Current Affairs

Current Affairs "Your source for the latest global news and insights. Stay informed with our Current Affairs Facebook

29/03/2024
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے سم کارڈ بند کرانے پر 200روپے فیس لاگو کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ نیوز ویب سائٹ’...
14/11/2023

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے سم کارڈ بند کرانے پر 200روپے فیس لاگو کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق سم کارڈ بند کرانے پر ان چارجز کا اطلاق یکم جنوری 2024ءسے پاکستان بھر میں (بشمول گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر) ہو گا۔
پی ٹی اے کی طرف سے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے غیرضروری سم کارڈز 31دسمبر تک بغیر فیس کے بند کرا سکتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال نومبر میں پی ٹی اے نے چار موبائل فون آپریٹرز کے ساتھ مشاورتی اجلاس منعقد کیا تھا، جس میں سم کارڈز بند کرانے کے چارجز پر مشاورت کی گئی تھی۔
جاز، ٹیلی نار اور زونگ نے 200سے 500روپے تک فیس رکھنے کی تجویز دی تھی تاہم یو فون نے تجویز دی تھی کہ یکساں چارجز رکھے جائیں۔ اجلاس میں پی ٹی اے کی طرف سے اس بات پر زور دیا گیا تھا کہ مختلف قسم کے فراڈ میں ملوث افراد مفت سم بند کرانے کے عمل سے ناجائزہ فائدہ اٹھا رہے ہیں کیونکہ اس طرح وہ باآسانی نئی سم حاصل کر لیتے ہیں۔پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ یہ اقدام صارفین کو بہترسروس مہیا کرنے کی غرض سے اٹھایا جا رہا ہے۔

ارات والے دن دلہے کو قتل کرنے کی اندھی واردات کی ماسٹر مائنڈ دلہن نکلی جسے پولیس نے آشنا سمیت گرفتار کر لیا۔چار سدہ روڈ...
14/11/2023

ارات والے دن دلہے کو قتل کرنے کی اندھی واردات کی ماسٹر مائنڈ دلہن نکلی جسے پولیس نے آشنا سمیت گرفتار کر لیا۔
چار سدہ روڈ پر 3 روز قبل دلہا کی گاڑی کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا جس میں دلہا جاں بحق جبکہ اس کا بھائی لہولہان ہو گیا تھا۔ پولیس نے تفتیش کی تو پتہ چلا کہ دلہن کو اس کا خالہ زاد پسند کرتا تھا اور دلہن بھی راضی تھی۔ گھر والوں نے خالہ زاد کو رشتہ دینے سے انکار کر دیا تھا جس پر لڑکی نے پلان ترتیب دیا اور اس کے آشنا نے اس پر عمل کر دیا۔
لڑکے نے دوران تفتیش اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنی خالہ زاد کو انتہائی پسند کرتا تھا اور اسے حاصل کرنے کیلئے واردات انجام دی۔ پولیس نے ملزمہ کو آشنا سمیت گرفتار کر لیا۔

برطانیہ میں آئندہ دنوں کچھ اشیاءکی نیلامی ہونے جا رہی ہے، جس میں گزشتہ صدی کے آغاز میں سمندر میں غرق ہونے والے شہرہ آفاق...
14/11/2023

برطانیہ میں آئندہ دنوں کچھ اشیاءکی نیلامی ہونے جا رہی ہے، جس میں گزشتہ صدی کے آغاز میں سمندر میں غرق ہونے والے شہرہ آفاق بحری جہاز ٹائی ٹینک کے ڈائننگ ایریاز کا مینیو بھی شامل ہے۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق ٹائی ٹینک کی فرسٹ کلاس کے مینیو میں اویسٹرز، سامن مچھلی، بیف، بطخ کا گوشت، روسٹ چکن، مٹر اور دیگر انواع اقسام کے کھانے تھے۔
ٹائی ٹینک کے ان مینیوز کی تصاویر اس جہاز کے ڈوبنے کی 111ویں برسی پر جاری کی گئی تھیں جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل رہیں۔ ان تصاویر سے معلوم ہوا تھا کہ ٹائی ٹینک کے ڈائننگ ایریاز میں ہر دن کا الگ مینیو ہوا کرتا تھا۔ یہی نہیں بلکہ مینیوکو فرسٹ کلاس، سیکنڈ کلاس اور تھرڈ کلاس میں تقسیم بھی کیا گیا تھا۔ جہاز کی ان تینوں کلاسز میں مسافروں کو مختلف کھانے دیئے جاتے تھے۔توقع کی جا رہی ہے کہ نیلامی میں ٹائی ٹینک کا یہ مینیو 70ہزار پاﺅنڈ تک میں فروخت ہو جائے گا۔
واضح رہے کہ رواں سال 15اپریل کو اس بدقسمت جہاز کے شمالی بحر اوقیانوس میں غرق ہونے کے 111سال مکمل ہوئے۔ یہ جہاز 11اپریل 1912ءکو ہزاروں مسافروں کو لے کر آئرلینڈ کے شہر کوئنز ٹاﺅن سے امریکہ کے شہر نیویارک کے سفر پر نکلا تاہم بحر اوقیانوس میں برف کے ایک پہاڑ سے ٹکرا کر سمندر میں ڈوب گیا۔

ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی بدترین پرفارمنس پر پی سی بی انتظامیہ نے غیر ملکی کوچز کو تبدیل کرنے پر غور شروع کر دیا۔ڈائریکٹر ...
14/11/2023

ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی بدترین پرفارمنس پر پی سی بی انتظامیہ نے غیر ملکی کوچز کو تبدیل کرنے پر غور شروع کر دیا۔
ڈائریکٹر کرکٹ مکی آرتھر کل پی سی بی (پاکستان کرکٹ بورڈ ) ہیڈ کوارٹرز جائیں گے، مکی آرتھر، کوچ بریڈبرن، بیٹنگ کوچ اینڈریو پوٹیک کی چھٹی کا امکان ہے۔

دوسری جانب قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم پر بھی بعض سابق کرکٹرز کی جانب سے تنقید کی جا رہی ہے۔ انہیں بھی کپتان کے عہدے سے ہٹانے کی چہ میگوئیاں کی جا رہی تھیں تاہم انہیں ہٹانے سے کوئی حتمی بات سامنے نہیں آ سکی تاہم بابر اعظم کے کزن اور سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے انہیں قومی ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کا مشورہ دے دیا ہے۔

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک میں سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے کی کمی دیکھی گئی ہے جس کے بعد 24 قیراط سونے کے فی ت...
14/11/2023

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک میں سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے کی کمی دیکھی گئی ہے جس کے بعد 24 قیراط سونے کے فی تولہ نرخ 2 لاکھ 10 ہزار روپے ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق 22 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 92 ہزار 500 روپے پر ٹریڈ کررہی ہےجبکہ 10 گرام کے 24 قیراط سونے کی قیمت1 لاکھ 80 ہزار41 روپے،10 گرام کے 22 قیراط سونے کی قیمت 1 لاکھ 65 ہزار 38 روپے ریکارڈ کی جارہی ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے بھاو میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے جس کے بعد سونے کی قیمت 1 ہزار935 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی جارہی ہے۔

Israeli forces reached the gates of Gaza City's main hospital on Monday, the primary target in their battle to seize con...
13/11/2023

Israeli forces reached the gates of Gaza City's main hospital on Monday, the primary target in their battle to seize control of the northern half of the Gaza Strip, where medics said patients including newborn babies were dying for lack of fuel.

There was also fresh concern that the war could spread beyond Gaza, with an upsurge of clashes on Israel's northern border with Lebanon, and the United States launching air strikes on Iran-linked militia targets in neighbouring Syria.

Gaza health ministry spokesperson Ashraf Al-Qidra, who was inside the Al Shifa hospital in Gaza City, said an Israel tank was now stationed at the hospital gate.

"The tank is outside the gate of the outpatient clinic department, this is how the situation looks this morning," Qidra told Reuters by phone.

Israel has told civilians to leave and medics to send patients elsewhere. It says it has attempted to evacuate babies from the neo-natal ward and left 300 litres of fuel to power emergency generators at the hospital entrance, but the offers were blocked by Hamas.

پاکستانی اداکارہ و ماڈل نتاشا علی نے انکشاف کیا ہے کہ ایک مرتبہ انہوں نے غلطی سے فضا علی کے بجائے صبا قمر کو میسج بھیج د...
13/11/2023

پاکستانی اداکارہ و ماڈل نتاشا علی نے انکشاف کیا ہے کہ ایک مرتبہ انہوں نے غلطی سے فضا علی کے بجائے صبا قمر کو میسج بھیج دیا تھا جس میں صبا کا ہی تذکرہ تھا۔

یہ یقیناً ہر کسی کے ساتھ ہوتا ہے کہ جلد بازی یا بے دھیانی میں جس شخص سے متعلق دوسرے شخص سے بات کی جارہی ہوتی ہے وہ میسج اسی کو بھیج دیا جاتا ہے، حالیہ دور میں اگر چیٹ واٹس ایپ، انسٹاگرام یا میسنجر پر کی جارہی ہوتی ہے تو میسج کو ڈیلیٹ کرنے کا آپشن ہوتا ہے لیکن پہلے ایسا نہیں تھا۔

حال ہی میں نتاشا علی نے نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں شرکت کی جس میں ان سے میزبان نے سوال کیا کہ 'ایسا کبھی ہوا کہ کسی اور کا میسج کسی اور کو کردیا؟'

صارفین کی واٹس ایپ چیٹس تک دیگر افراد کی رسائی روکنے کے لیے ایک نئے فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے۔میٹا کی زیر ملکیت ایپ میں س...
13/11/2023

صارفین کی واٹس ایپ چیٹس تک دیگر افراد کی رسائی روکنے کے لیے ایک نئے فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے۔

میٹا کی زیر ملکیت ایپ میں سیکرٹ کوڈ نامی ایک نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔

یہ فیچر ابھی اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کے بیٹا (beta) ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ چیٹ لاک نامی فیچر مئی میں متعارف کرایا گیا تھا جس کے ذریعے مختلف چیٹس کو ایک فولڈر میں محفوظ کیا جاتا ہے جبکہ ان تک رسائی فون ان لاک کے طریقہ کار سے ممکن ہوتی ہے۔

سیکرٹ کوڈ فیچر سے صارفین اپنی لاک چیٹس کو زیادہ محفوظ بنا سکیں گے۔

وہ ان چیٹس کو فون ان لاک کے طریقہ کار کے ساتھ ساتھ ایک سیکرٹ کوڈ کے ذریعے محفوظ بنا سکیں گے۔

سیکرٹ کوڈ کا فیچر چیٹ لاک کی سیٹنگز کے اندر ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق جن چیٹس کو لاک کیا جائے گا، وہ چیٹ لسٹ میں نظر نہیں آئیں گی بلکہ ان تک رسائی کے لیے صارفین کو چیٹ ٹیب پر موجود سرچ بار میں سیکرٹ کوڈ کا اندراج کرنا ہوگا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس نئے فیچر سے صارفین کی پرائیویسی مزید بہتر ہوگی کیونکہ ان کی لاک کی جانے والی چیٹس سامنے نظر نہیں آئیں گی۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ چونکہ لاک چیٹس کی لسٹ نظروں کے سامنے نہیں ہوگی تو کسی صارف کے فون کو اگر کوئی اور فرد استعمال کرے گا، تو بھی اس کے لیے حساس بات چیت کو دیکھنا ممکن نہیں ہوگا۔

کویت سے تعلق رکھنے والی فنکار ہ شمس نے مرغی کے گوشت کو خواتین کی خوراک قرار دے دیا۔عرب میڈیا کی ایک رپورٹ  میں اخبار مزم...
13/11/2023

کویت سے تعلق رکھنے والی فنکار ہ شمس نے مرغی کے گوشت کو خواتین کی خوراک قرار دے دیا۔

عرب میڈیا کی ایک رپورٹ میں اخبار مزمز اور المرصد کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ شمس نامی کویتی فنکارہ نے مردوں کو مرغی کا گوشت استعمال نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے اپنی تیسری شادی کی ناکامی کی افواہوں کی مکمل طور پر...
13/11/2023

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے اپنی تیسری شادی کی ناکامی کی افواہوں کی مکمل طور پر تردید کردی۔

ریحام خان نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی جعلی خبروں کے بعد ایکس پر ایک ویڈیو پیغام شئیر کیا جس میں ان کے ہمراہ شوہر مرزا بلال بھی موجود تھے۔

ریحام خان نے کہا کہ ’حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ٹوئٹ وائرل ہوئی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ ریحام اور ان کے شوہر بلال کے درمیان علیحدگی ہوچکی ہے’۔

انہوں نے کہا کہ 'ان خبروں کی وجہ سے میرے دوستوں نے مجھے فون کالز بھی کیں، مجھے معلوم ہے کہ میری ذاتی زندگی کے بارے میں ایسی جعلی خبریں کون پھیلا رہا ہے، حالانکہ میں انہیں زیادہ اہمیت دینے کی زحمت بھی نہیں کرتی‘۔

ریحام خان نے ناقدین اور جعلی خبریں پھیلانے والوں کو کہا کہ ’چاہے میں 12 بار شادی کروں یا 12 بار طلاق دوں، آپ سے مطلب؟ اپنے کام سے کام رکھیے، اگر اتنی توجہ آپ اپنی ازدواجی زندگی پر دیتے، یا کیرئیر، بچوں اور بہن کی شادی پر دیتے تو صورتحال مختلف ہوتی‘۔
ریحام خان نے طنزیہ کہا کہ 'معذرت خواہ ہوں کہ آپ کی نیند خراب ہوئی لیکن میں بہت پُرسکون نیند سو رہی تھی اور میرے دونوں فون بھی بند تھے'۔

اس موقع پر مرزا بلال نے مسکراتے ہوئے کہا کہ 'جن لوگوں کی بھی نیند خراب ہوئی وہ سو جائیں آرام سے اور جن لوگوں کو بھی ہماری طلاق کی خبر سن کر پریشانی ہوئی تھی، میں ان سے کہوں گا کہ وہ پریشان نہ ہوں ہم نے اپنی پریشانی کا انتظام کیا ہوا ہے ہمیں کسی کی مدد کی ضرورت نہیں ہے'۔

عالمی ادارہ صحت نے اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں غزہ کے مرکزی اسپتال الشفا کے غیر فعال ہونے کی تصدیق کردی جب کہ حماس  نے ...
13/11/2023

عالمی ادارہ صحت نے اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں غزہ کے مرکزی اسپتال الشفا کے غیر فعال ہونے کی تصدیق کردی جب کہ حماس نے بھی شمالی غزہ کے تمام اسپتال بند ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہےکہ غزہ کا مرکزی اسپتال الشفا اب مکمل طور پر غیر فعال ہوچکا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس نے کہا ہےکہ الشفا اسپتال اور اس کے اطراف مسلسل فائرنگ اور بمباری کی جارہی ہے جس نے پہلے سے تشویشناک حالات کو مزید بدترین بنادیا ہے۔

شمالی غزہ پٹی کے تمام اسپتالوں میں کام بند ہوگیا: حماس
ادھر حماس کا کہنا ہےکہ شمالی غزہ پٹی کے تمام اسپتالوں میں کام بند ہوگیا ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق الشفا اسپتال میں تقریباً 2 ہزار لوگ موجود ہیں جن میں مریض، طبی عملہ اور بے گھر افراد بھی شامل ہیں۔

😯
03/11/2023

😯

Allahmdullaha ya raba na
02/10/2023

Allahmdullaha ya raba na

17/05/2023

Exclusive news crypto currency baan started working on it. State bank of pakistan 😒

امریکی ڈالر کے عروج اور پاکستان روپے کے زوال کا سفر مسلسل جاری ہے۔آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز امریکی ڈالر مزید مہنگا ہ...
20/03/2023

امریکی ڈالر کے عروج اور پاکستان روپے کے زوال کا سفر مسلسل جاری ہے۔

آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز امریکی ڈالر مزید مہنگا ہوا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 19 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 282 روپے کا ہو گیا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے آغاز میں کاروبار کا ملا جلا رجحان نظر آ رہا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 14 پوائنٹس کم ہونے کے بعد 41 ہزار 315 پر آ گیا ہے۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز 100 انڈیکس 41 ہزار 329 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان زمان پارک آپریشن  کے لیے اپنائے گئے طریقے کار پر برہم ہو گئیں۔ گزشتہ رو...
20/03/2023

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان زمان پارک آپریشن کے لیے اپنائے گئے طریقے کار پر برہم ہو گئیں۔

گزشتہ روز جب عمران خان بطور پارٹی چیئرمین ٹرائل کورٹ میں سماعت کے لیے اسلام آباد روانہ ہوئے تو پنجاب پولیس نے اپنی کارروائی دوبارہ شروع کی اور عمران خان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا اور جائے وقوع سے متعدد ہتھیار برآمد کیے۔

زمان پارک میں پنجاب پولیس کی جانب سے کی گئی اس کارروائی پر پی ٹی آئی کا دعویٰ ہے کہ یہ کارروائی عدالتی احکامات کے خلاف اور بلاجواز تھی جبکہ پنجاب پولیس کا مؤقف ہے کہ ان کے پاس تفتیش کے لیے وارنٹ موجود تھا۔

ماہرہ خان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان کی گرفتاری کے لیے زمان پارک میں کیے گئے آپریشن پر اپنے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔

اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں صحافی مرتضیٰ علی شاہ کی جانب سے شیئر کی گئی ایک ویڈیو کو ری شیئر کیا ہے۔

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس بھاری مشینری کا استعمال کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سربراہ کی رہائش گاہ میں داخل ہوئی۔

اُنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ طریقے کار کیسے جائز ہے؟

لاہور( آئی این پی)محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ رمضان المبارک کا چاند 22 مارچ کو نظر آنے کا قوی امکان ہے۔محکمہ موس...
20/03/2023

لاہور( آئی این پی)محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ رمضان المبارک کا چاند 22 مارچ کو نظر آنے کا قوی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کلائمٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر نے رمضان المبارک کے چاند کی پیشگوئی کردی ہے اور کہا گیا ہے کہ رمضان المبارک کا چاند 22 مارچ کو نظر آنے کا قوی امکان ہے۔

میٹ آفس کے مطابق رمضان المبارک کے چاند کی پیدائش 21 مارچ کی شب 10 بج کر 23 منٹ پر ہوگی، اس لئے 22 مارچ کو مغرب کے وقت چاند کی عمر 20 گھنٹے سے زائد ہوگی۔

غروب آفتاب 6 بج کر 41 منٹ جبکہ غروب قمر 7 بج کر 32 منٹ پر ہوگا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کا چاند 22مارچ کو نظر آئے گا اور 23 مارچ کو پہلا روزہ ہوگا۔

نگراں پنجاب حکومت نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کو 22 مارچ کو جلسے کی اجازت دینے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق پ...
20/03/2023

نگراں پنجاب حکومت نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کو 22 مارچ کو جلسے کی اجازت دینے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق پولیس پر تشدد کے باعث نگراں حکومت کی جانب سے جلسے کو سیکیورٹی نہ دیے جانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ صرف چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو بطور سابق وزیرِ اعظم سیکیورٹی ملے گی۔

لاہور قلندرز نے سنسنی خیز فائنل میں ملتان سلطانز کو شکست دے کر بیک ٹو بیک پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا ٹائٹل اپنے نام...
20/03/2023

لاہور قلندرز نے سنسنی خیز فائنل میں ملتان سلطانز کو شکست دے کر بیک ٹو بیک پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ لاہور قلندر کی جیت کا سہرا کپتان شاہین آفریدی کے سر جاتا ہے۔

تاہم اس بار کپتان شاہین آفریدی نے لاہور قلندر کی جیت کی خوشی اپنی اہلیہ اور سابق کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا آفریدی کے ہمراہ منائی۔

واضح رہے کہ شاہد آفریدی کی دونوں بڑی بیٹیاں اقصیٰ اور انشاء آفریدی بھی فائنل دیکھنے قذافی اسٹیڈیم میں کرکٹ شائقین کے درمیان موجود تھیں، جن کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوگئی۔

کئی سوشل میڈیا صارفین نے اسٹیڈیم میں کرکٹ شائقین کے درمیان موجود شاہد آفریدی کی بڑی بیٹی اقصیٰ آفریدی کو انشاء سمجھتے رہے۔

تاہم حقیقت اس وقت کھلی جب میچ کے بعد ان کی ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں اسٹیڈیم کے اندر شاہین، اقصیٰ اور انشاء آفریدی سے گفتگو کر رہے تھے جب کہ انشاء نے چہرے کو ماسک سے ڈھانپا ہوا تھا۔

Today best quote👌
16/03/2023

Today best quote👌

سابق صدور اور وزرائے اعظم نے توشہ خانہ سے کیا لیا؟ ریکارڈ جاریوفاقی حکومت نے کابینہ ڈویژن کی ویب سائٹ پر توشہ خانہ کا ری...
13/03/2023

سابق صدور اور وزرائے اعظم نے توشہ خانہ سے کیا لیا؟ ریکارڈ جاری

وفاقی حکومت نے کابینہ ڈویژن کی ویب سائٹ پر توشہ خانہ کا ریکارڈ اپ لوڈ کیا ہے۔ توشہ خانہ کا 2002 سے 2023 کا 466 صفحات کاریکارڈاپ لوڈکیا گیا ہے۔

توشہ خانہ سے تحائف وصول کرنے والوں میں سابق صدور، سابق وزرائے اعظم، وزرا اور سرکاری افسران کے نام شامل ہیں۔

سابق صدر پرویزمشرف، سابق وزرائے اعظم شوکت عزیز، یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف، نواز شریف اور عمران خان کا توشہ خانہ ریکارڈ بھی اپ لوڈ کیا گیا ہے۔

عمران خان
دستاویز کے مطابق عمران خان نے توشہ خانہ سے ساڑھے 8 کروڑ روپے کی ڈائمنڈ گولڈ گھڑی حاصل کی، انہوں نے 56 لاکھ 70 ہزار روپے کے کف لنکس کا جوڑا حاصل کیا، 15 لاکھ روپے کا قلم اور 87 لاکھ 50 ہزار روپے کی انگوٹھی رکھی۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ عمران خان نے چاروں اشیا کے 2 کروڑ ایک لاکھ 78 ہزار روپےادا کیے، اس کے علاوہ عمران خان نے 38 لاکھ روپے کی ایک اورگھڑی 7 لاکھ 54 ہزار روپے ادا کرکے حاصل کی۔

یوسف رضا گیلانی
سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کوخانہ کعبہ کے دروازے کا ماڈل تحفے میں ملا جو انہوں نے 6 ہزار روپے ادا کرکے رکھ لیا، یوسف رضا گیلانی نے 21 لاکھ روپے ادائیگی کر کے جیولری باکس رکھا۔

2011 کو یوسف رضاگیلانی نے 19 لاکھ روپے کے تحائف رکھے۔

آصف زرداری
دستاویز کے مطابق سابق صدر آصف زرداری نے 25 ہزار مالیت کا گھوڑے کا ماڈل رکھ لیا، 50 ہزار مالیت کا پستول توشہ خانہ سے حاصل کیا، انہوں نے دونوں اشیا 9 ہزار 750 روپے میں حاصل کیں۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ آصف زرداری نے 2 کروڑ 73 لاکھ 39 ہزار مالیت کی ایک اورگاڑی رکھی، اس گاڑی کے 40 لاکھ 99 ہزار روپے ادا کیے، انہوں نے ساڑھے 12 لاکھ مالیت کی گھڑی اور 14 ہزار600 مالیت کا گولڈ پلیٹڈ کویتی سکے کا ماڈل رکھا، سابق صدر نے 6 ہزار 800 مالیت کاسلورپلیٹڈکویتی سکے کاماڈل بھی حاصل کیا، انہوں نے تینوں اشیا کے ایک لاکھ 89 ہزار روپے ادا کرکے رکھ لیں۔

نواز شریف
یہ بھی پڑھیں
وفاقی حکومت نے توشہ خانہ کا 2002 سے 2023 کا ریکارڈ پبلک کر دیا
وفاقی حکومت نے توشہ خانہ کا ریکارڈ پبلک کرنےکی اجازت دے دی
توشہ خانہ کیس: انمول گھڑی کی قیمت کا تعین نہیں کیا جاسکتا، دبئی میں اسٹور منیجر کی نیب کو تصدیق
سابق وزیراعظم نوازشریف نے 11 لاکھ 85 ہزار مالیت کی گھڑی رکھی، نواز شریف نے 25 ہزار روپے مالیت کے کف لنکس اور ایک عدد قلم رکھ لیا، انہوں نے 15 ہزارمالیت کے 4 کویتی یادگاری سکے بھی توشہ خانہ سے حاصل کیے اور تینوں اشیا کےلیے 2 لاکھ 43 ہزار روپے ادا کیے۔

نوازشریف کو ملنے والی کار کی مالیت 42 لاکھ55 ہزار 919 روپے لگائی گئی جو انہوں نے 6 لاکھ 36 روپے ادا کر کے رکھ لی۔

صدر عارف علوی
دسمبر2018میں صدرعارف علوی کوپونے 2 کروڑکی گھڑی اور قرآن پاک ودیگرتحائف ملے، انہوں نے قرآن پاک رکھ کر دیگر تحائف توشہ خانہ میں جمع کروائے۔

دسمبر 2018 میں خاتون اول بیگم ثمینہ علوی کو 8لاکھ روپے مالیت کا ہار ملا، ثمینہ علوی کو 51لاکھ روپے مالیت کا بریسلٹ بھی ملاجوتوشہ خانہ میں جمع کرایاگیا۔

صدرعارف علوی کو 6 لاکھ مالیت کی کلاشنکوف اے کے 47 تحفےمیں ملی اور انہوں نے قانون کے مطابق رقم ادا کرکے کلاشکوف اپنے پاس رکھ لی۔

دیگر افراد
اس کے علاوہ مئی2006 میں سابق وزیرخزانہ عمرایوب نے ساڑھے4لاکھ کی گھڑی توشہ خانہ میں دی۔

سابق وزیراعظم شوکت عزیز اور ان کی اہلیہ نے توشہ خانہ سے سب سے زیادہ تحائف حاصل کیے، کم مالیت کے بیشتر تحائف وصول کنندگان نے قانون کے مطابق بغیر ادائیگی رکھ لیے، 2002 میں 10ہزار روپے سے کم مالیت کے تحائف بغیر ادائیگی رکھنے کا قانون تھا اور 10 ہزار تا4لاکھ روپے کے تحائف 15فیصدرقم ادائیگی کے ساتھ رکھنے کی اجازت تھی جبکہ 4 لاکھ سے زائد مالیت کے تحائف صدریا حکومتی سربراہان کو رکھنے کی اجازت تھی۔

میر ظفر جمالی مرحوم نے خانہ کعبہ کے ماڈل کا تحفہ وزیراعظم ہاؤس میں نصب کیا، 2018 میں شاہد خاقان عباسی کو 2 کروڑ 50 لاکھ مالیت کی گھڑی تحفے میں ملی، اپریل2018 میں شاہدخاقان عباسی کے بیٹے عبداللہ عباسی کو 55 لاکھ مالیت کی گھڑی ملی، 2018 میں شاہد خاقان کے بیٹے نادر عباسی کو ایک کروڑ 70 لاکھ مالیت کی گھڑی تحفے میں ملی، گھڑی کی قیمت 33 لاکھ 95 ہزار روپے توشہ خانہ میں جمع کروا کر گھڑی رکھی گئی۔

2018 میں وزیراعظم کے سیکرٹری فوادحسن فوادکو19لاکھ مالیت کی گھڑی ملی جس کی قیمت 3 لاکھ 74ہزار روپے توشہ خانہ میں جمع کرائی گئی۔

دستاویز کے مطابق جولائی2009 کو سابق وزیراعلیٰ شہبازشریف نے تمام تحائف توشہ خانہ میں جمع کرائے۔

امریکا کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان اور بھارت کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے تعمیری اور معنی خیز سفار تکاری کی حمایت کرتے ہیں۔...
11/03/2023

امریکا کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان اور بھارت کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے تعمیری اور معنی خیز سفار تکاری کی حمایت کرتے ہیں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے پریس بریفنگ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان امریکا کی ثالثی سے متعلق سوال پر کہا کہ مسائل کے حل میں امریکا کے کردار سے متعلق فیصلہ دونوں ملکوں نے کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان اور بھارت کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے تعمیری اور معنی خیز سفار تکاری کی حمایت کرتے ہیں ، امریکا پاک بھارت بات چیت کا طریقہ کار طے نہیں کرے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا تھا کہ آئی ایم ایف فنڈنگ کی راہ کھولنےکے لیے بلآخر پاکستان کو ہی فیصلے کرنا ہوں گے۔

نیڈ پرائس نے کہا کہ اصلاحات لانے سے پاکستانی کاروبار مزید مسابقتی ہو جائیں گے اور پاکستان کو بہترسرمایہ کاری کو راغب کرنے میں مددملےگی جب کہ ضروری اقتصادی فیصلوں سے پاکستان پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکتا ہے۔

روس اور یوکرین کے درمیان گزشتہ سال فروری میں جنگ شروع ہوئی، ایک سال کا عرصہ گزر جانے کے بعد بھی یہ جنگ ابھی جاری ہے،اس ج...
11/03/2023

روس اور یوکرین کے درمیان گزشتہ سال فروری میں جنگ شروع ہوئی، ایک سال کا عرصہ گزر جانے کے بعد بھی یہ جنگ ابھی جاری ہے،اس جنگ کے دوران روس کی جانب سے اسلحے کا بے دریخ استعمال کیا گیا ہے۔

تاہم اب یورپی ملک لتھوانیا کی ملٹری انٹیلی جنس سروس نے یوکرین میں جاری جنگ میں روس کے پاس اسلحے کے ذخیرے کے حوالے سے انکشاف کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپی ملک لتھوانیا کی ملٹری انٹیلی جنس سروس کا کہنا ہے کہ روس کے پاس ہتھیاروں کا اتنا ذخیرہ موجود ہے کہ وہ کسی دوسرے ملک کی مدد کے بغیر یوکرین میں جنگ کو مزید دو سال تک جاری رکھ سکتا ہے۔

لتھوانیا کی ملٹری انٹیلی جنس سروس کے چیف کا کہنا ہے کہ روس سرد جنگ سے ہتھیار اور سازوسامان جمع کررہا تھا اور ہمارا اندازہ ہے کہ اسی ذخیرے کی بنیاد پر روس بغیر کسی دوسرے ملک کی مدد کے یوکرین سے مزید دو سال تک جنگ لڑ سکتا ہے۔

ہالی وڈ فلم سیریز اسٹار وارز کے اداکارڈونی ین کے چینی حکمران جماعت ’کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ‘ سے قریبی تعلقات نے ان کی آ...
11/03/2023

ہالی وڈ فلم سیریز اسٹار وارز کے اداکارڈونی ین کے چینی حکمران جماعت ’کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ‘ سے قریبی تعلقات نے ان کی آسکر ایوارڈز کی تقریب میں میزبانی کو خطرے میں ڈال دیا۔

59 سالہ اداکار کو رواں برس ہونے والے 95 ویں اکیڈمی ایوارڈز کی تقریب میں میزبانی کیلئے نامزد کیا گیا تھا تاہم اب ایک آن لائن پٹیشن کے ذریعے لوگوں نے انہیں آسکرز کی میزبانی سے ہٹانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

آن لائن پٹیشن میں ان کے بیانات کے حوالے سے انہیں چینی کمیونسٹ رجیم کا حامی قرار دیتے ہوئے 13 مارچ کو ہونے والی ایوارڈ تقریب کی میزبانی سے ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

پٹیشن میں ان کے حالیہ بیانات کو بھی شامل کیا گیا ہے جس میں انہوں نے 2019 کے دوران ہانگ کانگ میں جمہوریت کے حق میں ہونے والے مظاہروں پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ احتجاج نہیں بلکہ فساد تھا۔

کراچی میں اگلے تین سے چار دن گرمی معمول سے زیادہ ہوگی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے تین سے چار دن گرمی معمول سے زیادہ ہوگ...
11/03/2023

کراچی میں اگلے تین سے چار دن گرمی معمول سے زیادہ ہوگی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے تین سے چار دن گرمی معمول سے زیادہ ہوگی البتہ 12 مارچ کے بعد بہتری آجائے گی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رمضان کے آغاز سے ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کی پیش گوئی ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مارچ کے آخری دنوں میں ملک بھر میں بارش ہونے جبکہ رمضان کا دوسرا اور تیسرا عشرہ نسبتاً گرم رہنے کا امکان ہے ۔

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں رمضان کی آمد سے دو ہفتے قبل ہی سپر مارکیٹس نے ضروری اشیاء پر 75 فیصد تک رعایت دینےکا اعل...
11/03/2023

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں رمضان کی آمد سے دو ہفتے قبل ہی سپر مارکیٹس نے ضروری اشیاء پر 75 فیصد تک رعایت دینےکا اعلان کردیا۔

متحدہ عرب امارات کی تمام ریاستوں میں مختلف قسم کی ڈیلز اور بڑے پیمانے پر رعایتیں پیش کی گئی ہیں۔

کھانے پینےکی اشیاء سمیت روز مرہ استعمال کی دیگر مصنوعات پر بچت اسکیموں سے آن لائن بھی فائدہ اٹھایا جاسکےگا۔

خلیجی اخبار کے مطابق خریدار رمضان کے دوران 10 ہزار سے زائد اشیاء پر 75 فیصد تک کی چھوٹ سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔

دوسری جانب مختلف کمپنیوں نے رمضان کے مہینے میں اشیاء کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنےکے لیے اسٹاک کی دستیابی کو 15 فیصد تک بڑھا دیا ہے۔

ملک کی تبادلہ مارکیٹوں میں آج ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوگیا۔ انٹربینک تبادلہ میں ڈالر 3 روپے 18 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں ...
10/03/2023

ملک کی تبادلہ مارکیٹوں میں آج ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوگیا۔

انٹربینک تبادلہ میں ڈالر 3 روپے 18 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 3 روپے 50 پیسے مہنگا ہوا۔

کل کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 12 پیسے پر بند ہوا تھا آج ڈالر کی انٹربینک میں اختتامی قیمت 282 روپے 30 پیسے ہے۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 284 روپے 50 پیسے ہے۔

انٹربینک اور اوپن مارکیٹ تبادلہ کا فرق 2 روپے 20 پیسے ہے۔

Address

Kasur Punjab
Kasur
55050

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Current Affairs posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Current Affairs:

Videos

Share


Other Social Media Agencies in Kasur

Show All