوئی کر رہا ہوں کہ حکومت کے پاس 2 ماہ سے زیادہ کا وقت نہیں، نواز شریف، شہباز شریف اور آصف زرداری کے نام ای سی ایل میں ڈالیں کہیں بھاگ نہ جائیں، عمران خان۔۔۔!!!

‏میں ان سے معافی نہیں مانگوں گا، میں نے کونسا جرم کیا ہے، عمران خان اپنے موقف پر قائم، معافی مانگنے سے صاف انکار۔۔۔!!!

‏اگر نگران سیٹ اپ میں الیکشن ہوئے تو ان کو کسی صورت تسلیم نہیں کروں گا، عمران خان۔۔۔!!!

‏میں نے فوج کو "نیوٹرل" نہیں "غیر سیاسی" کہا،عمران خان نے اپنے الفاظ کی تصحیح کر دی، "نیوٹرل تو جانور ہوتا ہے"، عمران خان کی بات پر کمرہ عدالت میں قہقہے۔۔۔!!!

‏میں ڈیل نہیں کروں گا ڈیل وہ کرتا ہے جس نے کوئی جرم کیا ہو، عمران خان کی گفتگو

‏9 مئی کو آگ لگانے والے پی ٹی آئی کے نہیں بلکہ کوئی اور لوگ تھے جنہیں میں جانتا ہوں، عمران خان

‏میں کیا پاگل ہوں اپنے لوگوں کو فوج پر حملہ کرنے کا کہوں؟ عمران خان۔۔۔!!!

‏آپ کے خلاف جتنے بھی کیسز کے فیصلے ہوئے آپ کو عدالتوں سے ریلیف مل گیا اب آپ کے اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین ایک ہی ایشو ہے وہ نو مئی کا ہے، وہ بھی اپنے موقف پہ قائم ہیں، آپ بھی اپنے موقع پہ قائم ہیں، کوئی تیسرا راستہ بتائیں تاکہ اس مسئلے کو حل کیا جائے؟ صحافی کا سوال

میں بھی چاہتا ہوں امن ہو ملک میں استحکام ہو، 9مئی پر ایک ہی راستہ ہے ہمیں انصاف دیا جائے، عمران خان کا جواب!

‏عمران خان کا بڑا اعلان

ملک میں اگر عبوری سیٹ اپ قائم کیا جائے اور اس کے تحت الیکشن کروائے جائے کیا آپ کو وہ الیکشن قبول ہوں گے؟ صحافی کا سوال

چیف الیکشن کمشنر سب سے بڑا فراڈیہ ہے، اس نے پہلے بھی فراڈ الیکشن کروائے، ضمنی الیکشن میں بھی انہوں نے پہلے ہی ڈبے بھر دیے کسی کو دیکھنے تک نہیں دیا مرضی کے رزلٹ جاری کیے،موجودہ حکومت کے زیر انتظام بننے والے عبوری سیٹ اپ اور اس چیف الیکشن کمشنر کی نگرانی میں کوئی بھی انتخابات ہوئے ہم الیکشن کو تسلیم نہیں کریں گے، عمران خان کا جواب!

20/07/2024

‏بانی چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان کی اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گُفتگو!

‏• میں ساری زندگی جیل میں بیٹھنے کو تیار ہوں، اپنے موقف سے پیچھے ہٹنے سے متعلق باتیں بےبنیاد ہیں،

‏• جس نے سی سی ٹی وی فوٹیج چرائی، وہی 9 مئی کا اہم کردار ہے،

‏• یہ کہتے ہیں 9 مئی ہم نے کیا، ہمارا مطالبہ ہے کہ 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے، کیوں نہیں بنا؟ یہ 9 مئی کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن کیوں نہیں بنا رہے؟ اس دن کی سی سی ٹی وی فوٹیجز کیوں سامنے نہیں لائی جارہیں؟

‏• اگر میری بیوی کو کچھ ہوا تو جن لوگوں کے میں نے نام لئے تھے، انکو زندہ نہیں چھوڑوں گا،

‏• سُپریم کورٹ کے فیصلہ کے باوجود اگر الیکشن کمیشن سے پی ٹی آئی کو سیٹیں نہ ملیں تو الیکشن کمیشن پر آرٹیکل 6 لگنا چاہیے،

‏• کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی جمہوریت کا قتل ہے، ہماری پارٹی پر پہلے سے ہی پابندی تھی، اُسے الیکشن ہی نہیں لڑنے دیا گیا۔ پارٹی کا چیئرمین، وائس چیئرمین اور صدر پہلے سے ہی جیل میں تھے، یہ پھر بھی کہتے ہیں کہ پارٹی پر پابندی لگائیں گے،

‏• مریم نواز کہتی ہے کہ ججز ٹھیک نہیں، ججز تب ٹھیک تھے، جب ان کے کیسز ختم کئے گئے؟

‏• مخصوص ایلیٹ طبقہ 60 سال سے ملک پر قابض اور حکمرانی کررہا ہے، ایلیٹ نے اپنے مفادات کے تحفظ کیلئے ملک کو داؤ پر لگا دیا ہے، یہی ایلیٹ ملک میں صاف و شفاف انتخابات کا انعقاد نہیں چاہتا،

‏• بنوں واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہوں، اس سے حالات مزید خراب ہوں گے، سب کو پتہ ہے نہتے لوگوں پر فائرنگ کی گئی، میرا مطالبہ ہے کہ بنوں واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کی جائے،

‏• سب کو پتہ ہے ریلی پر فائرنگ کس نے کی، وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور جب ملے تو اُسے کہوں گا، بنوں واقعہ پر سخت موقف اختیار کرے، موجودہ وفاقی حکومت اگ سے کھیل رہی ہے،

‏• دہشتگردی کیخلاف جنگ اس وقت تک نہیں جیتی جاسکتی، جب تک قوم ساتھ نہ ہو،

‏• آصف زرداری نے کس حیثیت میں صدر ہاؤس کا بجٹ بڑھا کر 88 کروڑ کردیا؟ موجودہ حکمران اپنے اخراجات کم کرنے کو تیار نہیں اور عوام سے قربانی مانگتے ہیں،

‏• ملک میں پہلے ہی مارشل لاء کا نفاذ ہے، ایس آئی ایف سی کیا ہے؟ حکومت کسی اور کے کنٹرول میں ہے،

‏• پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں کوئی فرق نہیں، یہ ایک ہی ہیں، دونوں فارم 47 کی پیداوار ہیں،تحریک عدم اعتماد سمیت کسی بھی مسئلہ پر پیپلز پارٹی سے کوئی بات نہیں ہوگی،تحریک عدم اعتماد کے لیے پیپلز پارٹی سے تب بات کروں، جب میں نے اقتدار میں آنا ہو،

‏• ملک میں جاری بحران سے نکلنے کا واحد حل صاف و شفاف انتخابات کا انعقاد اور بہتر معاشی اصلاحات ہیں،

‏• فچ کی رپورٹ بھی منظر عام پر آئی ہے، لیکن مجھے علم ہے موجودہ حکومت انتخابات کیجانب نہیں جائے گی،

‏• ہماری حکومتیں ختم کرنے کے باوجود انہوں نے 90 دن میں الیکشن نہیں کرائے، آرٹیکل6 تو ان پر لگنا چاہئے،

‏• انہیں ڈر ہے کہ کہیں حلقے نہ کُھل جائیں، یہ اسی لئے ججز تبدیل کر رہے ہیں۔

13/07/2024

‏کسی ٹاؤٹ کو نہ قوم معاف کرے گی، نہ ہم معاف کریں گے، انشاءاللہ اسے ہر فیصلے کا حساب دینا ہوگا!

13/07/2024

‏‎

تحریک انصاف کے امیدواران کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے، تجویز و تائید کنند گان کے اغواء پر خاموشی، انٹرا پارٹی الیکشن کو جان بوجھ Accept نہ کرنے سے لیکر بلے کا نشان چھین لینے کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے کی غلط تشریح کرنے، 8 فروری کے تحریک انصاف کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے میں مکمل سہولت کاری، تحریک انصاف کی مخصوص نشستیں دیگر جماعتوں کو دینے اور تحریک انصاف کیخلاف مکمل پارٹی بننے پر نہ صرف الیکشن کمیشن کو Dissolve ہونا چاہیے بلکہ آئین کی دھجیاں بکھیرنے پر ان پر آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی ہونی چاہیے۔

12/07/2024

الحمدللہ عمران خان کی بڑی جیت

پاکستان تحریک انصاف کو مخصوص نشستیں مل گی ، پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا

فیصلہ 5/8 کے تناسب سے سنایا گیا

12/07/2024
10/07/2024
09/07/2024

09/07/2024

کوفہ کے لوگ یہ جانتے ہوئے کہ حضرت امام حسین راہ حق پر ہیں، یزید کے ظلم سے ڈر کر انکی مدد کو نہیں آئے, اور اسلام کی تاریخ کا سب سے بڑا سانحہ ہونے دیا، ہر دور کے یزید آتے ہیں اور خوف پھیلا کر لوگوں کو غلام بناتے ہیں۔ عمران خان

09/07/2024

کتاب سادہ رہے گئ کب تک ؟

شہید ارشد شریف کو کینیا میں تو انصاف مل گیا لیکین کیا اپنے ملک پاکستان میں انصاف ملے گا ؟ ایک سال سے زائد ہو گیا شہید ارشد شریف کا کیس ہی نہیں لگایا گیا کورٹ میں

09/07/2024

ریاستی فسطائیت کا شکار یہ بہادر نوجوان اور خواتین اس تپتی دھوپ میں جیل کے باہر اس لیے کھڑے ہیں کیونکہ یہ ایک عظیم لیڈر کی حقیقی آزادی کی تحریک کا حصہ ہیں اور ان کا واحد جرم اپنے لیڈر کی غیرقانونی گرفتاری کیخلاف پرامن احتجاج کرنا اور اپنے وطن سے وفا کرنا ہے ان پر امن مظاہرین کا حق سلب کرنے اور ان کیخلاف جبر روا رکھنے پر ریاست اور اس کی غیرآئینی طاقتوں کو ضرور معافی مانگنی چاہیے۔

09/07/2024

یکم محرم الحرام
یوم شہادت ، امیر المومنین ، سیدنا حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہٗ

رسول اللہ (ﷺ) نے فرمایا
لَوْ کَانَ بَعْدِی نَبِیٌ لَکَانَ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ
اگر میرے بعد کوئی نبی ہوتا تو وہ عمر بن خطاب ؓ ہوتے ۔
عمرؓ کے نام سے شیطان بھی لرزتا ہے۔
عمرؓ کے حق میں خدا کا قرآں اترتا ہے..
یوم شہادت یکم محرم الحرام خلیفہ دوم، سسرِ رسول، مرادِ رسول، دامادِ علی، امیر المومنین حضرت سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ❤








Address

Khaur

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jalal Ahmed PTI posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Jalal Ahmed PTI:

Videos

Share