Bajaur Post

Bajaur Post Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Bajaur Post, Media/News Company, Khar.

15/01/2025

ایسی بہینیں اور بھائی جو آپنے بالوں کے لیے پریشان ہے ان سب کے لیے خوشخبری
بال اپنی مرضی کے مطابق لمبے اور گھنے کریں،
گرتے بالوں کو روکے،
نئے بال اگا کر بال گھنے کرے،
اور بالوں کے تمام مسائل حل کرے گرینٹی کے ساتھ پی آر پی کے سہولت موجود ہے booster dose بھی موجود ہے
پتہ مدینہ سینٹر نیز ڈی ایچ کیو خار رابطہ نمبر 0942220540
03235924200

مولانا فضل الرحمان کے والد مفتی محمود نے کہا تھا کہ میرا بیٹا پیسے لے کر میری مخبری کرتا ہے - علی امین گنڈا پور
15/01/2025

مولانا فضل الرحمان کے والد مفتی محمود نے کہا تھا کہ میرا بیٹا پیسے لے کر میری مخبری کرتا ہے - علی امین گنڈا پور

آرمی چیف کی یہ بات ٹھیک ہے کہ عوام اور فوج کے درمیان خلیج کا جھوٹا بیانیہ بیرونِ ملک سے چلایا جاتا ہے - علی امین گنڈا پو...
15/01/2025

آرمی چیف کی یہ بات ٹھیک ہے کہ عوام اور فوج کے درمیان خلیج کا جھوٹا بیانیہ بیرونِ ملک سے چلایا جاتا ہے - علی امین گنڈا پور

حکومت نے مہنگائی سے پریشان عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم گرا دیا۔حکومت نے آئندہ 15 دنوں کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتو...
15/01/2025

حکومت نے مہنگائی سے پریشان عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم گرا دیا۔

حکومت نے آئندہ 15 دنوں کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 47 پیسے کا اضافہ کر دیا گیا جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے کا اضافہ کیا گیا۔

قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 256 روپے 31 پیسے ہوگئی جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 260 روپے 95 پیسے ہوگئی۔ وزارت داخلہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔

حکومت نے مہنگائی سے پریشان عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم گرا دیا۔حکومت نے آئندہ 15 دنوں کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتو...
15/01/2025

حکومت نے مہنگائی سے پریشان عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم گرا دیا۔

حکومت نے آئندہ 15 دنوں کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 47 پیسے کا اضافہ کر دیا گیا جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے کا اضافہ کیا گیا۔

قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 256 روپے 31 پیسے ہوگئی جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 260 روپے 95 پیسے ہوگئی۔ وزارت داخلہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد ہوگا۔

15/01/2025

حکومت نے مہنگائی سے پریشان عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم گرا دیا

15/01/2025

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا اعلان

خیبرپختونخوا میں 19 جنوری تک سی این جی سٹیشن کو گیس کی سپلائی بند کر دی گئی 20جنوری 2025 ء سی این جی سٹیشن کو گیس کی سپل...
15/01/2025

خیبرپختونخوا میں 19 جنوری تک سی این جی سٹیشن کو گیس کی سپلائی بند کر دی گئی 20جنوری 2025 ء سی این جی سٹیشن کو گیس کی سپلائی بحال ہوگی

15/01/2025

پشاور۔
پشاورکےمشہور مصری خان چپلی کباب
Misree Khan Chapli kabab Peshawar

حکومت خیبر پختونخوا کی اینٹی بیگری کمپئین اور ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی کے خصوصی ہدایت پر آج باجوڑ پولیس، محکمہ سوشل ویل...
15/01/2025

حکومت خیبر پختونخوا کی اینٹی بیگری کمپئین اور ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی کے خصوصی ہدایت پر آج باجوڑ پولیس، محکمہ سوشل ویلفئیر باجوڑ، چائلڈ پروٹیکشن یونٹ باجوڑ اور محکمہ لیبر نے پشت بازار میں بھکاریوں، چائلڈ لیبر اور بانڈڈ لیبرکے خلاف مشترکہ کارروائی کی۔ چند افراد، خاص طور پر بچے جو بھیک مانگنے، چائلڈ لیبر، اور بانڈڈ لیبر میں ملوث تھے، پائے گئے ۔ مذکورہ بالا غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کی نشاندہی کرنے کے لیے ڈیٹا اکٹھا کیا گیا ہے اور ان عیر قانونی سگرمیوں کے متعلق لوگوں کو آگاہی بھی دی گئی۔ چائلڈ لیبر میں ملوث کچھ بچوں کے والدین نے اسی وقت اس بات کو یقینی بنایا کہ وہ اپنے بچوں کو مزید چائلڈ لیبر کا حصہ نہیں بننے دیں گے اور ان کے بچے اپنی تعلیم جاری رکھیں گے جبکہ پیشہ ور بھکاریوں اور دوسرے بچوں کا استحصال کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
تفصیلی رپورٹ اور ڈیٹا شیئر کیا جائے گا۔

15/01/2025
15 January 2025 پشاور: سیکریٹری انڈسٹری کامرس اینڈ ٹیکنکل ایجوکیشن عامر آفاق کے زیر صدارت مرجیڈ اضلاع کے چیمبرز صدور کا ...
15/01/2025

15 January 2025

پشاور: سیکریٹری انڈسٹری کامرس اینڈ ٹیکنکل ایجوکیشن عامر آفاق کے زیر صدارت مرجیڈ اضلاع کے چیمبرز صدور کا اجلاس سول سیکرٹریٹ پشاور میں منعقد ہوا۔

پشاور میں منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت سیکریٹری انڈسٹری عامر آفاق نے کی، جس میں ڈی جی انڈسٹریز افتخار عالم، ایڈیشنل سیکریٹری انڈسٹری جنید خٹک، سی ای او کے پی ازمک اور دیگر اہم اداروں کے سربراہان موجود تھے۔ اجلاس کا مقصد خیبرپختونخوا کے ضم شدہ اضلاع (سابقہ فاٹا) کے لیے ٹیکس نظام پر غور و خوض اور آئندہ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔

باجوڑ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر حاجی لعلی شاہ، سرحد چیمبر کے صدرفضل مقیم، خیبر چیمبر کے گروپ لیڈر سید جواد کاظمی صدر محمد یوسف ، مہمند چیمبر کے امیر محمد، کوہاٹ چیمبر کے صدر رشید پراچہ،ملاکنڈ چیمبر کے صدر انعام اللہ اور دیگر نمایاں تاجروں نے اس اجلاس میں شرکت کی۔

باجوڑ چیمبر کے صدر حاجی لعلی شاہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: “ہم سے ایک ہزار ارب روپے کا وعدہ کیا گیا تھا،
لیکن آج تک ہمیں اس کا کوئی حصہ نہیں ملا۔ اب اس رقم کا تخمینہ تین ہزار ارب روپے تک پہنچ چکا ہے مگر سابقہ فاٹا کے علاقوں میں بنیادی سہولیات کا فقدان بدستور برقرار ہے۔ ایسے میں ہم کس چیز کے لیے ٹیکس دیں؟”

حاجی لعلی شاہ نے مزید کہا، “کہ حکومت نے ٹیکس کو ایک سال توسیع دیا ہیں، لیکن اب ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اگلے دس سالوں تک ہمیں کسی بھی قسم کا ٹیکس نہ دینا پڑے۔ جب تک ہمیں بنیادی سہولیات فراہم نہیں کی جاتیں اور مقامی معیشت کو مضبوط بنانے کے اقدامات نہیں کیے جاتے، ہم ٹیکس دینے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔ ہمیں ترقی کے لیے سازگار ماحول چاہیے، نہ کہ ایسے بوجھ جن سے ہماری معیشت مزید کمزور ہو۔”

باجوڑ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری دیگر چیمبرز اور نمائندوں کے ساتھ مل کر حکومت پر زور دیتا ہے کہ وہ فوری طور پر ان مسائل کا حل نکالے، ضم شدہ اضلاع کے تاجروں کو ٹیکسوں سے مستثنیٰ قرار دے، اور مقامی لوگوں کو صنعتوں کے ذریعے فائدہ پہنچانے کے لیے کارڈ یا ڈومیسائل سسٹم نافذ کرے۔ یہ وقت ہے کہ حکومت اپنے وعدوں کو پورا کرے اور علاقے کی معیشت کی بحالی کے لیے عملی اقدامات کرے۔

حاجی لعلی شاہ نے مزید کہا کہ ٹیکس لگانے سے موجودہ انڈسٹری بند ہونے سے بے روزگاری بڑھ جائے گی جس سے امن عامہ کے مسائل پیدا ہوجائینگے اور حکومت ایک ایک سال توسیع کی بجائے دس سال توسیع دیں تاکہ مزید انڈسٹری قائم ہوسکے۔

15/01/2025

باجوڑ۔ تحصیل سالارزئی کے علاقہ بانڈہ شیخانو میں ایک گھر کے قریب ماٹر گولہ گرنے سے دو معصوم بچوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

باجوڑ۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ملاکنڈ ڈویژن شیر اکبر خان کا اج ضلع باجوڑ کا ایک روزہ دورہ۔ یادگار شہداء پر حاضری دی، ...
15/01/2025

باجوڑ۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ملاکنڈ ڈویژن شیر اکبر خان کا اج ضلع باجوڑ کا ایک روزہ دورہ۔ یادگار شہداء پر حاضری دی، پولیس افس باجوڑ میں انسدادِ کرائم میٹنگ کی صدارت کی اور تھانہ اتمان خیل کا تفصیلی جائزہ لیا۔*

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ملاکنڈ ڈویژن نے اج ضلع باجوڑ کا ایک روزہ دورہ کیا۔ ہیڈکوارٹر خار پہنچنے پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ وقاص رفیق، ایس۔پی انوسٹیگیشن باجوڑ، ایس۔پی سی۔ٹی۔ڈی باجوڑ اور دیگر پولیس افسران نے پرتپاک استقبال کیا اور ضلعی پولیس کی طرف سے قبائلی روایتی پگھڑی بھی پہنائی۔
ڈی۔ائی۔جی ملاکنڈ نے سب سے پہلے پولیس لائن باجوڑ میں موجود یادگار شہداء پر حاضری دی، پھول چڑھائے، پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی اور شہداء کی درجات بلندی کیلئے خصوصی دعا کی۔ معزز مہمان نے تاثیراتی بک میں اپنے تاثرات بھی قلم بند کی۔

دورے کے دوران ڈی۔ائی۔جی ملاکنڈ نے پولیس افس باجوڑ میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی جسمیں ایس۔پی۔انوسٹیگیشن باجوڑ سمیت جملہ سرکلز ڈی۔ایس۔پیز نے شرکت کی۔کرائم میٹنگ میں سرکل وائز کرائم اور پراگریس کا جائزہ لیا گیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ اور ایس۔پی انوسٹیگیشن باجوڑ نے تمام ٹریس/ آن ٹریس کیسس اور دیگر درپیش مسائل اور سہولیات پر ڈی۔ائی۔جی ملاکنڈ کو تفصیلی بریفنگ دی۔ میٹنگ میں ڈی۔ائی جی ملاکنڈ نے مجموعی طور پر جرائم کی شرح اور پولیس کی کار کردگی کا جائزہ لیتے ہوئے سنگین نوعیت کے زیر تفتیش مقدمات میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری، مقدمات میں ریکوری ،مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن اور انسداد منشیات مہم میں کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر تھانہ جات اور چوکیات کی سیکورٹی کو مزید بہتر بنائے جبکہ موبائل گشت،سنیپ چیکنگ اور سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کو معمول بنا کر سماج دشمن عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کریں،انہوں نے کہا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ذمہ داری ہے جسمیں کسی قسم کوتاہی برداشت نہیں کی جائی گی۔

دورے کے اخر میں ریجنل پولیس سربراہ نے ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان اور دیگر متعلقہ افسران کیساتھ سیکیورٹی کے حوالے سے میٹنگ کی اور ضلع ہذا کے موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بحث مباحثہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی کے ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر خارڈاکٹر صادق علی کی نگرانی میں ٹی ایم اے، ٹریفک حکام اور واپڈا اہلک...
15/01/2025

ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی کے ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر خارڈاکٹر صادق علی کی نگرانی میں ٹی ایم اے، ٹریفک حکام اور واپڈا اہلکاروں نے ٹریفک کی ہموار آمدورفت کو یقینی بنانے کے لیے آج شام کے وقت ٹی ایم اے خار کے سٹاف کے ذریعے خار بازار سے آر سی سی کھمبے ہٹائےگئے تاکہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو۔

باجوڑ۔ ملاسید بانڈہ تحصیل سلارزئی میں گھر پر ماٹر گولی لگنے سے تین بچے زخمی۔ ریسکیو 1122کنٹرول روم: اطلاع ملنے پر ریسکیو...
15/01/2025

باجوڑ۔
ملاسید بانڈہ تحصیل سلارزئی میں گھر پر ماٹر گولی لگنے سے تین بچے زخمی۔ ریسکیو 1122

کنٹرول روم: اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 باجوڑ کی میڈیکل ٹیم نے بروقت رسپانس کرتے ہوۓ موقع پر پہنچ کر ایک زخمی کو موقع پر اور دو زخمیوں کو ایمبولینس میں بنیادی طبی امداد فراہم کرکے ڈسٹرکٹ ہسپتال خار منتقل کی۔

Address

Khar
18650

Telephone

03009000000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bajaur Post posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Bajaur Post:

Videos

Share

bajaur graphics

باجوڑ گرافِکس پرنٹنگ کمپنی کے زیر اہتمام خار برانچ ( آفس ) میں باجوڑ کے صحافیوں کیلئے شیلڈ تقسیم اور ٹی پارٹی کا اہتمام ، باجوڑ گرافکس خار برانچ آفس میں باجوڑ گرافکس کے ڈائریکٹر شہزاد خان اور چیئرمین محسن خان کے نے باجوڑ کے تمام صحافیوں کے لیے شیلڈ ڈسٹریبیوشن اور ٹی پارٹی کا انعقاد کیا ، جس میں باجوڑ کے تمام صحافی برادری نے شرکت کی۔ شہزاد خان اور محسن خان نے نے اس موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ صحافی معاشرے کا اہم ترین طبقہ ہے کسی بھی علاقے اور محکمے کے مثبت تصویر میڈیا کے ذریعے ہی پیش ہوسکتی ہے۔ ہماری ادنی سی کوشش ہے کہ باجوڑ کے صحافی برادری کو ہر ممکن عزت سے نوازیں۔ حسبان میڈیا ٹیم کے حنیف اللہ ، بلال یاسر اور بلال خان نے تقریب میں شرکت کی۔ اور باجوڑ گرافکس انتظامیہ کے جانب سے عزت آفزائی پر شکریہ ادا کیا۔