Multi Brandz

Multi Brandz Do Good have Good...

17/01/2025

یہ ایک کیمیکل ہے جس کا نام واضح شیشی پر لکھا ہوا ہے یہ مردہ خانوں میں لاشوں کو دیر تک محفوظ کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے لیکن اج کل اس کا استعمال دودھ میں ہوٹل والے کر رہے ہیں تاکہ دودھ دیر تک صحیح رہے اور وہ بغیر ریفریجریٹر کے بھی خراب نہ ہو جس کی وجہ سے انسانوں کے گردے، جگر اور تمام نظام انہضام سے متعلق چیزیں خراب ہو رہی ہیں اور آہستہ آہستہ لوگ موت کی طرف جا رہے ہیں اس لیے اس سے دور رہیں۔۔۔
اپنے چاھنے والوں کو بھی شئیر کریں

Dhikr of Allah ﷻ is an imperishable passion, which takes the dhikr-invokers to Divine-union.ذکر ایک ذوقِ لازوال ہے جو اہ...
16/01/2025

Dhikr of Allah ﷻ is an imperishable passion, which takes the dhikr-invokers to Divine-union.

ذکر ایک ذوقِ لازوال ہے جو اہلِ ذکر کو وصال برد کرتا ہے۔

نور الہدیٰ ، ص : 409، حضرت سلطان باھو صاحب (رحمتہ اللّٰہ تعالیٰ علیہ)

مرنے والے ایصال ثواب کیلئے کیسے فریاد کرتے ہیں 😢
16/01/2025

مرنے والے ایصال ثواب کیلئے کیسے فریاد کرتے ہیں 😢

16/01/2025
16/01/2025
🤔🤔🤔لوگوں کو Join کروانے والے تمام کام  #فراڈ ہیں ۔( ان سب Companies کا طریقہ واردات )جوڈشینل فراڈ ہے افس wbs اسلام اباد ...
16/01/2025

🤔🤔🤔
لوگوں کو Join کروانے والے تمام کام #فراڈ ہیں ۔
( ان سب Companies کا طریقہ واردات )

جوڈشینل فراڈ ہے افس wbs اسلام اباد کھنہ پل لامین پلازہ التہراڑ روڈ خبردار_ہوشیار_رہو
آج کل پاکستان کے مختلف شہروں میں چائینہ کی ایک کمپنی کو پروموٹ کیاجا رہا ہے" TIENS "۔جو ہمارے غریب لڑکے اور لڑکیوں کو نوکری دینے کے بہانے ان سے پہلے پیکچ نارمل45500 ہزار بٹورتا ہے اور لڑکی یا لڑکے کا NIC اپنے پاس رکھ لیتا ہے۔ میں بتاتا ہوں کہ یہ بچوں کو vipپیکچ 82500 دینے پر کیسے مجبور کرتا ہے۔سب سے پہلے یہ نوکری پر آنے کے لۓ انٹرویو پر بلاتا ہے انٹرویو میں یہ بچے سے ھاسٹل فیس کھانے رہایش 5000 فیس لے کر اور شناختی کارڈ لے کر اس کو 5 دن اپنے کام کے بارے میں کلاس دیتا ہے جس میں یہ بچے کو بڑے خواب گاڑی دیکھاتا ہے کہ اگے چل کر آپ لاکھوں کماؤ گے کم عمر میں کمپنی کی طرف سے گاڑی اور بائک ملے گی۔ اس طرح یہ بچوں سے335000دو لاکھ نیوے ہزار لے کر اپنا غلام بنا لیتا ہے ۔یہ ایک پوری مافیہ ہے گزارش ہے ایک دفعہ پھر سے ان کا پردہ فاش کردیاجاۓ
اگر کوئی آپ کو جاب کی آفر کرے یا جاب کی ایڈ دیکھیں کہ کمپیوٹر پر کام کرنا ہے یا انوائسز بنانی ہیں اور بس تنخواہ بیس سے تیس ہزار اور کمپنی/ ادارے کا نام بھی نہ بتائے یا گول مول جواب دےاور آپ کو کسی شہر میں آنے کو کہیں اس تاکید کے ساتھ تین چار ہزار روپے ساتھ لیتے آئیں تو جاب کرنے سے انکار کر دیں اور اگر آپ چلے بھی جائیں اور کسی غیر معروف سی رہائشی جگہ یا ایسے دفتر میں آپ کو بیٹھائیں جہاں کسی کمپنی کا بورڈ نہ لگا ہو اور آپ سےرجسٹریشن/ ویریفیکیشن/ بینک اکاؤنٹ کھولنے کیلئے دو تین ہزار طلب کریں
اورکہیں کہ آپ کو دو چار پانچ دن ٹریننگ دی جائے گی۔۔۔۔اس دوران کسی سے بات چیت نہیں کرنی۔۔۔۔موبائل کا استعمال نہیں کرنا تو پیسے جمع مت کروائیں۔۔۔۔۔فوراً گھر لوٹ جائیں۔۔۔۔بغیر کسی کی بات سنے۔آپ کے ساتھ #فراڈ ہو رہا ہے۔
اور جس کمپنی کے نام پر ہو رہا ہے اس کا نام ہے . Or Health care
اسی کمپنی کا دوسرا نام ہے
اگر آپ کا بیٹا/بھائی/شوہر جاب پر جانے کے بعد آپ سے دس پندرہ بیس چالیس ہزار روپے یکمشت یا تھوڑے تھوڑے کر کے منگوا رہا ہے اور کھل کر اپنے کام کے بارے میں بھی آپ کو نہیں بتا پا رہا تو ہوشیار ہو جائیں۔
شاید وہ ایسی ہی کسی کمپنی کے ہتھے چڑھ چکا ہے۔
جہاں اسے 2* ، 3* کے چکر میں ڈال دیا گیا ہے۔۔۔۔۔فوراً سے پہلے گاڑی پکڑیں اور اُسے واپس لے آئیں
تقریباً ہر شہر میں انکے اڈے ہیں

کچھ تحریریں ایسی ہوتی ہیں جنہیں معاشرہ کی بہتری کے لئے بار بار شئیر کیا جاتا ہے۔معاشرہ کی اصلاح کے لئے شئیر کی گئ، ایک خوبصورت تحریر۔۔۔۔۔

۔

السلام و علیکم !! ۔ تفصیل کے ساتھ وضاحت 👇👇
آج میں ایک بہت ہی اہم مسلئہ پر بات کرنے جا رہا ھوں آپ سب سے گزارش ھے کہ اس پوسٹ کو مکمل آخر تک پڑھے۔۔دوستوں کو بھی شئیر کریں۔۔۔
تاکہ پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے فراڈ سے بچا جا سکے۔۔۔

راولپنڈی،میٹرو سٹیشن رحمن آباد کے بلکل ساتھ ایک بلڈنگ ہے۔
اس بلڈنگ میں بظاہر شادی ہال ہے جس میں ایک فرضی آفس بنایا گیا ہے۔
جو آئے روز پتا نہیں کتنے لوگوں کو لوٹتے ہیں اور ایسا جال میں پھنساتے ہیں کہ پوری زندگی آپ کی جان نہیں چھوڑتے۔

یہ لوگ اپنی کمپنی کا نام Tiens international بتاتے ہیں .

جو کہ رجسٹریشن سے پہلے کھبی آپ کو اس کمپنی کا نام نہیں بتایا جائے گا۔۔۔
اس بات میں کوئی شک نہیں کہ ٹائنز کمپنی چین کی ایک بہت بڑی کمپنی ہے۔
لیکں ان لوگوں کا اس کمپنی سے کوئی تعلق نہیں یہ محض فراڈ کرتے ہیں اور بہت سے مجبور اور جاب کی تلاش سرگرداں لڑکے اور لڑکیوں کو بے دردی سے لوٹتے ہیں۔۔

طریقہ واردات :

یہ لوگ آج کل سوشل میڈیا خصوصاً فیس بک پر بہت ایکٹیو ہیں ۔۔۔
فیس بک پرموجود 90٪ ایڈز اسی فراڈ کمپنی کے ہی ہیں ۔۔
جن کو دیکھ کر غربت کے مارے اور نوکری کی تلاش میں رہنے والے لوگ ان کے جھا نسے میں آ جاتے ھیں۔

اکثر ہم لوگ فیس بک پردرج ذیل قسم کے اشتہار دیکھتے ہیں ۔

جنہیں جاب چاہیں وہ ان نمبرز پر رابطہ کریں ۔
ضرورت برائے سٹاف
ضرورت برائے آفس ورک
تنخواہ (اتنی اتنی )
ٹائمنگ وغیرہ وغیرہ۔
یا آج کل ایک بہت مشہور ایڈ ہوتا ہے کہ
عالمی ادارہ صحت میں آسامیاں خالی ہیں۔
ڈیوٹی ٹائمنگ ۔8 گھنٹے
تنخواہ 25 سے 35 ہزار تک
اور نیچے رابطہ نمبرز لکھے گئے ہوتے ہیں ۔۔۔

اب کچھ مجبور اور بے روزگار افراد جو حالات اور غربت سے تنگ ہو چکے ہوتے ہیں ۔وہ ان سے رابطہ کرتے ہیں ۔
یہ انہیں اپنے بتائے گئے ایڈریس پر انٹرویو کیلے بلواتے ہیں ۔
پہلے یہ صرف روالپنڈی میں بلواتے تھے ۔اور آج کل انہوں نے تقریباً ہر بڑے شہر میں انٹرویوز کیلے بلوانا شروع کیا ہوا ہے۔۔

جب امیدوار ان لوگوں کی بتائی گئی جگہ پہنچ جاتے ہیں ۔تو یہ آنے والے امیدواروں سے صرفِ دیکھاوے کے لیے ایک انٹرویؤ لیتے ہیں جس میں سب کو پاس کر دیا جاتا ہے۔
اور مزے کی بات یہ کہ ان کا نام نہاد سٹاف ان امیدوران کو ہاتھ ملا کر یا گلے لگا کر مبارکباد دیتے ہیں کہ آپ سلیکٹ ہو گئے ہیں ۔
اس موقع پر بیچارہ سادہ لوح اور مجبور امیدوار یہ سمجھتا ہے کہ اس نے جیسے بہت بڑا معرکہ سر کرلیا ہیں۔۔
اب یہ لوگ اپنا پہلا وار کرتے ہیں ۔رجسٹریشن کے نام پر بغیر رہائش کے 1650 روپے اور رہائش کے ساتھ 4000 روپے وصول کرتے ہیں ۔
نا سمجھ اور پریشان حال امیدوار اس موقع پر بڑی خوشی سے یہ رجسٹریشن فیس ادا کر دیتا ہے۔۔۔
اس کے بعد ان کا دوسرا وار یہ ہوتا ہے کہ
یہ لوگ امیدوران کو 3 دن ٹریننگ لینے کیلئے کہیں گے۔۔۔
اب اصل کام شروع ہو گا۔یاد رہے کہ یہ بہت بڑے درجے کا فراڈ کرتے ہیں اس لیے ان کا طریقہ بھی منفرد ہے ۔۔۔
ان کی ٹریننگ میں تینوں دن ایک ہی طرح کا لیکچر دیا جاتا ہے ۔۔
جس میں نام نہاد ٹو سٹار یا تھری سٹار پروفیسر لیکچر دیتا ہے ۔( ٹو سٹار یا تھری سٹار ان لوگوں نے دھوکہ دینے کیلے پروفیسرز یا لیکچر دینے والوں کی کیٹیگری بنا رکھی ہوتی ہے۔)

اب یہ لوگ ٹرینگ میں نوجوانوں کو سبز باغ دیکھاتے ہیں۔
گاڑی ۔۔ بینک بیلنس اور کوٹھیوں کے حسین خواب دیکھاتے ہیں۔
ایسے موقع پر ہمارے سادہ لوح نوجوان جو انتہائی غریب ہونے کے ساتھ ساتھ نوکری کی تلاش میں اتنے پریشان اور مجبور ہوتے ہیں کہ یہ سب چیزیں انہیں حقیقت لگنے لگتی ہے ۔
اور یہ سمجھتے ہیں بس اب کامیابی صرف ایک قدم کے فاصلے پر ہے۔۔۔
اب یہ اپنا آخری وار کھیلتے ہیں۔۔
یہ ظالم لوگ اب ان غریب اور مجبور لوگوں سے ادویات کی خریداری کے لیے 35000 سے 40000 روپے لیں گے۔۔۔ جبکہ مارکیٹ میں ان ادویات کی قیمت زیادہ سے زیادہ دو ہزار تک ہوتی ہے ۔۔۔
ادویات خریدنے کا ذکر یہ اس سے پہلے کبھی بھی امیدوار کے سامنے نہیں کریں گے۔
اکثر امیدوار یہ رقم دے دیتے ہیں۔ اب یہ امیدواروں کو تنخواہ دینے سے تو رہے۔یہ پیسے سمجو ڈوب گئے۔
اپ بات ادھر ختم نہیں ہوتی بلکہ یہ امیدواروں کو مزید ایک ٹاسک دیں گے ۔۔۔
اور وہ یہ ہو گا کہ آپ کچھ اور لوگوں کو بھلا پھسلا کر ان کے دفتر تک لائے گے جس طرح آپ کو کبھی کسی نے لایا تھا۔
اور جب یہ امیدوار کے لائے گئے بندے کو اپنے جال میں پھنساتے ھیں اور اس سے بھی
پہلے رجسٹریشن اور پھر ادویات کی خریداری کے لیے 30 سے 40 ہزار روپے لیتے ہیں۔۔
تو اس میں سے ٹاسک مکمل کرنے والے کو 1500 ،2000 دے دیں گے ۔۔
یہی اب اس کا کام ہے کہ بندے پھنسا کر آفس تک لے آؤ اور اپنا کمیشن حاصل کرتے جاؤ ۔۔اور یہی کمیشن اس کی تنخواہ ہے۔
اپنی طرح یہ سلیکٹ ہونے والے امیدوار کو بھی حرام کمانے والا آدی بنا دیں گے ۔۔۔
لیکن یاد رکھیں اس سسٹم یا فراڈ سے کبھی بھی اپنے لگائے ھوے پیسے تک پورے نھیں ہو پاتے ۔۔۔اور یہ لوگ ٹاسک مکمل نا ہونے کا بہانہ کر کے امیدوار کو بھگا دیتے ہیں ۔۔
اس طرح ایسے لوگوں کی دنیا کےساتھ ساتھ آخرت بھی خراب ہو جانے کا اندیشہ ہوتا ہے اور ھاتھ بھی کچھ نہیں آتا ۔۔۔
تمام پڑھنے والوں سے درخواست ہے کہ کوشش کریں کہ آپ خود بھی بچیں اور دوسروں کو بھی اس دھوکہ اور فراڈ سے بچائیں۔۔۔
اور اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ شئیر ضرور کریں

15/01/2025
15/01/2025

Verily, this (Qur’an) is an admonition. So let him who desires adopt the way to reach his Lord.
(Al-Muzzammil, Ayat : #19)

اِنَّ ہٰذِہٖ تَذۡکِرَۃٌ ۚ فَمَنۡ شَآءَ اتَّخَذَ اِلٰی رَبِّہٖ سَبِیۡلًا

بے شک یہ (قرآن) نصیحت ہے، پس جو شخص چاہے اپنے رب تک پہنچنے کا راستہ اِختیار کر لے۔
(سورۃ المزمل: آیت : 19)

12/01/2025
11/01/2025
11/01/2025

Address

Khanewal

Telephone

+923004862843

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Multi Brandz posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share