Kasur Rang

Kasur Rang قصور رنگ (Kasur Rang) ضلع قصور کی ثقافت تہذیب اور علاقائی رہن

Best Pizza in Chunian
02/06/2022

Best Pizza in Chunian

17/08/2020

ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور کے الیکشن کی تیاریاں شروع

عظیم لوگوں کے عظیم کارنامے
19/07/2020

عظیم لوگوں کے عظیم کارنامے

19/07/2020

چونیاں کالج چوک میں گرینڈ آپریشن تجاویزات کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر

چونیاں پولیس کی کاروائی لڑکیوں کو بلیک میل کرنے والے گروہ کے تین ملزم گرفتار
15/07/2020

چونیاں پولیس کی کاروائی لڑکیوں کو بلیک میل کرنے والے گروہ کے تین ملزم گرفتار

خبر غم پنجابی کے معروف شاعر و ادیب۔چیئرمین پریس کلب مصطفیٰ آباد بابا علیم شکیل وفات پا گئے ہے
15/07/2020

خبر غم
پنجابی کے معروف شاعر و ادیب۔چیئرمین پریس کلب مصطفیٰ آباد بابا علیم شکیل وفات پا گئے ہے

قصور شہر کو بارہ کوٹوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔ اب یہ شہر کافی پھیل چکا ہے، تا ہم یہ کوٹ اب بھی موجود ہیں۔ پہلے زمانے میں ...
18/10/2019

قصور شہر کو بارہ کوٹوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔ اب یہ شہر کافی پھیل چکا ہے، تا ہم یہ کوٹ اب بھی موجود ہیں۔ پہلے زمانے میں ان کے بڑے بڑے دروازے تعمیر کیے گئے تھے، اب ان کے صرف آثار ہی باقی ہیں۔ ان کے نام ذیل میں ہیں:

کوٹ غلام محمدخان
کوٹ عثمان خان
کوٹ حلیم خان
کوٹ رکن دین خان
کوٹ فتح دین خان
کوٹ اعظم خان
کوٹ بدر دن خان
دھور کوٹ
روڈ کوٹ
کوٹ مراد خان
کوٹ امیر باز خان
کوٹ علی گڑھ

#

قصور لاہور موٹر وے کا افتتاح جنرل پرویز مشرف نے کیا۔ یہ چھ لائن پر مشتمل ہے اور شہباز شریف کی سرکردگی میں تکمیل کو پہنچی...
11/10/2019

قصور لاہور موٹر وے کا افتتاح جنرل پرویز مشرف نے کیا۔ یہ چھ لائن پر مشتمل ہے اور شہباز شریف کی سرکردگی میں تکمیل کو پہنچی۔ درحقیقت یہ پاکستان کی خوبصورت ترین سڑکوں میں سے ایک ہے۔ اس کے بنانے کا اہم مقصد بھارت کے ساتھ تجارت کو فروغ دینا تھا۔

مشہور شخصیاتبابا بلھے شاہخورشید محمود قصوریاحمد رضا خانسردار آصفنور جہاں (گلوکارہ)معراج خالدارشاد احمد حقانیآصف احمد علی...
04/10/2019

مشہور شخصیات
بابا بلھے شاہ

خورشید محمود قصوری
احمد رضا خان
سردار آصف
نور جہاں (گلوکارہ)
معراج خالد
ارشاد احمد حقانی
آصف احمد علی
بڑے غلام علی خان
نجم سیٹھی

قصورکا لفظ عربی زبان کے لفظ قصر کی جمع ہے جس کا معنی محل ہوتا ہے، قصورشہر کوشہنشاہ اکبر کے دور میں کندھار کے پٹھان امرا ...
27/09/2019

قصورکا لفظ عربی زبان کے لفظ قصر کی جمع ہے جس کا معنی محل ہوتا ہے، قصورشہر کوشہنشاہ اکبر کے دور میں کندھار کے پٹھان امرا نے آباد کیا اور یہاں پر اپنے خاندانوں کی رہائش کے لیے علحیدہ علاحدہ قلعہ نما محل تعمیر کروائے، انہی محلات کی وجہ سے قصورکا نام معرض وجود میں آیا،پہلے زمانے میں ان کے بڑے بڑے دروازے تعمیر کیے گئے تھے، اب ان کے صرف آثار باقی ہیں یہ محلات بعد میں کوٹ کے نام سے مشہور ہوئے بہت سے کوٹ اب بھی انہی پرانے ناموں کے ساتھ موجود ہیں۔ مثلاً کوٹ حلیم خاں، کوٹ فتح دین خاں، کوٹ عثمان خاں، کوٹ غلام محمد خاں، کوٹ رکن دین خاں ،کوٹ مراد خاں،کوٹ اعظم خاں، کوٹ بدردین خاں، کوٹ پیراں، کوٹ بڈھا ،کوٹ میربازخاں، کوٹ شیربازخاں، دھوڑکوٹ، روڈ کوٹ اور کوٹ علی گڑھ وغیرہ۔

صدیوں پرانی روایت پارچہ بافی کے یہاں کے جولاہے (انصاری) وارث ہیں۔ اس صنعت میں کپڑے کی قسم 'بافتہ' کو خاص امتیاز حاصل ہے ...
19/09/2019

صدیوں پرانی روایت پارچہ بافی کے یہاں کے جولاہے (انصاری) وارث ہیں۔ اس صنعت میں کپڑے کی قسم 'بافتہ' کو خاص امتیاز حاصل ہے جس میں ایکریشم کے تار کے ساتھ سوت کے ایک تار کو بُنا جاتا ہے،گرم اوڑھنیوں میں یہاں کے جولاہے کھیس بنانے میں خاص کمال رکھتے ہیں۔

قصور چمڑے کی صنعت کے اعتبار سے ایک اہم شہر ہے،جانوروں کی کھال سے چمڑا تیار کرنے کی قدیم صنعت بھی قصورشہرکی خاص شناخت ہے، چمڑے کی صنعت کی وسعت اور قدامت کا اندازہ اس امر سے لگایا جا سکتا ہے کہ صدیوں سے تازہ گیلی کھال سے ماس اور خون کی باس نکالنے، بالوں کی صفائی وغیرہ سے لے کر قابلِ استعمال سوکھے چمڑے کی تیاری تک کے مراحل میں جو خاص کیمیاوی مواد برتا جاتا ہے، اس سے قصورکی زمین کے نیچے موجود پانی نہایت آلودہ ہو چکا ہے، اس پانی کو پینے اور دیگر ضروریات میں استعمال کرنے کی وجہ سے قصورمیں کینسر کے مریضوں کی شرح ملک بھر میں سب سے زیادہ ہے، یہاں پانی کا ایک بڑا ٹریٹمنٹ پلانٹ قائم کیا گیا ہے جو شہر بھر کو پینے کا صاف پانی مہیا کرتا ہے، اس اقدام کی وجہ سے صورتِ حال کی سنگینی میں بہت کمی واقع ہوئی۔

قصور کاعجائب گھر فیروزپورروڈ پر ضلعی کمپلیکس کے سامنے واقع ہے،جس کا قیام 1999ء میں عمل میں آیا،قصور عجائب گھر میں تاریخ ...
13/09/2019

قصور کاعجائب گھر فیروزپورروڈ پر ضلعی کمپلیکس کے سامنے واقع ہے،جس کا قیام 1999ء میں عمل میں آیا،قصور عجائب گھر میں تاریخ کے مختلف ادوار اور ثقافت کی جھلکیاں دیکھی جا سکتی ہیں، اس میں آثار قدیمہ کے متعلق چکوال سے دریافت شدہ پرانے درختوں اور ہڈیوں کے نمونے رکھے گئے ہیں ،جن کی عمر کا اندازہ 88 لاکھ سے ایک کروڑ سال تک کیا جاتا ہے، اس کے علاوہ ہڑپہ اور چکوال کے دیگر تاریخی مقامات کی کھدائیوں سے ملنے والے پکی مٹی کے برتن، ٹھیکریاں، انسانی و حیوانی مورتیاں، اوزان کے پیمانے اور باٹ کے علاوہ گندھارا عہد کے متعلق بدھا اور ہندو دیوتاؤں کے مجسمے بھی رکھے گئے ہیں۔

میرے پنڈ دا ماحول
11/09/2019

میرے پنڈ دا ماحول

قصور جنکشن ریلوے اسٹیشن شہر کے شمال مغرب میں واقع ہے۔ تقسیمہند سے پہلے قصور بذریعہ ریل امرتسر،فیروزپورسے ملا ہوا تھا مگر...
10/09/2019

قصور جنکشن ریلوے اسٹیشن شہر کے شمال مغرب میں واقع ہے۔ تقسیمہند سے پہلے قصور بذریعہ ریل امرتسر،فیروزپورسے ملا ہوا تھا مگر اب یہ ریلوےلائن ختم کر دی گئی ہے اور اس کازیادہ تعلق بذریعہ سڑک اور ریل لاہور شہر سے قائم ہے، یہاں کی زیادہ تر نقل و حمل حمل اور تجارت لاہورہی سے منسلک ہے، لاہور سے کراچی جانے والے ریلوے ٹریک پر رائے ونڈ جنکشن ریلوے اسٹیشن سے قصور کے لیے ایک ریلوے لائن علیحدہ ہوتی ہے جو قصور شہر سے گزرتی ہوئی براستہ کھڈیاں خاص اورکنگن پور ضلع قصور سے نکل کر لودھراں جا پہنچتی ہے ،جبکہ 1910ء میں قصورسے لودھراں تک ریلوے ٹریک مکمل ہوا۔ اس کے علاوہ 1883 ءمیں رائے ونڈ سے گنڈا سنگھ والاتک ریلوے لائن بچھائی گئی۔ قصورشہر کے مشرقی حصے سے فیروزپورروڈ گزرتی ہے جولاہورسے شروع ہو کر براستہ گنڈا سنگھ والا فیروزپورتک جاتی ہے ،تقسیمہند کے بعد یہ سڑک بین الاقوامی پاک بھارت سرحد تک محدود ہو کر رہ گئی ہے، یہ شاہراہ قصور شہر سے لاہور تک تقریباً 55 کلومیٹراور بھارتی شہر فیروزپور تک 25 کلومیٹر ہے ۔

قصورکاگنڈا سنگھ والابارڈر مشہور ہے یہ انڈیا اور پاکستان کے بارڈر کو ملاتا ہے ،اس کا تقسیم ہند سے قبل قصور کے مضافاتی قصب...
08/09/2019

قصورکاگنڈا سنگھ والابارڈر مشہور ہے یہ انڈیا اور پاکستان کے بارڈر کو ملاتا ہے ،اس کا تقسیم ہند سے قبل قصور کے مضافاتی قصبات میں شمار ہوتا تھا۔ یہاں پرپاکستان اوربھارت کی مشترکہ پرچم کشائی کی تقاریب ہوتیں ہیں،جب کہ اس بارڈر کے دوسری طرف بھارت کا شہرفیروزپورہے اسی طرح 1965ء کی پاک بھارت جنگ میں فتح ہونے والابھارتی شہر کھیم کرن بھی ہے یہاں پر ایک بڑی ٹینکوں کی جنگ کے مقام کی وجہ سے ٹینکوں کا قبرستان بھی کہا جاتا ہے۔

ڈی ایچ اے فوڈ سٹی فاسٹ فوڈ ، پاکستانی چائینئز کانوں کا مرکز چونیاں میں عنفقریب افتتاح Danyal Mukhtar
07/09/2019

ڈی ایچ اے فوڈ سٹی
فاسٹ فوڈ ، پاکستانی چائینئز کانوں کا مرکز چونیاں میں عنفقریب افتتاح

Danyal Mukhtar

07/09/2019

08سالہ بچی کو وارثان سے ملوانے میں لاہور پولیس کا ساتھ دیں
بچی اپنا نام زینب دختر احمد علی پتہ پتوکی بتاتی ہے
گلشن راوی پولیس کو بند روڈ سے ملی ہے۔۔
فون نمبر۔04237411524
محرر گلشن راوی۔03004605582

قصور شہر اپنی مزیدار مٹھائیوں اور مسالے دار مچھلی کی وجہ سے مشہور ہے، کھانے پینے کے حوالے سے قصوریوں کی حسِ ذائقہ نہایت ...
06/09/2019

قصور شہر اپنی مزیدار مٹھائیوں اور مسالے دار مچھلی کی وجہ سے مشہور ہے، کھانے پینے کے حوالے سے قصوریوں کی حسِ ذائقہ نہایت قابلِ رشک ہے،ملک بھر میں قصوری فالودہ کی ایک جداگانہ شناخت ہونے کے ساتھ ساتھ قصوری اندرسا، بھلے پکوڑیاں، اوجڑی اور ناشتے میں دہی کلچہ نہایت مرغوب سمجھے جاتے ہیں۔ ملن ساری، زندہ دلی اور محنت یہاں کے لوگوں کے امتیازی اوصاف ہیں۔

قصور کا ماضی شاندار ہے، یہ مذہبی، ثقافتی اور روحانی روایات کا امین ہے، یہ شہر ہماری ملی تاریخ کا ایک ایسا کردار ہے جس نے...
03/09/2019

قصور کا ماضی شاندار ہے، یہ مذہبی، ثقافتی اور روحانی روایات کا امین ہے، یہ شہر ہماری ملی تاریخ کا ایک ایسا کردار ہے جس نے اسلامی تہذیب وتمدن اور مسلم ثقافت کی ترقی اور اس کے تحفظ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ قصور کی تاریخ لاہور کے مقابلے میں اتنی پرانی نہیں ہے مگر یہ صدیوں سے لاہورشہر سے منسلک شہر ہے اس لیے لاہور سے بہت مشابہت رکھتا ہے، لاہور پاکستان کا دل ہے تو قصور اس کی آنکھ ہے۔

قصور صوبہ پنجاب پاکستان کا ایک قدیم ضلع قصور کا مرکزی شہر اور ضلعی دارالحکومت ہے،ضلع کا درجہ حاصل کرنے سے پہلے یہ لاہور ...
02/09/2019

قصور صوبہ پنجاب پاکستان کا ایک قدیم ضلع قصور کا مرکزی شہر اور ضلعی دارالحکومت ہے،ضلع کا درجہ حاصل کرنے سے پہلے یہ لاہور کی ایک تحصیل تھی،انگریز حکومت نے قصور کو 1867ء میں میونسپلٹی کا درجہ دیا، یکم جولائی 1976 ءکو ضلع لاہور سے تحصیل قصور کو علاحدہ کر کے ضلع کادرجہ دے دیاگیا، جو لاہور سے جنوب کی طرف55کلومیٹر دور واقع ہے، اس کا کل رقبہ 3995 مربع کلومیٹر ہے،سطح سمندر سے اس کی اوسط بلندی 218 میٹر ہے۔

Address

Kasur

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kasur Rang posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share