Sahibzada Allama Shamail Ashraf Durrani

Sahibzada Allama Shamail Ashraf Durrani (آستانہ عالیہ سراج العارفین حضرت مولانا حافظ سراج احمد درانی چشتیؒ خان پور ضلع رحیم یار خان)
(2)

بروز حشر شفاعت کریں گے چن چن کرہر اک غلام کا چہرہ حضور ﷺ جانتے ہیںصَــلَّــی اللّٰـهُ تَـعَالٰـی عَـلَـیْـہِ وَاٰلِــہ و...
20/04/2024

بروز حشر شفاعت کریں گے چن چن کر
ہر اک غلام کا چہرہ حضور ﷺ جانتے ہیں

صَــلَّــی اللّٰـهُ تَـعَالٰـی عَـلَـیْـہِ وَاٰلِــہ وَسَــــلَّم۔

•🔴 Beautiful

















حضرت شیخ القرآن ،سند المحدثین ، برھان العارفین ، شہبازِ تصوّف حضرت علّامہ پیر مفتی مختار احمد درانی دامت برکاتہم العالیہ...
08/04/2024

حضرت شیخ القرآن ،سند المحدثین ، برھان العارفین ، شہبازِ تصوّف حضرت علّامہ پیر مفتی مختار احمد درانی دامت برکاتہم العالیہ کی معیت میں مرکزِ اہلسنت جامعہ اسلامیہ سراج العلوم خانپور میں نمازِ عید الفطر ان شاءاللہ 30: 7 بجے

بیدمؔ نہ  آوں جا کہ دیار رسول ؐسےتربت ہو زیر سایہ دیوارِ مصطفےٰؐ
06/04/2024

بیدمؔ نہ آوں جا کہ دیار رسول ؐسے

تربت ہو زیر سایہ دیوارِ مصطفےٰؐ

حرم مکی میں جمعة الوداع کے خوبصورت اور روحانی مناظر
05/04/2024

حرم مکی میں جمعة الوداع کے خوبصورت اور روحانی مناظر

04/04/2024
سبحان اللہ 🙏🏻❤🙏🏻
03/04/2024

سبحان اللہ 🙏🏻❤🙏🏻

31/03/2024

کہہ گئے صرف علیؑ " فُزتُ وَ رَبّ ِالکَعبَہ"
ورنہ اِنْسَان " لَفِىْ خُسْر " سے آگے نہ گیا

21رمضان المبارک

قبلہ زین العابدین شاہ کی وال سے

بروز حشر شفاعت کریں گے چن چن کرہر اک غلام کا چہرہ حضور ﷺ جانتے ہیںصَــلَّــی اللّٰـهُ تَـعَالٰـی عَـلَـیْـہِ وَاٰلِــہ و...
28/03/2024

بروز حشر شفاعت کریں گے چن چن کر
ہر اک غلام کا چہرہ حضور ﷺ جانتے ہیں

صَــلَّــی اللّٰـهُ تَـعَالٰـی عَـلَـیْـہِ وَاٰلِــہ وَسَــــلَّم۔

قسط نمبر 1 ،بعنوان فرضیت روزہ اور قرآن تحریر:  صاحبزادہ شمائل اشرف درانی  فرضیت روزه: يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُتِب...
28/03/2024

قسط نمبر 1 ،بعنوان فرضیت روزہ اور قرآن
تحریر:
صاحبزادہ شمائل اشرف درانی
فرضیت روزه:
يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُتِبَ عَلَيْكُمُ الصِّيَامُ كَمَا كُتِبَ عَلَى الَّذِينَ مِنْ قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ )
(سوره البقره : 183)
ترجمہ: اے ایمان والو ! تم پر روزے فرض کئے گئے جیسے اگلوں پر فرض ہوئے تھے کہ کہیں تمہیں پر ہیز گاری ملے ۔

فائدہ: اس آیت کریمہ میں دو باتوں کا صراحتاً ذکر ہے۔

1: صرف امت محمدیہ پر ہی نہیں بلکہ اُممِ سابقہ پر بھی روزے فرض کیے گئے

2: دوسرا مقصدِ روزہ کو بیان کیا گیا ہے

فرضیت روزہ کی تاریخ :
ثقہ روایت کے مطابق رمضان المبارک کے روزے کی فرضیت کا حکم دوسری صدی ہجری میں تحویل قبلہ کے واقعے سے دس (10) روز بعد ماہ شعبان المعظم میں نازل ہوا
چنانچہ رسول اللہ ﷺ نے تقریباً (9 ) سال رمضان المبارک کے مہینے میں روزے رکھے۔
آیت کریمہ شعبان المعظم کے مہینے میں نازل ہوئی جس میں رمضان المبارک کو ماہِ صیام قرار دیا گیا۔ باری تعالیٰ نے اہل ایمان سے ارشاد فرمایا:

فَمَنْ شَهِدَ مِنْكُمُ الشَّهْرَ فَلْيَصُمْهُ (سورة البقرة : 185)
تو تم میں جو کوئی یہ مہینہ پائے ضرور اس کے روزے رکھے۔“

سب سے پہلے کون سا روزہ فرض تھا -
فقہاء احناف کا موقف :
فقہاءِ احناف فرماتے ہیں رمضان المبارک سے پہلے عاشورہ کا روزہ رکھنا فرض تھا پھر جب رمضان کے روزے فرض ہوئے تو اس سے پہلے کے تمام روزوں کی فرضیت منسوخ ہو گئی۔

فقہاء شوافع کا موقف:
فقہاءِشوافع فرماتے ہیں کہ رمضان المبارک سے پہلے کوئی روزہ کا رکھنا فرض نہیں تھا۔
(عمدۃ القاری جلد 10 ص 362)

روزه کالغوی معنی:
روزہ کو عربی میں ”صوم“ کہتے ہیں جس کا معنی ہے ”الامساک“، رکے رہنا کسی کام کو ترک کرنا، قرآن مجید فرقان حمید میں اللہ رب العزت نے حضرت مریم کے اس قول کو بیان فرمایا۔
إِنِّي نَذَرْتُ لِلرَّحْمَنِ صَوْمًا فَلَنْ أَكَلِّمَ الْيَوْمَ اِنْسِيَّا
( سورة المريم:26 )
ترجمہ: میں نے آج رحمن کا روزہ مانا ہے، تو آج ہر گز کسی آدمی سے بات نہ کروں گی۔“

روزہ کا اصطلاحی معنی:

الْإِمْسَاكُ عَنِ الْمُفْطِرَاتِ مَعَ اِقْتَرنِ النِيَّةِ بِهِ مِنْ طُلُوعِ الْفَجْرِ إِلَى غُرُوبِ الشَّمْسِ
( تفسیر قرطبی جلد 2 ، ص (273)
ترجمہ: روزہ کی نیت کے ساتھ طلوع فجر سے غروب آفتاب تک ہر قسم کے مفطرات سے رک جانا بعض علماءِ فقہ نے الْإِمْسَاكُ عَنِ الْمُفْطِرَاتِ کا معنیٰ الْإِمْسَاكُ عَنِ الْأَكْلِ وَالشَّرْبِ وَالْجِمَاعِ کھانے پینے اور عمل زوجیت سے باز رہنا بیان کیا ہے۔

رمضان کی وجہ تسمیہ :
امام المفسرین شیخ امام علی بن سلطان محمد ہروی المعروف ملا علی قاری المتوفی (1016ھ) فرماتے ہیں۔ رمضان ، رمضاء سے مشتق ہے صیغہ صفت ہے اس کا معنی سخت گرم زمین ہے لہذا رمض کا معنی سخت گرم ہوا۔ رمضان کا یہ نام اس لئے رکھا گیا ہے کہ جب عربوں نے پرانی لغت سے مہینوں کے نام منتقل کئے تو انہیں اوقات اور زمانوں کے ساتھ موسوم کر دیا جن میں وہ اس وقت واقع تھے اتفاقاً رمضان ان دنوں سخت گرمی کے موسم میں آیا تھا اس لیے اس کا نام رمضان رکھ دیا۔
( مرقاة المفاتيح جلد 4 ، ص (229)

دوسرا قول:
یہ بھی کہا جاتا ہے کہ رمضان کا لفظ ٫٫رمض الصائم،، سے لیا گیا ہے جس کا معنی ہے روزہ دار کے پیٹ کی گرمی شدید ہوگئی ۔ رمضان کو رمضان کا نام اس لیے دیا گیا کہ وہ گناہوں کو جلا دیتا ہے۔
(لسان العرب جلد 7 ص (162)

فائده:
اب آپ قارئین حضرات غور فرمائیں جس کا معنی بتا رہا ہے کہ روزے دار کے گناہ جل جاتے ہیں تو روزہ دار گناہوں سے پاک ہو جاتا ہے۔ ہم سب کو اپنے کثیر گناہوں پر نظر کرتے ہوئے رمضان المبارک کے مکمل 30 یا 29 ہوں
روزے رکھنے چاہئیں اور کوئی بھی روزہ قضاء نہیں کرنا چاہیے

أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُتِبَ عَلَيْكُمُ الصِّيَامُ میں نداء کی حکمت :

اہل لسان فرماتے ہیں یہ نداء ہے حبیب سے حبیب کی طرف أَيُّهَا تنبیہ ہے حبیب سے حبیب کی طرف ، آمَنُوا شہادت ہے حبیب سے حبیب کی طرف، اللہ تعالٰی ہر مومن کا محبوب حقیقی ہے تو حبیب بمعنی محبوب ہوگا ، ہر مومن مُحبِ ذات باری ہے تو حبیب بھی محب ہوگا، تو محبوب حقیقی نے اپنے محب مومن کو نداء فرما کر اپنے محبین کو اہل ایمان ہونے کی گواہی دی ہے۔
حضرت سیدنا امام جعفر صادق رضی اللہ ارشاد فرماتے ہیں ۔ محبوب کی ندا عبادت کی تھکن دور کر دیتی ہے پھر جب روزہ دار طلوع فجر سے غروب آفتاب تک تمام مشروبات اور عمل تزویج سے دور رہتا ہے ۔ محبوبِ حقیقی کی نداء کے سماع کے لیے تو آخر کار وہ وقت آن پہنچتا ہے کہ جب محبوبِ حقیقی اپنے محب سے فرماتا ہے۔
الصوم لی وانا اجزی به روزہ میرے لیے ہے اور میں ہی اسکی جزاء عطا کرتا ہوں

تراویح میں ختم قرآن کرنا مستحب ہے تاکہ لوگ پورا قرآن سن لیں اور ایک ختم قرآن سے زائد پڑھنا مستحب نہیں ہے کہ ایسا کرنا مق...
27/03/2024

تراویح میں ختم قرآن کرنا مستحب ہے تاکہ لوگ پورا قرآن سن لیں اور ایک ختم قرآن سے زائد پڑھنا مستحب نہیں ہے کہ ایسا کرنا مقتدیوں پر شاق گزرے گا۔

(كشاف القناع عن متن الإقناع - البهوتي : ١/٤٢٧- الشاملة)

جمعہ مبارک۔🥀🍃💕🤍💕🌿✨️. . . .
19/01/2024

جمعہ مبارک۔
🥀🍃💕🤍💕🌿✨️. . . .




اجمیر ہَست مُطلع انوارِ چِشتیاں    سُلطانِ ہند قافلہءِ سالارِ چشتیاں
18/01/2024

اجمیر ہَست مُطلع انوارِ چِشتیاں
سُلطانِ ہند قافلہءِ سالارِ چشتیاں

12/01/2024

Promo | ALLAH ke Safeer| pir M***i Mazhar Mukhtar Durrani
| From 1st Rajab at 7:00 PM on ARY Qtv

🥀🍃💕🤍💕🌿✨️. . . .
12/01/2024

🥀🍃💕🤍💕🌿✨️. . . .




30/12/2023

حضرت زین الرضا شاہ جی کی وال سے پُر لطف عربی اشعار سنیے اور روح تازہ کیجئے
دِمَانَا فِدَاكَ وَ آباؤُنَا وَأبنَاؤُنَا يَا رَسُولَ الهُدَى

نَذَرْنَا لِأجْلِكَ أَرْوَاحَنَا فَمَا غَيْرُكَ اليَوْمَ مِنْ مُفْتَدَى
هُوَ اللهُ كَمَّلَ أَوْصَافَهُ وَسَمَّاهُ بَيْنَ الوَرَى أَحْمَدَا
فَمَا مُنْقِصٌ فَضْلَهُ جَاحِدٌ وَمَنْ يَحْجُبُ النُّوْرَ إِنْ مَا بَدَا

اے رسول الہدیٰ! ہمارا خون، آباء اور اولاد سب آپ پر قربان ہیں۔
ہم آپ کی عزت کے لئے اپنی روح کا نذرانہ پیش کرتے ہیں۔ پس آپ کے علاوہ آج کوئی بھی ایسا نہیں ہے کہ جس کے لیے ( سب کچھ ) قربان کیا جائے۔
وہ اللہ ہی ہے کہ جس نے آپ کے اوصاف کو مکمل کیا اور مخلوق میں آپ کا نام احمد رکھا۔
لہذا جو بھی آپ کی فضیلت میں کمی کرتا ہے وہ منکر ہے اور کون ہے جو نور کو چھپا سکے جبکہ وہ(نور) ظاہر ہوجائے۔
ترجمہ : سید زین الرضا شاہ بخاری

24/12/2023

آپ ﷺ کے شہر مدینہ میں ایک ایسی خوشبو اور مہک ہے جو زائرین کے دلوں کو سکون بخشتی ہے اور محبت کرنے والوں کی روحوں کو اطمینان سے بھر دیتی ہے۔

یَار سِپَاہیڑا آ وَس مَاڈ ڑِ کُول          
21/11/2023

یَار سِپَاہیڑا آ وَس مَاڈ ڑِ کُول















ہزاروں  سَال نَرگس اپنِی بے نُوری  پہ رُوتِی ہے ۔۔۔۔۔۔بڑی مُشکل سے ہوتا ہے چَمن میں دِیدہ ور پیدا ۔۔۔۔۔۔                ...
17/11/2023

ہزاروں سَال نَرگس اپنِی بے نُوری پہ رُوتِی ہے ۔۔۔۔۔۔
بڑی مُشکل سے ہوتا ہے چَمن میں دِیدہ ور پیدا ۔۔۔۔۔۔






وکیل سرائیکستان ہر دلعزیز شخصیت محترم  سئیں حضرت ظہور احمد دھریجہ صاحب چیف اڈیٹر روزنامہ جھوک سے مختصر مگر جامع ملاقات ق...
12/11/2023

وکیل سرائیکستان ہر دلعزیز شخصیت محترم سئیں حضرت ظہور احمد دھریجہ صاحب چیف اڈیٹر روزنامہ جھوک سے مختصر مگر جامع ملاقات قبلہ والدِ گرامی دامت برکاتہم العالیہ کو عمرہ شریف کی مبارکباد ۔۔۔۔ حضرت شیخ القرآن دامت برکاتہم العالیہ کی شرح دیوانِ فرید کی اشاعت کے حوالہ سے سیر حاصل گفتگو کئی دوسرے امور پر تبادلہ خیال ۔۔۔حضرت دھریجہ صاحب بیک وقت تنظیمی، تحریکی اور کئی دوسرے محاذوں پر کر رہےہیں اور خوب کر رہےہیں ہیں ۔۔۔۔ سچ کہا کسی نے
ایثار و وفا سوز و جنوں درد تمنا
ایک ہی دل کا لہو کتنے چراغوں میں جلا ہے
۔۔۔ اس موقع پر محترم آصف دھریجہ بھی موجود

قبلہ والدِ گرامی دامت برکاتہم العالیہ
11/11/2023

قبلہ والدِ گرامی دامت برکاتہم العالیہ

Address

Khanpur Janubi

Telephone

+923157495314

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sahibzada Allama Shamail Ashraf Durrani posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Sahibzada Allama Shamail Ashraf Durrani:

Videos

Share

Category