Ghazanfar Abbas

Ghazanfar Abbas Accountant, Administrative & Managerial Assistant, SEO Expert, Digital Marketer, Wordpress Developer
(1)

ایک شخص کی دو بیویاں تھیں، ایک کالی اور دوسری گوری... اس شخص نے ان میں سے کسی ایک کو طلاق دینے کا تہیہ کر لیا . چنانچہ ا...
16/04/2024

ایک شخص کی دو بیویاں تھیں، ایک کالی اور دوسری گوری...
اس شخص نے ان میں سے کسی ایک کو طلاق دینے کا تہیہ کر لیا . چنانچہ اس نے دونوں کے درمیان ایک شعری مقابلہ رکھا جس میں کامیاب ہونے والی کو وہ اپنے نکاح میں باقی رکھتا.
چنانچہ کالی والی بیوی نے کہا :

ألم ترى المسك لا شئ مثله
وأن بياض الملح بيع بدرهم
وأن سواد العين لا شك نورها
وأن بياض العين لا شيئ فاعلم

کیا آپ نہیں دیکھتے کہ مشک (سیاہ ہونے کے باوجود) بے مثال ہوتا ہے ، اور سفید نمک ایک درہم میں بک جاتا ہے۔
آنکھ کی سیاہی سے ہی اس میں روشنی ہوتی ہے
اور یہ اچھی طرح جان لو کہ آنکھ کی سفیدی کسی کام کی نہیں ہوتی ۔

گوری والی نے اس کے جواب میں کہا :

ألم ترى أن البدر لا شئ مثله
وأن سواد الفحم بيع بدرهم
وأن رجال الله بيض وجوههم
ولا شك أن السواد أهل جهنم

کیا آپ نے نہیں دیکھا کہ چودھویں کا روشن چاند بے مثال ہوتا ہے ، کالا کوئلہ ایک درہم میں فروخت ہو جاتا ہے۔
اللہ والوں کے چہرے سفید ہوا کرتے ہیں۔
اور اس میں کوئی شک نہیں کہ جہنمی سب کالے کلوٹے ہوں گے ۔

وہ شخص اس خوبصورت گفتگو سے نہایت لطف اندوز ہوا اور اس نے تیسری شادی ایک گندمی رنگ والی عورت سے کر لی۔

11/03/2024
✅✅✅
01/03/2024

✅✅✅

03/02/2024

ہم خیال لوگ اگر ہم سفر ہو جائیں تو زندگی آسان ہو جاتی ہے۔ 😍

ایماں مجھے روکے ہے جو کھینچے ہے مجھے کفر کعبہ مرے پیچھے ہے، کلیسا مرے آگے (غالبؔ) 😍
14/01/2024

ایماں مجھے روکے ہے جو کھینچے ہے مجھے کفر
کعبہ مرے پیچھے ہے، کلیسا مرے آگے (غالبؔ) 😍

06/01/2024

اگر دو گنجے ایک ساتھ کسی بینک میں چلے جائیں تو بینک میں تھرتھلی مچ جاتی ہے کہ ہیڈ آفس سے آڈٹ ٹیم آ گئی ہے۔۔ 🤣😂

25/11/2023

حجرہ پڑا ھے سونا اور پیر جی ہیں غائب
حجرے میں کیا ہوا تھا یہ عرض پھر کرونگا

دولہا دلہن تھے راضی آیا تھا پھر بھی قاضی
قاضی نے کیا کیا تھا یہ عرض پھر کرونگا

عرق النسا کا نسخہ مہرالنسا نے لکھا
نسخے میں کیا لکھا تھا یہ عرض پھر کرونگا

شانوں پہ جو پڑا تھا کہنے کو تھا دوپٹہ
کتنا سا تھا دوپٹہ پہ عرض پھر کرونگا

دونوں تھے روٹھے روٹھے بیوی میاں ہوں جیسے
دونوں میں کیا تھا رشتہ یہ عرض پھر کرونگا

لڑکی نی بھی قبولا لڑکے نے بھی قبولا
دونوں نے کیا قبولا یہ عرض پھر کرونگا

بے وزن سب تھے مصرعے شاعر مگر تھا وزنی
شاعر کا وزن کیا تھا یہ عرض پھر کرونگا

کچھ عرض کردیا ہے کچھ عرض پھر کرونگا
پھر عرض کیا کرونگا یہ عرض پھر کرونگا 😁😄

امیر الاسلام ہاشمی

22/11/2023

دنیا کا بہترین لائف سٹائل یہ ہے کہ اپنی آمدنی میں گزارہ کرنا سیکھیں، کسی سے فراڈ اور دھوکہ مت کریں، سچ بولیں، اور ہمیشہ حلال کھائیں!

ہائے یہ محبت کا جذبہ بھی کتنا خالص ہوتا ہے، کبھی کبھی ہم ایسے وقت اور حالات میں میلوں دور بیٹھے شخص کو بہت شدت سے یاد کر...
20/11/2023

ہائے یہ محبت کا جذبہ بھی کتنا خالص ہوتا ہے، کبھی کبھی ہم ایسے وقت اور حالات میں میلوں دور بیٹھے شخص کو بہت شدت سے یاد کر رہے ہوتے ہیں جس وقت میں اس کے وہم و گمان میں بھی نہیں ہوتا کہ کوئ کتنے خالص جذبات اور شدت سے اس کو یاد کر رہا ہے۔ اس کا ہماری ذندگی سے دور دور تک کوئ واسطہ نہیں ہوتا اور نہ ہی اس کو کوئ دلچسپی ہوتی ہے ہمارے معاملات میں۔ مگر پھر بھی ہم ان ہی کے بارے میں سوچتے اور ان کو خاموشی سے یاد کرتے رہتے ہیں۔ ہماری ذندگی کی سانسیں رواں دواں رہتی ہیں۔ ہمارا دل چیخ چیخ کے ان کو پکارتا رہتا ہے مگر ہم ان کو بتا نہیں پاتے کہ ان کے بغیر ہماری زندگی کس قدر نا مکمل ہے۔

ملک غضنفر عباس
ایڈمن: سیاہ پوش ڈاٹ کام
20 نومبر، 2023

Read sad urdu poetry to express your sad feelings and emotions

06/11/2023

بہادر مارے جاتے ہیں، ‏ذہین پاگل ہو جاتے ہیں اور دُنیا بے وقوفوں سے بھری ‏رہتی ہے..
‏بزرگ بلکل ٹھیک کہتے ہیں.. جہالت بہت بڑی نعمت ہے.. شعور آپ کو تکلیف میں ڈال دیتا ہے اور یہ وہ تکلیف ہے جو عوام کی سمجھ سے بھی بالاتر ہے، جس تکلیف میں آپ اکیلے ہوتے ہیں..

05/11/2023

‎‫جو آس پاس ہیں رائج، تکلفات سمجھ‬
‎‫ارشاد عرشی ملک‬
‫ ‬
‎‫جو آس پاس ہیں رائج، تکلفات سمجھ‬
‎‫تُو راہ ورسم کو ناداں، نہ التفات سمجھ‬
‫ ‬
‎‫ہو تُجھ سے پیار کا دعویٰ، نگاہ غیروں پر‬
‎‫تو ایسے عشق کے دعوے کو، واہیات سمجھ‬
‫ ‬
‎‫منافقت کے دلاسوں کو اہمیت مت دے‬
‎‫اُٹھا کے پھینک دے، بے کار ادویات سمجھ‬
‫ ‬
‎‫وہ شاعری ہو کہ کاغذ بھی سانس لینے لگے‬
‎‫جو یہ نہ ہو تو، غزل کی اسے وفات سمجھ‬
‫ ‬‬
‎‫شکستگی سے جو خود کو بچا کے رکھنا ہے‬
‎‫تو پھر نہ آئے گی ٹوٹے ہوؤں کی بات سمجھ‬
‫ ‬
‎‫کبھی تو چہرہِ مادر کی جُھریاں بھی پڑھ‬
‎‫جو ہو سکے تو کبھی لذتِ قرآت سمجھ‬
‫ ‬
‎‫ورق پہ دہر کی وہ لفظ لکھ، جو جی اُٹھیں‬
‎‫وگرنہ سوچ کو سُوکھی ہوئی دوات سمجھ‬
‫ ‬
‎‫یہاں پہ جینے کے چاؤ میں لوگ مرتے ہیں‬
‎‫تُو شہرِ حرص کے لوگوں کی نفسیات سمجھ‬
‫ ‬
‎‫بقدرِ ظرف ہی لگتی ہے عشق کی قیمت‬
‎‫کہیں ہے بھیک، کہیں ساری کائنات سمجھ‬
‫ ‬
‎‫وہ جس سے چار قدم پر ہو پیاس کا صحرا‬
‎‫بھلے وہ آبِ رواں ہو اسے فُرات سمجھ‬
‫ ‬
‎‫سوال سُن کے مداوے کا انتظار نہ کر‬
‎‫لکھی ہوئی ہیں جو رُخ پر نگارشات سمجھ‬

‎‫وہ مسکرا کے بھی کم ہی کسی سے ملتا ہے‬
‎‫جو ہنس پڑے تو اضافی نوازشات سمجھ‬
‫ ‬
‎‫نہ جانے گال ہیں میلے کہ اشک میلے ہیں‬
‎‫یہ فکر چھوڑ، دُکھی دل کی نفسیات سمجھ‬
‫ ‬
‎‫تری غزل جو چُرا لے کوئی تو جانے دے‬
‎‫اسے تُو اپنے ہنر کی فقط زکوۃ سمجھ‬
‫ ‬
‎‫تُو صاحبانِ تعصب سے بچ بچا کے چل‬
‎‫جو ایک دو بھی ہوں عرشیؔ تو پانچ سات سمجھ‬

چلو زیادہ نہیں اس قدر تو دوری ہوترے سوا بھی ہمیں اور کچھ ضروری ہوگلہ تمہارا کریں اور تمہارے ساتھ کریںشبِ وصال ہو، خواہش ...
03/11/2023

چلو زیادہ نہیں اس قدر تو دوری ہو
ترے سوا بھی ہمیں اور کچھ ضروری ہو

گلہ تمہارا کریں اور تمہارے ساتھ کریں
شبِ وصال ہو، خواہش ہماری پوری ہو

او جینے والو چھپاؤ نہ تم یہ گُر ہم سے
بتاؤ کیسے یہ قیدِ حیات پوری ہو

تو کچھ بھی کر لے کیا کم لگے گا اس کو ترا
طلب جہاں کی تو لے کر ہی جان پوری ہو

یہ ٹھیک ہے وہ غلط بس ہمیں بتایا گیا
شعور یہ ہے ہر اک فیصلہ شعوری ہو

اسی مثال سے سمجھو کہ اعتدال ہے کیا
دیے کی لو کے لئے بھی ہوا ضروری ہو

کچھ اس طرح سے گزاری ہے زندگی ابرک
کہ جیسے بات کوئی رہ گئی ادھوری ہو

اتباف ابرک

یہ ہیں انگریزوں کے بابے 🙄اور ہمارے دیکھنے کے لیے پہلا کمنٹ دیکھیں 🤝🤫
03/11/2023

یہ ہیں انگریزوں کے بابے 🙄
اور ہمارے دیکھنے کے لیے پہلا کمنٹ دیکھیں 🤝🤫

20/10/2023

Arshman Creatives

19/10/2023

نازل کر اب عیسیٰ کو، اب بھیج خدایا مہدی کو
دیکھ دجال آزاد ہوئے اور پھولوں کے کیا حال ہوئے 💔

15/10/2023

ﻣَﯿﮟ هوﮞ ﺗﻘﺴﯿﻢ، ﺷﺎﻡِ هِجرت ﮐﯽ 🙂
ﻣَﯿﮟ هوں ﺣِﺼّﮧ__ ﺍُﺩﺍﺱ ﻟﻮﮔﻮﮞ کا 🔥

11/10/2023

ٹاکسک ریلیشن شپ انسان کو اندر سے کھا جاتا ہے۔ جو لوگ کسی ٹاکسک ریلیشن شپ میں ہوتے ہیں، وہ اس عذاب سے بخوبی آگاہ ہیں۔ انھیں ہر وقت کی ٹینشن ڈپریشن رہتا ہے۔ آئے روز ان کی عزت نفس مجروح ہوتی ہے۔ بات بات پر دل ٹوٹتا ہے

لیکن،

اگر آپ ایسے کسی ریلیشن سے باہر آجائیں تو ایک نہایت خوشگوار احساس ہوتا ہے۔ زندگی آسان ہوجاتی ہے۔ دل و دماغ سے ایک بڑا بوجھ ہٹ جاتا ہے۔ پھر آپ کا سابقہ پارٹنر ساتھ رہے یا دفع ہوجائے، خوش ہو یا ناراض ہو، آپ کو زرہ برابر فرق نہیں پڑتا

ایسے ریلیشن شپ کے بوجھ سے چھٹکارا پالینا، ایک سسکتی قید سے چھٹکارا پالینے کے مترادف ہے

میں بھی کچھ عرصہ پہلے تک ایک ایسے ہی انتہائی ٹاکسک ریلیشن کا شکار تھا

جی ہاں،

میرا اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کا ریلیشن

ٹیم میں گروپنگ، ٹانگیں کھینچنا، بیغیرت قسم کی انتظامیہ،

پھر پاکستانی ٹیم کی ہمیشہ سے غیر مستقل پرفارمینس، بھارت سے بار بار مار کھانا، بڑے ٹورنامنٹس میں ہمیشہ مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ وغیرہ

اس پر میری کرکٹ اور پاکستانی ٹیم سے شدید محبت

یہ ایک بدترین ٹاکسک ریلیشن تھا جو آئے روز دل توڑتا تھا

میں نے اپنے اندر ایک ایسا سسٹم ڈیویلپ کر رکھا ہے، جس میں اپنے ہر نظریے، ہر عادت، ہر شوق، ہر اپروچ کو question کرتا ہوں، اس کا کریٹیکل انالسز کرتا ہوں

پاکستانی ٹیم اور کرکٹ سے محبت بھی ایک دن ریڈار میں آگئی

خود سے سوال کیا کہ پاکستان کے جیتنے یا ہارنے میں ملک کا کیا بھلا ہے؟ یا میری زندگی میں کیا فائدہ ہے؟

جواب ملا، صفر بٹہ صفر

اور ہار جائے (جو اکثر و بیشتر ہوتا ہے) تو فرسٹریشن اور وقت کی بربادی الگ

لہذا،

اس دن کے بعد فیصلہ کرلیا کہ اس ریلیشن سے جان چھڑانی ہے۔ آہستہ آہستہ شعوری طور پر کوششیں شروع کردیں اور بالآخر اس ٹاکسک ریلیشن سے تقریباً مکمل طور پر چھٹکارا پالیا

رجیم چینج اور اس کے نفسیاتی اثرات کا بھی ایک اہم رول ہے

احساس ہوا کہ پاکستان ایک یرغمال ریاست ہے اور عوام کمی کمین

یہاں آئین و قانون کی کوئی اوقات نہیں۔ عوام کی کوئی عزت نہیں

ان اہم ترین اور بنیادی چیزوں کو چھوڑ کر، کرکٹ پر ناچنا گانا یا غم منانا مجھے ایک انتہائی فضول اور احمقانہ ایکٹیویٹی محسوس ہونے لگی

میچز اور ٹورنامنٹس کے نتائج کے حوالے سے شدید بیزاری پیدا ہوگئی

کرکٹ کو دیکھنے اور ڈسکس کرنے والوں سے کوفت ہونے لگی

بس، باقی کا سفر پھر جلد طے ہوگیا اور میں اس ریلیشن سے باہر آگیا

اب بڑا خوبصورت احساس ہوتا ہے۔ ادھر ادھر سے اطلاع ملتی ہے، کسی رشتے دار کے گھر میں میچ دیکھا جارہا ہوتا ہے جس میں پاکستان کی خراب پرفامنس کی وجہ سے دیکھنے والوں کے منہ لٹکے ہوتے ہیں (ٹاکسک ریلیشن شپ کے مسافر) تو مجھے انتہائی خوشگوار احساس ہوتا ہے کہ میں اس احمقانہ جذبے سے چھٹکارا پاچکا ہوں۔

مجھے وہ وقت یاد ہے جب پاکستان کسی ٹورنامنٹ میں، یا بھارت سے شکست کھا جاتا تھا۔ میں سارا دن سخت چڑچڑا رہتا تھا۔ گھر والے بھی میرے موڈ کے بگاڑ کی وجہ جانتے تھے اور کچھ وقت کے لیے اکیلا چھوڑ دیتے

وہ وقت اب گزر گیا۔۔۔۔۔۔

کسی بھی ٹیم کے ہارنے جیتنے سے مجھے ککھ فرق نہیں پڑتا۔ ٹیموں کے لیے cheer کرنے والے یا منہ لٹکانے والوں پر ترس آتا ہے کہ ابھی تک اس ٹاکسک ریلیشن شپ میں پھنسے ہوئے فرسٹریشن کا شکار بنے ہوئے ہیں

غرض کے بہت ہی خوبصورت احساس ہوتا ہے اور ہلکا پھلکا محسوس کرتا ہوں

اب توجہ صرف ان ہی چیزوں پر ہے جو ملک، ذات یا فیملی کے لیے matter کرتیں ہیں۔ زندگی بہت قیمتی ہے۔ بیکار چیزوں کو priority بنا کر اسے برباد نہ کیجیے

نوٹ: میرا اختلاف یا بیزاری اسپورٹس "دیکھنے" یا اس سے اموشنلی کنیکٹ ہونے کے حوالے سے ہے کیونکہ ان کا کوئی فائدہ، کوئی حاصل حصول نہیں۔ خاص کر پاکستانی قوم کے لیے، جن کے لیے روٹین لائف بھی اجیرن کردی گئی

البتہ، اسپورٹس کھیلنے والوں (بشمول کرکٹ) کو بہت پسند کرتا ہوں اور دوسروں کو بھی کھیلنے کے لیے موٹیویٹ کرتا ہوں کیوں کہ اس سے صحت اور فٹنس حاصل ہوتی ہے جو ایک نہایت tangible قسم کا فائدہ ہے

وش یو گڈ لک فار ورلڈ کپ!

نوٹ در نوٹ: یہ پوسٹ آفس میں اپنے ساتھیوں کو پاکستان سری لنکا میچ کے لیے ہلکان ہوتے دیکھ کر لکھی ہے.

#منقول

27/09/2023

‏زندگی کی سب سے بڑی انویسٹمنٹ ہم کسی انسان پہ کرتے ہیں۔
سال وہ بھی جوانی کے قیمتی سال محبت کے نام پر دے دیتے ہیں۔

😂
16/09/2023

😂

کسی سائل نے ایک دانا شخص سے پوچھا، کیا چیز اہمیت رکھتی ہے؟ سفر یا منزل؟ دانا شخص نے جواب دیا: تمہارا ہمسفر...! 💔🙂🥀
09/09/2023

کسی سائل نے ایک دانا شخص سے پوچھا، کیا چیز اہمیت رکھتی ہے؟ سفر یا منزل؟ دانا شخص نے جواب دیا: تمہارا ہمسفر...! 💔🙂🥀

مجھے اپنی بیگم سے اس قدر محبت ہے کہ ہماری شادی ہوئے 20 سال ہوگئے ہیں لیکن آج تک میں نے اسے کبھی اونچی آواز میں مخاطب تک ...
03/09/2023

مجھے اپنی بیگم سے اس قدر محبت ہے کہ ہماری شادی ہوئے 20 سال ہوگئے ہیں لیکن آج تک میں نے اسے کبھی اونچی آواز میں مخاطب تک نہیں کیا۔ (عبداللہ برزانی)
اس کی بیگم نیلوفر برزانی ⬇️

ہمیں دوسری محبت ان لوگوں سے ہو جاتی ہے جنہیں ہم پہلی محبت کا قصہ سنا رہے ہوتے ہیں ... 🍂
29/08/2023

ہمیں دوسری محبت ان لوگوں سے ہو جاتی ہے جنہیں ہم پہلی محبت کا قصہ سنا رہے ہوتے ہیں ... 🍂

We need to know that what we can't change and what we can influence. 💯
18/08/2023

We need to know that what we can't change and what we can influence. 💯

مرد اور عورت دونوں کو حکم ہے قرآن پاک میں کہ نگاہیں نیچی رکھیں.. جس میں شرم ہو اس کا رویہ اس کو بچاتا ہے..آنکھ میں شرم ہ...
11/08/2023

مرد اور عورت دونوں کو حکم ہے قرآن پاک میں کہ نگاہیں نیچی رکھیں.. جس میں شرم ہو اس کا رویہ اس کو بچاتا ہے..
آنکھ میں شرم ہو تو نگاہ نیچی کرکے گزر جائے.. آنکھیں گاڑ کر دیکھنے سے تو دیواروں کے آر پار بھی دیکھا جاسکتا ہے..
ہمارے نبی کریم صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فرمان ہے کہ اچانک نظر پڑ جائے تو نگاہیں ہٹا لو..
جب تم دوبارہ ارادہ کرکے نظر ڈالو گے تو گنہگار ہو گے..

Address

Chak No. 75/10-R
Khanewal
58150

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ghazanfar Abbas posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Ghazanfar Abbas:

Videos

Share