Media Forum Khan Garh

Media Forum Khan Garh قسم ہے قلم کی اور جو کچھ ہم لکھتے ہیں
(1)

09/11/2024

خان گڑھ ( نامہ نگار) ٹی سی ایس کورئیر سروس خان گڑھ کی مبینہ غفلت، شہری کی ہزاروں روپے کی مٹھائی خراب، شہری نے غفلت برتنے پر کنزیومر کورٹ کو درخواست دے دی۔ تفصیل کے مطابق خان گڑھ کے شہری محمد راشد کو اسکے دوست نے دھنوٹ سے 25000 روپے مالیت کی مٹھائی بذریعہ ٹی سی ایس کورئیر کمپنی خان گڑھ بھجوائی مگر خان گڑھ دفتر والوں نے مٹھائی ایڈریس پر نہ بھیجی اور اسکے دو روز چھٹی کیوجہ سے ٹی سی ایس کورئیر سروس خان گڑھ کا دفتر بند رہا اور مٹھائی ڈلیوری کے وقت خراب ہو چکی تھی اور شہری کو 25000 روپے نقصان اٹھانا جبکہ شہری بار بار خان گڑھ دفتر کے اہلکاروں سے موبائل فون پر رابطہ کرتا رہا اور اہلکار بہانے بناتے رہے ۔ تاہم شہری نے نقصان کے ازالے کیلئے معروف وکیل ملک محمد نقی کمبوہ ایڈووکیٹ کی توسط سے کنزیومر کورٹ رجوع کر لیا ہے یہاں یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ ٹی سی ایس آفس خان گڑھ کے اہلکار خان گڑھ کے موضع گنجہ کے مقامی رہائشی تھے جنہوں نے شہری کو مٹھائی کا پارسل ڈلیور کرنے کی بجائے غفلت کا مظاہرہ کرکے نقصان پہنچایا اور اذیت دی #

خان گڑھ (نامہ نگار) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مظفرگڑھ سے امیدوار جنرل سیکرٹری محمد فہیم اختر بھٹہ ایڈووکیٹ نے گزشتہ روز الی...
06/11/2024

خان گڑھ (نامہ نگار) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مظفرگڑھ سے امیدوار جنرل سیکرٹری محمد فہیم اختر بھٹہ ایڈووکیٹ نے گزشتہ روز الیکشن کمپین کے سلسلہ میں خان گڑھ، وسندیوالی، شاہ جمال اور روہیلانوالی میں وکلاء سے ملاقاتیں کیں اور ان سے سپورٹ کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ وہ منتخب ہو کر وکلاء کمیونٹی کے حقوق کا تحفظ کریں گے اور فلاح وبہبود کیلئے تاریخی اقدام اٹھائیں گے انہوں نےکہا کہ ینگ لائرز میرا ساتھ دیں انکو بھرپور سپورٹ کرونگا جبکہ نئے چیمبر الاٹ کرائے جائیں گے اور جامع پالیسی کے ساتھ وکلاء کی آواز بلند کر کے ان کے مسائل حل کریں گے انہوں نے کہا کہ چند روز میں وکلاء کا ایک بڑا پینل بھی حمایت کا اعلان کر رہا ہے ۔انہوں نےکہا کہ پورے پینل کو کامیاب کرائیں ان شاء الله جیت کر خدمت کی مثال قائم کردیں گے اس موقع پر وکلاء نے انکی حمایت کا اعلان کیا #
نوٹ: تصویر ہمراہ ہے

شاہ جمال کی عوام کیلئے بڑی خوشخبری جنوبی پنجاب کے مایہ ناز معالج و اسپیشلسٹ الٹراساؤنڈ ڈاکٹر عبدالرشید شیخ 3 نومبر بروز ...
01/11/2024

شاہ جمال کی عوام کیلئے بڑی خوشخبری
جنوبی پنجاب کے مایہ ناز معالج و اسپیشلسٹ الٹراساؤنڈ ڈاکٹر عبدالرشید شیخ 3 نومبر بروز اتوار کو بختاور رحیم گلوبل میڈیکل ہسپتال نزد RHC ہسپتال میں فری میڈیکل کیمپ لگا رہے

12/10/2024

یہ تحریر ان کے لیے جو علاقائی صحافیوں کو کم تعلیم کی باتیں سنانے اور علاقائی رپورٹر کو تنقید کا نشانہ بنانے پر کوئی موقع بھی ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔۔۔۔۔

علاقائی رپورٹر کو صحافی قرار دے کر صحافت کو گالی دینے والو عقل کرو,علاقائی رپورٹر کا کام محض اتنا ہے کہ وہ علاقہ میں ہونے والے واقعہ وقوعہ کی رپورٹ اپنے ادارے کو ارسال کردے, یہ رپورٹ شائع ہونے تک کانٹ چھانٹ اور ایڈیٹنگ کیلئے متعدد ہاتھوں سے گزرتی ہے تاکہ غلطی کی گنجائش نہ رہے۔
ہم آوٹ سٹیشن رپورٹرز (OSR) یا علاقائی رپورٹرز کو صحافت میں اتنی ہی اہمیت حاصل ہے جتنی پولیس محکمہ میں ایک رضا کار کو اگر آپ ایک رضا کار کیلئے ماسٹر ڈگری تجویز کریں گے تو پھر سٹاف رپورٹر, چیف رپورٹر, انچارج پیج, نیوز ڈیسک انچارج, سب ایڈیٹر, ایڈیٹر, ریذیڈنٹ ایڈیٹر, چیف ایڈیٹر, گروپ ایڈیٹرز سمیت صحافت کے 16 Designations کیلئے مزید 16 ڈگریاں متعارف کروانی پڑیں گی,آپ سے التماس ہے کہ کسی پر تنقید کرنے سے پہلے اس بارے میں ابتدائی معلومات لے لیا کریں.آوٹ اسٹشن رپورٹر کی کوئی تنخواہ نہیں ہوتی وہ اس لالچ میں اخبار یا کسی صحافتی ادارے کو رضاکارانہ طور پر جوائن کرتا ہے تا کہ وہ اپنے علاقہ کے مسائل کو بہتر طریقے سے اجاگر کرسکے,جس کے عوض اسے اپنی جیب سے خرچہ بھی کرنا پڑتا ہے اور ادارے کو اشتہارات بھی دینے پڑتے ہیں۔
ایسی صورتحال میں کسی ماسٹر ڈگری ہولڈر کو کتے نے کاٹا ہے کہ وہ 16 سال تعلیم حاصل کرنے کے بعد اپنا مستقبل روشن کرنے کی بجائے اپنے خرچہ پر رپورٹر بن کر ہر ایرے غیرے کی تنقید برداشت کرے؟؟؟
یہ ہم والدین کے نکھٹو ہی ہیں جو گریجوایشن کے باوجود پیٹ پالنے کیلئے محنت مزدوری علیحدہ کرتے ہیں اور ظالم اور جرائم پیشہ عناصر سے دشمنی الگ,آخر میں ملتا کیا ہے؟؟؟
حوصلہ افزائی کی بجائے ٹکے ٹکے کی باتیں,ہمیں ان پوسٹوں اور باتوں کی پرواہ بالکل نہیں کیونکہ ہمیں حوصلہ ملتا ہے جب کسی غریب چرواہا کی بکری چوری ہوتی ہے تو وہ ریاست کی بجائے ہمارا دروازہ کھٹکھٹاتا اس امید اور یقین کے ساتھ کہ ہم اس کے مقدمہ کے اندراج سے لے کر برامدگی تک اس کا ساتھ دیں گے,
ہمیں دلی سکون حاصل ہوتا ہے جب ہماری خبر پر غریب مریض کا فری علاج ہوتا ہے, جب سرکاری اداروں کے ظلم کاشکار تھکا ہارا ہمارے پاس پہنچتا ہے,صحافی کو بلیک میلر ضرور کہیں لیکن اس سے قبل صرف ایک سوال کا جواب دے دیں
کیا اس ملک میں لاکھوں روپے تنخواہیں لینے والے ڈاکٹر, انجینئر, وکیل, پولیس,علماء,اور بیوروکریٹ اپنا کام ایمانداری سے کررہے ہیں؟؟؟؟
جناب ہم اس دور میں بلا معاوضہ خدمات سر انجام دے رہے ہیں جس دور میں بلامعاوضہ کوئی نماز پڑھانے کو تیار نہیں....نہیں یقین تو کسی مسجد کے امام کی تنخواہ بند کر کے تجربہ کرلیں۔

ہرعلاقائی رپورٹر اپنی اپنی آئی ڈی سے اسے شئیر کرے تاکہ سب آپ کی حوصلہ افزاٸی ناکرسکیں توکم ازکم بےجا تنقید تو نہ کریں

27/06/2024

خان گڑھ شہر کی سیاست میں نیوانٹری۔۔۔۔۔۔
نوابزادہ شہباز خان ایڈووکیٹ۔۔۔۔۔۔۔۔ شہر خان گڑھ کی سیاست میں متحرک ہو گئے

خان گڑھ کے عمائدین کیطرف سے برسوں کی محنت کے اعتراف میں نوابزادہ شہباز خان ایڈووکیٹ سابق جوائنٹ سیکرٹری ہائیکورٹ بار ملت...
06/06/2024

خان گڑھ کے عمائدین کیطرف سے برسوں کی محنت کے اعتراف میں نوابزادہ شہباز خان ایڈووکیٹ سابق جوائنٹ سیکرٹری ہائیکورٹ بار ملتان کے ہاتھوں سینئیر صحافی و جنرل سیکرٹری پریس کلب خان گڑھ مہرراشدنصیرسیال نے بیسٹ رپورٹنگ شیلڈ وصول کی ۔ اللہ تعالیٰ مزید عزتوں سے نوازے آمین یارب العالمین 🌹

سینئیر صحافی و جنرل سیکرٹری پریس کلب خان گڑھ مہر راشد نصیر سیال کو دوسرا آل پنجاب نوابزادہ محبوب الرحمٰن خان المعروف ڈتو...
03/06/2024

سینئیر صحافی و جنرل سیکرٹری پریس کلب خان گڑھ مہر راشد نصیر سیال کو دوسرا آل پنجاب نوابزادہ محبوب الرحمٰن خان المعروف ڈتو خان میموریل فٹبال ٹورنامنٹ خان گڑھ کی اختتامی تقریب میں ٹورنامنٹ کی بیسٹ میڈیا کوریج کرنے پر سرپرست اعلیٰ ٹورنامنٹ کمیٹی نوابزادہ شہباز خان ایڈووکیٹ شیلڈ دی اور خدمات کو سراہا

خان گڑھ بےنظیر ڈائنامک سنٹر کے اہلکاروں کی مبینہ چیرہ دستیوں پر متاثرین سراپا احتجاج BISP Pakistan Government of Pakista...
01/06/2024

خان گڑھ بےنظیر ڈائنامک سنٹر کے اہلکاروں کی مبینہ چیرہ دستیوں پر متاثرین سراپا احتجاج
BISP Pakistan Government of Pakistan

31/05/2024

مظفرگڑھ کے صحافی مہر اشفاق حسین سیال کے قاتلوں کو تاحال ٹریس نہیں کیا جاسکا

مظفرگڑھ کی عوام کے نام ۔۔۔ نادرا کھلی کچہری میں شکایات درج کرائیں
31/05/2024

مظفرگڑھ کی عوام کے نام ۔۔۔ نادرا کھلی کچہری میں شکایات درج کرائیں

31/05/2024

بےنظیر ڈائنامک سنٹر خان گڑھ پر رشوت کا بازار گرم ، زرتاش نامی اہلکار پر خواتین سے بدسلوکی اور رشوت کے بغیر سروے نہ کرنے کا الزام

Address

Khangarh

Telephone

03402752380

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Media Forum Khan Garh posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Media Forum Khan Garh:

Videos

Share

Category


Other Newspapers in Khangarh

Show All