کوٹ چھٹہ : جہاں ایف بی آر کو کرپٹ پٹواریوں کے چھپے اثاثوں اور کروڑوں کی کرپشن سے بنائی ہوئی جائیدادوں کے بارے میں درخواست دینا اور خبریں لگانا مہنگا پڑ گیا
ہمارے اصلی اثاثوں کے بارے میں ایف بی آر کو درخواست کیوں دی ،
کرپٹ پٹواری مقصود اور قیصر نے اے سی کوٹ چھٹہ کی ملی بھگت سے پیٹرول کا رکھا فار سیل پوائنٹ سیل کردیا ۔ سچ ٹائمز میڈیا گروپ کے آفس کو سیل کرنے کی کوشش ناکام
دوسری طرف تحصیل کوٹ چھٹہ کی ناکام انتظامیہ غیر قانونی چالوں ایجنسیوں سے منتھلیاں لے کر خاموش
سچ ٹائمز کے صحافی نے حد سے زیادہ کرپشن کرنے والے مقصود پٹواری اور قیصر پٹواری کے خلاف ایف بی آر کو دی جانے والی درخواست میںان کی کروڑوں کی کرپشن اور چھپے ہوئے اثاثوں کے بارے میں
آگاہ کیا تھا ۔جس کی جلد ہی انکوائری متواقع ہے ۔عوامی و سماجی حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب ،کمشنر ڈی جی خان ،ڈپٹی کمشنر ڈی جی خان سے فل فور کرپٹ انتطامیہ کے خلا ف کاروائی کا مطالبہ کیاہے ۔
کوٹ چھٹہ کی کرپٹ مافیا کی کرپشن بے نقاب کرنا صحافی کو مہنگا پڑ گیا
خبر شامل کرتے ہیں ملتان سے جہاں ایم ڈی اے اور واسا کی نااہلی کی وجہ سے بچوں میں ڈینگی کی وبا پھوٹ پڑی
چاہ کوڑے والا نیازی ٹائون گلی ماسی خانو کریانہ سٹور والی میں دو ماہ گزر جانے کے بعد بھی سیوریج کی پائپ لائن چالو نہ ہو سکی
علاقہ مکین شدید مشکلات کا شکار
اسی سیوریج کے پانی میں گری ہوئیں بجلی کی تاریں کسی بھاری نقصان کا پیش خیمہ ہیں
عوامی وسماجی حلقوں نے وزیراعلی پنجاب ،کمشنر ملتان ،ڈپٹی کمشنر ملتان ،اے سی سٹی سے فل فورنوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے
#wasamultan
#MDAMultan
#commissionermultan
#cmpunjabmaryamnawazsharif
#Cmpunjab
#SuchNews
ڈی جی خان ۔ تھانہ درخواست جمال خان کی حدود میں صحافی عرفان کچھیلا کے گھر پر بیس سے زائد افراد کا حملہ ۔ بھائی او کزن مضروب ایک کی حالت تفتیش ناک بتائی جا رہی ہے ۔
عوامی و سماجی حلقوں نے پولیس سے کاروائی کی اپیل کی ہے
خبر شامل کرتے ہیں ڈیرہ غازی خان سے جہاں تھانہ کوٹ مبارک میں قتل کی واردات کے بعد ملزمان نے مدعی پارٹی پر زمین تنگ کر دی
مقتول آصف کے ورثا نے اپیل کی ہے کہ ہمارے اشتہاری ملزمان دبئی فرار ہو چکے ہیں جنہیں انٹر پول کے ذریعے گرفتار کروایا جائے
اس کے علاوہ ہماری جان و مال کو ملزمان سے خطرات لاحق ہیں ہمیں آئی جی پنجاب وزیر اعلیٰ پنجاب آرپی او ڈی جی خان ڈی پی او ڈی جی خان تحفظ فراہم کریں
حبر شامل کرتے ہیں ضلع ڈیرہ غازیخان کے علاقہ درخواست جمال خان بستی خیر محمد سے
جہاں سیلاب کے پانی نے قیامت برپا کر دی کئی مکانات گر کر تباہ فصلوں کا نام و نشان مٹ گیا لوگ اپنے گھروں سے کھلے آسمان تلے نقل مکانی کرنے لگے
مزید جانتے ہیں تنویر احمد کی اس رپورٹ میں
ڈیرہ غازی خان کا علاقہ چوٹی زیرین سیلاب کی زد میں آ گیا
سابق چئیرمین حسنین لغاری نے اپنا فارم بچانے کے لیے فاطمہ ٹاون کی طرف سیلابی ریلے کا رخ موڑ دیا
عوام شدید مشکلات کا شکار لوگ بے گھر مال مویشی ڈوب گئے
عوامی و سماجی حلقوں نے کمشنر ڈی جی خان ڈپٹی کمشنر ڈی جی خان اسسٹنٹ کمشنر ڈی جی خان سے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔
داجل ڈوبتا ہے تو ڈوبنے دو لوگوں کے گھر گرتے ہیں گرنے دو بچے عورتیں بوڑھے جواں بے گھر ہوتے ہیں ہونے دو ہمیں کوئی پرواہ نہیں
داجل لوگوں کے گھروں میں مسلسل چھتیس گھنٹے بارش ہونے کی وجہ سے پانی داخل کئی گھر مسمار کئی انسان گھر سے بے گھر مگر جب داجل بلدیہ کمیتی عالوں سے رابطہ کیا گیا پہلے تو کہا بارش رک جائے پھر رابطہ کرتے ہیں اسکرد بو مشین منگوائی گئی جونہئ پانی کو نکالنا شروع کیا یہ کہ کر بنا پانی نکالے روانہ ہو گئے اسسٹنٹ کمشنر صاحب کا آرڈر آگیا داجل ڈوبنے دو ساری مشینری ملازموں کو لے کر محمد پور پہنچ جائے کیونکہ شاید داجل پاکستان کا حصہ نہیں یا پھر داجل کے رہائشی انسان نہیں اعلی حکام سے مطالبہ ہے داجل کی عوام کا خدارا ہمارے حال پر رحم کر کے سیوریج اور روڈ سمیت مودن جھلو پل پر نظر کرم کریں
داجل سے ہمیشہ کی طرح سوتیلا پن کا جو سلوک کیا جاتا ہے اس سے نجات دلائیں
چیک پوسٹ سخی سرور پر ڈی پی او ڈی جی خان کے خصوصی ٹاسک پر بڑے سمگلروں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے
بلوچستان سے آنے والی ٹرکوں سے بڑی تعداد میں نان کسٹم پیڈ سامان برآمد کر لیا گیا
مزید جانتے ہیں وحید فرید کی اس رپورٹ میں
چیک پوسٹ سخی سرور کا جناب DPO صاحب ڈیرہ غازی خان سید علی کے خصوصی ٹاسک پر بڑے سمگلروں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری بلوچستان سے آنے والے ٹرالر نمبر TUR/729 سے 160 بیگ نان کسٹم پیڈ ایرانی چنا ٹرک نمبر TKF/357 ایرانی شاپر 144 بیگ و 8 بنڈل ٹائر اور ایرانی ڈیزل 690 لیٹر کل مالیت 24837500 روپے سامان برآمد ۔ نان کسٹم پیڈ سامان و گاڑیوں کو قبضہ میں لیکر قانونی کاروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے......۔
اس موقع پر سید حماد نبی صاحب DSP صدر سرکل کا کہنا ہے کہ ڈی پی او ڈیرہ غازی خان سید علی صاحب کی ہدایت پر چیکنگ سخت کر دی گئی ہے تاکہ نان کسٹم پیڈ سامان کی سمگلنگ کو ناکام بناتے ہوئے حکومتی خزانے اور ملکی معشیت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنایا جائے گا
ڈی جی خان ۔۔۔ ایک قتل کرنے کے بعد بھی ملزمان کو سکون نہ ملا اس وقت مقتول آصف کے بھائی کو مروانے کے لیے اشتہاریوں سے رابطے قائم کر لیے گئے کچھ عرصہ پہلے ملزم جلال بلیل نے اپنے ساتھیوں مجید اور فرید کے ہمراہ محمد آصف کو ناحق قتل کیا جس کا مقدمہ نمبری 8/24تھانہ کوٹ مبارک ضلع ڈیرہ غازی خان میں درج کیا گیا ۔پولیس نے تحقیقات شروع کی اور ملزم جلال کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کے دو ساتھی مجید اور فرید فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ملزمان پارٹی نے سائلیان کے گھر دوبارہ فائرنگ کی اور قتل کی دھمکیاں دیں جس کا
ایک اور مقدمہ نمبری 113/24 مقتول کے بھائی ہاشم کی مدعیت میں ملزمان محمد فاز،محمد ناصر،عبدالغفو ،لطیف اور،اقبال ولد نور محمد کے خلاف درج کیا گیا ۔ملزمان پارٹی نے اپنی بدلے کی آگ کو ٹھنڈا کرنے کے لیے اپنے ہی گھر کو آگ لگا دی ،مگر پولیس کی انویسٹی گیشن میں وہ جھوٹے ثابت ہوئے جس کی رپورٹ کورٹ میںجمع کروا دی گئی ۔مصدقہ ذرائع کے مطابق اس وقوعہ میں وجہ تنازعہ زمین کا تھا مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اس وقت اشتہاری ملزم منیر عرف ریاض کو اقبال ولد نور محمد ،غلام عباس پتافی ،جابر ،فاز نے بھاری رقم دی ہے کہ مقتول کے بھائی ہاشم کو بھی قتل کردیا جائے نہ صرف ہاشم بلکہ چند اور مظلوم خاندان کے جوانوں کو مروانے کا ٹارگٹ بھ