Paracha News

Paracha News We collect info from spots, ground realities, from tv channels and from other sources. Its only fo

خانیوال (پراچہ نیوز)گردونواح میں شدید دھند چھاگئی شدید دھند کی وجہ سے حد نگاہ انتہائی کم ہوگئیخانیوال شدید دھند کی وجہ س...
24/12/2024

خانیوال (پراچہ نیوز)گردونواح میں شدید دھند چھاگئی شدید دھند کی وجہ سے حد نگاہ انتہائی کم ہوگئی

خانیوال شدید دھند کی وجہ سے موٹروے ایم فور ایم فائیو تمام ٹریفک کیلیے بند موٹروے ایم فور بیٹ 22 شامکوٹ انٹرچینج سے عبدالحکیم تک بند موٹروے ایم فائیو بیٹ 22 شیر شاہ انٹر چینج تک تمام ٹریفک کیلیے۔۔۔۔۔۔ بند موٹروے بند ہونے سے تمام ٹریفک کو نیشنل ہائی وے کاجانب موڑ دیا۔ تمام روڈ یوزر حضرات فوگ لائٹس کا استعمال یقینی بنائیں۔۔۔۔۔۔ روڈ یوزر کسی بھی ہنگامی صورت میں 130 پر کال کرکےمعلومات لے سکتے ہیں روڈ یوزر حضرات شدید دھند کے موسم میں غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔۔۔۔ موٹروے پولیس

خانیوال (پراچہ نیوز) شدید دھند کے باعث  2 بسوں میں تصادم 6 افراد زخمی ہسپتال  منتقل *خانیوال:* نزد نیازی چوک شدید دھند ک...
24/12/2024

خانیوال (پراچہ نیوز) شدید دھند کے باعث 2 بسوں میں تصادم 6 افراد زخمی ہسپتال منتقل

*خانیوال:* نزد نیازی چوک شدید دھند کے باعث 2 بسوں میں تصادم 6 افراد زخمی۔
زخمیوں میں 40 سالہ عابدہ, 30 سالہ سیمرا, 50 سالہ اختر بی بی, 35 سالہ غلام , 35 حمیرا, 35 اختر مائی۔ شامل ہیں ریسکیو 1122اطلاع ملتے ہی موقع پر پہیچ گئ ریسکیو 1122 نے 4 افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد کے فارغ کر دیا جبکہ 2 افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسڑکٹ ہسپتال خانیوال منتقل کر دیا۔

خانیوال (پراچہ نیوز) ملتان سے شادی پر آئے ہوئے 12 سالہ مہمان بچے کو بدفعلی کے بعد قتل کر کے لاش زمین میں دبا دی گئ، گزشت...
23/12/2024

خانیوال (پراچہ نیوز) ملتان سے شادی پر آئے ہوئے 12 سالہ مہمان بچے کو بدفعلی کے بعد قتل کر کے لاش زمین میں دبا دی گئ
، گزشتہ روز بچے کے اغوا کی رپورٹ پر کارروائی کے دوران پولیس کو قتل کی بھنک پڑ گئی، تازہ بھرے گئے گڑھے کو کھودنے پر بچے کی لاش برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے

خانیوال تھانہ چھب کلاں کی حدود میں چک 75 بی پندرہ ایل میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے ملتان سے آئے ہوئے 12 سالہ مہمان بچے کو آغواء اور بدفعلی کے بعد قتل کردیا گیا
بارہ سالہ زاہد اپنی ہمشیرہ کے ہمراہ ملتان سے تین روز قبل اپنے چچا زاد بھائی کی شادی 75 بی پندرہ ایل میں شرکت کیلئے آیا ہوا تھا جسکو پہلے اغواء کیا گیا اور بعد ازاں بدفعلی کے بعد قتل کیا گیا اور اسکی نعش کو گھر کے صحن میں دبا دیا گیا بچے کے آغواء کا مقدمہ بھی تھانہ چھب کلاں میں درج ہوا تو پولیس نے شک پڑنے پر گھر کی دیکھ بھال کرنے والے شخص کو حراست میں لیا تو سارا بھید کھل گیا اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور گرفتار ملزم کی نشاندہی پر بچے کی نعش برآمد کر لی گئی۔ پولیس کے مطابق ملزمان کی تعداد ایک سے زیادہ ہے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ایک ملزم گرفتار ملزم سے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے

خانیوال (پراچہ نیوز)خانیوال کے نواحی گاؤں 136 ٹین ار میں اوارہ کتوں کا بکریوں پر حملہ چیر پھاڑ کر اٹھ بکریاں مار ڈالی .
15/12/2024

خانیوال (پراچہ نیوز)خانیوال کے نواحی گاؤں 136 ٹین ار میں اوارہ کتوں کا بکریوں پر حملہ چیر پھاڑ کر اٹھ بکریاں مار ڈالی .

08/12/2024

خانیوال۔(پراچہ نیوز) انڈر پاس کے قریب مال گاڑی کا انجن ریلوے پٹری سے اتر کیا لاہور سے کراچی جانے والی ٹرینیں تاخیر کا شکار ۔مسافروں کو اپنی منزل تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا۔ ریلوے ٹیم موقع پر پہنچ گئی ریلوے ذرائع کے مطابق ملتان سے ریلیف ٹرین خانیوال کے لیے روانہ ہوگئی ہے ملتان سے ریلیف ٹرین تقریبا ڈیڑھ گھنٹے میں خانیوال ریلوے اسٹیشن پہنچے گی

قتل کبھی چھپتا نہیں ہے خانیوال (پراچہ نیوز) چوپڑہٹہ کے نوجوان شکیل وڑائچ کے قاتل اس کے قریبی دوست ہی نکلےایس ایچ او تھان...
08/12/2024

قتل کبھی چھپتا نہیں ہے

خانیوال (پراچہ نیوز) چوپڑہٹہ کے نوجوان شکیل وڑائچ کے قاتل اس کے قریبی دوست ہی نکلےایس ایچ او تھانہ نواں شہر انسپکٹر ملک طاہر اعوان نے 20 سالہ نوجوان کو قتل کرنے والے دونوں اصلی ملزمان کو گرفتار کر لیا،ڈی پی او خانیوال کی طرف سے شاباش*

تفصیلات کے مطابق دوست ہی دوست کے قاتل نکلے خانیوال گزشتہ روز نامعلوم کار سواروں نے تھانہ نواں شہر کی حدود میں 20سالہ نوجوانوں کو قتل کرکے اس کی لاش کھیتوں میں پھینک دی تھی مقتول نے ھنڈا کمپنی کی وردی پہن رکھی تھی
انسپکٹر ملک طاہر اعوان نے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنی ٹیم کے ہمراہ اس اندھے قتل کو چوبیس گھنٹوں میں ٹریس کر کے معمہ حل کر دیا قاتل قریبی دوست نکلے ملزمان علی خان ولد علی نواز قوم خاکوانی فیضان ولد ریاض قوم بھٹی جن کا تعلق ملتان سے ہے دونوں ملزموں کو ایس ایچ او تھانہ نواں شہر نے ملتان سے گرفتار کر لیا،سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے انسپکٹر طاہر اعوان کی اس کاکردگی کو سراہا گیا اور ان کی قابلیت کی تعریف کی گئی،،،

08/12/2024

خانیوال(پراچہ نیوز) تھانہ تلمبہ کے علاقےنوری سہاگ میں شادی فنگشن میں فائرنگ ڈانسر محمد عمر عرف ناز فائرنگ کے نتیجےمیں جابحق ہوگیا پولیس تھانہ تلمبہ نے دولہا اور اسکے والدسمیت اٹھ سے دس افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ہے

خانیوال کے نواحی علاقہ نوری سوگ میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا مہندی کی تقریب میں آئے ڈانسر پر مہندی کے فنگشن میں شریک عمردار عرف درازی نے فائرنگ کردی فائرنگ کے نتیجے میں عمر عرف ناز ڈانسر جاں بحق ہوگیامہندی کے فنگشن میں شریک شخص نےڈانس پارٹی پر نشے میں عمر عرف درازی نے عمر عرف ناز اور شعبان ڈانس کر رہے تھے عمردارزی نے ڈانسر کو اپنی طرف بلایا ڈانسر کے نہ آنے پر عمر عرف دارزی طعش میں آگیا اور ڈانسر پر سیدھی فائرنگ کر دی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈانسر عمرناز راجپوت جو چشتیاں کا رہائشی تھا موقع پر ہی جابحق ہو گیا نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ار ایچ سی تلمبہ ہسپتال منتقل کردیا اور جہاں پر جہاں بحق ڈانسر کا پوسٹ مارٹم کیا جارہا ہے ار ایچ سی تلمبہ میں خواجہ سراؤں کی بڑی تعداد پہنچ گئی پولیس نے دولہا اور اسکے والد سمیت آٹھ سے افراد کیخلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے

08/12/2024

خانیوال (پراچہ نیوز )
باپ کا چچا کی بیٹی کا رشتہ نہ لینے پر بڑے بھائی نے اپنے 9 سالہ چھوٹے بھائی عبداللہ کو کنویں میں پھینک دیا.بھائی بھابھی اور بیٹے کے خلاف مقدمہ درج
۔

خانیوال (پراچہ پراچہ نیوز ) موٹر سائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم چار طالب علم زخمی ہسپتال منتقل
04/12/2024

خانیوال (پراچہ پراچہ نیوز ) موٹر سائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم چار طالب علم زخمی ہسپتال منتقل

خانیوال (پراچہ نیوز) 120 پندرہ ایل پرانی دشمنی کی بناء پر دو گوپوں میں تصادم 5 افراد زخمی۔  زخمیوں میں 35 سالہ خالد پروی...
03/12/2024

خانیوال (پراچہ نیوز) 120 پندرہ ایل پرانی دشمنی کی بناء پر دو گوپوں میں تصادم 5 افراد زخمی۔
زخمیوں میں 35 سالہ خالد پرویز , 23 سالہ آسیہ, 27 سالہ شاہد اقبال, نزر محمد شامل ہیں ریسکیو1122 اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئے
ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعدتحصیل ہسپتال میاں چنوں منتقل کر دیا۔

خانیوال (پراچہ نیوز) تھانہ سٹی خانیوال پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی اہم کاروائیؑ منشیات سمگلر سے 01 کروڑ 30 لاکھ م...
03/12/2024

خانیوال (پراچہ نیوز) تھانہ سٹی خانیوال پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی اہم کاروائیؑ منشیات سمگلر سے 01 کروڑ 30 لاکھ مالیت کی25 کلو 685 گرام ہیروئن برآمدمنشیات سمگلر کے خلاف مقدمہ درج مزید انٹروگیشن جاری

خانیوال ()*ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسماعیل کھاڑک کا منشیات فروشی کا گھناؤنا دھندہ کرنے والوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا عزم ڈی پی او کی ہدایات پر ایس پی انویسٹی گیشن شبیر احمد اور ایس ڈی پی او صدر سرکل چوہدری عبدالکریم کی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تھانہ سٹی خانیوال پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی اہم کاروائی کاروائی کے دوران بدنام زمانہ منشیات سمگلر خالد خان پٹھان 157/10R نذد بختیاری پٹرول پمپ رنگ ہاتھوں گرفتار کر لیا منشیات سمگلر سے 01 کروڑ 30 لاکھ مالیت کی25 کلو 685 گرام ہیروئن برآمدمنشیات سمگلر خالد خان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید انٹروگیشن جاری منشیات فروش کی گرفتاری پر شہریوں کا اظہار اطمنان اور پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ڈی پی او نے ایس ایچ او ملک سعید احمد اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ڈی پی او اسماعیل کھاڑک کا کہنا تھا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں سماج دشمن عناصر کو ہر صورت کیفرکردار تک پہنچایا جائیگا

27/11/2024

خانیوال (پراچہ نیوز) کروڑوں مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد 3 ملزمان گرفتار

خانیوال ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل ملتان کی بڑی کاروائی غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 3 ملزمان گرفتار
گرفتار ملزمان میں حمزہ عمر ، منیب اور ایمان افضل شامل ملزمان غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہیں چھاپہ مار کاروائی لاہور موڑ خانیوال پر کی گئی خفیہ اطلاع پر ملزمان کی گاڑی کو روک کر تلاشی لی گئی ملزمان کی گاڑی سے کروڑوں مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمدملزمان کے قبضے سے 690000 سعودی ریال اور 215000 یورو برآمد
برآمد ہونے والی کرنسی کی مالیت 10 کروڑ 63 لاکھ روپے سے زائد ہے۔ ملزمان کے خلاف کاروائی خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی۔ ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کرسکے۔ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔ ملزمان کی نشاندہی پر مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔

22/11/2024

خانیوال (پراچہ نیوز)
ڈی پی او افس خانیوال سے ساڑھے تین سو پولیس افسران اور ملازمین پی ٹی ائی کے احتجاج اور دھرنا روکنے کے لیے خانیوال سے روانہ ۔تفصیلات کے مطابق
ڈی پی او افس خانیوال سے سات بسوں اور گاڑیوں پر ضلع خانیوال سے ساڑھے تین سو پولیس افسران اور ملازمین پی ٹی ائی کے 24 نومبر کو ہونے والے احتجاج اور دھرنے کو روکنے کے لیے خانیوال سے روانہ ہو گئے ہیں یہ ملازمین خیبر پختون خواہ اور اٹک شہر کے مین راستوں پر اپنی ڈیوٹی سر انجام دیں گے تاہم خانیوال میں بھی پی ٹی ائی کے قائدین اور کارکنان کی پکڑ دھکڑ شروع کر دی گئی ہے

خانیوال (پراچہ نیوز  ) اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کا حل ہی ہماری اولین ترجیح ہے، رانا شہباز چیفتفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ...
22/11/2024

خانیوال (پراچہ نیوز )
اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کا حل ہی ہماری اولین ترجیح ہے، رانا شہباز چیف

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ممبر خانیوال اوورسیز پاکستانی کمیشن رانا شہباز چیف نے بتایا کہ وائس پرسن اوورسیز پاکستانی کمیشن بیریسٹر امجد ملک کی جانب سے ون کلب میں کمیشن عہدیداران کے اعزاز میں ایک تقریب رکھی گئی تھی جسکا مقصد تھا کہ اوورسیز کے مسائل کے حل کیلئے کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی ہو ، رانا شہباز چیف کا کہنا تھا کہ میٹنگ میں شریک تمام افراد نے عہد کیا کہ وہ اپنی ذمے داریوں کو نبھاتے رہیں گے انکا کہنا تھا کہ
ہماری اولین ترجیح ہمیشہ سے اوورسیز کے مسائل کے حل کیلئے کام کرنا ہے ،بعدازاں میٹنگ کے اختتام پر رانا شہباز چیف کی میزبانی میں ممبران کو ظہرانہ دیا گیا۔

(

سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے) کے معاہدے کے مطابق سی ڈی اے ملازمین کو حج پر بھیجوانے کے لیے قرعہ اندازی کی تقریب۔حج پرج...
22/11/2024

سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے) کے معاہدے کے مطابق سی ڈی اے ملازمین کو حج پر بھیجوانے کے لیے قرعہ اندازی کی تقریب۔
حج پرجانے والے سی ڈی اے ملازمین کی تعدادپچاس سے بڑھا کر ساٹھ کردی گئی۔

اسلام آباد (پراچہ نیوز )سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے) کے معاہدے کے مطابق سی ڈی اے ملازمین کے حج کی قرعہ اندازی کی تقریب چیئرمین آفس سی ڈی اے میں منعقد ہوئی جس میں چیف کمشنرو چیئرمین سی ڈی اے چوہدری محمد علی رندھاوا،انسپکٹرجنرل آف پولیس سید علی ناصررضوی،سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین،صدر اورنگزیب خان،سپریم ہیڈ صوفی محمود علی،ڈائریکٹر لیبرریلیشن عطاباری ارشد،ڈائریکٹرآئی ٹی ملک شہزادسمیت سی ڈی اے افسران و ملازمین نے کثیرتعداد میں شرکت کی،اس موقع پر سی ڈی اے کے سکیل نمبر01سے 17تک (نان گزیٹیڈ) ملازمین کی قرعہ اندازی کی گئی جس کے مطابق سی ڈی اے کے54مرداور06خواتین بمعہ محرم اس سال انشاء اللہ حج کی سعادت حاصل کریں گے،کامیاب خوش نصیبوں میں رانا سہیل احمد الیکٹریکل سپروائزر،عبدالرحیم فورمین،محسن رحمان بیلدار،ممتازاحمد پلمبر،محمد عارف سب اسسٹنٹ،لیاقت علی نائب قاصد،فیصل علی سیکورٹی گارڈ،طارق بشیرگراؤنڈرولرآپریٹر،محمد شکیل چین مین،افضال حسین مالی،عمرفاروق آپریٹر،چوہدری مجاہد حسین مالی،عنبرین اخترنائب قاصد،مہوش نذیرسینئراسسٹنٹ،فریدہ بی بی ہیلپر،شکیلہ نازانفورسمنٹ گارڈ،حمیرہ بی بی نائب قاصدو دیگر ملازمین شامل ہیں،اس موقع پرچیئرمین سی ڈی اے چوہدری محمد علی رندھاوا نے قرعہ اندازی میں کامیاب تمام ملازمین کو مبارکباد پیش کی اورکہا کہ جن خوش نصیب ملازمین کے نام قرعہ اندازی میں آئے ہیں وہ بلاشبہ اللہ کے مہمان اور پسندیدہ لوگ ہیں ان سے درخواست کرتاہوں کہ وہ جہاں اپنی بخشش کے لئے دعا کریں گے وہاں ملک اورادارے کی تعمیر وترقی کے لیے بھی دعا کریں کہ اللہ تعالی ارض پاکستان کو تمام مصیبتوں اور آفتوں سے بچائے اور اس ملک کو امن و سکون کا گہوارہ بنائے،اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے نے اس دفعہ حج پر جانے والے ملازمین کی تعدادپچاس سے بڑھا کر ساٹھ کرنے کا اعلان کیا،اس موقع پر سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین نے قرعہ اندازی میں کامیاب تمام ملازمین کو مبارکباد پیش کی اورکہا کہ آج سی ڈی اے ملازمین کے لیے بڑابابرکت دن ہے او رہر سال کی طرح اس سال بھی سی ڈی اے مزدور یونین کے معاہدے کے مطابق ملازمین کی قرعہ اندازی کی گئی جس میں اس سال 54مرداور 06خواتین بمعہ محرم حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کریں گے اور میں اس دفعہ دس ملازمین کے اضافے پر چیئرمین سی ڈی اے چوہدری محمد علی رندھاوااور سی ڈی اے انتظامیہ کا شکریہ اداکرتا ہوں،سی ڈی اے مزدور یونین مزدوروں کی نمائندہ تنظیم ہے جس کا مقصد مزدوروں کی فلاح وبہبوداور انکی بلاتفریق خدمت ہے،اس موقع پر انھوں نے کہا کہ سی ڈی اے مزدور یونین مذاکرات پر یقین رکھتی ہے اور مزدوروں کی خدمت کے جذبے کو اسی طرح جاری رکھے گی اور جلد ہی مزدوروں کے تمام مسائل حل کیے جائیں گے۔

خانیوال (پراچہ نیوز) تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں حادثے میں ماں بیٹا جاں بحق جبکہ بیٹی شدید زخمی  ...
18/11/2024

خانیوال (پراچہ نیوز) تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں حادثے میں ماں بیٹا جاں بحق جبکہ بیٹی شدید زخمی ریسکیو اہل کاروں نے ڈیڈ باڈیز اور زخمی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا

Address

Khanewal

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00
Sunday 09:00 - 17:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Paracha News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share

Category