Info Kharian

Info Kharian This page is created to update people with current ness of tehsil kharian and local businesses advertising as well.

21/12/2023

کھاریاں ( نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں ذوہیب ممتاز گوندل نے بحیثیت ریٹرنگ آفیسر مختلف حلقہ انتخاب کے امیدواروں سے کاغذات نامزدگی وصول کرنا شروع کر دیے۔پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 27 سے مسلم لیگ ن کی طرف سے ملک محمد حنیف اعوان نے اپنے کاغذات جمع کروا دیے ہیں جبکہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 65 سے مسلم لیگ ن کے چوہدری جعفر اقبال اور پیپلز پارٹی کے چوہدری قمر زمان کائرہ نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے ہیں۔پی پی 33 سے مسلم لیگ ن نے غیر متوقع طور پر چوہدری نصیر عباس آف سدہ کو ٹکٹ جاری کر دیا ہے۔پی پی 28 کے لیے چوہدری شبیر احمد کوٹلہ ،پی پی 32 میں میاں طارق محمود مسلم لیگ ن کے امیدوار ہوں گے ۔تحصیل کھاریاں کے دو قومی اور چار صوبائی حلقوں کے لیے مسلم لیگ ن نے اپنے پرانے ممبران اسمبلی کو ٹکٹ جاری کیے ہیں۔پی ٹی آئی کے کسی ایک بھی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے ۔

18/07/2023
سابقہ کونسلر کھاریاں لالہ فضل الرحمان خلیل الرحمن کی والدہ ,محمد نعیم ,محمد مبین محمد عظیم, محمد جمیل بھٹی کی دادی جان ر...
18/07/2023

سابقہ کونسلر کھاریاں لالہ فضل الرحمان خلیل الرحمن کی والدہ ,محمد نعیم ,محمد مبین محمد عظیم, محمد جمیل بھٹی کی دادی جان رضا الہی سے وفات پا گئ ہیں نماز جنازہ 11 بجے ستار پور قبرستان میں ادا کی جائے گی تمام دوست احباب شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں.

18/07/2023

رندھیر میں بکریاں فصل میں چھوڑنے پر جھگڑا۔ مخالفین نے مہندی خاں ولد سردار خان کو کلہاڑیوں کے وار کرکے قتل کر دیا

تمام گروپ ایڈمنز اور خصوصاً میرے ٹیچر ساتھی اس پر توجہ دیں:گیارہویں جماعت کی اس کتاب میں مذہب کا عنوان رکھ کر آزادیِ نسو...
08/07/2023

تمام گروپ ایڈمنز اور خصوصاً میرے ٹیچر ساتھی اس پر توجہ دیں:
گیارہویں جماعت کی اس کتاب میں مذہب کا عنوان رکھ کر آزادیِ نسواں، پردہ کے انکار اور سودی نظام کو ترقی کا ضامن قرار دیا گیا ہے۔
یہ کوئی چھوٹا مسئلہ نہیں دین وایمان کا مسئلہ ہے۔ فضول سیاسی بحث اور بطور تفریح مختلف پیغامات بھیجنے کی بجائے اس موضوع پر آواز اٹھانا زیادہ بہتر ہے۔ آج ہر گروپ میں ٹاپ ٹرینڈ ہوناچاہیے کہ یہ کھلم کھلا کفر ہے کیونکہ یہ قرآنی حدود پر اعتراض ہے۔۔۔۔ جس نے لکھا، جس نے اجازت دی، جو پڑھا رہا ہے اور جو پڑھ رہا ہے سب اپنے ایمان کی فکر کریں۔
بطور سربراہ ادارہ، کلاس انچارج اور معلم اس کتاب کا بائیکاٹ کرنا ہمارا مذہبی فریضہ ہے۔ مزید طلباء کو تلقین کی جائے کہ اس رائٹر اور پبلشر کی دیگر کتب خریدنے سے بھی اجتناب کریں۔

19/06/2023

*اطلاع عوام الناس*
کھاریاں گرڈ سٹیشن میں اچانک فنی خرابی پیدا ہونے سے پورا علاقہ بجلی کی ترسیل سے محروم ہو گیا ہے۔ واپڈا حکام فالٹ تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ بجلی کی ترسیل بحال ہونے میں کئی گھنٹے لگ سکتے ہیں۔ شہریوں سے معزرت ہے۔
انشااللہ پوری کوشش کر کے جلد سے جلد بجلی کی ترسیل ممکن بنائی جائے گی۔
*واپڈا سب ڈویژن کھاریاں*

اِنا لِلّہِ واِنا اِلیہِ رَاجِعُون ،سابق چئیرمین یونین کونسل باہروال چوہدری سُہراب خاں انتقال کرگئے ہیں ۔نماز جنازہ کا ا...
14/06/2023

اِنا لِلّہِ واِنا اِلیہِ رَاجِعُون ،
سابق چئیرمین یونین کونسل باہروال چوہدری سُہراب خاں انتقال کرگئے ہیں ۔
نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔
اللّٰه پاک انہیں جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطاء فرمائے۔ آمین

25/05/2023

لونگو: چوہدری محمد اشرف صاحب سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات
بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا

Zinda dil Shaheen insaniyat da haq adaa Kita Allah Pak maghfirt frmaye ameen 🤲مایہ ناز انٹرنیشنل والی بال پلئیر جمشید اک...
25/05/2023

Zinda dil Shaheen insaniyat da haq adaa Kita Allah Pak maghfirt frmaye ameen 🤲
مایہ ناز انٹرنیشنل والی بال پلئیر جمشید اکبر وڑائچ مرالہ قضائے الٰہی سے وفات پا گئے ہیں 😭😭

24/05/2023

2017 سے 2023 تک
تحصیل کھاریاں میں ٹرانس جینڈرز کی تعداد ڈبل ہو گئی ہے۔۔
53 -90

24/05/2023

کھاریاں ( نامہ نگار) 2023 کی مردم شماری کے مطابق ضلع گجرات کی آبادی 27 لاکھ 56 ہزار 289 سے بڑھ کر 30 لاکھ ستر ہزار افراد تک جا پہنچی۔نئی مردم شماری میں تحصیل کھاریاں سے تعلق رکھنے والے اوورسیز پاکستانیوں کی تعداد کا صحیح اندازہ نہیں لگایا جا سکاجبکہ خواجہ سراوں کی جداگانہ گنتی بھی نہیں ہوسکی۔2017 کی مردم شماری میں تحصیل کھاریاں میں خواجہ سراوں کی کل تعداد 53 تھی جبکہ 2023 میں ان کی تعداد 90 سے اوپر جا رہی ہے۔پاکستان میں ہونے والی مردم شماری براعظم ایشیا کے کسی بھی ملک کی پہلی ڈیجیٹل مردم شماری ہےاور یہاں پاکستان میں پہلی بار معذور افراد کی گنتی بھی کی گئی ہے ۔ مردم شماری میں استعمال ہونے والے ٹیبلٹس جو مواد جمع کرنے کے لیے شمار کنندگان کو دیے گئے ان کی تعداد بھی لاکھوں میں بتائی جاتی ہے ۔ یوں پاکستان میں ہونے والی مردم شماری سے پاکستان اپنے اگلے دس سالہ ترقیاتی منصوبے بنا سکے گا۔

سوئی گیس والوں کی فنکاری چیک کریں پہلے میٹر رینٹ 40 روپے سے 500 روپے کردیا تھا جب سوشل میڈیا پر شور ہوا پارلیمنٹ اور سین...
24/05/2023

سوئی گیس والوں کی فنکاری چیک کریں پہلے میٹر رینٹ 40 روپے سے 500 روپے کردیا تھا جب سوشل میڈیا پر شور ہوا پارلیمنٹ اور سینٹ تک آواز پہنچی تو لوٹنے کا طریقہ کار چینج کرلیا میٹر رینٹ 38 روپے کردیا اور 444 فکس چارجز کرکے اپنے 500 پورے کر لئے تمام سوشل ورکر اور صحافی حضرات اس پر بھرپور آواز اٹھائیں جب تک یہ ظلم ختم نہیں ہوجاتا ۔

مہربانی کرکے اس پوسٹ کو شیئر کریں لالہ نثار آف دھوریہ اخبار والے کل سے لاپتہ ہیں اگر کسی کو معلوم ہو تو ان نمبر پر رابطہ...
24/05/2023

مہربانی کرکے اس پوسٹ کو شیئر کریں لالہ نثار آف دھوریہ اخبار والے کل سے لاپتہ ہیں اگر کسی کو معلوم ہو تو ان نمبر پر رابطہ کریں03335911031 03034618554

23/05/2023

‏کل سے 18 سال سے کم عمر ڈرائیونگ پر گاڑی، موٹرسائیکل تھانے بند کرنے کا حکم۔
پکڑی گئی گاڑی، موٹرسائیکل، رکشہ و دیگر وہیکل کی واپسی کےلئے والدین کو ضمانتی مچلکے جمع کروانا ہوگا۔
آج کم عمر ڈرائیورز کے والدین کو 📣مکمل آگاہی دی جائے گی۔🔊🇵🇰

*ونگار* اک رسم تھی کہ پیار کا بہانہ تھا۔ وِنگار جسے پنجاب میں "ونگار " جو میں سمجھا ھوں کہ بلا معاوضہ اجتماعی کام ( مفتا...
03/05/2023

*ونگار*
اک رسم تھی کہ پیار کا بہانہ تھا۔

وِنگار جسے پنجاب میں "ونگار "

جو میں سمجھا ھوں کہ بلا معاوضہ اجتماعی کام ( مفتا)
جب جدید زرعی آ لات نہیں تھے ۔ کھیتی باڑی کے کام مینوئلی ھوتے تھے۔
اس کے علاوہ جب کچے مکانات کی چھتوں کی مرمت کی جاتی مٹی اور گارا چڑھایا جاتا یا نئی چھت ڈالنے کا بھاری کام ھوتاتواس موقعےپر بھی وِنگار برپا کیا جاتا تھا ۔
یہ سارے کام سب لوگ خوشی، جوش و ولولے سے انجام دیتے تھے ۔ ایسے موقعوں پر کبھی کبھی ڈھول اور شہنائی والے کو بھی بلایا جاتا تھا۔ اور کام کے دوران منچلوں کا رقص وغیرہ بھی ھوتا تھا اور ڈھول کی تھاپ پر درانتی بھی چلائی جاتی تھی۔
نوجوان، (کچھ بزرگ بھی) کام کرتے ھوئے مذاق میں ایک دوسرے پرفقرے کستے اور ھنسی مذاق کے ساتھ بخوشی سارا کام ھو جاتا تھا ۔
ونگار کے یہ مناظر ہمیں آج سے دو تین دہائی قبل تھل کےسب دیہاتوں میں عام طور پر نظر آتے تھے۔ جہاں کبھی کام اور دکھ درد سانجھے ہوتے تھے۔
کھیتوں کی تیاری، گندم اورچنےکی کٹائی، گہائی، شادی بیاہ کی تقریبات، علاقہ کے فلاحی کام جیسےکنوے کی صفائی وغیرہ سب مل جل کر ونگار جیسی رسموں سے نمٹائے جاتے تھے۔
جس شخص نے ونگار لینا ہوتی وہ شام کو ہی اطلاع کر دیتا کہ صبح اس کا کونسا کام ہے۔ کوئی فرد انکار نہیں کرتا تھا اور سب لوگ خوشی خوشی صبح اجتماعی طور پر کام کے لیے چلے جاتے تھے جس سے دنوں کاکام لمحوں میں ہوجاتا تھا اور اتفاق، اتحاد اور محبت بھی قائم رہتی۔
چھوٹی جھاڑیوں کے سائے میں رکھے گھڑوں کو پانی گرائے بنا کیسے سائے کی طرف سرکاتے رھنا ھے۔ اتنا ٹھنڈا اور مذیدار پانی کہ برف اور واٹر فلٹر کی کوئی بھی ضرورت نہیں تھی۔
ھمارے فرائض منصبی میں ایندھن اکٹھا کر کے حقہ بھرنا بھی شامل تھا۔
کھانا ہمیشہ روائتی اور دیسی ہوتا تھا جس میں تندوری گداز روٹی، چاٹی کی لسی، مکھن کے ساتھ گڑ یا شکر لازمی شامل ہوتے۔ دوپہر کو اکثر لوگ مسی روٹیاں ( چنے کی روٹی) پکاتے اس روٹی کے آٹے میں پیاز آلو اور دیگر لوازمات شامل کیے جاتےجس سےونگار والے کام کے ساتھ ساتھ لذیذ مزیدار کھانے سے بھی لطف اندوز ہوتے تھے۔
یہ وہ دور تھا جب دلوں میں خلوص، لہجوں میں اپنائیت، اور رشتوں میں محبت باقی تھی۔ جب بڑوں میں شفقت اور چھوٹوں میں ادب کی خوبصورت عادت تھی۔
جدید گلوبلائزیشن کی اہمیت و افادیت اپنی جگہ لیکن ان کے فوائد سے بھی انکار ممکن نہیں لیکن ہم اپنائیت سے دور ہوتے جارہے ہیں۔
ایک مقامی شاعر " درد"
نے کیا خوب کہا ھے۔۔

"جڈاں تنگ حالات دی جنگ چھڑ پئی"
"تینوں "درد" ونگار نہ لبھسی..!

انا للہ وانا الیہ راجعونراجہ توقیراظہر راجہ عقیل اظہر راجہ شکیل اظہر راجہ عدیل اظہرکے والد صاحب اجہ ٹیلرز والےرضاالہی سے...
03/05/2023

انا للہ وانا الیہ راجعون

راجہ توقیراظہر راجہ عقیل اظہر راجہ شکیل اظہر راجہ عدیل اظہرکے والد صاحب اجہ ٹیلرز والےرضاالہی سے وفات پاگےہےان کی نماز ےجنازہ بروز بدھ عصر کی نماز کے بعد 5:30بجے گلیانہ روڈوالےقبرستان میں ادا کیا جائےگا

سٹی فزیو تھراپی۔۔ نزد نجم ہسپتال جی ٹی روڈکھاریاں03331414051
03/05/2023

سٹی فزیو تھراپی۔
۔ نزد نجم ہسپتال جی ٹی روڈکھاریاں
03331414051

یونان کے علاقے اسپروپیرگوس میں آگ لگنے سے عمران علی نام کا پاکستانی نوجوان جاں بحق ہو گیا ہے۔ یونان کے پاکستانی گروپس نے...
02/05/2023

یونان کے علاقے اسپروپیرگوس میں آگ لگنے سے عمران علی نام کا پاکستانی نوجوان جاں بحق ہو گیا ہے۔ یونان کے پاکستانی گروپس نے اس کے لواحقین / رشتہ داروں کی تلاش کی درخواست کی ہوئی ہے

Address

Kharian
Kharian
50090

Telephone

+923135332127

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Info Kharian posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Info Kharian:

Videos

Share


Other News & Media Websites in Kharian

Show All

You may also like