Khanewal City

Khanewal City خانیوال کی ہر تازہ ترین خبروں کے لیے منفرد پیج
(7)

نواں چوک میں چوری کی وارداتگزشتہ رات نواں چوک میں 47روڈ پر معشوق سکھیرا نامی دوکاندار کی کپڑے کی دوکان سے نامعلوم چور تا...
17/04/2024

نواں چوک میں چوری کی واردات
گزشتہ رات نواں چوک میں 47روڈ پر معشوق سکھیرا نامی دوکاندار کی کپڑے کی دوکان سے نامعلوم چور تالے توڑ کر لاکھوں روپے کا قیمتی کپڑا چوری کر کے لے گئے پولیس چوکی نواں چوک کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور قانونی کاروائی شروع کر دی

خانیوال کی نوبل پرائز جیتنے والی شخصیت 1901 میں نوبل پرائز کے قائم ہونے کے بعد آج تک جن لوگوں نے سائنس میں نوبل پرائز جی...
23/03/2024

خانیوال کی نوبل پرائز جیتنے والی شخصیت
1901 میں نوبل پرائز کے قائم ہونے کے بعد آج تک جن لوگوں نے سائنس میں نوبل پرائز جیتے ہیں ان میں موجودہ پاکستان کے علاقے سے صرف دو افراد سائنس میں نوبل پرائز جیتے ہیں
شاید کم لوگوں کو معلوم ہو کہ 1968 میں میڈیسن اور فزیالوجی میں پنجاب کے ایک اور سپوت نے بھی نوبل پرائز جیتا تھا اور انکا نام ڈاکٹر ہرگوبند کھرانا تھا جن کا تعلق پنجاب دھرتی کے ضلع خانیوال کی تحصیل کبیروالا کے ایک گاؤں رائے پور سے تھا۔
ڈاکٹر ہرگوبند کھرانا گورنمنٹ کالج لاہور اور پنجاب یونیورسٹی لاہور سے فارغ التحصیل تھے اور انہوں نے اپنی ڈاکٹریٹ کی ڈگری لیور پول یونیورسٹی امریکہ سے حاصل کی تھی۔
ڈاکٹر کھرانا کو 1968 میں انکے فزیالوجی اور میڈیسن میں کام پر نوبل پرائز دیا گیا تھا۔

تین سال قبل انتقال کرجانے والی خاتون رمضان نگہبان راشن وصول کرگئی خاوند کو علم ہوا تو بیوی کی تلاش میں ڈی سی دفتر پہنچ گ...
21/03/2024

تین سال قبل انتقال کرجانے والی خاتون رمضان نگہبان راشن وصول کرگئی خاوند کو علم ہوا تو بیوی کی تلاش میں ڈی سی دفتر پہنچ گیا

راشن نہ دیں میری بیوی ہی دے دیں محمد اسلم کی دوہائی،

جھنگ سٹی کا رہائشی محمد اسلم حکومت پنجاب کی جانب سے دیا جانے والا نگہبان رمضان راشن لینے گیا

وہاں موجود اہلکاروں نے شناختی کارڈ چیک کرکے بتایاکہ آپکا راشن منظور ہے مگر آپکا راشن آپکی بیوی لے گئی ہے

محمد اسلم نے انہیں بتایا کہ انکی بیوی کا 3 سال پہلے انتقال ہوگیا تھا وہ کیسے راشن لے سکتی ہے جس پر اہلکاروں نے انہیں ڈی سی دفتر کا راستہ دیکھا دیا

غریب محنت کش محمد اسلم راشن اور بیوی کی تلاش میں ڈپٹی کمشنرجھنگ محمد عمیر کے دفتر پہنچ گیا جہاں ڈپٹی کمشنر نے صورتحال بارے متعلقہ افسران سے رپورٹ طلب کرلی copy pest

خانیوال: ریلوے اسٹیشن کا خوب صورت منظر جی خانیوال والو! آپ آخری بار اسٹیشن پر کب گئے تھے؟؟
25/08/2023

خانیوال: ریلوے اسٹیشن کا خوب صورت منظر

جی خانیوال والو! آپ آخری بار اسٹیشن پر کب گئے تھے؟؟

🚨عارفوالا، پاکپتن اور بہاولنگر میں سیلاب سے تباہی، مزید کئی علاقے پانی کی نذر💔😥👇
24/08/2023

🚨عارفوالا، پاکپتن اور بہاولنگر میں سیلاب سے تباہی، مزید کئی علاقے پانی کی نذر💔😥👇

خانیوال: کے مشہور "رضائے مصطفیٰ" چوک کا خوب صورت منظر ہے کتنا خوب صورت ہے " "
24/08/2023

خانیوال: کے مشہور
"رضائے مصطفیٰ" چوک کا خوب صورت منظر ہے

کتنا خوب صورت ہے
" "

آج دن تقریباً 12 بجے چوک جمال سے پیچھے 76 اے بلوچانوالہ مسافر خانہ پر ایک بیل کنویں میں گر گیا۔۔۔ 1122 خانیوال کی ٹیم مو...
23/08/2023

آج دن تقریباً 12 بجے چوک جمال سے پیچھے 76 اے بلوچانوالہ مسافر خانہ پر ایک بیل کنویں میں گر گیا۔۔۔ 1122 خانیوال کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی امدادی کاروائی جاری ہے۔۔۔
Good Work Khanewal 1122 Team

20/08/2023

وھاڑی, مچھر مار سپرے کے استعمال نے دو معصوم بچوں کی جان لے لی والدین اور ایک بچہ شدید متاثر
🅐😭🅓
وہاڑی کے علاقہ ایف بلاک کے رہائشی محمد کاشف نے کمرے میں مچھر مار سپرے کا چھڑکاو کرکے کمرہ لاک کردیا رات کو کاشف اپنی بیوی اور تین کمسن بچوں کے ہمراہ اے سی چلاکر سو گیا جس سے کمرے میں پھیلی سپرے کی وجہ سے پوری فیملی شدید متاثر ہوئی جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن حالت غیر ہونے پر دو بچے حبہ اور محمد جان کی بازی ہار گئے جبکہ والد کاشف اس کی اہلیہ اور ایک بچہ محمد علی کو خطرناک حالت کے پیش نظر ملتان نشتر ہسپتال منقتل کردیا گیا جہاں بچے کی حالت ابھی بھی خطرے میں بتائی جاتی ہے جبکہ کاشف اور اس کی اہلیہ کی حالت قدرے بہتر ہے دونوں بچوں کو سپرد خاک کردیا گیا

خانیوال: آفیسرز کلب کو "خانیوال جم خانہ" میں۔تبدیل کردیا گیا ہے جس کی اوپننگ 21 اگست کو ہوگی جہاں معروف گلوکار"صنم ماروی...
17/08/2023

خانیوال: آفیسرز کلب کو
"خانیوال جم خانہ" میں۔تبدیل کردیا گیا ہے جس کی اوپننگ 21 اگست کو ہوگی جہاں معروف گلوکار"صنم ماروی" اپنی آواز کا جادوجگائیں گی۔۔۔
نوٹ اس کی ٹکٹ 5000 ہے
جس نےممبرشپ حاصل کی ہوگی ان۔کی ٹکٹ 2500 ہوگی۔

16/08/2023

  میاں جاوید آرائیں امیدوار برائے ایم این اے خانیوال جدید فیڈز والے دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے انتقال کرگئے: ڈسٹرکٹ ہسپتا...
13/08/2023


میاں جاوید آرائیں امیدوار برائے ایم این اے خانیوال جدید فیڈز والے دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے انتقال کرگئے: ڈسٹرکٹ ہسپتال
انا للّٰہ وانا الیہ راجعون.

موڈی بھینی اڈا غلام حسین پر چکنمبر 47 دس آر کا رہائشی رانا چھوٹو قتل ہو گیا۔ ابھی تک قتل کی وجہ معلوم نہ ہو سکی۔ اس کے س...
12/08/2023

موڈی بھینی اڈا غلام حسین پر چکنمبر 47 دس آر کا رہائشی رانا چھوٹو قتل ہو گیا۔ ابھی تک قتل کی وجہ معلوم نہ ہو سکی۔ اس کے ساتھی کو عوام نے پکڑ کر پولیس تھانہ گڑھا موڑ کے حوالے کر دیا۔

یہ بچی خانیوال سے ٹرین پر سوار  ہو کر بہالپور پہنچ گئی ہے اسے اپنے گھر کا ایڈریس یاد  نہیں ہے  یہ بچی بہاولپور ریلوے پول...
07/08/2023

یہ بچی خانیوال سے ٹرین پر سوار ہو کر بہالپور پہنچ گئی ہے اسے اپنے گھر کا ایڈریس یاد نہیں ہے یہ بچی بہاولپور ریلوے پولیس کے پاس ہے پلیز نیکی کا کام ہے اس کے ورثاء خانیوال میں ہے اس پوسٹ کو اتنا شئیر کریں کہ اس بچی کے ورثاء تک یہ پوسٹ پہنچ جائے ۔ جزاک اللہیہ بچی خانیوال سے ٹرین پر سوار ہو کر بہالپور پہنچ گئی ہے اسے اپنے گھر کا ایڈریس یاد نہیں ہے یہ بچی بہاولپور ریلوے پولیس کے پاس ہے پلیز نیکی کا کام ہے اس کے ورثاء خانیوال میں ہے اس پوسٹ کو اتنا شئیر کریں کہ اس بچی کے ورثاء تک یہ پوسٹ پہنچ جائے ۔ جزاک اللہ

06/08/2023

بریکنگ نیوز
میاں چنوں 112 پندرہ ایل میں اکاؤنٹ ہیک کرنے والوں کیخلاف ایف آئی کا چھاپہ 3 آدمی گرفتار، زرائع

05/08/2023
24/07/2023

آرمی ویلفیئر ٹرسٹ کا 10 لاکھ ایکڑ پر کاشت کاری کرنے کا منصوبہ۔

منصوبے کے تحت خانیوال میں 2250 ایکڑ پر کاشت کاری ہوگی،

کل وزیراعظم شہباز شریف خانیوال میں منصوبے کا افتتاح کریں گے

ٹبہ سلطان پورLike and Follow For More ٹبہ سلطان پور پاکستان میں ملتان اور وہاڑی کے درمیان ایک بڑا قصبہ ہے۔اس گاؤں کا نام...
14/07/2023

ٹبہ سلطان پور
Like and Follow For More

ٹبہ سلطان پور پاکستان میں ملتان اور وہاڑی کے درمیان ایک بڑا قصبہ ہے۔
اس گاؤں کا نام سلطان پور نامی ایک صوفی بزرگ کے نام پر رکھا گیا تھا، جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ کئی صدیاں قبل اس علاقے میں مقیم تھے۔
ٹبہ سلطان پور میں آبادی کی اکثریت مسلمانوں کی ہے، اور گاؤں میں متعدد مساجد اور اسلامی مدارس ہیں جہاں مقامی باشندے مذہبی تعلیم حاصل کر سکتے ہیں۔
پاکستان کے بہت سے دوسرے دیہاتوں کی طرح ٹبہ سلطان پور کے لوگوں کی روزی روٹی کا بنیادی ذریعہ زراعت ہے۔ یہ گاؤں اپنی زرخیز زمین کے لیے جانا جاتا ہے اور گندم، چاول، گنا اور سبزیوں سمیت مختلف قسم کی فصلیں پیدا کرتا ہے۔
حالیہ برسوں میں، نئے اسکولوں اور سڑکوں کی تعمیر کے ساتھ گاؤں میں کچھ ترقی ہوئی ہے۔ تاہم، پاکستان کے بہت سے دیہی علاقوں کی طرح، ٹبہ سلطان پور کو بھی غربت، بنیادی ڈھانچے کی کمی، اور صحت کی دیکھ بھال اور تعلیم تک محدود رسائی جیسے چیلنجوں کا سامنا ہے۔
آبادی،
ٹبہ سلطان پور کی کل آبادی 14,789 ہے [2017] – مردم شماری 1.4% سالانہ آبادی میں تبدیلی [1998 → 2017]
اب ٹبہ سلطان پور کی آبادی بڑھ گئی ہے۔ درست اعداد و شمار جلد اپ ڈیٹ کر دیے جائیں گے...!
مقام
ٹبہ سلطان پور میلسی سے 32 کلومیٹر (20 میل)، وہاڑی سے 45.5 کلومیٹر (28.3 میل) اور ملتان سے 43 کلومیٹر (27 میل) کے فاصلے پر ہے۔[1] یہ ملتان روڈ پر واقع ہے جو شہر کو میلسی، وہاڑی اور ملتان سے بذریعہ ملتان روڈ جوڑتا ہے۔
تعلیم
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے 2019 میں ٹبہ سلطان پور میں دانش سکول کا افتتاح کیا۔

سیاست
اورنگزیب خان کھچی آخری بار ایم این اے منتخب ہوئے تھے۔ لیکن اب سعید احمد خان منیس کو واضح برتری نظر آ رہی ہے اور وہ 2024 میں اگلے ایم این اے ہو سکتے ہیں۔
علی خان خاکوانی پچھلی بار ایم پی اے منتخب ہوئے تھے۔ لیکن اب آصف سعید خان منیس کو واضح برتری نظر آ رہی ہے اور وہ 2024 میں اگلے ایم این اے ہو سکتے ہیں۔
فلاحی کام ؛
فلاحی کام کی اگر بات کی جاےٰ تو اے ایس بی ایف یہاں پر رجسرڈ واحد فلاحی تنظیم ہے اور کافی فلاحی کاموں میں شامل ہے ۔
اس وقت ٹبہ سلطان پور کے لیے وہاڑی ملتان روڈ کا بننا بہت ضروری ہے کیونکہ یہاں کی ساری آمدورفت کے لیے یہ اکلوتا روڈ ہے ۔
ٹبہ سلطان پور گلاب مارکیٹ ۔
ٹبہ سلطان پور گلاب مارکیٹ ایشیاء میں سب سے بڑی مارکیٹ مانی جاتی ہے اور یہ ٹبہ سلطان پور گلاب مارکیٹ کے لیے ایک بہت بڑا اعزاز ہے ۔

نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی جھنگ کھیوہ پہنچ گئے لیہ کا دورہ بھی جلد متوقع...
12/07/2023

نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی جھنگ کھیوہ پہنچ گئے لیہ کا دورہ بھی جلد متوقع...

کچھ لوگ اربوں روپے کھا گئے کچھ کھربوں باہر لے گئے مگر پاکستان میں پکڑا وہ جاتا ہے جو موٹر سائیکل کے کاغذ گھر بھول کر آجا...
11/07/2023

کچھ لوگ اربوں روپے کھا گئے کچھ کھربوں باہر لے گئے مگر پاکستان میں پکڑا وہ جاتا ہے جو موٹر سائیکل کے کاغذ گھر بھول کر آجاتا ہے 😅😅😅 🥀 ❤. . . .





نواں چوکنواں چوک کے قریب ریاض گیٹ پر اقبال سیال سکنہ کچی پکی نامی شخص قتل موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افراد سینے میں گول...
09/07/2023

نواں چوک
نواں چوک کے قریب ریاض گیٹ پر اقبال سیال سکنہ کچی پکی نامی شخص قتل موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افراد سینے میں گولیاں مار کر فرار مقتول بھیڑ بکریاں چراتا تھا اور ریاض گیٹ کے قریب اپنا مال مویشی لے کر آیا ہوا تھا عوامی زرائع

06/07/2023

بابا محمد دین چکنمبر 80/W.B اڈا غلام حسین (وھاڑی)
اس وقت اس کی عمر سو سال سے زیادہ تھی اور میں بچپن کی دھلیز عبور کر کے لڑکپن کی سرحدوں کو چھو رھا تھا۔ گاؤں کی مسجد میں ابھی لاؤڈ سپیکر نہیں تھا گندم کی فصل کے موقع پر گاؤں والوں کے مشورے سے مسجد کے سپیکر کیلئے مسجد کے اندر ھی گندم اکٹھی کی گئی اور 17 روپے فی من کے حساب سے فروخت کر کے مسجد کا سپیکر منگوایا گیا
بابا محمد دین کے ذکر سے مسجد کے سپیکر تک اس لئے بات جا پہنچی کہ بابا خود ایک سپیکر تھا۔ جب وہ اذان دیتا تھا تو گاؤں کے اطراف میں 4 ، 5 میل تک اس کی اذان کی آواز سنائی دیتی تھی باقاعدگی سے با جماعت نماز ادا کرتا تھا اس کے بڑے بیٹے تایا علی محمد کو پورا گاؤں تایا کہتا تھا۔ تایا کی گاؤں میں کریانہ کی دکان تھی اور تایا بھی پکا نمازی تھا۔
بابا محمد دین کی بینائی ، قوت سماعت اور جسمانی اعضاء ھر لحاظ سے عین درست اور ٹھیک تھے
آج جن دو سادہ لوح اور نیک بزرگوں کا ذکر ھوا رب العالمین ان کے درجات بلند فرمائے اور اپ ے فضل وکرم سے عالم-اسلام کے تمام مرحومین کی بخشش فرما کر جنت الفردوس میں اعلی مقام نصیب فرمائے
ماسٹر محمد حنیف ولد مولوی غلام رسول مرحوم

افسوسناک خبر بچوں کی خاطر کڑی دھوپ میں مزدوری کرنے والا مزدور کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا, میاں چنوں : گاؤں 108 پندرہ ایل...
25/06/2023

افسوسناک خبر
بچوں کی خاطر کڑی دھوپ میں مزدوری کرنے والا مزدور کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا,
میاں چنوں : گاؤں 108 پندرہ ایل میں چھت پر مزدوری کرتے ہوئے مزدور ہائی وولٹیج تاروں سے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا, ریسکیو 1122 نے نعش کو چھت سے اُتارا..

خانیوال!کے معروف سرائیکی گلوکار"نزاکت علی پپو" کا انتقال ہوگیا ہے۔۔۔
22/06/2023

خانیوال!کے معروف سرائیکی گلوکار"نزاکت علی پپو" کا انتقال ہوگیا ہے۔۔۔

وجھیانوالا سے برستہ کچی پکی خانیوال روڈ سابقہ وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف موجودہ وزیر اعظم پاکستان کے دور میں کروڑوں ...
21/06/2023

وجھیانوالا سے برستہ کچی پکی خانیوال روڈ سابقہ وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف موجودہ وزیر اعظم پاکستان کے دور میں کروڑوں روپے کی لاگت سے تیار ہونے والا کارپٹ روڈ محکمہ ہائی وے کے بیلداروں کی غفلت کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے لگا۔ میلسی لنک کے قریب روڈ کے دونوں اطراف گہرے گڑھے پڑنے لگے جہاں کسی بھی وقت بہت بڑا حادثہ پیش آسکتا ہے محکمہ ہائی وے کے بیلدار ماہانہ لاکھوں روپے تنخواہ گھروں میں بیٹھ کر حکومتی خزانے سے وصول کرتے ہیں۔ روڈ سے گزرنے والے لوگوں کا ڈی سی خانیوال سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ
خانیوال_سٹی

Khanewal City

18/06/2023

گڑھاموڑ غربت سے تنگ 24 سالہ بیوہ نے 2 معصوم بچوں کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ کر موت کو گلے لگا لیا،ایک سال قبل اس کے خاوند کی وفات ہوئی تھی،
گڑھا موڑ کے نواحی گاؤں چک نمبر 90 ڈبلیو بی میں غربت سے تنگ آکر 24 سالا بیوہ نے موت کو گلے لگا لیا،
مرحومہ گزشتہ روز اپنے دو معصوم بچوں کے ہمراہ مرحوم شوہر محمد قاسم کی قبر پر حاضری دینے گئی تھی، واپسی پر رات گئے خودکشی کر لی، اہل علاقہ کے مطابق خاوند کے فوت ہو جانے کے بعد خاتون انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزار رہی تھی اور اکثر اوقات مالی پریشانیوں کے ہاتھوں سخت پریشانیوں کا ذکر کرتی تھی، اس کی زبوں حالی کا اندازہ اس کے ٹوٹے چھوٹے سے مکان اور ٹوٹی دیواروں سے لگایا جا سکتا ہے ،قریبی رشتہ داروں کے مطابق اس کی آمدوررفت صرف گھر تک محدود تھی،محنت مزدوری سے فارغ ہو کر زیادہ وقت اپنے معصوم بچوں کے ساتھ گھر گزارتی تھی ہمیں یہ اندازہ نہیں تھا کہ وہ اس حد تک چلی جائے گی

28/05/2023

خانیوال ٹریکٹر ٹرالی ایکسیڈنٹ 😥
#خانیوال

24/05/2023

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ایم این اے ملک عامر ڈوگر خانیوال کچہری سے فرار ، سول جج صاحب نے عامر ڈوگر کو چھوڑنے کا حکم دیا عدالت میں ہی ہتھکڑی کھولنے اور چھوڑنے کا حکم دیا۔
پولیس نے عدالت کے باہر دوبارہ پکڑنے کی تیاری کر رکھی تھی لیکن عامر ڈوگر پولیس کو چکمہ دے کر موٹر سائیکل پر فرار ہوگئے۔
پولیس کی بھری نفری خانیوال کچہری میں موجود

Address

Tehsil & District Khanewal
Khanewal

Opening Hours

Thursday 09:00 - 07:00
Saturday 09:00 - 07:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Khanewal City posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Khanewal City:

Videos

Share


Other News & Media Websites in Khanewal

Show All