Khokhar's Diary

Khokhar's Diary Here You Can Enjoy Beautiful Creativity , Literature and Awesome Poetry

صرف زندہ رہنا کافی نہیں ہے ،ہمیں پھول، پہاڑ، درخت، کتابیں، محبت، خاموشی اور آزادی چاہئیے-
03/05/2024

صرف زندہ رہنا کافی نہیں ہے ،
ہمیں پھول، پہاڑ، درخت، کتابیں، محبت، خاموشی اور آزادی چاہئیے-

دوستا ! چائے پی ، کتابیں پڑھ دشمنا ! چائے پی ، کتابیں پڑھ جب کسی نے علاجِ غم پوچھاکہہ دیا ! چائے پی ، کتابیں پڑھسوچ مت آ...
29/04/2024

دوستا ! چائے پی ، کتابیں پڑھ
دشمنا ! چائے پی ، کتابیں پڑھ

جب کسی نے علاجِ غم پوچھا
کہہ دیا ! چائے پی ، کتابیں پڑھ

سوچ مت آج کل کے بارے میں
مسکرا ! چائے پی ، کتابیں پڑھ

سارے اہلِ شعور کہتے ہیں
برملا ، چائے پی ، کتابیں پڑھ

کر ذرا سی قمر تُو عیّاشی
گیت گا، چائے پی ، کتابیں پڑھ

۔۔۔۔۔قمرآسی

ہمیں وہ جنگ لڑنے کی اشد ضرورت ہے جسکی بدولت امن کو تقویت پہنچے، اور یہ جنگ سب سے پہلے جہالت کے خلاف ہونی چاہیے .
22/04/2024

ہمیں وہ جنگ لڑنے کی اشد ضرورت ہے جسکی بدولت امن کو تقویت پہنچے، اور یہ جنگ سب سے پہلے جہالت کے خلاف ہونی چاہیے .

22/04/2024

کامیابی میں وقت لگتا ہے، اس لیے زندگی کے کسی بھی مرحلے پر ہمت نہ ہاریں۔
(ارسطو)

13/02/2024
13/02/2024
24/10/2023

آ میڈا ڈھولا کراں بیٹھی زاری

میں مُکدی مُکاواں تو جتیا میں ہاری

میں لِکھ لِکھ چھٹیاں ہزاراں نے پایاں

کوئی دیس تیڈے توں خبراں نہ آیاں

نہ دسیا ٹھکانڑاں کوئی جاندی واری

آ میڈا ڈھولا کراں بیٹھی زاری

تکاں راہ تیرا میں اَڈیاں نوں چا کے

بیٹھی ہاں تائب جندڑی گنوا کے

کدوں آوے گی تیڈی سوھنی سواری

آ میڈا ڈھولا کراں بیٹھی زاری

توں لجپال ہیں توں لجپال ڈھولا

میڈی زندگی ہے تیڈے نال ڈھولا

توں چنگیاں توں چنگا میں سب توں نکاری

آ میڈا ڈھولا کراں بیٹھی زاری

حکیماں طبیباں دے وس دی اے گل نئیں

میڈی مرض دا ہور کوئی وی حل نئیں

ڈکھا دے ذرا اپنی صورت توں پیاری

آ میڈا ڈھولا کراں بیٹھی زاری

کدی جھوک اُجڑی وسا میڈا ڈھولن

کرم کر دے میڈے تے آ میڈا ڈھولن

میں رو رو کے بس اہیا عرض گزاری

آ میڈا ڈھولا کراں بیٹھی زاری

24/10/2023

“مگر میرا نیٹ سلو تھا”

میں نے خدا کو ای میل کیا کہ
گلی کی نکڑ والے اقبال کا گھوڑا بیمار ہے
واحد کفیل ،ساتواں فرد ہے گھر کا

چڑیا اور چڑے کی پرسوں شادی ہے
دور سے پرندے آئیں گے
بارش مت کرنا

جس نمبر سے تمہیں مسڈ کالز آتی ہیں
وہ بیوہ کا نمبر ہے
کال اٹینڈ کیوں نہیں کرتے؟

چھلیاں بیچنے والا ناصر
فارچُونر کے خواب کیوں دیکھتا ہے؟
منع کرو!

باؤ خلیل کے بیٹے نے
اووپو پہ آئی فون کی بیل لگائی ہے
یار تُم انسانوں کی مجبوریاں کب سمجھتے ہو؟

جو سکرین شاٹ بھیجا تھا،میری سہیلی کا ہے
کہتی ہے میرے کندھوں پہ جو فرشتے ہیں
مجھے نہاتے ہوئے دیکھتے ہیں
اِن سے پردہ کیسے کروں؟
یار آئی فون میں نئی ایپ متعارف کروا دو
فرشتوں کی تنخواہ بھی بچ جائے گی!

اور سناؤ سب اچھا ہے؟
واٹس ایپ پہ کال نہ کرنا
وہاں آواز ٹھیک نہیں آتی

مجھے مارنے کی اجرت جو عزرائیل کو دینی ہے
میں خودکشی کرلوں گا ،تو ابھی بھیج سکتے ہو؟
آخری سمسٹر کی فیس دینی ہے!

یا پھر کوئی پراپرٹی ڈیلر بھیج دو
جو میری قبر والی جگہ خرید لے

میں نے خدا کو ای میل کیا تھا
اُس گاؤں کے نلکے سے ایک بار پانی پینے کی مہلت دی جائے
مگر میرا نیٹ سلو تھا!

شاعر : سہیل کاہلوں

24/10/2023

دوستوں کے انتخاب میں احتیاط کرو۔ بھیڑ جمع نہ کرو ، ہر شخص دوستی کا اہل نہیں ہوتا ۔

ابوالکلام آزاد ♥️

‏اپنے دوست کے گھر کی طرف جانے والی پگڈنڈی پہ کبھی گھاس مت اگنے دو..❤️
05/04/2023

‏اپنے دوست کے گھر کی طرف جانے والی پگڈنڈی پہ کبھی گھاس مت اگنے دو..❤️

‏" میری سیاست  رومانس اور  شاعری کا امتزاج ہے " میں نے آج تک سوائے عوام کے  کسی سے محبت نہیں کی اس لیے میں یہ سمجھتا ہوں...
28/03/2023

‏" میری سیاست رومانس اور شاعری کا امتزاج ہے "
میں نے آج تک سوائے عوام کے کسی سے محبت نہیں کی اس لیے میں یہ سمجھتا ہوں کہ " عوام طاقت کا سرچشمہ ہے " یہ کویء سیاسی نعرہ نہیں بلکہ میرا غیر فانی اعتقاد ہے ۔
شھید ذوالفقار علی بھٹو
‎❤

Address

Khanpur Janubi

Telephone

+923366554455

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Khokhar's Diary posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Khokhar's Diary:

Share


Other News & Media Websites in Khanpur Janubi

Show All